Tag: جاوید جعفری

  • جاوید جعفری نے اروشی روٹیلا کو آئینہ دکھا دیا

    جاوید جعفری نے اروشی روٹیلا کو آئینہ دکھا دیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اور ہوسٹ جاوید جعفری نے اس نظریے کی مخالفت کی ہے کہ کسی اداکار کی سوشل میڈیا فالوونگ اس کی فلم کے باکس آفس پر کامیابی کی ضمانت بن سکتی ہے۔

    معروف اداکار اور ہوسٹ جاوید جعفری نے اروشی روٹیلا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن مشہور ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ فلمیں بھی کامیاب ہوجائیں گی۔

    جاوید جعفری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں اس بات سے متفق نہیں ہوں کہ یہ چیزیں کسی کو ا’سٹار’ بناتی ہیں، ہاں، شروعات میں تھوڑا فائدہ ضرور ہو سکتا ہے مگر 70 سے 100 ملین فالوورز کا مطلب یہ نہیں کہ لوگ فلموں کے ٹکٹ خریدیں گے۔

    اُنہوں نے اروشی روٹیلا کی مثال دیکر کہا کہا کہ اروشی کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 70 ملین فالوورز ہیں تو کیا ان کے فالوورز ٹکٹ خریدنے والے ناظرین سے تبدیل ہوتے ہیں؟

    چلو ان کے صرف 10 ملین فالوورز لے لیتے ہیں، جو کہ 1 کروڑ لوگ بنتے ہیں۔ اگر یہ 1 کروڑ لوگ فلم کا 250 روپے کا ٹکٹ خریدتے تو فلم نے 100 کروڑ روپے کما لیے ہوتے، مگر کچھ اس کے بالکل برعکس ہے۔

    جعفری کا کہنا تھا کہ فلم کی کامیابی پروموشن پر نہیں بلکہ ٹریلر پر منحصر ہوتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ رجنی کانت صاحب سب سے بڑے اسٹار ہیں لیکن وہ کہاں جا کر اپنی فلم کو پروموٹ کرتے ہیں؟

    اگر فلم اچھی ہو تو وہ خود ہٹ ہوجاتی ہے، آخر میں لوگ اسٹار کے لیے آ سکتے ہیں لیکن بعض اوقات کچھ اسٹارز کو بھی اچھی شروعات نہیں ملتی۔

    سنجے دت سے متعلق حنا خان کا بڑا انکشاف

    جعفری نے سلمان خان کی فلموں کے حوالے سے کہا کہ ایک سلمان خان کی فلم کو 10-15 کروڑ کی اوپننگ بھی مل سکتی ہے اور 50 کروڑ کی اوپننگ بھی، یہ سب ناظرین کے ٹریلر دیکھنے اور اس سے محسوس ہونے والی کشش پر منحصر ہوتا ہے، سلو کی ہر فلم کو 50 کروڑ کی اوپننگ نہیں ملتی، سب ٹریلر کا کھیل ہے۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی چمک اور فالوورز کا ہجوم فلم کو کامیاب نہیں بناسکتا، بلکہ فلم کا مواد اور ٹریلر ہی ناظرین کو فلم دیکھنے پر مجبور کرتا ہے۔

  • یومِ‌ وفات: جگدیپ نے فلم ‘شعلے’ میں ‘سورما بھوپالی’ کا مزاحیہ کردار ادا کیا تھا

    یومِ‌ وفات: جگدیپ نے فلم ‘شعلے’ میں ‘سورما بھوپالی’ کا مزاحیہ کردار ادا کیا تھا

    بالی وڈ کے معروف مزاحیہ اداکار جگدیپ گزشتہ سال 8 جولائی کو اس دارِ فانی سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہوگئے تھے۔ انھوں نے بالی وڈ کی مشہور اور کام یاب ترین فلم شعلے کے ایک کردار سورما بھوپالی کے سبب شہرت اور مقبولیت حاصل کی تھی۔

    جگدیپ کا اصل نام سّید اشتیاق احمد جعفری تھا۔ وہ 29 مارچ 1939ء کو مدھیہ پردیش کے شہر داتیا میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم افسانہ سے ہوا اور بعد میں‌ جگدیپ کے نام سے انھیں کئی فلموں میں اہم اور نمایاں کردار نبھانے کا موقع ملا۔ انھوں نے چار سے سو زائد فلموں‌ میں کام کیا جن میں‌ سے اکثر سپرہٹ اور یادگار ثابت ہوئیں۔

    1957ء میں بمل رائے کی فلم دو بیگھا زمین نے ان کے کیریئر کو مہمیز دی اور یہاں سے وہ ایک کامیڈین کے طور پر سامنے آئے۔ انھوں‌ نے 1975ء میں فلم شعلے میں جگدیپ نے سورما بھوپالی کا کردار اس خوبی سے نبھایا کہ لوگوں کے دلوں میں‌ اتر گئے۔ کہتے ہیں ان کے اس کردار نے گویا بھوپال کا کلچر ہمیشہ کے لیے زندہ کردیا۔ اپنے اس کردار میں انھوں نے اپنے اندازِ تخاطب سے جان ڈالی تھی اور ناقدین بھی اعتراف کرتے ہیں کہ انھوں نے اپنا رول نبھانے کے لیے جس قدر محنت کی تھی، اسی کی بدولت یہ کردار ناقابلِ فراموش ثابت ہوا۔ سورما بھوپالی کا یہ کردار لکڑی کا ایک تاجر ہے جو بہت زیادہ پان کھاتا ہے اور مخصوص لب و لہجے میں‌ بات کرتا ہے۔

    جگدیپ کی یادگار فلموں میں شعلے کے علاوہ انداز اپنا اپنا، افسانہ، آر پار اور دیگر شامل ہیں۔ انھیں آخری بار 2017ء میں فلم ’مستی نہیں سستی‘ میں دیکھا گیا تھا۔

    جگدیپ کے تین بیٹے جاوید جعفری، نوید جعفری اور حسین جعفری بھی بالی وڈ سے وابستہ ہیں۔ جاوید جعفری معروف کامیڈین، میزبان، اداکار اور ماہر ڈانسر ہیں۔

  • ’کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے‘ معروف اداکار مودی سرکار پر برس پڑے

    ’کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے‘ معروف اداکار مودی سرکار پر برس پڑے

    ممبئی: بھارت میں متنازع شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کرگئے ہیں، بھارت کے مختلف شہروں میں پولیس سے جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں احتجاج پر شاہ رخ، عامر اور سلمان خان نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے لیکن کچھ بالی ووڈ اداکار ایسے بھی ہیں جنہوں ںے مسلم مخالف قانون پر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    اداکار شبانہ اعظمی نے چند روز قبل بھارتی حکومت کے شہریت قانون میں ترمیم کرنے کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے تمام شہریوں سے پرامن مظاہرے کرنے کی اپیل کی تھی۔

    انہوں نے ایک اور ویڈیو میں جاوید اختر کے دو اشعار پڑھتے ہوئے مودی سرکار کو مخاطب کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ احتجاجی مظاہرین کے مطالبے کو سُنے اور مجھے یقین ہے سرکار ہماری آواز کو سنے گی۔

    اداکار جاوید جعفری نے مسلم مخالف قانون پر بھرے مجمع میں شاعر سرشار سیلانی اور راحت اندروی کی نظموں کے اشعار سنائے۔

    سبھی کا خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں
    کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے

    اداکار نے احتجاجی مظاہرے میں مزید کہا کہ مودی کیوں ہندوستان کے مسلمانوں کو لڑانے میں لگ گئے ہیں، بے روزگاری اور خراب معیشت پر توجہ دی جائے۔

    یاد رہے کہ چند روز کی خاموشی اختیار کرنے پر اب بالی ووڈ اداکار بھی مسلم مخالف ایکٹ پر اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں، کنگنا رناوت، ریتھک روشن، ریتیش دیش مکھ، شبانہ اعظمیٰ سمیت دیگر اداکاروں نے مودی سرکار کے اس اقدام پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔