Tag: جاوید لطیف

  • جاوید لطیف کی  اپنے خلاف مقدمات کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

    جاوید لطیف کی اپنے خلاف مقدمات کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے اپنے خلاف درج مقدمات کالعدم قرار دینے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا اپنے خلاف درج مقدمات پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    جاوید لطیف نے مقدمات کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی ، جس میں استدعا کی ہے کہ مختلف شہروں میں دائر مقدمات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی پر کچھ غلط بولا تھا تو اس پرصرف پیمرا ایکشن لےسکتا ہے، دوسرے سیاسی لیڈر پرتنقید سےکریمنل مقدمات نہیں بن سکتے۔

    ن لیگی رہنما کا درخواست میں کہنا تھا کہ عمران خان سے متعلق حقائق ریکارڈ پر رکھنے کیلئےپریس کانفرنس کی تھی۔

    یاد رہے ستمبر میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف پر تھانہ گرین ٹاؤن لاہور میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف غلط بیانی کرکے اشتعال دلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

  • جاوید لطیف کا  ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف، فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن سے  نوٹس لینے کا مطالبہ

    جاوید لطیف کا ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف، فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاویدلطیف کے ہارس ٹریڈنگ کے اعتراف کے بعد الیکشن کمیشن سے نوٹس لینےکا مطالبہ کردیا‌۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جاوید لطیف نے کھلے عام اعتراف کیا کہ ن لیگ ہارس ٹریڈنگ کررہی ہے، مسلم لیگ ن یہ سب عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے کررہی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جاویدلطیف کے ہارس ٹریڈنگ کے اعتراف جرم کےبعد الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ ن نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کرنی چاہئے مگرالیکشن کمیشن کو نون کی نظر لگ گئی، انھیں صرف پی ٹی آئی نظر آرہی ہے۔

    یاد رہے مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کو آئینی طریقے سے گرانے کے لیے ہارس ٹریڈنگ کررہے ہیں۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ بہت برا کیا گیا الیکشن چرا کر ہم اس سے کم برا کر رہے ہیں۔

  • عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے، ن لیگی رہنما نے تصدیق کردی

    عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے، ن لیگی رہنما نے تصدیق کردی

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے موجودہ حکومت کے تسلسل کیلئے عبوری سیٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے ، جو ٹرم پوری کرنے کے لیے ہو۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ن لیگ انتخابات کیلیے بننے والے عبوری سیٹ اپ کو سپورٹ کرے گی ، مگر حتمی فیصلہ نوازشریف کا ہی ہوگا۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم صرف ایسی نگران حکومت چاہتے ہیں جو الیکشن کروائے، اگر ہم بھی ایسی گیم کا حصہ بن گئے تو لوگ ہمیں برا کہیں گے، ہر پارٹی رہنما کو اپنامؤقف پیش کرنے کاحق ہے ،سر سے ہاتھ ہٹنا چاہیے، سب سامنے آجائے گا۔

    یاد رہے عبوری وزیر اعظم کے لیے 4 لیگی امیدواروں کے نام دیکھ کر نواز شریف ناراض ہو گئے تھے اور شہباز شریف کی مرضی سے نواز شریف کو عبوری سیٹ اپ پر منانے کی کوشش ناکام ہو گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے جن 4 لیگی رہنماؤں کا ذکر کیا وہ عبوری وزیر اعظم کے امیدوار تھے، ان چار میں سے ایک رہنما چند روز پہلے نواز شریف سے ملنے گئے تھے، اور انھوں نے عبوری وزیر اعظم کے لیے اپنا نام سب سے اوپر لکھا تھا۔

    ذرائع کے مطابق باقی 3 میں سے ایک سینٹرل پنجاب دوسرا پوٹھوہار اور تیسرا کراچی سے تھا، پوٹھوہار سے امیدوار نے خود خواہش ظاہر نہیں کی بلکہ انھیں نامزد کیا گیا تھا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ لندن تجویز لے کر جانے والے کو شہباز شریف کی حمایت حاصل تھی، جب کہ لاہور کے رکن اسمبلی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے۔

  • ریاست مخالف بیان پر ضمانت کے بعد لیگی رہنما پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج

    ریاست مخالف بیان پر ضمانت کے بعد لیگی رہنما پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج

    شیخوپورہ: ریاست مخالف بیان بازی پر مقدمے کا سامنا کرنے والے لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف اب کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر دیا گیا، یہ مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہوا ہے، مقدمہ سرکاری اہل کار کی مدعیت میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز جاوید لطیف نے ریلی نکالی تھی، اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، مقدمے میں جاوید لطیف کے علاوہ ان کے 2 بھائی، ایک بیٹے سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جب کہ 220 نا معلوم افراد بھی نامزدگان میں شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ریاست مخالفت بیان بازی کے کیس میں عدالتی حکم پر رہائی کے بعد جاوید لطیف کو انٹر چینج سے ریلی کی صورت میں گھر لایا گیا تھا، جاوید لطیف نے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے لیگی کارکنان سے خطاب بھی کیا تھا۔

    ریاست مخالف بیان بازی کیس، ن لیگی رہنما کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

    9 جون کو لاہور کی سیشن عدالت نے ریاست مخالف بیان بازی کیس میں لیگی رہنما کی ضمانت منظور کی تھی اور 2، 2 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا تھا، مچلکوں کی ادائی کے بعد گزشتہ روز رہا کر دیا گیا تھا۔

    بدھ کو ایڈیشنل سیشن جج نے جاوید لطیف کی ضمانت کا 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی آر میں بغاوت سے متعلق کوئی واضح الزام نہیں، کس ادارے کے خلاف بیان دیا گیا، اس کا بھی تفتیشی رپورٹ میں کوئی ذکر نہیں، مدعی نے ایک اندیشے کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرائی ہے، جاوید لطیف کے خلاف بغاوت پر مبنی مواد بھی ریکارڈ پر موجود نہیں۔

  • مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی آج رہائی کاامکان

    مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی آج رہائی کاامکان

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما جاویدلطیف کی آج رہائی کاامکان ہے ، عدالت نے جاوید لطیف کو 2،2لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی آج رہائی کاامکان ہے ، ضمانتی مچلکےجمع ہونے پر روبکار جاری کی جائے گی ، عدالت نے جاوید لطیف کو 2،2 لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

    دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج نے جاوید لطیف کی ضمانت کا 4صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آرمیں بغاوت سے متعلق کوئی واضح الزام نہیں، کس ادارے کیخلاف بیان دیا تفتیشی رپورٹ میں کوئی ذکر نہیں۔

    فیصلے میں کہا ہے کہ مدعی نے ایک اندیشے کی بنیاد پرایف آئی آر درج کرائی، جاوید لطیف کیخلاف بغاوت پرمبنی مواد ریکارڈ پر موجود نہیں، جاوید لطیف کی ضمانت منظور کی جاتی ہے ، جاوید لطیف 2،2لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔

  • ریاست مخالف بیانات، عبوری ضمانت مسترد، جاوید لطیف گرفتار

    ریاست مخالف بیانات، عبوری ضمانت مسترد، جاوید لطیف گرفتار

    لاہور: ریاست مخالف بیانات پر عدالت سے عبوری ضمانت مسترد ہونے پر جاوید لطیف کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے ن لیگی ایم این اے جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی، جس پر سی آئی اے نے ان کو سگیاں پل سےگرفتار کر لیا۔

    جاوید لطیف عدالتی فیصلہ سننے سے پہلے ہی عدالت سے چلے گئے تھے، جس پر پولیس اہل کاروں اور سی آئی اے نے ان کے پیچھے دوڑیں لگا دیں، ان کی ضمانت کی درخواست ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے مسترد کی۔ وکیل جاوید لطیف نے تصدیق کر دی ہے کہ جاوید لطیف کوگرفتار کر لیا گیا ہے، ان کی گرفتاری سگیاں پل سے عمل میں آئی۔

    واضح رہے کہ جاوید لطیف نے ریاست مخالف بیان کیس میں سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی، آج سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے ان کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔

    سرکاری وکیل نے کہا جاوید لطیف کا متنازع بیان اپنے لیڈر کی محبت میں حدود سے تجاوز ہے، ان کے بیان کی سی ڈی کو فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، پراسیکیوشن کا کیس قانون کے تمام تقاضوں کے مطابق ہے، اس اسٹیج پر جاوید لطیف کی ضمانت نہیں بنتی، کیس میں جو سیکشنز لگائےگئے ہیں وہ قابل ضمانت نہیں ہیں۔

    جاوید لطیف کے وکیل فرہاد علی شاہ نے کہا مریم نواز کو قتل کرنے کے لیے ایک سازش تیار کی گئی، جس کے تناظر میں جاوید لطیف نے یہ بات کی، یہ تفتیش کا کیس ہے اینکر کے ساتھ جاوید لطیف کا آمنا سامنا کرانا ہے، سی آئی اے لاہور کیس کو دیکھ رہی ہے، یہاں کسی دہشت گرد کی ضمانت نہیں لگی، پولیس کے پاس ان معاملات پر ایف آئی آر درج کرانے کا اختیار ہی نہیں۔

    سرکاری وکیل نے کہا ریاست ماں جیسی ہوتی ہے کیا اپنی ماں سے متعلق ایسی زبان استعمال کی جا سکتی ہے، کیا کسی جگہ ہماری بد نیتی نظر آ رہی ہے، جب کوئی یہ کہے کہ سقوط ڈھاکا جیسا حادثہ ہو جائے گا، تو کیا پاکستانی شہری خاموش رہ سکتا ہے، جاوید لطیف کے وکیل نے بھی ان کے بیانات کی تردید نہیں کی، وہ ایم این اے ہیں کیا ان کو ایسا رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

  • مسلم لیگ ن کے  ایم این اے جاوید لطیف کورونا وائرس میں مبتلا

    مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کورونا وائرس میں مبتلا

    کراچی : مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، عدالت نے عبوری ضمانت میں 27اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کورونا رپورٹ کی تصدیق کروانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے ریاست مخالف بیان بازی کیس میں جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی سماعت کی ۔

    جاوید لطیف کے وکیل نے ان کی کورونا رپورٹ عدالت میں پیش کی اور بتایا کہ رپورٹ مثبت آئی، جس کے بعد جاوید لطیف نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ، عدالت پیش نہیں ہوسکتے، جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ رپورٹ درست نہیں لگ رہی اگر غلط ہوٸی تو سزا بھی ہو سکتی ہے جس پر جاوید لطیف کے وکیل نے کہا کہ اسکی تصدیق کروا لی جاٸے ، غلط بیانی کرکےمقدمہ درج نہیں کروانا۔

    عدالت نے جاویدلطیف کی عبوری ضمانت میں27اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کورونارپورٹ کی تصدیق کروانے کا حکم دے دیا۔

    لاہور:عدالت کادوسری کورونارپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ، وکیل مدعی نے کہا لاہورکی لیب ہےاس کی تصدیق آج ہی کروا لی جائے، عدالت کا کہنا تھا کہ رپورٹ کی تصدیق کےساتھ جاویدلطیف کےقرنطینہ ہونے کی معلومات بھی حاصل کرنی ہیں۔

    خیال رہے جاوید لطیف کیخلاف ٹاؤن شپ پولیس نے مقدمہ درج رکھا ہے ، جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پولیس نے قانون کے برعکس مقدمہ درج کیا ضمانت منظورکرکےگرفتاری روکی جائے۔

  • اثاثہ جات کیس: نیب نے جاوید لطیف کو آج طلب کر لیا

    اثاثہ جات کیس: نیب نے جاوید لطیف کو آج طلب کر لیا

    لاہور: نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو آج طلب کر لیا

    تفصیلات کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو آج مکمل ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا۔جاوید لطیف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

    نیب کی جانب سے جاوید لطیف کو اپنے اور والدہ کے اثاثوں کی تفصیلات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما اس سے قبل بھی متعدد بار نیب میں بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔نیب کی تفتیشی ٹیم کو تحقیقات میں مطئمن نہ کرنے پر انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل رواں سال 7 فروری کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات نیب لاہور میں جمع کرائی تھیں۔

    جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

    یاد رہے کہ رواں سال 14 جنوری کو مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا تھا۔

  • نیب نے جاوید لطیف کو ایک بار پھر طلب کر لیا

    نیب نے جاوید لطیف کو ایک بار پھر طلب کر لیا

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو 4 فروری کو دوبارہ طلب کرلیا، لیگی رہنما کو والدہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو نیب لاہور نے ایک بار پھر طلب کر لیا، لیگی رہنما کو والدہ کے اثاثوں کی تفصیلات لے کر 4 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف سے والدہ کے سورس آف انکم، سرمائے سے متعلق پوچھا گیا تھا۔

    جاوید لطیف نے جواب جمع کرانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت مانگی تھی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ والدہ کے نام اثاثوں سمیت طلب ریکارڈ کے لیے وقت درکار ہے، والدہ کی عمر زیادہ ہو چکی، تمام ریکارڈ جمع کرنے میں وقت لگے گ

    جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

    اس سے قبل 14 جنوری کو مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 26 دسمبر کو لاہو ہائی کورٹ نے نیب کو حکم دیا تھا کہ جاوید لطیف کی گرفتاری سے قبل انہیں آگاہ کیا جائے۔

  • نیب نے جاوید لطیف کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا

    نیب نے جاوید لطیف کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو والدین کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

    ذرائع نیب کے مطابق جاوید لطیف کی والدہ کے نام کروڑوں روپے کے اثاثے ہیں،لیگی رہنما کی والدہ نے 10 کروڑ سے زائد اثاثہ جات بتا رکھے ہیں، اثاثوں میں ہرسال اضافہ ہوتا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید لطیف سے والدہ کی سورس آف انکم کی تفصیلات طلب کی ہیں، جاوید لطیف نے جواب جمع کرانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ والدہ کے نام اثاثوں سمیت طلب ریکارڈ کے لیے وقت درکار ہے، والدہ کی عمر زیادہ ہو چکی، تمام ریکارڈ جمع کرنے میں وقت لگے گا۔

    جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

    اس سے قبل 14 جنوری کو مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا تھا۔