Tag: جاوید لطیف

  • نون لیگی رہنما نے سندھ میں بھی حکومت بنانے کا دعویٰ کردیا

    نون لیگی رہنما نے سندھ میں بھی حکومت بنانے کا دعویٰ کردیا

    اسلام آباد : نون لیگی رہنما جاوید لطیف نے سندھ میں بھی حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 2018 سے پہلے کا دور واپس آرہا ہے، پنجاب تو کیا اس بار سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا، 9 مئی واقعات میں ملوث افراد سے رعایت نہیں برتی جاسکتی۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی منصوبہ سازی بری طرح ناکام ہوئی، ریاستی اداروں پرحملہ براہ راست ریاست پرحملہ ہے، سابقہ دور حکومت میں سازش کےتحت سی پیک روکا گیا اور سی پیک لانے والے کیساتھ جو سلوک ہوا وہ سب نے دیکھا۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف سے لوگوں کو امید ہے، نواز شریف انتخابی مہم کیلئے نہیں انتخابی تحریک کیلئے آرہا ہے، نواز شریف آئے گا پھر سے خوشحالی لائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کا مطلب صرف ووٹ ڈالنا نہیں ہوتا بلکہ ووٹ کو عزت دینا بھی ہے، امید ہے نواز شریف کے آنے سے 2017 والا پاکستان واپس ملے گا۔

    جاوید لطیف نے دعویٰ کیا کہ ہم پنجاب توکیااس بارسندھ میں بھی حکومت بنائیں گے، دو صوبوں میں ہماری حکومت ہوگی باقی دو صوبوں میں اتحادی ہوں گے۔

  • پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کے ہاتھ نہ کاٹے گئے تو بہت نقصان ہوگا، جاوید لطیف

    پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کے ہاتھ نہ کاٹے گئے تو بہت نقصان ہوگا، جاوید لطیف

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانےوالوں کے ہاتھ نہ کاٹے گئے تو بہت نقصان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سنتےآرہےہیں کہ باہر سے قوتیں پاکستان میں مداخلت کررہی ہیں، عمران خان کی سہولت کاری بیرون ملک سے ہورہی ہے، یہ چاہتے ہیں قوم کو ریلیف نہ ملے۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کیا ماضی میں پاکستان مخالف قوتوں کے خطوط آئےتھے؟ کیا دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کیساتھ سیاست نہیں کررہے؟ گزشتہ حکومت میں اپوزیشن کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیاگیا۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ گزشتہ دور میں جب ظلم کیاگیا کیا اس پر خط آیا تھا، 2014میں سرکاری اداروں پر حملہ کرنیوالوں کو بےنقاب کرنا چاہیےتھا، اگر ان لوگوں کو ماضی میں سزا دی جاتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی، ان کو سزائیں ملی ہوتی تو 9اور 10مئی واقعات بھی نہ ہوتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2018میں جب آرٹی ایس بند ہواتھا تب توکسی کو تشویش نہیں ہوئی، کوئی یہ نہ سوچیں اس کو باہر بھیج دیا جائےگا، پی ٹی آئی حکومت نےپاکستان کی معیشت کو تباہ کیا۔

    جاوید لطیف نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ کےسینوں میں بہت سے راز ہیں، ہمیں ملک کے لیے اب زبان کھولناپڑے گی، 9اور10مئی کےسہولت کار بے نقاب نہیں ہونگے تو صورتحال تبدیل نہیں ہوگی.

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب میری ریاست کو خطرہ ہوگا تو میں چھپ نہیں رہوں گا، پاکستان کو نقصان پہنچانےوالوں کے ہاتھ نہ کاٹے گئے تو بہت نقصان ہوگا، یہ نہیں ہوسکتا ملکی معیشت سے کھیلنے والے اور املاک کونقصان پہنچانےوالوں کو معاف کردیاجائے۔

    انھوں نے سوال کیا کیا افسوس اور مذمت سے ہمارے اداروں کی جگ ہنسائی کاازالہ ہوگا؟ عالمی سازشوں کاآلہ کاربننےوالےرعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

    انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین جب چاہیں استعفی دیں اور جب چاہیں واپس آجائیں یہ نہیں ہوسکتا، استعفی واپس لینے کا اختیار صرف اسپیکر کے پاس ہے کوئی ادارہ بحالی کا حکم نہیں دے سکتا

  • حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات کیوں کررہی ہے؟ لیگی رہنما برہم

    حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات کیوں کررہی ہے؟ لیگی رہنما برہم

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی مخالفت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں دھواں دھار تقریر کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید لطیف نے اپنی ہی حکومت سے سوالات پوچھ لئے۔

    جاوید لطیف نے کہا کہ بتایا جائے کہ ایک سال پہلے حکومت کیوں لی تھی؟ پی ٹی آئی کا سارا گند اپنے سر کیوں لیا؟

    یہ بھی پڑھیں: حکومت سے مذاکرات میں پی ٹی آئی کا ممکنہ ایجنڈا سامنے آگیا

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کیا جو کچھ کل تک عمران خان پر ہم کہتےرہے وہ غلط تھا؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سےسرعام معافی مانگنےتک مذاکرات نہ کیےجائیں۔

    جاوید لطیف نے قومی اسمبلی میں گرما گرم تقریر کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو باہر رکھ کر اگر کوئی الیکشن چاہتاہےتو یہ ناممکن ہے، یہ لوگ نوازشریف کےکیسز پرمعافی مانگ لیں اور کل الیکشن کرالیں۔

    انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ عمران خان سےبالکل مذاکرات نہیں ہونےچاہئیں،عمران خان کوپہلےمعافی مانگنا ہوگی پھرمذاکرات ہوں گے۔

  • نواز شریف کے بغیر الیکشن ہوئے تو خونی لکیر کھینچ دی جائے گی، جاوید لطیف کی دھمکی

    نواز شریف کے بغیر الیکشن ہوئے تو خونی لکیر کھینچ دی جائے گی، جاوید لطیف کی دھمکی

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن نوازشریف کے بغیر ہوئے تو پاکستان میں ایک خونی لکیر کھینچ دی جائے گی۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میری قیادت کو الیکشن سے باہر رکھ کے الیکشن ہوتے رہے، آر ٹی ایس بند ہوتا رہا  وہ ہم نے برداشت کرلیا لیکن 2023 کے الیکشن اگر نواز شریف کے بغیر ہوئے تو پاکستان کے اندر ایک خونی لکیر ایسی کھینچ دی جائے گی،
    وہ خونی لکیر کبھی مٹانے سے بھی نہیں مٹے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سلم لیگ ن پر الزام ہے کہ ہم نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، اگر 3 4 گملوں کا توٹنا سپریم کورٹ پر حملہ ہے تو پھر آجبتایا جائے سیریم کورٹ، ہائی کورٹ سول کورٹ پر زمان پارک کے دہشت گرد نے کتنی دفعہ حملہ کیا اور ان پر کتنی دفعہ ایف آئی آر ہوئی۔

  • کیا ثاقب نثار اور فیض حمید کے خلاف ایکشن لیا جائے گا؟ جاوید لطیف کا اپنی ہی حکومت سے سوال

    کیا ثاقب نثار اور فیض حمید کے خلاف ایکشن لیا جائے گا؟ جاوید لطیف کا اپنی ہی حکومت سے سوال

    اسلام آباد : وفاقی وزیر جاوید لطیف نے اپنی ہی حکومت سوال کیا کہ کیا ثاقب نثار اور فیض حمید کے خلاف ایکشن لیا جائے گا؟۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکن ہلاکت کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی والے لاشوں پر سیاست کررہے ہیں۔

    میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ لاہور میں کارکن کی ہلاکت میں ملوث ملزمان ویڈیو میں اعتراف جرم کر رہے ہیں۔

    مہنگائی سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے پیدا کیے گئے حالت کی وجہ سے قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، نواز شریف کے دور میں لوگ روٹی 2 روپے کی اورآج 25 روپے کی ہوگئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پیداکی گئی معاشی تباہی کا ذمہ دارکون ہے؟ قوم سب کچھ دیکھ کر سوال اٹھارہی ہے۔

    جاوید لطیف نے کہا کہ آڈیو ویڈیو کے بعد کچھ لوگ اعتراف جرم کر رہے ہیں اور سوال کیا کہ کیا ثاقب نثار اور فیض حمید کیخلاف ایکشن لیا جائے گا؟

    وفاقی وزیر نے اپنی حکومت کو بے اختیار بھی قرار دیتے ہوئے کہا حکومت اعتراف کرنے والے قومی مجرموں کا احتساب نہیں کر سکتی تو کم از کم جاتے جاتے پارلیمانی کمیشن بنادے۔

  • ’بتایا جائے نواز شریف کو ’بلی‘ کیوں چڑھایا گیا؟

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اگر آڈیو لیک حکومت نے کی ہے تو کابینہ چھوڑ دوں گا، ہم سے غلطیاں ہوئیں لیکن یہ بتایا جائے کہ نواز شریف کو بلی کیوں چڑھایا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنرل (ر) باجوہ اور جنرل (ر) فیض سہولت کاری کا اعتراف کرتے ہیں اور چوبیس نومبر تک عمران خان کے لیے سہولت کاری ہوتی رہی تو انہیں اعتراف کرنا ہوگا کہ زیادتیاں ہوئی ہیں۔

    جاوید لطیف نے کہا کہ اگر ایک ادارہ غیر سیاسی ہوگیا تو بتایا جائے کہ دوسرے ادارے غیر سیاسی کیوں نہیں ہوئے۔ وہ ادارے عمران خان کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسی شخص کوبغیر پیش ہوئے ضمانت نہیں ملتی لیکن عمران خان کو بغیر پیش ہوئے ضمانت بھی ملتی ہے اور کنفرم بھی ہوجاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خواہش کی تکمیل کے لیے پاکستان کا بیڑہ غرق ہوا ہے۔

  • ہم نے تو پہلے ہی عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جاوید لطیف

    ہم نے تو پہلے ہی عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جاوید لطیف

    شیخوپورہ : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے کہنے سے پہلے ہی پنجاب میں عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کرچکے تھے۔

    شیخوپورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اسمبلیوں سے باہر آرہے ہیں تو بسمہ اللہ کریں، ہم نے تو اس سے پہلے ہی پنجاب میں عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

    جاوید لطیف نے کہا کہ صوبہ کے پی کے میں بھی وزیر اعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد لانا کوئی مشکل کام نہیں ہے، اگرتحریک عدم اعتماد نہ لاسکے تو گورنر راج لگائیں گے۔

    ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف چند ہفتوں تک عوام کی قیادت کرتے نظر آئیں گے، غیرملکی ایجنڈا مسلط کرنے والوں پر ہاتھ ڈالنے کا وقت آگیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات کچھ بہتر ہوجائیں ہم خود الیکشن کی طرف جائیں گے،فریش مینڈنٹ سے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔

    مزید پڑھیں : عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تمام صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمنٹری پارٹی سے مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ مارچ کینسل نہ کرتا تو اگلے دن تباہی ہونا تھی اسی لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے، ملک میں تباہی مچانے سے بہتر ہے ہم اس نظام کا حصہ نہ رہیں۔

  • ریاست مخالف بیان : جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے خلاف درخواست مسترد

    ریاست مخالف بیان : جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے خلاف درخواست مسترد

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے ریاست مخالف بیان کے مقدمے میں وفاقی وزیر جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ریاست مخالف بیان کے مقدمے میں لیگی رہنما جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کی استدعا کی گئی۔

    سرکاری وکیل نے جاوید لطیف پر پہلی عبوری ضمانت خارج ہونے کا نکتہ چھپانے کا الزام لگایا تھا۔

    عدالتی حکم پر جاوید لطیف کے وکیل نے عدالت میں ریکارڈ پیش کر دیا اور بتایا کہ تمام حقائق عدالت میں بیان کر دیئے۔

    وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کسی قسم کے حقاٸق نہیں چھپاٸے گٸے الزام غلط ہے، عدالت نے دلائل کے بعد پنجاب حکومت کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج کردی۔

  • دہشت گردی کے مقدمات: عدالت نے پولیس کو میاں جاوید لطیف کی گرفتاری سے روک دیا

    دہشت گردی کے مقدمات: عدالت نے پولیس کو میاں جاوید لطیف کی گرفتاری سے روک دیا

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی دہشت گردی کے 2مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر جاوید لطیف کی دہشت گردی کے مقدمے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی ، جاوید لطیف اپنے وکیل سردار تیمور اسلم کےہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

    وکیل سردار تیمور اسلم نے بتایا کہ اسی طرح کی ایف آئی آرمیں اسی عدالت نےایک اور آرڈر کر رکھا ہے، لاہور اور پشاور کے مقدمات کیلئےحفاظتی ضمانت چاہیے ،دونوں صوبوں میں مخالف پارٹی حکومت ہے اس لیے حفاظتی ضمانت چاہ رہے ہیں۔

    عدالت نے استفسار آپ نے حفاظتی ضمانت کی تو استدعا ہی نہیں کی ، آپ کی درخواست میں صرف یہ ہے کہ تادیبی کارروائی سے روکاجائے۔

    جس پر وکیل نے کہا کہ عدالت تمام صوبوں سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لے، میاں جاوید لطیف کے حلقے میں 16 اکتوبر کو الیکشن ہے ، یہ وہاں جانا چاہتے ہیں لیکن اس وجہ سے وہاں نہیں جارہے۔

    عدالت نے جاوید لطیف کے وکیل کو راہدری ضمانت کی درخواست دینے کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے جاوید لطیف کی دہشت گردی کے 2مقدمات میں 27 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محسن اختر کیانی نے پشاور ،لاہور میں درج مقدمات میں 10،10ہزار روپے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو میاں جاوید لطیف کی گرفتاری سے روک دیا اور سیکرٹری داخلہ کو صوبوں سے مقدمات کی تفصیل منگوانے کا حکم دے دیا۔

  • دہشت گردی کا مقدمہ : جاوید لطیف کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف نہ مل سکا

    دہشت گردی کا مقدمہ : جاوید لطیف کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف نہ مل سکا

    اسلام آباد : پریس کانفرنس کرنے پر دہشت گردی کے مقدمے میں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف نہ مل سکا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاویدلطیف کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہونے پر کیس کی سماعت ہوئی۔

    وکیل نے بتایا کہ پریس کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی جاوید لطیف کے خلاف لاہور، پشاور مقدمہ درج ہوگیا، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایف آئی آر لاہور میں درج ہوئی، لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔

    جاوید لطیف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور سرکاری افسران کے خلاف ایف آئی آر پر عدالت نے کاروائی سے روکا ہوا ہے۔

    جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاوید لطیف کے وکیل کو ہدایت دی کہ آپ وہاں نہ جائیں جہاں آپ کے لیے مشکلات ہوں، اسلام آباد ہائی کورٹ لاہور کے تھانے کو نوٹس کیسے کرسکتی ہے۔

    وکیل جاوید لطیف نے استدعا کی عدالت ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دے، جس پر عدالت نے جاوید لطیف کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر واپس کردی۔