Tag: جان کیری

  • حلب میں انسانیت کے خلاف جرائم روکے جائیں،جان کیری

    حلب میں انسانیت کے خلاف جرائم روکے جائیں،جان کیری

    واشنگٹن :امریکہ نے روس اور شام کو خبردار کیا کہ اگرحلب میں بمباری نہ رکی تو دونوں ممالک پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا کہ حلب میں انسانیت کے خلاف جرائم روزانہ ہو رہے ہیں۔اگر روس اور شام کی جانب سے حلب میں بمباری جاری رہی تو دونوں ممالک پر پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

    دوسری جانب برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے بھی روس سے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کر کے شامی عوام کی مدد کرے۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی ضرورت کے لیے جنیوا میں دوبارہ مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔

    مزیدپڑھیں:حلب پر روسی فضائیہ کی بمباری،150افراد جاں بحق

    یادرہے کہ دو روز قبل روس نے اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر کے حلب پرحزب اختلاف کے زیر اثر علاقوں پر شدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 150افراد جاں بحق ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔

    مزیدپڑھیں: شامی تنازع:امریکہ اور روس کادوبارہ مذاکرات شروع کرنے کااعلان

    واضح رہے کہ تین روز قبل امریکہ اور روس نے شامی تنازعےسےمتعلق رواں ماہ معطل ہونے والے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیاتھا جس کے اگلے روز ہی حلب میں شدید بمباری کی گئی تھی۔

  • کلنٹن نے مسئلہ کشمیر حل کرانے کا وعدہ کیا تھا، نواز شریف، کیری سے ملاقات

    کلنٹن نے مسئلہ کشمیر حل کرانے کا وعدہ کیا تھا، نواز شریف، کیری سے ملاقات

    نیویارک: وزیراعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ بل کلنٹن نے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا، امریکی انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے۔

    US Foreign Minister calls on PM in New York by arynews

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں موجود وزیراعظم نواز شریف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی اور انہیں ان کے سابق صدر بل کلنٹن کا وعدہ یاد دلایا جس میں بل کلنٹن نے مسئل کشمیر کو حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے وعدہ کیا تھا۔

    nawaz-post-2

    نواز شریف نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے سبب مقبوضہ کشمیر میں 107 افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں، ریاستی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہٰں، بل کلنٹن نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا، توقع ہے امریکی انتظامیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

    nawaz-post

    نواز شریف نے جان کیری کو ضرب عضب کے تحت اٹھائے گئے دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑی دی، پاکستان اور امریکا کی شرکت داری خطے کے امن کے لیے اہم ہے۔

    جواب میں امریکی وزیر خارجہ جان کیر ی نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو سراہا اور کہاکہ امن و استحکام پاکستان اور افغانستان کے باہمی مفاد میں ہے۔

  • دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے، اچھا یا برا نہیں، جان کیری

    دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے، اچھا یا برا نہیں، جان کیری

    نئی دہلی : امریکہ کےخارجہ سیکریٹری جان کیری نے کہا ہے کہ ان کا ملک اچھے اور برے دہشت گردوں میں نہ فرق کرتا ہے اور نہ کر سکتا ہے اور وہ ممبئی اور پٹھان کوٹ پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

    یہ بات انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    جان کیری نے کہا کہ سشما سوراج کے ساتھ ملاقات کے دوران دہشت گردوں کیخلاف معلومات کے تبادلے پر اتفاق ہوا ہے، دونوں جمہوریتیں مل کر نہ صرف اپنے عوام بلکہ دنیا کو بھی فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔

    اس موقع پر سشما سوراج نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر امریکہ انڈیا کے موقف سے اتفاق کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’سرحد پار پاکستان سے دہشت گردی کی اعانت کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور امریکہ انڈیا کے اس موقف سے اتفاق کرتا ہے کہ دہشت گردوں کو اچھے یا برے زمرے میں تقسیم کرکے ان میں فرق نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ میں رکنیت پر امریکی حمایت کے شکر گزار ہیں ،پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات سے جلد آگاہ کرے۔

     

  • امریکی وزیر خارجہ کا دورہ جنوبی ایشیا، پاکستان پھر نظر انداز

    امریکی وزیر خارجہ کا دورہ جنوبی ایشیا، پاکستان پھر نظر انداز

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے دورہ جنوبی ایشیا کا اعلان کردیا جس میں دورہ بنگلہ دیش اور بھارت شامل ہیں تاہم پاکستان کو پھر نظر انداز کردیا گیا۔

    اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری 29 اگست کو ڈھاکا اور 30 اگست کو نئی دہلی کا دورہ کریں گے تاہم پاکستان کو اس بار بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے نظر انداز کردیا گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق جان کیری اس وقت سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی حکام سے خطے کی صورتحال پر بات کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں نائن الیون کیس کی تحقیقات کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی جس کی رپورٹ منظر عام پر لانے پر سعودی عرب نے امریکا سے اپنی سرمایہ کاری ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا جواب میں امریکا کی جانب سے ابھی تک رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی۔

  • واشنگٹن : سرتاج عزیزاورامریکی وزیرخارجہ جان کیری کے درمیان ملاقات

    واشنگٹن : سرتاج عزیزاورامریکی وزیرخارجہ جان کیری کے درمیان ملاقات

    واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ جان کیری پاکستان سے اچھے تعلقات کے حامی ہیں۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات میں جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک امریکہ تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی۔ امریکہ پاکستان کے ساتھ کثیرالجہتی شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے تیار ہوگیا۔

    وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیزاور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات ،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    لاؤس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی، افغانستان کی صورتحال اور افغان مصالحتی عمل کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔

    جان کیری نے قبائلی علاقوں سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے اقدامات اور حاصل کامیابیوں کو سراہا۔ جان کیری نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ کثیر الجہتی شراکت داری چاہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان آنا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جان کیری کے مستقبل قریب میں دورہ پاکستان کے دوران پاک امریکہ دوطرفہ تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

     

  • وزیر اعظم کی سرجری کے بعد عیادت کی فونز کالز کا سلسلہ جاری

    وزیر اعظم کی سرجری کے بعد عیادت کی فونز کالز کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے بعد عیادت کی فونز کالز کا سلسلہ جاری ہے، جان کیری اور امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن اور سعودی سفیر عبداللہ الزھرانی نے وزیراعظم کی خیریت دریافت کی۔

    وزیراعظم کی کامیاب سرجری کے بعد خیریت اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے اسحاق داڑ کو فون کرکے وزیراعظم کے کامیاب آپریشن مبارکباد دی۔

    دوسری جانب مریم نوازشریف سے سعودی سفیرعبداللہ مرزوق الزھرانی نے ملاقات کی اور وزیراعظم کی خیریت دریافت کی۔

    سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی محمدنوازشریف کیلئے دعاؤں پربہت متاثرہوا،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے قوم کی عقیدیت اورمحبت دیکھ کربہت خوشی ہوئی۔

    یاد رہے کہ  گزشتہ روز وزیراعظم کے آپریشن کے بعد ان صحابزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو تین، چارماہ سے تکلیف محسوس ہورہی تھی، وزیر اعظم کا ساڑھے 4 گھنٹے تک آپریشن جاری رہا، وزیراعظم نوازشریف اب خیریت سے ہیں، دعائیں کرنے پرقوم کا شکریہ اداکرتی ہوں، مریم نواز نے بتایا تھا کہ نوازشریف تین ہفتوں میں وطن واپس آجائیں گے۔

  • پاک بھارت مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، جان کیری کا نوازشریف کو فون

    پاک بھارت مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، جان کیری کا نوازشریف کو فون

    اسلام آباد : امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت مذاکرات جاری رہنا چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے کے باوجود پاک بھارت مذاکرات جاری رہنے چاہیئں۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاک بھارت مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے وزرائے اعظم بات چیت کے عمل کو یقینی بنائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات علاقائی استحکام کیلئے ضرور ی ہیں، اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پٹھان کوٹ  میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، اور پاکستان بھارت سمیت تمام ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین کو کسی بھی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

  • وزیر اعظم نواز شریف کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات

    وزیر اعظم نواز شریف کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات

    واشنگٹن: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں افغانستان کی صورت حال،مسئلہ کشمیر سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    واشنگٹن میں وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات ہوئی، امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا اس موقع پر کہنا تھا امریکہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان افغانستان کے مصالحتی عمل میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

    جان کیری کا کہنا تھا افغانستان اور پاکستان سے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنے کی ضرورت ہے ،امریکہ پاک افغان خطے میں امن دیکھنا چاہتا ہے۔

    وزیر اعظم نواز شریف اور جان کیری کے درمیان پاک بھارت تعلقات پربھی تفصیلی بات ہوئی،وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے مگربھارت مذاکرات سے پیچھے ہٹ رہا ہے، بھارت پاکستان میں تخریبی کاروائیوں میں بھی ملوث ہے۔

    وزیر اعظم نواز شریف کا جان کیری سے گفتگومیں کہنا تھا پاک بھارت امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل انتہائی ضروری ہے۔

  • امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے چینی ہم منصب سے ملاقات

    امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے چینی ہم منصب سے ملاقات

    بیجنگ: متنازع سمندری حدود پرچین اور ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے پر امریکا نے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

    بیجنگ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔امریکی وزیر خارجہ نےمتنازعہ جزائر اور سمندری حدود پر چین اور حریف ممالک میں کشیدگی پر خدشات کا اظہار کیا۔

     جس کے جواب میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نان شا جزائر اورمشرقی سمندرحدود چین کا حصہ ہیں،چین باہمی اتفاق رائے اور مزاکرات کے زریعے تنازعے کو حل کرنے پر زور دیتا ہے۔

    متنازعہ جزائر اور سمندری حدود پر چین ،فلپائن،ویتنام،جاپان اور ملائشیا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

  • امریکی وزیر خارجہ کی سانحہ کراچی پر مزمت

    امریکی وزیر خارجہ کی سانحہ کراچی پر مزمت

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نےسانحہ کراچی پر مزمت کی ہے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

     امریکی وزیر خارجہ جان کیری نےسانحہ کراچی میں اسماعیلی برادری کیساتھ پیش آنے والے اندوہناک واقعہ پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔ امریکی عوام اس دکھ کی گھڑی میں اسماعیلی برادری کےساتھ ان کے غم میں برابر شریک ہیں۔

    جان کیری نے کہا کہ امریکہ کے بہترین دوست پرنس آغا خان سے دلی تعذیت کرتے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر شریک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اسماعیلی جماعت پاکستان کے کئی اہم ترقیاتی امور میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔

    جا ن کیری کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات اچھے ہیں اور ہم ملکر دہشتگردی کا مقابلہ  کرسکتے ہیں اور ہم دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار کو پہچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔