Tag: جاوا

  • کیا آپ کو پتہ ہے دنیا کا سب سے چھوٹا ہوٹل کس طرح تعمیر کیا گیا؟

    کیا آپ کو پتہ ہے دنیا کا سب سے چھوٹا ہوٹل کس طرح تعمیر کیا گیا؟

    مسلمان ملک انڈونیشیا میں سیاحوں کے لیے ایک ایسا ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جس کی چوڑائی دنیا میں سب سے کم ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوب مشرقی ایشیائی ملک انڈونیشیا میں تعمیر ہونے والے اس ہوٹل کے مالک چاہتے ہیں کہ ان کے چھوٹے سے علاقے کو بین الاقوامی سطح پر توجہ ملے۔

    ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ وہ صرف ریکارڈ بنانا نہیں چاہتے بلکہ اس منصوبے کا مقصد چھوٹے سے علاقے کو بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنانا ہے۔

    اس ہوٹل کو تعمیر کرنے کی کہانی بھی دلچسپ ہے۔ وسطی جاوا سے تعلق رکھنے والے آرکیٹیکٹ ایری اندرا جکارتہ اور سنگاپور میں بطور پروفیشنل خدمات انجام دے چکے ہیں۔ تاہم وہ اپنے آبائی شہر واپس آگئے۔

    یہاں آکر انھوں نے ایک عجیب و غریب زمین کا ٹکڑا خریدا جسے کوئی بھی لینے کو تیار نہیں تھا۔ یہاں آرکیٹیکٹ ایری اندرا نے9 فِٹ چوڑا پِیٹو رومز نامی پانچ منزلہ ہوٹل تعمیر کیا، جس میں سات کمرے ہیں۔

    ہوٹل کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ہر کمرے میں ایک ڈبل بیڈ کے ساتھ ایک چھوٹا باتھ روم بھی ہے۔ مقامی فن اور انٹیریر کی بدولت ہر کمرے کا مشاہدہ بالکل مختلف ہے۔

    ایری اندرا نے ہوٹل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ جاوا کے علاقے سالاتیگا کا ایک نئے انداز سے تجربہ کریں۔

  • انڈونیشیا: بریک فیل ہونے پر بس کو بڑا حادثہ

    انڈونیشیا: بریک فیل ہونے پر بس کو بڑا حادثہ

    جکارتہ: انڈونیشیا میں ایک بس بریک فیل ہونے کے باعث پہاڑ سے ٹکرا گئی، حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کو انڈونیشیا کے جزیرے جاوا پر فیکٹری ورکرز کو لے جانے والی ایک ٹور بس کے حادثے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا، بریک فیل ہونے کے بعد گاڑی بے قابو ہو گئی تھی، یہ حادثہ انڈونیشیا کے صوبے یوگیاکارتا میں پیش آیا۔

    زندہ بچ جانے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور گھبراہٹ کا شکار ہو گیا تھا، رفتار کم کرنے کے لیے مسلسل گیئر شفٹ کرتا رہا۔

    بنتول ریجنسی کے ضلعی پولیس سربراہ احسان نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے جن عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کی انھوں نے بتایا کہ انھوں نے ڈرائیور کو گھبراتے ہوئے دیکھا، وہ گیئر اسٹک کو سنبھالنے کی جدوجہد کر رہا تھا، اس لیے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ بریک کام نہیں کر رہا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ بس اتوار کی دوپہر 2 بجے کے قریب کھڑی ڈھلان سے نیچے جا رہی تھی کہ ڈرائیور کا گاڑی پر سے کنٹرول ختم ہو گیا، حادثے میں ڈرائیور بھی نہ بچ سکا۔

    بس کے مسافروں نے یہ بھی بتایا کہ حادثے سے کچھ ہی دیر قبل مسافروں کو عارضی طور پر اترنے کے لیے کہا گیا تھا، کیوں کہ بس کو اوپر جانے میں دشواری ہو رہی تھی۔

    27 کروڑ آبادی پر مشتمل اس جزیرے والے ملک میں جان لیوا ٹریفک حادثات عام ہیں، جہاں گاڑیاں اکثر پرانی ہیں اور ان کی دیکھ بھال بھی ناقص ہے، اور سڑک کے قوانین کو معمول کے مطابق نظر انداز کیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں بھی مغربی جاوا صوبے کے شہر سمیدانگ میں درجنوں زائرین کو لے جانے والی ایک بس گہری کھائی میں گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

  • انڈونیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 فوجی ہلاک

    انڈونیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 فوجی ہلاک

    جکارتہ: انڈونیشیا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وسطی صوبے جاوا میں ہفتے کے روز ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں چار فوجی ہلاک جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔

    انڈونیشین فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کر دی گئی ہے، فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب فوج کا ایم 17 ہیلی کاپٹر کینڈ ضلع کے وونوریزو گاؤں کے اوپر تربیتی پرواز پر جا رہا تھا۔

    ترجمان کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر زمین پر گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی تھی، حادثے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو قریب کے اسپتال لے جایا گیا، تاہم ان میں سے چار کو نہ بچایا جا سکا۔

    فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ تربیتی پرواز سے قبل ہیلی کاپٹر کی پوری طرح سے جانچ کی گئی تھی اور اس میں کوئی خرابی نہیں پائی گئی، تاہم عینی شاہدین نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر دوران پرواز اچانک بے قابو ہو گیا تھا۔

    عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر فضا میں ڈگمگانے کے بعد زمین پر گرا اور اس سے دھواں اٹھنے لگا، پھر ایک زور دار دھماکا ہوا۔ دریں اثنا، ہیلی کاپٹر حادثے کے اسباب کا پتا لگانے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے ‘ 2 افراد ہلاک

    انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے ‘ 2 افراد ہلاک

    جکارتہ : انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سمیت گنجان آباد جزیرے جاوا میں زلرلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلےکے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سمیت جزیرے جاوا میں زلرلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 2 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔

    انڈونیشین حکام نے زلزلے کے بعد جاوا کے ساحلی علاقوں کے لیے سمندری طوفان سے متعلق وارننگ جاری کی ہے جس کے بعد لوگ ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا شروع ہوگئے۔

    سانحات سے متعلق قومی ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ دارالحکومت جکارتی اور کئی دوسرے شہروں اور دیہاتوں میں تقریباََ 20 سیکنڈز تک زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔


    انڈونیشیا میں 6.8 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی


    دوسری جانب امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز جنوب مغربی شہرتاسک ملایا اورگہرائی 92 کلومیٹر تھی۔

    خیال رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دنیا کا معمر ترین انسان 146برس کی عمرمیں انتقال کرگیا

    دنیا کا معمر ترین انسان 146برس کی عمرمیں انتقال کرگیا

    جکارتا: دنیا کا معمر ترین شخص ہونےکا دعویٰ کرنے والا انڈونیشین شہری 146برس کی عمر میں چل بسا۔

    تفصیلات کےمطابق سودیمیجو نامی شخص وسطیٰ جاوا کے ایک چھوٹے سے گاؤں کا رہائشی تھا جو146سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔

    انڈونیشین شہری کے دستاویزات کےمطابق وہ 31دسمبر1870میں پیدا ہوئے تھےتاہم انڈونیشیا میں پیدائش کی دستاویزات کا ریکارڈ 1900میں رکھناشروع کیا گیاتھا۔

    انہوں نے31دسمبر2016کو اپنی 146 ویں سالگرہ اپنے پوتے اور اس کی اہلیہ کے ساتھ منائی تھی کیونکہ ان کی چاروں بیویوں اور بچوں کا انتقال ہوچکا تھا۔

    انڈونیشین حکام کےمطابق سودیمیجو کی جانب سے دکھائی جانے والی دستاویزات اصل ہیں۔

    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ 12اپریل کو ان کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال لے جایا گیاتھا جہاں وہ 6روز تک رہے۔

    سودیمیجو کے پوتے کا کہناہےکہ جب سے وہ اسپتال سے گھر آئے تھے انہوں نےکچھ چمچ دلیہ کھایا اور بہت ہی کم پانی پیا۔

    انڈونیشین شہری جاپان اور ولندیزی سامراجیت کے خلاف لڑی جانے والی جنگوں کی کہانیاں سنانے کے لیے
    اپنے گاؤں میں مشہور تھے۔

    چند ماہ پہلے ایک انٹرویو کے دوران انڈونیشین شہری کا کہنا تھا کہ وہ اس زمین پر مزید زندہ رہنے کے خواہشمند نہیں۔

    یاد رہےکہ چند ماہ قبل انڈونیشین میڈیا سے بات چیت کے دوران بزرگ شخص کاکہناتھاکہ میں بس مرنا چاہتا ہوں،میرے پوتے پوتیاں،نواسےنواسیاں سب خودمختار ہوچکے ہیں۔

    سودیمیجو کی عمرکی آزادانہ طور پر تصدیق ہو سکے تو وہ فرانسیسی خاتون جینی کالمینٹ سے زیادہ عمر کے حامل تھے جو122سال کی تھیں اور تاریخ میں ان کا نام سب سے طویل عمر پانے والی انسان کے طور پر موجود ہے۔

    دنیا کی معمرترین خاتون انتقال کرگئیں

    واضح رہےکہ گزشتہ روز سودیمیجو کواس جگہ سپردِ خاک کیا گیاجو انہوں نے کچھ سال پہلے خریدی تھی۔

  • جکارتہ : انڈونیشیا کے صوبےجاوا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3افراد ہلاک

    جکارتہ : انڈونیشیا کے صوبےجاوا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3افراد ہلاک

    جکارتا: انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں فوجی ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہو گیا،حادثے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹرانڈونیشیا کے صوبےجاوا کے مرکزی شہر یوگویاکرتا کے شمال کی طرف مضافات میں گر کر تباہ ہوا.حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چھ افراد سوار تھے،جن میں سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے.

    انڈونیشین ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان سوتوپو پوروو نگروہو نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ تین افراد ہلاک جبکہ تین مزید زخمی ہوئے ہیں جنھیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

    مقامی ٹی وی کے مطابق ہیلی کاپٹر عمارت کی دیوار سے ٹکرایا جس کے باعث عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم حادثے کے وقت عمارت میں کوئی موجود نہیں تھا.

    دوسری جانب انڈونیشیا کے تلاش اور ریسکیو ایجنسی کے بمبنگ سولیسٹیو کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق چھ افراد سوار تھے جن میں سے تین ہلاک ہوئے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں.

    یاد رہے حالیہ سالوں میں انڈونیشیا کی فوج اس طرح کے طیاروں کے حادثات کا شکار رہی ہے جن میں بیشتر حادثے شہری علاقوں میں پیش آئے ہیں.