Tag: جاوید کوڈو

  • معروف اداکار جاوید کوڈو انتقال کرگئے

    معروف اداکار جاوید کوڈو انتقال کرگئے

    لاہور: پاکستان کے معروف اداکار جاوید کوڈو انتقال کرگئے، ان کے انتقال کی اہلخانہ کی جانب سے تصدیق کردی گئی۔

    اداکار جاوید کوڈو کئی سالوں سے علیل تھے، اسٹیج کامیڈی کا بڑا نام جاوید کوڈو کچھ سالوں قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی بھی ہوگئے تھے، ان کی کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کو جوڑنے کے لیے ان کا آپریشن بھی کیا گیا تھا۔

    جاوید کوڈو کے اہلخانہ کا ان کی نماز جنازہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ اداکار کی نمازہ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

    جاوید کوڈو نے اپنے کیریئر کا آغاز 1981 میں ڈرامہ سودے باز سے کیا، انھوں نے 150 پنجابی اور اردو فلم میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کا ڈرامہ ’آشیانہ‘ آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔

    یاد رہے کہ 2016 میں کامیڈین و اداکار جاوید کوڈو کی طبعیت اچانک خراب ہونے پر انھیں فوری طور پر گنگا رام اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا، ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ انکی دماغ کی شریان کو معمولی نقصان پہنچا تھا تاہم پھر وہ ریکیور کرگئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/veteran-stage-actor-javed-kodu-injured-in-lahore-accident/

  • شانِ رمضان میں جنید جمشید کا وعدہ پورا کردیا گیا

    شانِ رمضان میں جنید جمشید کا وعدہ پورا کردیا گیا

    پاکستان کی مقبول ترین رمضان نشریات ’شان رمضان‘ میں شہید جنید جمشید کا وعدہ پورا کرتے ہوئے معروف اداکار جاوید کوڈو کو کار کا تحفہ دیا گیا۔

    پاکستانی فلموں میں معاون کردار ادا کرنے والے جاوید کوڈو گزشتہ برس بھی شان رمضان میں آئے تھے اور انہوں نے جنید جمشید سے کار کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    مرحوم جنید جمشید نے انہیں شان رمضان کی جانب سے کار دینے کا وعدہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: جنید جمشید کے آخری یادگار لمحات

    گزشتہ روز سنیئر اینکر اقرار الحسن نے جنید جمشید کا وعدہ نبھاتے ہوئے جاوید کوڈو کو کار کی چابی پیش کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ کار اسپانسرڈ نہیں بلکہ اے آر وائی ڈیجیٹل کی ٹیم نے ذاتی طور پر اس کار کے لیے معاونت کی ہے اور یہ کار ان کے لیے اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے تحفہ ہے۔

    جاوید کوڈو نے اس پر خلوص تحفے پر اے آر وائی نیٹ ورک کا بے حد شکریہ ادا کیا۔ جاوید کوڈو آج کل بیمار ہیں اور معاشی پریشانیوں کا شکار ہیں۔

    یاد رہے کہ ہر برس شان رمضان کا حصہ رہنے والے معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید گزشتہ برس دسمبر میں طیارہ حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔

    وہ تبلیغی دورے پر چترال گئے تھے جہاں سے واپسی پر حویلیاں کے نزدیکی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور جنید جمشید اپنی اہلیہ سمیت شہادت کا رتبہ پاگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔