Tag: جاوید ہاشمی

  • پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مار کر داماد  ، نواسے اور ملازمین کو گرفتار کرلیا، جاوید ہاشمی کا دعویٰ

    پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مار کر داماد ، نواسے اور ملازمین کو گرفتار کرلیا، جاوید ہاشمی کا دعویٰ

    لاہور : سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مار کر داماد شاہد بہار، نواسے قاسم ہاشمی اور ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے جاوید ہاشمی کے گھر پر رات گئے چھاپہ مارا، اس حوالے سے ،مخدوم جاوید ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پنجاب پولیس نے رات ایک بجے میری رہائش گاہ کا محاصرہ کیا، پولیس چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتی ہوئے بغیروارنٹ گھرمیں داخل ہوئی۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ داماد شاہد بہار ہاشمی اور نواسے قاسم ہاشمی کو غیر قانونی تحویل میں لیا گیا اور گھر کے تمام ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس دروازے توڑ کر اس کے گھر میں داخل ہوئی۔

  • الیکشن میں امیدوار نہیں ہوں، مسلم لیگ ن سے رشتہ تین نسلوں کا ہے، جاوید ہاشمی

    الیکشن میں امیدوار نہیں ہوں، مسلم لیگ ن سے رشتہ تین نسلوں کا ہے، جاوید ہاشمی

    ملتان : مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے چھ ماہ پہلے نوازشریف کو کہہ دیا تھا میں الیکشن میں امیدوارنہیں ہوں، مسلم لیگ ن سے رشتہ تین نسلوں کا ہے، جسے برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جب پارٹی میں دوبارہ شامل ہوا تو نواز شریف سے معذرت کرلی تھی کہ الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میڈیا میں غلط چلایا گیا کہ میں الیکشن سے دستبراد ہو گیا ہوں میں تو انتخابات میں حصہ ہی نہیں لینا چاہتا تھا۔

    ایک مرکزی قیادت کے فرد کے کہنے پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے لیکن اس کے بعد نہ بورڈ کے سامنے پیش ہوا اور نہ ہی اس سلسلے میں لاہور گیا، میں نے ٹکٹ جاری کرنے کیلئے بھی کوئی درخواست نہیں دی البتہ مجھے پارٹی نے جو ذمہ داری دی ہے وہ پوری کروں گا۔

    مزید پڑھیں: جاوید ہاشمی نے ہوا کے جھونکوں کے ساتھ سیاسی وفاداریاں‌ تبدیل کی ہیں، ترجمان چوہدری نثار

    ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ دسمبر میں جب ٹکٹ کی پیش کش ہوئی تو رفیق رجوانہ سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ آپ ہی امیدوار ہوں گے اور میں آپ کے لئے ووٹ مانگوں گا۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • جاوید ہاشمی نے ہوا کے جھونکوں کے ساتھ سیاسی وفاداریاں‌ تبدیل کی ہیں: ترجمان چوہدری نثار

    جاوید ہاشمی نے ہوا کے جھونکوں کے ساتھ سیاسی وفاداریاں‌ تبدیل کی ہیں: ترجمان چوہدری نثار

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ جاویدہاشمی نےسیاسی زندگی میں ہوا کے ہر جھونکے کے ساتھ  وفاداریاں تبدیل کیں، فوجی حکومت کے وزیر رہنے والے کو جمہوریت کا ارسطو بننے سے گریز کرنا چاہیے.

    تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار  اور جاوید ہاشمی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں. چوہدری نثار کے ترجمان کے تازہ بیان میں‌ جاوید ہاشمی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

    [bs-quote quote=”جاویدہاشمی کو ان کی غیرمستقل مزاجی کی وجہ سے کوئی پارٹی میں رکھنےکو تیار نہیں، اگرانھیں لیگ کی ضرورت ہے، تو چوہدری نثار کا کندھا استعمال نہ کریں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”ترجمان چوہدری نثار”][/bs-quote]

    بیان میں موقف اختیار کیا گیا کہ جاوید ہاشمی چوہدری نثارپرالزام تراشی کرنے سے پہلے اپنے بیانات کا جائزہ لیں، انھوں نے ہوا کے جھونکے کی طرح‌ وفاداریاں بدلی ہیں.

    ترجمان کے مطابق جاویدہاشمی کوآج ان کی غیرمستقبل مزاجی کی وجہ سے کوئی پارٹی میں رکھنےکو تیار نہیں، اگر جاویدہاشمی کون لیگ کی ضرورت ہےتوچوہدری نثارکاکندھااستعمال نہ کریں.

    ترجمان کے مطابق جاوید ہاشمی نے گذشتہ برسوں میں چوہدری نثار کے حق میں بھی بیانات دیے ہیں اور جاوید ہاشمی کو وہ بیانات بھی یاد رکھنے چاہییں، جو انھوں‌نے شریف خاندان کےخلاف دیے. ن لیگ کےقریب آنےکے لئےجاویدہاشمی نےپی ٹی آئی مخالف بیانات کاسہارا لیا.


    مریم نواز کی زبان پارٹی کو بند گلی میں لے جا رہی ہے: چوہدری نثار


    ترجمان کے مطابق جاویدہاشمی چوہدری نثار پرالزام تراشی سے لیگی قیادت کی قربت چاہتے ہیں، جاوید ہاشمی کو کھلی آزادی ہے، وہ اپنی مرضی کی سیاست کریں.خوشامد اور کاسہ لیسی میں اس مقام پرنہ جائیں، جوسچ اورحقائق کےمنافی ہو.

    ترجمان کا کہنا تھا کہ جاویدہاشمی کواپنی عمراورزبان کا پاس نہیں، تو اپنےشہرکی عزت کا ہی خیال کرلیں، چوہدری نثارکے خلاف بیان بازی سے بہتر ہے کہ جاویدہاشمی ووٹرز پر توجہ دیں، جاویدہاشمی ووٹرزکےاعتمادکواپنی وفاداریاں بدل کرٹھیس پہنچاتے رہے ہیں.


    ستر سال کی تاریخ میں سپریم کورٹ نے آئین کی توہین کی: جاوید ہاشمی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • نوازشریف جو قربانی دے رہے ہیں،وہ عمران خان بھی نہیں دے سکتے، جاوید ہاشمی

    نوازشریف جو قربانی دے رہے ہیں،وہ عمران خان بھی نہیں دے سکتے، جاوید ہاشمی

    ملتان : مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ جب تک آئین کی بالادستی کو جج، جرنیل سیاست دان نہیں مانیں گے، تب تک ملک چل نہیں سکتا، میاں نواز شریف جو قربانی دے رہے ہیں بڑی قربانی ہے عمران خان ایسی قربانی نہیں دے سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان پریس کلب میں سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں کل کے فیصلے پر تبصرے کا حق رکھتا ہوں، عدلیہ ہمارا سب سے بڑا ادارہ ہے، عدلیہ کا وقار مٹی میں ملتا دیکھتا ہوں اس وقار کو بچانا بھی پاکستان کے شہریوں کا کام ہے۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جو میں نے کہا تھا وہ پورا ہوا ہے، جو چار سال سے میں بول رہا تھا مجھے پتہ تھا، سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنا تھا، مجھے تو عوام نے نہیں نکلا تھا، میں نے اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا، آپ سب گواہ ہیں میں نے کس طریقے سے ماحول سال گزارے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف جو قربانی دے رہے ہیں بڑی قربانی ہے عمران خان ایسی قربانی نہیں دے سکتے،چیف جسٹس نے کہا میری ایک دو بار عمران خان سے بات ہوئی ہے، انہوں نے سپریم کورٹ کے سب ججوں کی چھٹیاں کینسل کر دیں۔


    مزید پڑھیں : ملک کی خاطرنواز شریف کے ساتھ کھڑا ہونا پڑا تو ہوجاؤں گا، جاوید ہاشمی


    نواز شریف نے چار سال رابطہ نہیں رکھا، میں اکیلا جنگ لڑتا رہا، میں نے اپنے آپ کو قربان کر کے آئین کو بچا لیا ہے،سپریم کورٹ کاادارہ کبھی بھی آئین کی حفاظت کےلئےآگےنہیں آیا ،بابا رحمتے آپ بابا رحمتے نہیں زہمتے ہیں۔

    نواز شریف کی شوگر ملیں کھول دی ہیں، خود وہ دفاع کریں، میں آئین کی بات کروں گا، یہ شک کی بنا پر تو قاتل کے ملزم کو چھوڑ دیتے ہیں مگر شک پر وزیراعظم کو گھر بھیج دیتے ہیں، اس تحریک کو چلانا ان کی ذمہ داری ہے، ان کو بیٹھنا نہیں چاہیے۔

    نواز شریف نے کہا میں جیل جاؤں میں مارا جاوں مگر آئینی جنگ لڑوں گا، میں نے کہا میاں صاحب جب ایسا کریں گے، میں آپ کے ساتھ مل کر لڑوں گا، نوازشریف کےخلاف فیصلہ آخری نہیں،جیل میں بھی ڈالیں گے۔

    ہم نے ججوں کو پالا ہے ہم نے ان کو فنڈز پلاٹس دیے ہیں، جمہوریت کو سب سے بڑا نقصان اس فیصلے سے ہوا ہے، جنھوں ایک لاکھ چھبیس ہزار ووٹ دئے ہیں، اس کو منہ پر مار دیا ہے۔

    تحریک انصاف کے کارکنان سے کہتا ہوں تمارا ملک جل رہا ہے، فوجی جرنیلوں نے آئین کے پرخچے اڑا دیئے ہیں، ملزمان کی حفاظت کرنابھی عدالتوں کی ذمےداری ہے،کچھ لوگ سیاست کےلئےاسمبلی رکنیت سےاستعفی نہیں دےسکتے، عمران خان سیاست کو سہولتیں لینے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جاوید ہاشمی ایک نظریاتی ساتھی ہیں،رہنما ن لیگ سعد رفیق

    جاوید ہاشمی ایک نظریاتی ساتھی ہیں،رہنما ن لیگ سعد رفیق

    لاہور : وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ جاویدہاشمی ایک نظریاتی ساتھی ہیں، ہاشمی صاحب ایک اثاثہ ہیں ملک میں کوئی دوسراجاوید ہاشمی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاویدہاشمی نےنوازشریف کی دعوت پران سے ملاقات کی اور اورتعطل دورہوا ہے، ظفرالحق،پرویزرشید، مریم نواز، احسن اقبال موجود تھے، عوام کےحق حاکمیت کی جدوجہد پرجاوید ہاشمی کو خراج تحسین پیش کیا۔

    سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ملاقات میں موجودلوگوں نےجاویدہاشمی کی جمہوریت کیلئےخدمات کوسراہا ، دونوں قائدین نےاتفاق کی کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی کےلئےمشترکہ جدوجہدکریں گے، ملاقاتیں شرمندگی کےاظہاریاشرمندہ کرنےکےلئےنہیں کی جاتیں۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ جاویدہاشمی ایک نظریاتی ساتھی ہیں، جاویدہاشمی ن لیگ کاحصہ نہ ہوں لیکن ن افکارسےاتفاق کرتے ہیں۔

    رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں جاویدہاشمی کے مقابلے میں امیدوارکھڑا نہیں کیا تھا، ہاشمی صاحب ایک اثاثہ ہیں ملک میں کوئی دوسراجاوید ہاشمی نہیں۔


    مزید پڑھیں :  جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ


    یاد رہے اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف سے جاوید ہاشمی کی پنجاب ہاؤس میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ۔

    زرائع کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی ملتان میں نوازشریف کیلئے جلسے کا اہتمام کرینگے ، نوازشریف جلسے میں جاوید ہاشمی کی شمولیت کاباقاعدہ اعلان کرینگے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسےبھولا نہیں کہتے، خورشید شاہ

    صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسےبھولا نہیں کہتے، خورشید شاہ

    اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے، جاوید ہاشمی کو دوبارہ پارٹی میں جگہ بنانے میں وقت لگے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں شمولیت کے فیصلے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ چھوڑتے وقت جاویدہاشمی کوکہا تھا پارٹی مت چھوڑو، جاوید ہاشمی کو بھگانے میں ن لیگ کی ایک شخصیت کا ہاتھ تھا۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج کل وہ شخصیت خود پارٹی میں سائیڈ لائن ہوچکی ہے، پارٹی میں نواز،شہباز شریف کے بعد جاوید ہاشمی سینئرترین تھے، صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جاوید ہاشمی کو دوبارہ پارٹی میں جگہ بنانےمیں وقت لگےگا، نوازشریف تو نااہل ہوچکے ہیں۔

    پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان،جہانگیر ترین کیس میں عدالت پراعتمادکرناچاہئے، یقین ہے عدالت ان کے مقدمات میں انصاف کرے گی۔


    مزید پڑھیں :  جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ


    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے جاوید ہاشمی کی پنجاب ہاؤس میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ۔

    زرائع کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی ملتان میں نوازشریف کیلئے جلسے کا اہتمام کرینگے ، نوازشریف جلسے میں جاوید ہاشمی کی شمولیت کاباقاعدہ اعلان کرینگے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ

    جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ

    اسلام آباد: جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے جاوید ہاشمی کی پنجاب ہاؤس میں ملاقات ہوئی ، مریم نواز،سعدرفیق ،احسن اقبال بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ، جاوید ہاشمی ملتان میں نوازشریف
    کیلئےجلسے کا اہتمام کرینگے ، نوازشریف جلسے میں جاوید ہاشمی کی شمولیت کاباقاعدہ اعلان کرینگے۔

    این اے149سے جاویدہاشمی کسی صورت قبول نہیں، ن لیگی بلدیاتی نمائندے

    یاد رہے کہ 2 روز قبل جاویدہاشمی کی ن لیگ میں شمولیت کےمعاملے پربلدیاتی نمائندوں کا اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں ن لیگی بلدیاتی نمائندوں کے جاویدہاشمی کے خلاف نعرے لگائے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ این اے149سے جاویدہاشمی کسی صورت قبول نہیں، جاویدہاشمی پہلےبھی ن لیگ سےغداری کرچکے ہیں، حلقہ 149کا ٹکٹ شیخ طارق رشید کو دیاجائے۔

    واضح رہے کہ 2014 میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی سیٹ سے استعفیٰ دیتے ہیں، خوشی سے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے کر عوام کے پاس جارہا ہوں۔

    جس کے بعد پی ٹی آئی نے جاویدہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی تھی اورانہیں شوکازنوٹس جاری کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : جاویدہاشمی کاتحریک انصاف کی صدارت سےمستعفی ہونےکااعلان


    بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف صدر جاویدہاشمی نے پاکستان تحریک انصاف کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • سیاستدانوں کوسیاست کرنے دی جائے، پی ایس پی مصنوعی جماعت ہے، سعد رفیق

    سیاستدانوں کوسیاست کرنے دی جائے، پی ایس پی مصنوعی جماعت ہے، سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیشہ وزیر اعظم ہی غلط کیوں؟ کیا کبھی چیف جسٹس یا آرمی چیف غلط نہیں ہوسکتے؟ پی ایس پی ایک مصنوعی جماعت ہے، سیاست کرنے والوں کو سیاست کرنے دیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی کتاب ” زندہ تاریخ “کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو عدالت کی جانب سے نااہلی کے باوجود مسلم لیگ کا صدر بنایا ہمیں اس پر فخر ہے، ہماری صفوں میں اچھے برے لوگ ہونگے لیکن جمہوریت کو چلنے تو دیں۔

    پاکستان میں ابھی مکمل جمہوریت کی ضرورت ہے، نظریہ ضرورت کو پاکستان کے عوام قبول نہیں کریں گے، آئین کی سر بلندی کے لئے کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب میں کوئی شخص ایسا نہیں جو فوج سے پیارنہ کرتا ہو، سیاست کرنے والوں کو آزادی سے سیاست کرنے دیں، سیاسی جماعت کو لیڈ کون کرے گااس کا فیصلہ سیاسی جماعت ہی کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ایس پی ایک مصنوعی جماعت ہے اس کا کچھ نہیں ہوسکتا، جومرضی کرلیں، بہتر ہوتا ایم کیوایم کے لوگوں کو خود فیصلہ کرنے دیا جاتا۔

    سعد رفیق نے مزید کہا کہ اگر محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت نہ ہوتی تو آج کا پاکستان مختلف ہوتا، دو بڑے لیڈر سب سمجھ گئے تھے لیکن ان میں سے ایک نہیں رہا۔

    انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی طرح میں بھی سازشوں کا شکار رہا، سیاست میں جاوید ہاشمی کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، ن لیگ ہو یا نہ ہو ہاشمی صاحب سے تعلق ٹوٹ نہیں سکتا۔

    عدلیہ بحالی تحریک میں دو بارجیل گیا، سب اس دن کیلئے نہیں کیا تھا، ایسے فیصلے کرنے کیلئے ماریں نہیں کھائی تھیں، جاوید ہاشمی اور ہم نے ایک ہی جماعت میں دہائیاں گزاریں، خوشیاں کم ملیں مگر دکھ بہت سے اکٹھے دیکھے۔

  • اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلام کو کیسے خطرہ ہو سکتا ہے؟ رضا ربانی

    اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلام کو کیسے خطرہ ہو سکتا ہے؟ رضا ربانی

    اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ تمام ادارے آئین کے دائرے میں رہ کر اپنا کام کریں و گرنہ خاکم بدہن اداروں کے درمیان محاز آرائی وفاق کے لیے نقصان دہ ہوگی.

    وہ سینیئر سیاست داں جاوید ہاشمی کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے، رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنیاد اسلام پر رکھی گئی ہے اور 80 فیصد لوگ مسلمان ہیں چنانچہ جوملک اسلام کی بنیاد پر بنا اس میں اسلام کو کیسے خطرہ ہوسکتا ہے؟ لیکن بدقسمتی سے مذہب کو سیاسی ایجنڈا بڑھانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے.

    انہوں نے کہا کہ ضیاء دور میں منصوبے کے تحت طلبہ تنظیموں کو کالعدم کیا گیا اور یہ وقت کی ضرورت ہے کہ طلبہ تنظیموں کو بحال کیا جائے آئین میں ہے ریاست کا مذہب اسلام ہے آرٹیکل 31 کو آرٹیکل 2 کے ساتھ پڑھا جائے تو بات اور واضح ہوجاتی ہے پاکستان کےعوام کی محبت دین کے ساتھ ہے.

    چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین کہتا ہے کہ پرائیویٹ لشکر نہیں بن سکتے اور وہ بن رہے ہیں لیکن یہاں آئین کی خلاف ورزی ہمیں نظرنہیں آتی ہے اور ہم سب چپ سادھے بیٹھے ہوتے تھے یہ دہرا معیار ختم کرنا ہوگا.

    انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی صاف و شفاف اور قابل تقلید سیاست دان ہیں جنہوں نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے اور جو آج بھی جاری ہے جس پر انہیں جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے.

  • ملک کی خاطرنواز شریف کے ساتھ کھڑا ہونا پڑا تو ہوجاؤں گا، جاوید ہاشمی

    ملک کی خاطرنواز شریف کے ساتھ کھڑا ہونا پڑا تو ہوجاؤں گا، جاوید ہاشمی

    ملتان : سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں خاندانی مسلم لیگی ہوں، میاں صاحب سےملاقات سےمتعلق علم نہیں، ملک بچانے کیلئے نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہونا پڑا تو ہوجاؤں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میری کتاب کی کل اسلام آباد میں تقریب رونمائی ہے۔

    میڈیا کے ذریعے میاں صاحب سے ملاقات کا سن رہا ہوں، میں خاندانی مسلم لیگی ہوں، میرے والد اوردادا بھی مسلم لیگی تھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک ختم نبوت کابانی ہوں، اس جدوجہد میں میرا اپنا بھائی بھی شہید ہوا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خود پر خود کش حملہ کرکے آئین اور ملک کو بچایا، دھرنے میں آئین توڑنے کیلئے مدد مانگی گئی تو باہرآگیا۔

    میاں صاحب سےملاقات سےمتعلق علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3سال پہلےاسمبلی ٹوٹتی تو آج عمران خان قیدی یا بنی گالہ میں نظربند ہوتے، میں نے کوشش کرکے عمران خان، آئین جمہوریت اور فوج کو بچایا۔


    مزید پڑھیں: عمران خان الیکشن لڑنے کے قابل نہیں ہے، جاوید ہاشمی


    واضح رہے کہ آج مختلف ذرائع ابلاغ پر مخدوم جاوید ہاشمی کی نواز لیگ میں شمولیت کے حوالے خبریں گردش کررہی تھیں جس کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف ان کو ملاقات کیلئے اسلام آباد بلایا ہے، جس کی جاوید ہاشمی نے تردید بھی کردی ہے۔