Tag: جان کربی

  • ہم نہیں سمجھتے کہ لبنان کے ساتھ کشیدگی بڑھانا اسرائیل کے بہترین مفاد میں ہے، جان کربی

    ہم نہیں سمجھتے کہ لبنان کے ساتھ کشیدگی بڑھانا اسرائیل کے بہترین مفاد میں ہے، جان کربی

    واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ’’ہم نہیں سمجھتے کہ لبنان کے ساتھ کشیدگی بڑھانا اسرائیل کے بہترین مفاد میں ہے۔‘‘

    اتوار کو اے بی سی نیوز کو انٹرویو میں وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مواصلاتی مشیر جان کربی نے کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملوں کے ساتھ یہ تنازع اب مکمل جنگ میں تبدیل ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    یہ بیان امریکا کی جانب سے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار ہے، جان کربی کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان تناؤ اب اس سے کہیں زیادہ ہے جو کچھ دن پہلے تھا، علاقائی فوجی کشیدگی اسرائیل کے ’’بہترین مفاد‘‘ میں نہیں ہے، کیوں کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ نے جنگ کے خدشات کو جنم دیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل پر واضح کر چکا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ خطے میں فوجی کشیدگی میں اضافہ کسی بھی طرح اسرائیل کے حق میں بہتر ثابت ہو سکتا ہے، ہمیں اب بھی یقین ہے کہ یہاں سفارتی حل کے لیے وقت اور جگہ موجود ہے اور ہم اسی پر کام کر رہے ہیں۔

    جان کربی نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ اس تنازع کو حزب اللہ کے ساتھ لبنان کے اندر کسی بھی طرح کی جنگ بننے سے روکا جائے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان اتوار کی صبح میزائل حملوں کا تبادلہ ہوا، اسرائیلی دفاعی افواج کے ترجمان نے کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کی طرف 150 راکٹ داغے، جو پہلی بار اسرائیل میں زیادہ گہرائی تک پہنچ گئے۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ اس نے ہفتے کے روز 400 اہداف کو نشانہ بنایا۔

  • اسرائیل رفح آپریشن سے قبل ہمارے خدشات سننے کو تیار ہو گیا، جان کربی

    اسرائیل رفح آپریشن سے قبل ہمارے خدشات سننے کو تیار ہو گیا، جان کربی

    واشنگٹن: امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل امریکی حکام سے مشاورت کیے بغیر رفح پر حملہ نہیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکی حکام سے مشاورت کیے بغیر رفح پر حملہ نہیں کرے گا۔

    وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ میں انھوں نے بتایا کہ اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے سے پہلے ہمارے تحفظات اور خدشات سننے کے لیے تیار ہو گیا۔

    انھوں نے کہا رفح میں آپریشن سے پہلے اسرائیل کو ایسا جامع منصوبہ اور حکمت عملی تیار کرنی ہوگی جس سے رفح میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں اور غیر ملکی امدادی رضا کاروں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔

    جان کربی کا کہنا تھا کہ جب تک امریکا کے خدشات دور نہیں ہو جاتے اسرائیل نے رفح آپریشن نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ رفح پر حملے سے متعلق امریکا کا مؤقف واضح ہے، اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیلی حکام سے ملاقات کریں گے، غزہ میں عارضی جنگ بندی انٹونی بلنکن کی اوّلین ترجیح ہے، امریکا کم از کم 6 ہفتے کی جنگ بندی چاہتا ہے۔

  • پاکستان امریکا کا دیرینہ شراکت دار ہے اور رہے گا، جان کربی

    پاکستان امریکا کا دیرینہ شراکت دار ہے اور رہے گا، جان کربی

    واشنگٹن: امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے پاکستان امریکا کا دیرینہ شراکت دار ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سرحد پار سے تاحال دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے۔

    میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل جان کربی کا کہنا تھا کہ جو ہتھیار طالبان کے ہاتھ لگے وہ امریکا کے نہیں افغان نیشنل آرمی کے ہیں، کانگریس کی منظوری سے افغان آرمی کی ہتھیاروں سے مدد کی۔

    ترجمان امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے مزید کہا کہ طالبان کے قبضے کے بعد یہ ہتھیار ان کے ہاتھ لگ گئے، جبکہ کچھ افغان نیشنل آرمی حکام نے طالبان سے لڑائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ہتھیار ڈال دیئے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ ہم تمام سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بات کرتے ہیں جو پاکستانی عوام منتخب کرتے ہیں، ہم پاکستانی سیاسی جماعتوں سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھی جائے گی، جبکہ اس حوالے سے دو طرفہ بات چیت جاری رہتی ہے۔

    سلامتی کونسل: غزہ سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ موخر کردی گئی

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون پر شراکت کے منتظر ہیں، پاکستان امریکا کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے۔

  • جان کربی کی اسرائیلی فوج کے حملوں کے نقشے پر تنقید

    جان کربی کی اسرائیلی فوج کے حملوں کے نقشے پر تنقید

    واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان کربی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں شہریوں کی اموات پر تشویش سے آگاہ کر دیا گیا ہے، انھوں نے غزہ کے مُحلوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے نقشے پر تنقید کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اموات پر امریکا نے اسرائیل سے اظہار تشویش کیا ہے، قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے اس حوالے سے بتایا کہ امریکا نے اسرائیل کو غزہ میں شہریوں کی اموات پر اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔

    انھوں نے کہا ہم نے اسرائیل کو غزہ کے شہریوں کے خلاف فوجی کارروائی کے بارے میں خبردار کیا ہے، ان کا کہنا تھا ’’ہمیں تحفظات تھے اور ہم نے ان خدشات کا اظہار کر دیا ہے۔‘‘ اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی خبردار کیا تھا کہ غزہ پر اندھا دھند بمباری سے اسرائیل عالمی حمایت کھو رہا ہے۔

    اسرائیل کے لیے 10 بلین ڈالرز امداد، برنی سینڈرز کا بائیڈن سے بڑا مطالبہ

    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ترجمان جان کربی نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے اسرائیل ڈیفنس فورس نے جو کچھ کیا ہے وہ بہت کم ہے، امریکا اسرائیل کی جگہ ہوتا تو بہت کچھ کرتا۔

    جان کربی نے آئی ڈی ایف کے شائع کردہ نقشے پر بھی تنقید کی، جس میں شہریوں کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ کن محلوں پر حملہ کرنے والے ہیں، تاکہ وہ وقت سے پہلے وہاں سے نکل سکیں۔ انھوں نے کہا دنیا کی جدید فوجیں ایسا نہیں کرتیں، امریکا بھی ایسا نہیں کرے گا،

  • سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، امریکا

    سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، امریکا

    واشنگٹن : امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا میں سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

    واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران نمائندہ اے آر وائی نیوز جہانزیب علی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر کہ بھارت نے امریکا کو قتل کی اس ناکام سازش پر کیا ردعمل دیا ہے؟

    جس کے جواب میں ترجمان جان کربی نے کہا کہ یہ معاملہ ابھی زیرتفتیش ہے ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کو اپنے شدید خدشات سے آگاہ کر دیا ہے، جس پر بھارت نے کہا ہے کہ واقعے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

    جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ تحقیقات ہر ممکن حد تک قابل اعتبار اور شفاف ہو، بھارت کو کہا ہے کہ قاتلانہ حملوں کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے، ہم ان تحقیقات کے نتائج کے منتظر ہیں۔

  • جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی، جان کربی

    جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی، جان کربی

    امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی، لیکن اگر اسرائیل دوبارہ حماس کے پیچھے جانے کا فیصلہ کرے گا تو اسے امریکی حمایت حاصل ہوگی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی کا کہنا تھا کہ قطر اور مصر کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد غزہ سے 6 امریکی رہا ہوچکے ہیں، ایک خاتون ابھی تک لاپتا ہے۔

    دوسری جانب قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والی حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کے ساتویں روز حماس نے مزید 8 اسرائیلی رہا کردیئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس نے پہلے فرانس کی دوہری شہریت کی حامل 21 سالہ لڑکی اور 40 سالہ خاتون کو رہا کیا جس کے بعد 2 بچوں اور 4 خواتین سمیت مزید 6 اسرائیلیوں کو رہا کردیا گیا۔

    اسرائیل نے بھی حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا، اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں میں 23 بچے اور 7 خواتین شامل ہیں۔

    جنگ بندی کا ساتواں روز، حماس نے 8 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

    حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے خاتمے پر عالمی برادری کی جانب سے تشویش دونوں فریقین پر تشدد کے خاتمے اور قیام امن کیلئے جنگ بندی میں توسیع پر زور دیا گیا تھا۔

  • امریکا کا کابل ایئر پورٹ پر ملنے والے کتوں سے ’اظہار لاتعلقی‘

    امریکا کا کابل ایئر پورٹ پر ملنے والے کتوں سے ’اظہار لاتعلقی‘

    واشنگٹن: امریکا نے کابل ایئر پورٹ پر ملنے والے کتوں سے ’اظہار لاتعلقی‘ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر گزشتہ روز پنجروں میں بند ملنے والے کتے معمہ بن گئے ہیں، یہ سمجھا جا رہا ہے تھا کہ امریکی فوجی جاتے جاتے اپنے کتے چھوڑ گئے تھے۔

    تاہم امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اپنے ایک سوشل میڈیا بیان میں ان کتوں کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج، فوجی کتوں سمیت کسی بھی کتے کو کابل ایئر پورٹ پر چھوڑ کر نہیں آئی۔

    جان کربی نے یہ بھی واضح کیا کہ انٹرنیٹ پر زیرگردش تصاویر ان جانوروں کی ہیں جو ’کابل اسمال اینیمل ریسکیو‘ کی نگہداشت میں تھے۔

    خیال رہے کہ کابل ایئر پورٹ پر امریکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد طالبان اہل کاروں کو پنجروں میں بند کتے ملے تھے جس پر امریکا نے وضاحت دی ہے کہ پنجروں میں قید کتوں کا امریکی فوج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    امریکا میں جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے امریکی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ انخلا کے دوران فوج کتوں کو دشمنوں کے ہاتھوں مرنے کے لیے کابل چھوڑ آئی ہے۔

  • پاک بھارت اختلافات ختم کرنے کےلیےمل کر کام کرنا ہوگا،امریکہ

    پاک بھارت اختلافات ختم کرنے کےلیےمل کر کام کرنا ہوگا،امریکہ

    واشنگٹن :امریکہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت اختلافات ختم کرنے کےلیےمل کرکام کرنا ہوگا،جبکہ سی پیک میں میں شمولیت کا فیصلہ بھارت کو ہی کرناہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پریس بریفنگ کےدوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا تھاکہ پاکستان اور بھارت کےساتھ کئی معاملات پر رابطے میں ہیں،جبکہ سندھ طاس معاہدےپرجان کیری اوراسحاق ڈارکارابطہ ہواتھا۔

    جان کربی کا کہنا تھا کہ معاہدہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان تعاون کی بہترین مثال ہے،جس پردونوں ممالک پچاس سال سے عملدرآمد کررہے ہیں۔

    امریکی محمکہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کاکہناتھا کہ سی پیک میں شمولیت کافیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔

    ترجمان امریکی محمکہ خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کےلیےعالمی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتےہیں۔

    جان کربی کاکہناتھا کہ افغانستان کےمعاملات پربات چیت سےہی آگےبڑھاجاسکتاہے،تاہم حکمت یارپرپابندی ہٹانےکا فیصلہ اقوام متحدہ کرے گا۔

    مزید پڑھیں:دہشت گردی بھارت کی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    واضح رہے کہ دو روز قبل ترجمان دفتر خارجہ نے کہاتھا کہ دہشت گردی بھارت کی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے اور وہ دہشت گردوں کی مالی معاونت بھی کرتا ہے۔

    نفیس ذکریا کا کہناتھاکہ بھارت اقوام متحدہ کے فورم کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔

  • پاکستان کے ساتھ خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی گی،امریکہ

    پاکستان کے ساتھ خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی گی،امریکہ

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہناہے کہ پاکستان کے ساتھ خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

    تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں جمعے کوبریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہناتھاکہ پاکستان کے ساتھ روابط معمول کے مطابق رہیں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہناتھاکہ امریکی محکمہ خارجہ میں تبدیلی کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے 300 سے 400 لوگ محکمۂ خارجہ میں آئیں گے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان اوربھارت کشیدگی کم کرنےکی کوشش کریں،جان کربی

    یاد رہے کہ گزشتہ روزواشنگٹن میں بریفنگ کےدوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہناتھا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت سے مسلسل رابطے میں ہے اورامریکہ دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات بہتر ہونا دیکھنا چاہتا ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقےسری نگر میں بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرپرحملےمیں17بھارتی فوجی ہلاک ہوئےتھے جس کے بھارت کی جانب پاکستان کے زیرانتظام علاقے میں سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ کیا گیا تھا جسے پاکستان نے مستردکردیاتھا۔

  • پاکستان اور بھارت تنازعات مذاکرات سے حل کریں،امریکا

    پاکستان اور بھارت تنازعات مذاکرات سے حل کریں،امریکا

    واشنگٹن : امریکا نے پاکستان اوربھارت پرزوردیا ہے کہ باہمی تنازعات مذاکرات سے حل کریں۔

    تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ پاکستان اور بھارت کو بات چیت کےذریعے آپسی تنازعات کو حل کرنا چاہیے

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ سفارتی اہلکاروں کی بے دخلی دونوں ملکوں کا باہمی معاملہ ہے۔پاکستان اوربھارت میں کشیدگی نہیں چاہتے دونوں ممالک کو مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنا نا چاہیے۔

    مزید پڑھیں:بھارتی سفارتکار ناپسندیدہ شخصیت قرار، ملک چھوڑنے کا حکم

    یاد رہےکہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کے سفارت کار سرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا تھا اور انہیں اہل خانہ سمیت 29 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دیاتھا۔

    مزید پڑھیں:نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کی گرفتاری و رہائی، ملک چھوڑنے کا حکم

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اس سے قبل بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو حراست میں لے کر چھوڑ دیا گیا تھا۔ بھارت نے پاکستانی اہلکار محمود اختر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔