Tag: جاوید اکرم

  • جی ایچ کیو میں توڑ پھوڑ میں ملوث ملزم گرفتار

    جی ایچ کیو میں توڑ پھوڑ میں ملوث ملزم گرفتار

    راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے جی ایچ کیو پر حملے کرنے والے ملزمان کی گرفتاریاں شروع کردیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں توڑ پھوڑ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت ادریس کے نام سے ہوئی ہے ملزم ضلعی سرکاری ادارے کا ملازم بتایا جاتا ہے، ملزم کو سوشل میڈیا ویڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے جی ایچ کیو میں توڑ پھوڑ کرنے والے شرپسند عناصر کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا،گرفتاریوں کیلئے راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

    جی ایچ کیوپرتوڑپھوڑکا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: لاہور کینٹ میں فوجی دفاتر کو ملک دشمنوں کی طرح نشانہ بنایا گیا

    ادھر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیس نے چھاپہ مار کر سابق رکن پنجاب اسمبلی جاوید اکرم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    اہل خانہ نے سابق ایم پی اے کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاوید اکرم کے بیٹے اور بہو کو بھی لاہور ہائی کورٹ سے گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار افراد آج کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔

  • سری لنکا دھماکے، پاکستان کا لاشوں کی شناخت کے لیے فرانزک ٹیم بھیجنے کا فیصلہ

    سری لنکا دھماکے، پاکستان کا لاشوں کی شناخت کے لیے فرانزک ٹیم بھیجنے کا فیصلہ

    لاہور: سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں ہلاک شدگان کی لاشوں کی شناخت کے لیے پاکستان نے سری لنکا کو تعاون کی پیش کش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں ہونے والے خودکش بم دھماکوں میں ہلاک شدگان کی لاشوں کی شناخت کے لیے پاکستان نے فرانزک ٹیم سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم نے تین رکنی فرانزک ٹیم تشکیل دے دی، فرانزک ٹیم ڈاکٹر ہمایوں تیمور کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔

    جاوید اکرم نے کہا کہ فرانزک ٹیم سری لنکا جاکر لاشوں کی شناخت کرے گی، ہماری فرانزک ٹیم سری لنکن فرانزک ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہے، ڈاکٹر جین سری لنکن فرانزک ٹیم کی سربراہی کررہے ہیں۔

    وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق سری لنکن فرانزک ٹیم نے دفتر خارجہ سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

    مزید پڑھیں: سری لنکا دھماکے، 200 سے زائد ہلاک، 500 سے زائد زخمی، ملک میں کرفیو نافذ

    دوسری جانب صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب سری لنکا دھماکوں کے متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر 3 گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں میں یکے بعد دیگرےآٹھ دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 200 سےزائدافراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 35 غیر ملکی بھی شامل ہیں، جن میں امریکی، برطانوی اور نیدر لینڈز کے شہری شامل ہیں۔

    سری لنکن وزیراعظم نے ملک میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دے دیا۔