Tag: جاوید لطیف

  • 10 دن کی کال کو سادہ نہ لیا جائے، جاوید لطیف

    10 دن کی کال کو سادہ نہ لیا جائے، جاوید لطیف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 10 دن کی کال کو سادہ نہ لیا جائے، تربیت یافتہ لوگ ہی لائے جاسکتے ہیں۔

    اے آر وائی کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ پہلی مرتبہ دیکھ رہا ہوں ریاست کے اندر ریاست کے لوگ حملہ کرنے جارہے ہیں، 10 دن میں تربیت یافتہ لوگوں کو ہی لایا جاسکتا ہے، 10 دن کے اندر ایسے ہی لوگوں کو لایا جاسکتا ہے کہ دنیا کو بتائیں ہم پرظلم ہورہا ہے۔

    جاوید لطیف نے کہا کہ بدقسمتی سے ریاست کا ڈھانچہ گزشتہ چند سالوں میں انتہائی کمزور کردیا گیا، 100 لوگوں کو روکنے کیلئے ایک ہزار لوگ لگا دیے جاتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ فیض حمید، بانی پی ٹی آئی، ثاقب نثاریہ ایک ہی تکون ہے، سب کو علم ہے کہ یہ تینوں کس طرح کام کرتے رہے ہیں، فیض حمید سہولت کار تھے، ان کے زیراثر لوگ بھی سہولت کاری کرتے رہے۔

    جاوید لطیف نے کہا کہ عالمی قوتوں کا دباؤ تو مختلف اوقات میں رہا ہے، آج ایک شخص کی گرفتاری پر امریکی کانگریس کس طرح باتیں کررہی ہے۔

    پی ٹی آئی نے بہت سے مقاصد کے حصول کیلئے یہ کال دی ہے، عالمی قوتوں کا دباؤ معاشی صورتحال کی وجہ سے آج بڑھ گیا ہے، ساری عالمی قوتیں اپنے مفادات دیکھتی ہیں۔

    نوازشریف کیلئے وہ طاقتیں دباؤڈال رہی تھیں جو پاکستان کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتی تھیں، بانی پی ٹی آئی کیلئے وہ قوتیں دباؤں ڈال رہی ہیں جو پاکستان میں استحکام نہیں چاہتیں، 2018 کے انتخابات کرانے والوں نے ہی 2024 کے انتخابات کرائے۔

  • اداروں میں ثاقب نثار اور فیض حمید کی باقیات موجود ہیں: جاوید لطیف

    اداروں میں ثاقب نثار اور فیض حمید کی باقیات موجود ہیں: جاوید لطیف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اداروں میں ثاقب نثار اور فیض حمید کی باقیات موجود ہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بالکل یہ کہنے کو تیار نہیں کہ سرکار کی اپنی مرضی ہے، میرے پاس مسودہ نہیں ہے۔

    جاوید لطیف نے کہا کہ پارلیمان کو اعتماد میں لیکر آئینی ترامیم کرینگے تو آسانی ہوگی، 2، 4 شو چلا، میں سمجھتا ہوں کہ یہ غیر مناسب تھا۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اداروں میں ثاقب نثار اور فیض حمید کی باقیات موجود ہیں جیسے ہی ملک میں استحکام آنے لگتا ہے تو انتشار پھیلانا شروع کردیا جاتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی پر اختلاف ہوتے ہیں، میرے اپنی جماعت سے کوئی اختلاف نہیں، ہر ایک کی رائے کو سنا جاتا ہے اور یہ جمہوریت کا حسن ہوتا ہے۔

  • ثاقب نثار، فیض حمید آج بھی پی ٹی آئی کے سرپرست ہیں، جاوید لطیف

    ثاقب نثار، فیض حمید آج بھی پی ٹی آئی کے سرپرست ہیں، جاوید لطیف

    اسلام آباد: سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید آج بھی پی ٹی آئی کے سرپرست ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں جاوید لطیف نے کہا کہ آئین و قانون کے حلف کی پاسداری نہ کرنے والا غدار ہوتا ہے لیکن بدقسمتی یہ ہوئی ہے ملک میں غیر آئینی و غیر قانونی کام کیے گئے، ایسے کام کیے گئے کہ پاکستان بھنور میں پھنس گیا۔

    جاوید لطیف نے کہا کہ ایک ریٹائرڈ جنرل کا کورٹ مارشل ہونے جا رہا ہے، کورٹ مارشل بغاوت کا مرتکب ہونے والے کا ہوتا ہے، فیض حمید نے سروس کے دوران ایک سیاسی جماعت کا ساتھ دیا جبکہ سیاسی جماعت منظم طریقے سے پاکستان کے اداروں پر حملہ آور ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار آج بھی متحرک ہیں، یہ ایک پورا نیٹ ورک ہے جس نے پاکستان کو بھنور میں پھنسایا ہے، 18 ماہ کی حکومت کے وقت کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری ہو رہی ہے لیکن میری اپنی جماعت کے لوگ کہتے تھے کہ ہمیں سہولت کاری نظر نہیں آ رہی، آج میری بات ثابت ہو چکی ہے کہ سہولت کاری ہو رہی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار اور فیض حمید کو 2014 سے شروع سلسلے تک لے کر جائیں، وہ سلسلہ قوم کو بتایا جائے کہ 2017 کے فیصلوں سے پاکستان کو نقصان پہنچا، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی کو لانا کس کی مجبوری تھی، سی پیک کو کیوں بند کیا گیا اور نواز شریف کو کیوں نکالا گیا؟

    جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف تب بولیں گے جب حقائق سے پردہ اٹھایا جائے گا، 2014 اور 2017 کی بات کر رہے ہیں تو 2022 پر بھی بات ہوگی، 2017 کا ترقی کرتا پاکستان ڈبو دیں اور ہمیں قصور وار ٹھہرائیں تو یہ ناانصافی ہوگی، بتانا ہوگا کہ 2017 میں ایک پیج پر ہو کر پاکستان کا کتنا نقصان کیا گیا۔

  • یہ حکومت ہماری بنائی ہوئی نہیں ہے، ہمارے سرتھوپ دی گئی ہے،  جاوید لطیف  کا تہلکہ‌ خیز بیان

    یہ حکومت ہماری بنائی ہوئی نہیں ہے، ہمارے سرتھوپ دی گئی ہے، جاوید لطیف کا تہلکہ‌ خیز بیان

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ہماری بنائی ہوئی نہیں ہے،ہمارے سرتھوپ دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اعتراض ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارابیانیہ تھاآئین وقانون پرعمل کرکےدیکھ لیں ملک ترقی کرجائےگا، عدم اعتمادایک ماحول بنایاگیاتھا،ذرائع ابلاغ کاپورااستعمال بھی تھا، ذرائع ابلاغ ان کے کنٹرول میں ہے، جس ریاست سے ہوتی ہے۔

    جاوید لطیف نے بتایا کہ عدم اعتمادکےوقت بھی کہتاتھاکہ اس جماعت کوکچھ ماہ مزیدرہنےدیں،یہ جماعت عوام میں ختم ہی ہوجائےگی، کہتا تھا وہ قوتیں جوپاکستان میں عدم استحکام چاہتی ہیں انہیں نیامہرانہیں ملےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاناماکی آڑمیں ایجنڈاتھاکہ نوازشریف کواقتدارسےالگ کرناہے، پاناماکاایجنڈایہ ہی تھاجس میں ہمارےدوست ممالک بھی شامل تھے، ایجنڈے میں وہ قوتیں بھی شامل تھیں جو چین کی سرمایہ کاری نہیں چاہتےتھے،جاویدلطیف

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ جب دواسلامی ممالک کاجھگڑاتھااوروہ سمجھتےتھےکہ ہم مداخلت کریں، نوازشریف نےایک قراردادپاس کرائی تھی کہ ہم مداخلت نہیں کریں گے، ایجنڈےمیں وہ قوتیں بھی شامل تھیں جواس قراردادکیخلاف تھیں۔

    انھوں نے انکشاف کیا کہ یہ حکومت ہماری بنائی ہوئی نہیں ہے،ہمارےسرتھوپ دی گئی ہے، حکومت بنانےکیلئےہمیں ٹریپ کیاگیاہے، 18ماہ کی قربانی رائیگاں جاتےدیکھ کریہ حکومت ہم نےلی ہے۔

    جاوید لطیف نے مزید کہا کہ ہم سے زبردستی حکومت بنوائی گئی ہے،ہم مرکزمیں حکومت نہیں چاہتےتھے، 18ماہ کی حکومت جس طرح دیدی گئی تھی اسی طرح یہ حکومت بھی دی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کی حکومت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی،آئی ایم ایف سےنہ توڑٹی توآج نیامعاہدہ کرنےکی ضرورت نہ تھی، تحقیقات کرکےعوام کوبتاناچاہیےسخت شرائط پرآئی ایم ایف سےمعاہدےکیوں کیےجارہےہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ 4 سال بانی پی ٹی آئی کی جس طرح حمایت تھی، 2013میں ہماری ہوتی توصورتحال تبدیل ہوتی، پی ٹی آئی کوڈیل ملی ہوئی ہےاورڈھیل یہ چاہتے ہیں۔

    انھوں نے سوال کیا کہ ریاست بتادے2014میں بانی پی ٹی آئی کودھرنےکیلئےکس نےکہاتھا، بانی پی ٹی آئی کوکس کے فنڈز روکنے کیلئے کہا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی پہلےبھی عالمی ایجنڈالےکرپاکستان آیاتھا، ان کا مقصدچینی سرمایہ کاری روکنااورملک میں انتشارپھیلاناتھا

    ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کرنے والوں کوایک سال بعدبھی سزانہیں دی گئی توکس نےروکاہواہے، پاکستان میں190ملین پاؤنڈکھاناجرم ہے یا نہیں، پاکستان میں کسی اورکوسائفرسائفرکرتےدیکھاہےیانہیں، کےپی میں وزیراعلیٰ خودجاکربجلی کاسوئچ آن کرتاہےاورریاست کچھ نہیں کرتی، کسی اورصوبےکاوزیراعلیٰ ایسی حرکت کرتاتوپھرآپ دیکھتےاس کیساتھ کیاہوتا۔

    لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارےپرمقدمات بنتےثبوت ہونےکےبغیرہی سزادےدی جاتی تھی، یہاں تو190ملین پاؤنڈکھاگئےاورکوئی کسی کو سزا دینے کو تیار ہی نہیں۔

  • دیگر جماعتوں کے منحرف اراکین بھی ن لیگ کا ہی ٹکٹ چاہتے ہیں: جاوید لطیف

    دیگر جماعتوں کے منحرف اراکین بھی ن لیگ کا ہی ٹکٹ چاہتے ہیں: جاوید لطیف

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ دیگر جماعتوں کے منحرف اراکین بھی ن لیگ کا ہی ٹکٹ چاہتے ہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیگر جماعتوں سے منحرف ہونیوالے امیدوار بھی ن لیگ کا ہی ٹکٹ چاہتے ہیں، لیگ کے اندر الیکٹیبلز موجود ہیں۔

    لیگی رہنما  نے کہا کہ عدم اعتماد کے وقت ہونیوالی کمٹمنٹس کو پورا کیا جارہا ہے تاہم ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ ہی حتمی فیصلے کررہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری اور دانیال عزیز نے پارٹی کیلئے قربانیاں دی ہیں، ذاتی رائے ہے طلال چوہدری، دانیال عزیز کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی جماعت میں کوئی ناراض ہوتا ہے اور کوئی راضی ہوتا ہے، جماعتوں کے اندر غصہ، ناراضی اور صلح کے معاملات چلتے رہتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بلاول کو جب آصف زرداری سنجیدہ لیں گے تب بلاول کی بات کا جواب ضرور دینگے، ہوسکتا ہے انتخابی جلسوں کا شیڈول کل ہی جاری کردیا جائے۔

  • ’بلاول کو زرداری بھی سنجیدہ نہیں لیتے‘

    ’بلاول کو زرداری بھی سنجیدہ نہیں لیتے‘

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بلاول کو آصف زرداری سنجیدہ نہیں لیتے تو میں بھی انہیں جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے اے آر وائی نیوز کے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ قرارداد اور چیف سیکریٹری کا استعفیٰ دو الگ چیزیں ہیں، سینیٹ قرارداد کی آئینی و قانونی حیثیت نہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے ایوان بالا میں اس طرح کے لوگ ایسی قرارداد پیش کریں، الیکشن میں ایک دن کی بھی تاخیر ریاست کے مفاد میں نہیں، مولانا فضل الرحمان ایسی گفتگو کریں گے تو ماحول میں موجود کنفیوژن میں اضافہ ہی ہوگا۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ الیکشن تاخیر سے ریاست کو جو نقصان ہوگا شاید اس کا مداوا مشکل ہوجائے، بلاول کو آصف زرداری کبھی سنجیدہ نہیں لیتے تو مجھے کیا ضرورت انہیں جواب دینے کی۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 4 سال نوازشریف پارٹی سے دور رہے، 4 سال تک نواز شریف اور ن لیگ کو کام نہیں کرنے دیاگیا، ایک ماہ ہوچکا ہے اب نوازشریف سمیت پوری پارٹی کام کررہی ہے۔

    جاویدلطیف کا کہنا تھا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کررہے، ابھی تک کوئی اتحاد نہیں بنا رہے، ن لیگ پہلے اپنے لوگوں کو میرٹ پر آگے لائےگی، پنجاب میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت حاصل کرے گی۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نوازشریف، شہباز شریف کے جلسوں کا شیڈول ترتیب دیا جاچکا ہے، ن لیگ ٹکٹوں کے اعلان کے بعد جلسوں کاشیڈول بھی جاری کرے گی۔

  • ‘نواز شریف ہی پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہے’

    ‘نواز شریف ہی پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہے’

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف ہی پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہے ، حقیقت ہےنواز شریف کا تجربہ اور ان پراعتماد ہی پاکستان کو اس دلدل سے نکال سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو سے اچھا تعلق ہے لیکن بدقسمتی سے ہم کراچی نہیں جا سکے، قومی جماعتوں کو کمزور کرنے کی روش ختم ہونی چاہیے۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ دس پندرہ سال سے کراچی کے حالات نے ہمیں وہاں جانے پر مجبور کردیا ، اب وہ ڈررہےہیں کہ کہیں کراچی ان سے چھوٹ نہ جائے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم نے تو بہت پہلے کہہ دیا تھا نواز شریف پاکستان آرہے ہیں ، نواز شریف ہی پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہے ، حقیقت ہےنواز شریف کا تجربہ اور ان پراعتماد ہی پاکستان کو اس دلدل سے نکال سکتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کا ماضی سب جانتے ہیں انہوں نے پاکستان کو نیو کلیئر پاور بنایا۔

  • نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی پراستقبال ہوگا یا نہیں ہوگا؟ ن لیگی رہنما شش وپنج کا شکار

    نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی پراستقبال ہوگا یا نہیں ہوگا؟ ن لیگی رہنما شش وپنج کا شکار

    لاہور : لیگی رہنما جاوید لطیف مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی پر استقبال کے حوالے سے شش وپنج کا شکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاویدلطیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کےوطن واپسی کےفیصلےمیں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ ان کی آمد پر روڈ رستے بلاک نہ ہوں۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں چاہتے کہ پورا شہرجام ہواور نوازشریف 20 گھنٹے بعد گھر پہنچیں، شادیوں کا سیزن ہے،رش کی وجہ سےایمبولنس پھنسنے کا خدشہ ہے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں جلوس کی وجہ سے عوام پریشان نہ ہوں ، عوام کو کہہ رہیں ایئرپورٹ نہیں جلسہ گاہ آئیں، نوازشریف کے ایئر پورٹ پہنچنے کے گھنٹے 2 گھنٹے بعد ہی جلسہ ہوگا۔

    انھوں نے بتایا کہ نوازشریف نے کہا ہے کہ صرف مینار پاکستان پر جلسہ ہی کریں گے، خطاب اسی دن کریں گے یا دوایک دن بعد یہ ابھی طے ہونا باقی ہے۔

    نواز شریف کی سزا سے متعلق جاوید لطیف نے کہا کہ 2014 سے2017 تک جو کچھ ہوا کیا وہ آئینی طور پر درست تھا، ایک شخص کو بے گناہ ہوتے ہوئے بھی سزاسنا دی گئی، ایک شخص اپنی بیٹی کے ساتھ لندن سےواپس جیل جانے کے لیے آیا، نواز شریف کو بےگناہی کے باوجود سزا دینے والوں نے اعتراف جرم کیا۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سے حادثے ہوئے جنہوں نے جنجھوڑ کررکھ دیا، 2017میں جو واقعہ ہوا اس نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا، کی 2017 کے واقعات پر مٹی ڈال دیں؟، فیض آباد دھرنے کی جج منٹ دینے والے کے خلاف کس کے کہنےپر ریفرنس آیا؟ جب تک ان کرداروں کو کٹہرے میں لاکرسزا نہیں دیں گے یہ ہوتا رہے گا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ نوازشریف رنجیدہ ہیں کہ ہمسایہ ملک کہاں پہنچ گیا اور ہم کہاں ہیں، نوازشریف کسی سے انتقام اور بدلہ نہیں لینا چاہتے،وہ پاکستان کے دشمنوں کو کٹہرے میں لانے کی بات کرتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں مخصوص لوگوں کو کٹہرے میں لائیں اور دوسروں کو چھوڑیں تو یہ ناانصافی ہوگی۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ مشرف کے خلاف سزاپر عمل کیاجاتا تو بعد کے کردار پیداہی نہ ہوتے، 2017کے کردار کو کٹہرےمیں نہیں لائیں گےتوآئندہ بھی ثاقب نثارپیدا ہوسکتا ہے، کٹہرے میں نہ لائے توآئندہ بھی کوئی بندیال ،باجوہ اور فیض بننے کی خواہش کرسکتا ہے.

    سابق چیف جسٹس پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بندیال اب آزاد ہیں وہ اٹک جیل کےباہربھی کھڑے ہوجائیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا، ہمیں اعتراض تھا کہ 9،10مئی واقعات کے مجرمان کو سہولتکاری دی جارہی تھی، کیا آپ کچے کو ڈاکوؤں کو بھی گڈ ٹو سی یو کہیں گے؟سہولتکاری کریں گے؟

  • 15 ماہ میں شہبازشریف اور اتحادی حکومت ناکام رہی، جاوید لطیف

    15 ماہ میں شہبازشریف اور اتحادی حکومت ناکام رہی، جاوید لطیف

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما جاویدلطیف کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اوراتحادی حکومت ناکام رہی کیونکہ نوازشریف کے بغیر قوم کو2017 کا پاکستان نہیں دے سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاویدلطیف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبرمہربخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کوبھائی کی حکومت میں کوئی ریلیف مل رہاتھاتویہ غلط بات ہے، کسی کی بھی حکومت ہو ہم آئین اورقانون کو ماننے والے لوگ ہیں۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم بار بار کہتے ہیں کہ عدل کےنظام کےپلڑے برابر ہونے چاہئیں، 9 مئی واقعے کے مقدمات صرف ضمانت تک رکھیں تو درست بات نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کےپاس حق دفاع اوراپیل کاحق آج بھی موجود ہے لیکن نوازشریف کوحق دفاع اوراپیل کاحق حاصل نہیں تھا۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف سزا سننےکےبعدبیٹی کیساتھ پاکستان آئےتھے، نوازشریف کےالگ قانون بنادیئےجاتےہیں،عجیب انصاف کیاجاتا ہے۔

    انھوں نے حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات کہنے میں کوئی عار نہیں کہ پندرہ ماہ کی حکومت میں ہم ناکام رہے کیونکہ نواز شریف کے بغیرقوم کو دوہزارسترہ کا پاکستان نہیں دے سکتے تھے، نوازشریف ستمبرمیں وطن واپس آئیں گے۔

    سانحہ 9 مئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کےواقعات کےبعدادارہ غیرسیاسی ہواہے، 9مئی واقعات سےپہلےبھی کچھ لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کی سہولت کاری کررہےتھے۔

  • ‘دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو پاکستان آنے اور چوتھی بار وزیراعظم بننے سے نہیں روک سکتی’

    ‘دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو پاکستان آنے اور چوتھی بار وزیراعظم بننے سے نہیں روک سکتی’

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو پاکستان آنے اور چوتھی بار وزیراعظم بننے سے نہیں روک سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق نون لیگی رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10،9مئی کا واقعہ بدقسمتی ہے، 9 مئی واقعات پر فائدہ اٹھانیوالوں پر مقدمہ درج کیوں نہیں ہوا۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ دبئی میں پلان تیار ہورہاہے ، دبئی میں وہ محسن پاکستان بیٹھا ہے جس کو باربار نکالا جاتا ہے ، نوازشریف بار بار نکالے جانے کے بعد مہنگائی کم کرنے کیلئے روڈ میپ بنارہاہے، جو مہنگائی کم کرنے کیلئے روڈ میپ بنا رہاہے اس پر بھی انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ن لیگی رہنما نے کہا کہ آرٹی ایس بند کرکے جسے 2018میں لایا گیا اس کیلئے آج بھی گیٹ کھلتے ہیں ، 9مئی کےواقعات کے مرکزی کردار کو کوئی آج بھی پکڑنے کو تیارنہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم کو احساس ہوگیا کہ آج کے حالات سےپاکستان کونکالنے کی صلاحیت اللہ کے بعد کسی لیڈرمیں ہے تو وہ نوازشریف میں ہے۔

    جاوید لطیف نے بتایا کہ کہا جارہا ہے نواز شریف نے دو تہائی اکثریت لے لی تودھاندلی ہوگی، دنیا کی کوئی طاقت کو نواز شریف کو پاکستان آنے سے نہیں روک سکتی، نواز شریف کا پاکستان میں آنے پر بھر پور استقبال کیا جائے گا۔

    9 مئی کے واقعات کے حوالے سے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 10،9مئی کے مرکزی کرداروں کو گرفتار نہیں کرینگے تو دوبارہ بھی ایسا واقعہ ہوسکتاہے، احتساب اور عدل کے ترازو انصاف نہیں کریں تو کیسے انصاف ہوگا، اگر آج انصاف نہ ہوا تو بھیا نک نتائج ہوں گے۔

    انتخابات سے متعلق جاوید لطیف نے واضح کیا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے اور نوازشریف اس میں حصہ لیں گے اور منتخب بھی ہوں گے۔