Tag: جان مکین

  • آرمی چیف کا سینیٹرجان مکین کےانتقال پراہل خانہ سےاظہار تعزیت

    آرمی چیف کا سینیٹرجان مکین کےانتقال پراہل خانہ سےاظہار تعزیت

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے دوست تھے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ جان مکین جنگی ہیرو تھے، انہوں نےعالمی سطح پراپنے ملک کی بھرپور نمائندگی کی۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جان مکین پاکستان کے دوست تھے اور بہتر پاک امریکا تعلقات کے حامی تھے۔

    امریکی سینیٹرجان مکین انتقال کرگئے

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکہ کے سینئرسیاست دان سینیٹرجان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

    جان مکین کا شمار معرف امریکی قانون سازوں میں ہوتا تھا، انہیں 6 مرتبہ امریکی سینیٹرمنتخب ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔ وہ ویتنام لڑائی کے دوران ساڑھے 5 سال جنگی قیدی بھی رہے۔

    واضح رہے کہ ایریزونا سے تعلق رکھنے والے جان مکین نے 2008ء کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کے طورپرحصہ لیا تھا تاہم وہ سابق صدر بارک اوباما کے مقابلے میں الیکشن ہارگئے تھے۔

  • جان مکین کے انتقال پروزیر خارجہ اور آصف زرداری کا اظہار افسوس

    جان مکین کے انتقال پروزیر خارجہ اور آصف زرداری کا اظہار افسوس

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق صدر آصف زرداری نے جان مکین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سینیٹر نے پاکستان امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے بیش بہا کوششیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹرجان مکین کےانتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام مرحوم سینیٹرکےخاندان کےساتھ ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سینیٹر مکین نے پاکستان امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے بیش بہا کوششیں کی اور خطے میں امن و استحکام کے لئے ہمیشہ باہمی تعاون پر زور دیا۔

    پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی سینیٹر جان مکین کے دنیا سے گزر جانے کے بعد امریکا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔

    مملکت خداداد پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی جان مکین کے انتقال پر امریکی حکومت اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جان مکین نے امریکا پاکستان کے باہمی تعلقات کے لیے بہت کام کیا۔

    سینیٹر شیری رحمان نے جان مکین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان مکین کی وجہ سے واشنگٹن ایک بہتر جگہ تھی اور انہوں نے متعدد اختلافات کے باوجود پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعلقات استوار رکھنے کی کوششیں کی۔

    امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر جان مکین 81 سال کی عمر میں آج صبح دنیا سے رخصت ہوئے تھے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔

    سینیٹرجان مکین کے انتقال کی خبرکا اعلان ان کے اہل خانہ کی جانب سے کیا گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹرجان مکین 2017 سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے تاہم جمعہ سے انہوں نے اپنا علاج ترک کردیا تھا۔

    امریکہ کے سینئرسیاست دان سینیٹرجان مکین کا گزشتہ سال جولائی میں آنکھ کا آپریشن کیا گیا تھا اس دوران انکشاف ہوا تھا کہ انہیں برین کینسر ہے۔

    سینیٹرجان مکین کو اس سے پہلے جلد کا کینسر ہوا تھا اور طویل علاج کے بعد وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔

  • سابق صدر آصف زرداری کی امریکی سینیٹر جان مکین سے ملاقات

    سابق صدر آصف زرداری کی امریکی سینیٹر جان مکین سے ملاقات

    واشنگٹن: سابق صدر آصف علی زرداری نے امریکہ میں سینیٹر جان مکین اور دیگر سینیٹرز سے ملاقات کی۔

    سینیٹر جان مکین خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ہیں جنہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیے میں کئی امریکی سینیٹرز نے بھی شرکت کی۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ سینیٹر رحمٰن ملک اور سینیٹر شیری رحمٰن موجود تھے۔

    ملاقات میں پاک امریکن تعلقات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری آج کل امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ نو منتخب صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت کریں گے۔

  • امریکی سینیٹر جان مکین کا سابق صدر آصف زرداری کو فون

    امریکی سینیٹر جان مکین کا سابق صدر آصف زرداری کو فون

    واشنگٹن : امریکی سینیٹر جان مکین کی سابق صدر آصف زرداری سےٹیلی فون پر گفتگو،آصف زرداری نے امریکی سینٹر سے کہاکہ بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرکے کشمیر میں اپنے مظالم چھپانا چاہتا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی سینیٹر نے فون پر گفتگو میں امن و امان کے معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

    سابق صدر آصف زرداری نے جان مکین کو بتایا کہ پاکستان مذاکرات کےذریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتاہےکیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ مذاکرات ہی اس مسئلہ کا حل ہیں۔

    ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان دہشت گردی اورانتہا پسندی کا شکار ہے،اس نے کبھی بھی دہشت گردی کی حمایت نہیں کی،بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرکے کشمیر میں اپنے مظالم چھپانا چاہتا ہے۔

    مزید پڑھیں: کشمیر کے بغیر بھارت سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روزوزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ کوئی بھی واقعہ ہوتے ہی اس کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کردینا ذمہ دارانہ رویہ نہیں،بھارت کو پاکستان پر الزام عائد کرنے سے قبل اپنے کردار پر نگاہ ڈالنی چاہیے۔

  • امریکی وفد کا میران شاہ کا دورہ، آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں‌ کا جائزہ

    امریکی وفد کا میران شاہ کا دورہ، آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں‌ کا جائزہ

    میرانشاہ: امریکی سینیٹر جان مکین کی قیادت میں آنے والے چار رکنی وفد نے پاکستانی حکام کے ہمراہ میران شاہ کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر حاضری دی، امریکی وفد کا کہنا تھا کہ میران شاہ کی پرامن صورتحال دیکھ کر اطمینان ہوا۔

    آئی  ایس پی آر نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، وفد کو میران شاہ آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، امریکی وفد نے علاقے کے انتظامی معاملات کو سراہا۔

    اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سینیٹر جان مکین نے پاکسستانی حکام کے ہمراہ میران شاہ کا دورہ کیا اور وہاں آپریشن کے بعد آباد کاری کا جائزہ لیا، حکام نے انہیں‌ آپریشن سے حاصل کردہ نتائج پربریفنگ بھی دی.

    جان مکین اور وفد کے دیگر ارکان نے میران شاہ میں ہونے والے آپریشن میں حصہ لینے والے کوبرا ہیلی کاپٹرز کے پائلٹس سے ملاقات کی اور ان سے آپریشن کے متعلق معلومات بھی حاصل کیں۔

    جان مکین کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مثبت پیغام لے کر جارہے ہیں ، میران شاہ کا دورہ کرکے حیرت ہوئی امن و امان کی صورتحال دیکھ کر اطمینان ہوا، پاک امریکا تعلقات کی مضبوطی کے لیے پرعزم ہیں۔

    آئی ای پی آر کے مطابق وفد نے دہشت گردوں کے تباہ شدہ خفیہ ٹھکانوں کا بھی دورہ کیا اور آپریشن ضرب عضب میں زخمی ہونے والے فوجیوں سے بھی ملاقاتیں کی،وفد نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے ذریعے حاصل شدہ کامیابیوں میں پاک فوج کے کردارکو سراہا اور بے گھر افراد کی باعزت طریقے سے واپسی اور بحالی کے کردار کو سراہا۔

    یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کو کردار ادا کرنا ہوگا، جان مکین

  • افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کو کردار ادا کرنا ہوگا، جان مکین

    افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کو کردار ادا کرنا ہوگا، جان مکین

    اسلام آباد: امریکی سینیٹر جان مکین نے کہا ہےکہ امریکا پاکستان کو بہت اہمیت دیتا ہے، خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، افغانستان میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات میں چار رکنی امریکی وفد کے قائد جان مکین کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے نزدیک اہمیت کا حامل ملک ہے، خطے میں امن قائم کرنے میں پاکستان کی قربانیوں کے معترف ہیں، چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو اس کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے۔

    جان مکین کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بدلتی ہوئی اور خراب صورتحال سے آگاہ ہیں اور افغانستان کی خراب صورتحال پر پاکستان کا موقف بالکل درست ہے ، خطے میں امن کے لیے دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف اپنا کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو مختلف تناظر میں دیکھتے ہیں، پاکستان سے تعلقات انتہائی اہم، آزادانہ اور مختلف نوعیت کے ہی۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکی وفد سے بات چیت مثبت رہی،ہم نے امریکی وفد کے سامنے ایف سولہ طیاروں کے حصول پرموقف پیش کیا،افغان سرحد پر بہتر انتظامات کے امور بھی زیر غور آئے، پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے پرعزم ہے،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی وفد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور وہاں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

  • جان مکین بھی اسلام آباد پہنچ گئے، رچرڈ اولسن پہلے ہی موجود

    جان مکین بھی اسلام آباد پہنچ گئے، رچرڈ اولسن پہلے ہی موجود

    اسلام آباد: امریکی سینیٹر جان مکین کی قیادت میں چار رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا جو کل سرتاج عزیز، جنرل راحیل شریف اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کرے گا، متعدد اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ کے رکن جان مکین کی قیادت میں چار رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، وفد کل مشیر خزانہ سرتاج عزیز، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ طارق فاطمی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

    Four-member delegation of US senators arrives… by arynews

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد سے ملاقاتوں میں ایف سولہ طیاروں کے حصول، پاک امریکا تعلقات، ،کولیشن سپورٹ فنڈ، افغان مہاجرین کی واپسی، نیوکلیئر سپلائر گروپ میں بھارت کی شمولیت کی امریکی حمایت اور پاکستان میں ڈرون حملوں کے معاملے پر خصوصی بات چیت کی جائے گی۔

    قبل ازیں کچھ گھنٹوں‌ قبل امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان رچرڈ اولسن اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور انہوں‌ نے وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ملاقات بھی کی جس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے معاملے پر بات ہوئی۔