Tag: جاوید شیخ

  • بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا؟ جاوید شیخ نے بتادیا

    بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا؟ جاوید شیخ نے بتادیا

    بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کرنے والے پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار جاوید شیخ بھی بھارتی انہتا پسندی کے خلاف میدان میں آگئے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ جنگی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے جاوید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت جذبات میں آکر اگر کسی قسم کی جارحیت کا مظاہرہ کرتا ہے تو پاکستان اس کا سخت اور مؤثر جواب دے گا، سوشل میڈیا پر جاوید شیخ کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

    جاوید شیخ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پہلگام واقعے پر سوال اٹھاتے ہوئے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پہلگام میں حملے کے محض آدھے گھنٹے بعد ہی پاکستان پر الزام عائد کردیا جاتا ہے، یہ عمل غیر سنجیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ حقائق کے بھی منافی ہے، ایف آئی آر میں بغیر کسی واضح ثبوت کے پاکستان کو ملوث قرار دینا ناقابل قبول عمل ہے۔

    بھارتی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے پاکستانی اداکار نے کہا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا سامنا ہوا تو پاکستان کا ردعمل بھرپور اور واضح ہوگا۔

    خیال رہے کہ بھارت میں پہلے ہی پاکستانی فنکاروں پر غیررسمی طور پر پابندی عائد ہے اور اس واقعے کے بعد ہندو انتہا پسند سوچ کے حامیوں نے کرکٹ سمیت اداکاروں اور پاکستانی ٹی وی ڈراموں پر بھی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • جاوید شیخ کے بیان پر عمران ہاشمی کا ردعمل آگیا

    جاوید شیخ کے بیان پر عمران ہاشمی کا ردعمل آگیا

    سینئر اداکار جاوید شیخ کے بیان پر بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کا ردعمل آگیا۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی 46ویں سالگرہ پر عمران ہاشمی نے جاوید شیخ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات یاد نہیں کیونکہ یہ بہت عرصے پہلے ہوئی تھی لیکن مجھے یاد ہے کہ میرے اور جاوید شیخ کے ہمیشہ خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان کا بیان عجیب ہے اس وقت میری عمر 20 سال تھی اور وہ میری عمر کے نہیں تھے اس لیے ہم کبھی دوست نہیں بن سکے۔

    عمران ہاشمی نے کہا کہ جاوید شیخ نے جو کہا ہے اس حوالے سے مجھے یاد نہیں، مجھے نہیں معلوم کہ وہ اپنے ساتھ کیا واپس لے گئے۔

    واضح رہے کہ جاوید شیخ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ مہیش بھٹ فلم ’جنت‘ کے پروڈیوسر تھے اور اس فلم کا ایک نیا ڈائریکٹر تھا جب مجھے فلم کی اسٹوری بتائی گئی تو اس وقت میری ملاقات عمران ہاشمی سے نہیں ہوئی تھی اس کے بعد فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر نے جب عمران ہاشمی سے میرا تعارف کروایا تو میں نے ملنے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا تو وہ منہ موڑ کر چلے گئے جس پر مجھے بہت غصہ آیا تھا۔

    جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر نے مجھے کہا کہ سین کی ایک بار ریہرسل کرنی ہے عمران ہاشمی وہاں بیٹھے ہیں آئیے ریہرسل کرلیتے ہیں جس پر میں نے جانے سے منع کردیا اور کہا کہ عمران کو میرے پاس بلاؤ پھر ڈائریکٹر نے اسے بلایا اور ہم نے ریہرسل کی۔

    انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کبھی عمران ہاشمی سے بات نہیں کی اور نہ ہی اس کی طرف دیکھا تھا۔

  • جاوید شیخ نے عمران ہاشمی کو اوقات یاد دلادی، بڑا انکشاف

    جاوید شیخ نے عمران ہاشمی کو اوقات یاد دلادی، بڑا انکشاف

    پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارو پروڈیوسر جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا، جس پر انہوں نے عمران ہاشمی کو ان کی اوقات دلادی تھی۔

    سینئر اداکار جاوید شیخ نجی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آئے دلچسپ واقعے کا ذکر کیا، میزبان نے ان سے سوال کیا کہ عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

    جس پر اُنہوں نے انکشاف کیا کہ عمران ہاشمی نے ان کے ساتھ پہلی ملاقات کے دوران نامناسب رویہ اختیار کیا، جس پر انہیں دکھ ہونے کے ساتھ ساتھ شدید غصہ آیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ایک شوٹنگ کے سلسلے میں جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن گئے تھے، جہاں عمران بھی پہنچے اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان کے ساتھ اور کس کس کو فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے۔

    شوٹنگ شروع ہونے سے چند لمحوں قبل ہدایت کار نے انہیں اور عمران ہاشمی کی ملاقات کرواتے ہوئے ایک دوسرے سے تعارف کرایا اور اس دوران انہوں نے بھارتی اداکار سے ملانے کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا۔

    عمران ہاشمی نے ان کے ہاتھ بڑھانے پر نامناسب رویہ اختیار کیا اور منہ دوسری طرف پھیر کر بے دلی سے ان سے ہاتھ ملا کر وہاں سے روانہ ہوگئے، جس پر انہیں شدید غصہ آیا۔

    شیخ صاحب نے کہا کہ انہوں نے عمران کی اس حرکت کو نوٹ کیا، پھر ان کے ساتھ شوٹنگ سیٹ پر رہتے ہوئے بھی 15 دن تک بات نہیں کی، جس کے بعد عمران ہاشمی کے ہوش ٹھکانے آگئے اور خود بات کرنا شروع کردی۔

    اکشے کمار نے 2 کروڑ کا اپارٹمنٹ کتنے میں فروخت کردیا؟

    اُنہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران ریہرسل کرنے کے وقت وہ عمران کے پاس نہیں گئے بلکہ ہدایت کار انہیں ان کے پاس لے کر پہنچے۔

    شیخ صاحب نے کہا کہ انہوں نے عمران کی بدتمیزی کا جواب سنجیدگی سے دیا اور پھر ان کے درمیان بات چیت کا آغاز ہوگیا اور گلے شکوے دور ہوئے۔

  • بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے لیجنڈری اداکار جاوید شیخ سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

    حال ہی میں اداکارہ بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی ہے، جس کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ نے خود کو جاوید شیخ کے ساتھ شادی سے متعلق ملنے والے مشورے کا انکشاف کیا۔

    بشریٰ انصاری نے ماضی کی یاد تازہ کردی

    شو کے دوران اداکارہ کے لیے جاوید شیخ نے کہا کہ مجھے تو بشریٰ انصاری بہت پیاری لگتی ہیں، اس کے جواب میں اداکارہ بشریٰ نے بتایا کہ جاوید مجھ سے بہت لاڈ پیار کرتے ہیں، یہ سیٹ پر بھی اکثر میرے ساتھ لاڈ کرتے رہتے ہیں۔

    اداکارہ بشریٰ انصاری نے ماضی کا ایک قصہ سناتے ہوئے انکشاف کیا کہ مرحوم اداکار قاضی واجد نے مجھے جاوید شیخ کے ساتھ شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

    بشریٰ انصاری نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں نے اپنے پہلے شوہر سے علیحدگی اختیار کر رکھی تھی تو اس دوران مجھے ایک دن قاضی واجد نے خاموشی سے کہا کہ میں جاوید شیخ سے شادی کر لوں، قاضی واجد نے مجھے کہا کہ جاوید شیخ کے ساتھ میری جوڑی اچھی لگے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ قاضی واجد کے اس مشورے پر میری ہنسی چھوٹ گئی تھی جس پر قاضی واجد نے مجھے بدتمیز کہا تھا، اور میں نے یہ مشورہ جاوید کے ساتھ بھی شیئر کیا تھا، میری بات سن کر جاوید شیخ بھی ہنس پڑے تھے۔

    واضح رہے کہ بشریٰ انصاری اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے معین اختر کے ساتھ بھی کئی ڈراموں میں کام کیا۔

  • جاوید شیخ نے اپنے خاندان کو ’کپور‘ جیسا قرار دینے پر کیا کہا؟

    جاوید شیخ نے اپنے خاندان کو ’کپور‘ جیسا قرار دینے پر کیا کہا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار جاوید شیخ کا  اپنے خاندان کو بھارت کے ’کپور‘ خاندان جیسا قرار دینے پر رد عمل سامنے آگیا۔

    پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے اس نے سوال کیا کہ کچھ عرصہ قبل ان کی بیٹی مومل شیخ نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنے خاندان کا موازنہ بھارت کے کپور خاندان سے کیا تھا۔

    جس پر جاوید شیخ نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج میں کہتا ہوں ہاں ہم ہیں ’شیخ‘ فیملی، میرے خاندان کے 9 یا 10 لوگ شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، اگر وہ وہاں کا کپور خاندان ہے تو یہاں ہمارا ’شیخ‘ خاندان ہے۔

    جاوید شیخ کہا کہ میں اور میرے بچے، بہروز سبزواری ان کا بیٹا اور بیوی بھی ہیں جب کہ سلیم شیخ اور ان کی 2 بیٹیاں بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

    ایک اور سوال کے جواب میں جاوید شیخ نے کہا کہ میری شہرت کی وجہ سے میرے بیٹے شہزاد اور مومل شیخ بہت دباؤ رہا، اس انڈسٹری میں ایک نام ہے تو میرے بچوں سے بھی یہی توقع کی جاتی رہی ہے کہ وہ بھی اچھی اداکاری کریں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ مومل شیخ نے اپنے خاندان کو پاکستان کا کپور خاندان قرار دیا تھا، ہوسٹ نے انہیں بتایا تھا کہ ان کا موازنہ کپور خاندان سے کیا جاتا ہے، جس پر مومل شیخ نے اتفاق کیا تھا۔

  • سابقہ بیوی سلمیٰ آغا کی وجہ سے ریکھا کے ساتھ کام نہیں کرسکا: جاوید شیخ کا انکشاف

    سابقہ بیوی سلمیٰ آغا کی وجہ سے ریکھا کے ساتھ کام نہیں کرسکا: جاوید شیخ کا انکشاف

    پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے انہیں اداکارہ سلمیٰ آغا سے شادی کرنے کی وجہ سے فلمی کیریئر میں بھی نقصان اٹھانا پڑا۔

    پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی ناکام شادیوں اور کیرئیر پر کھل کر بات کی۔

    معروف اداکار نے بتایا کہ پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد میں نے سلمیٰ آغا سے شادی کی لیکن بدقسمتی سے میری دوسری شادی بھی تین سال ہی چل سکی تھی۔

    جاوید شیخ نے دعویٰ کیا کہ سلمیٰ آغا نے مجھے بالی ووڈ اور لولی ووڈ فلموں سے نکلوایا، جب کسی فلم کی آفر ہوتی تو وہ مجھے ایسی فلموں میں کام نہیں کرنے دیتی تھیں اور دوسرا وہ عین موقع پر مجھے مصروف رکھتیں جس کے بعد فلم ساز میری جگہ دوسرے اداکاروں کو کاسٹ کرلیتے تھے۔

    کاش پہلی بیوی سے طلاق نہ ہوئی ہوتی تو۔۔۔۔جاوید شیخ نے کیا کہا؟

    جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ سلمیٰ آغا سے شادی کے بعد مجھے فلم ’خون بھری مانگ‘ میں مجھے ہیرو اور ریکھا کو ہیروئن منتخب بھی کرلیا گیا تھا لیکن  سلمیٰ نے مجھے یہاں بھی  زبردستی روک کر  فلم سے نکلوایا دیا  اس کے بعد اس فلم کیلئے میری جگہ کبیر بیدی کو کاسٹ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ جاوید شیخ نے 1980 کے بعد سلمیٰ آغا سے دوسری شادی کی تھی، اداکار کی پہلی شادی زینت منگی سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹی مومل اور بیٹا فہد شیخ ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)

  • کاش پہلی بیوی سے طلاق نہ ہوئی ہوتی تو۔۔۔۔جاوید شیخ نے کیا کہا؟

    کاش پہلی بیوی سے طلاق نہ ہوئی ہوتی تو۔۔۔۔جاوید شیخ نے کیا کہا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ میں پہلی بیوی سے علیحدگی نہیں چاہتا تھا، کاش ایسا نہ ہوتا۔

    معروف اداکار جاوید شیخ نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میں پہلی بار اپنی دوسری شادی اور بچوں پر ہونے والے اثرات کے متعلق بات کی۔

    اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ بچوں کی بہترین تربیت میں ان کی سابقہ اہلیہ زینت منگی کا بہت ہاتھ ہے جنھوں نے بچوں کو کبھی ددھیال اور باپ سے دور نہیں ہونے دیا۔

    &

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momal Sheikh (@momal15)

    nbsp;

    جاوید شیخ نے بتایا کہ ’بدقسمتی سے میں اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی نہیں چاہتا تھا جس کی وجہ سے میرے بچے شہزاد اور مومل کو نقصان اٹھانا پڑا لیکن الحمدللہ جس طرح انہوں نے ٹوٹے ہوئے خاندان کا حصہ ہوتے ہوئے بھی خود کو مضبوط رکھا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے، اور یہ صرف ان کی ماں کی وجہ سے تھا، یہی نہیں میرے بچے سلیم کے بچے، بہروز اور دیگر بہن بھائیوں کے بچے ہماری جگہ پر اکٹھے ہوتے تھے اور یہ کریڈٹ صرف اور صرف میری سابقہ بیوی کو جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری سابقہ اہلیہ ہمیشہ میرے بچوں کو میرے اور میرے گھر والوں کے پاس بھیجتی تھی لیکن میری طلاق میرا سب سے بڑا قصور ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، کاش ایسا نہ ہوتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب اس وقت ہوا جب میں نے سلمیٰ آغا سے شادی کی اور سلمیٰ آغا کے ساتھ میری شادی صرف تین سال تک چل سکی تھی۔

    واضح رہے کہ جاوید شیخ کی پہلی شادی زینت منگی سے ہوئی تھی، اس وقت اداکار کیریئر کے عروج پر تھے۔

    اداکار کو پہلی اہلیہ سے دو بچے اداکارہ مومل شیخ اور اداکار شہزاد شیخ بھی ہیں جو اب خود بچوں کے والدین بن چکے ہیں۔

    جاوید شیخ نے پہلی اہلیہ سے طلاق کے بعد دوسری شادی اداکارہ سلمیٰ آغا سے کی تھی لیکن ان کے ساتھ بھی ان کی دوسری شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

  • ’اداکار کے بچے اداکار نہیں بنیں گے تو کیا بنیں گے؟‘

    ’اداکار کے بچے اداکار نہیں بنیں گے تو کیا بنیں گے؟‘

    پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری نے شوبز انڈسڑی میں نیپوٹیزم سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نوک نوک شو‘ سینئر اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری نے شرکت کی اور میزبان محب مرزا کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    محب مرزا نے شو کے مہمان سے پوچھا کہ’ ’اداکار کے بچے اداکار نہیں بنیں گے تو کیا بنیں گے؟‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    جس پر بہروز سبزواری نے کہا کہ ’ہمارے تینوں بچوں نے اپنے والدین کی محنت کو دیکھا ہوا ہے، ہم لوگ بیٹھے بیٹھے کامیاب نہیں ہوئے، محنت کرکے آج یہاں پہنچے ہیں۔

    ہمارے بچوں نے جو بھی نام بنایا ہے اس میں ان کی محنت ہے، ہم انہیں ڈرامے میں کام دلواسکتے ہیں لیکن کام انہوں نے اپنی محنت سے ہی کرنا ہے۔

    دوسری جانب جاوید شیخ نے بتایا کہ میں نے اور بہروز نے کبھی بھی کسی سے یہ نہیں کہا کہ شہروز، شہزاد یا مومل کو کسی پروجیکٹ میں کاسٹ کرلیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    جاوید شیخ نے بتایا کہ اب تک انڈسٹری میں جتنا بھی کام کیا ہے اس میں اپنے بیٹے شہزاد اور مومل کو ساتھ نہیں رکھا، ایک فلم بنائی اس میں شہروز کو بطور ہیرو کاسٹ کیا لیکن شہزاد کو نہیں کیا کیونکہ کردار کے لیے موضوع شہروز ہی تھا۔

    واضح رہے کہ بہروز سبزواری اور جاوید شیخ متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ بہروز سبزواری معروف اداکار شہروز سبزواری کے والد ہیں جب کہ ان کی اہلیہ سفینہ سینیئر اداکار جاوید شیخ کی بہن ہیں۔

    جاوید شیخ اور بہروز سبزواری نے ماضی میں ایک ساتھ چند فلموں اور ڈراموں میں بھی اداکاری کی ہے اور دونوں کی جوڑی کو پسند کیا جاتا رہا ہے، جاوید شیخ اور بہروز سبزواری کے خاندان کی نئی نسل کی بھی آپس میں رشتے داریاں ہیں اور سب اس انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

  • اوم شانتی اوم: جاوید شیخ کے معاوضے کی حیران کن رقم

    اوم شانتی اوم: جاوید شیخ کے معاوضے کی حیران کن رقم

    پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی بھارتی فلم میں اداکار شاہ رخ خان کا والد بننے کے لیے ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا، ان کے لیے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا ہی اعزاز کی بات تھی۔

    سینیئر اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بھارتی فلموں میں اپنے ڈیبیو سے متعلق بات کی ہے۔

    اداکار نے بتایا کہ انہیں شاہ رخ خان کی سب سے بڑی فلم اوم شانتی اوم آفر ہوئی تھی، یہ فلم بھارتی معروف ہدایت کار فرح خان کی بھی بطور ہدایت کار ڈیبیو فلم تھی۔

    جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ انہیں اس فلم میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے والد کا کردار ادا کرنا تھا، شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات تھی، اسی لیے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کے پیسے نہیں لیے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ فلم کی ٹیم کا مینیجر ان کے پاس آیا اور پوچھا کہ سر اس فلم میں کام کرنے کا معاوضہ کتنا لیں گے، جس پر پہلے تو میں نے پیسے لینے سے صاف انکار کر دیا پھر ٹیم کے اصرار کرنے پر میں نے اس فلم کے لیے 1 روپیہ معاوضہ مانگا تھا۔

    جاوید شیخ نے مزید کہا کہ ٹیم واپس گئی اور شاہ رخ اور فرح خان کو بتایا کہ جاوید شیخ پیسے لینے سے انکار کر رہے ہیں۔

    اداکار نے بتایا کہ بعد ازاں میرا معاوضہ پھر شاہ رخ خان اور فرح خان نے متعین کیا تھا کہ مجھے کتنا معاوضہ دینا ہے۔

  • جاوید شیخ نے کتنی شادیاں کیں؟ خود ہی راز فاش کر دیا

    جاوید شیخ نے کتنی شادیاں کیں؟ خود ہی راز فاش کر دیا

    پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے بتایا کہ انہوں نے دو مرتبہ شادی کی اور دونوں شادی کی ناکام ہوگئی جس کے بعد انہوں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار جاوید شیخ نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ نجی زندگی کے بارے میں بات کی۔

    جاوید شیخ نے بتایا کہ میں نے پہلی شادی زینت منگی سے کی تھی جس سے میرے 2 بچے شہزاد شیخ اور مومل شیخ ہیں، زینت میری فین تھی، میری ملاقات ان سے اس وقت ہوئی جب میں اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے شارجہ جارہا تھا۔

    جاوید شیخ نے بچپن کا دلچسپ قصہ سنا دیا

    اداکار نے بتایا کہ زینت اور میرے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھا تو ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا، ہم دونوں 3 سال تک ساتھ رہے لیکن ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے درمیان علیحدگی ہوگئی، جس کے بعد میری زندگی ڈسٹرب ہوگئی تھی۔

    جاوید شیخ نے بتایا کہ ’ اس کے بعد میری ملاقات سلمیٰ آغا سے ہوئی، اس دروان میں فلم ’ہم اور تم‘ کررہا تھا انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور بعد میں سلمیٰ نے خود ہی مجھے شادی کی آفر کی۔

    ادکار نے بتایا کہ سلمیٰ آغا سے میری کوئی اولاد نہیں ہے، یہ شادی بھی صرف 3 سال ہی چل سکی تھی  جس کے بعد علیحدگی ہوگئی، اس کے بعد میں نے یہ سوچ لیا تھا کہ اب شادی نہیں کروں گا، میں نے سوچا لوگ میرے متعلق یہ رائے نہ قائم کرلیں کہ میں شادی ہی کرتا رہتا ہوں۔