Tag: جاوید ہاشمی کو منانے

  • جاوید ہاشمی مان گئے، مارچ کی قیادت کریں گے

    جاوید ہاشمی مان گئے، مارچ کی قیادت کریں گے

    ملتان : تحریک انصاف کا تین رکنی وفد جاوید ہاشمی کو منانے کے لئے ان کے گھر پہنچ گیا جس کے بعد جاوید ہاشمی تحریک انصاف میں واپسی کےلئے راضی ہوگئے۔

    ملتان میں تحریک انصاف کے وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنو کرٹیس حکومت کے حوالے سے تحفظات تھے، عمران خان نے تحفظات دور کر دئیے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مارشل لا نہ لگنے کی ضمانت عمران خان اور وہ ہیں، ان کی لاش پر ہی مارشل لا آسکتا ہے آئین سب سے اہم ہے، جاوید ہاشمی نے کہا کہ آزادی مارچ کی ملکر قیادت کریں گے۔

    جاوید ہاشمی نے کہا کہ بحیثیت صدر تحریک انصاف اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ ہمارے مارچ سے ملک میں مارشل لا نہیں لگے گا اور اس کی ضمانت عمران خان سمیت پارٹی کا ایک ایک کارکن دیتا ہے اور اگر مارشل لگا لگا تو پہلے ہماری لاشیں اٹھانا ہوں گی،انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو رکاوٹیں لگائی ہیں وہ فوری ہٹائے کیونکہ یہ ملک کی آزادی نہیں بربادی کررہے ہیں۔

    اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی نے ان کا بھرم رکھا ہے وہ ان کے شکر گزار ہیں، جاوید ہاشمی تحریک انصاف کے صدر ہیں اور رہیں گے۔

  • پی ٹی آئی کے صدرجاوید ہاشمی کو منانے کیلئے پارٹی میں رابطے شروع

    پی ٹی آئی کے صدرجاوید ہاشمی کو منانے کیلئے پارٹی میں رابطے شروع

    لاہور:  پی ٹی آئی کے صدرجاوید ہاشمی کو منانے کیلئے پارٹی میں رابطے شروع ہوگئے، عمران خان کا جاوید ہاشمی سے فون پر رابطہ متوقع ہے جبکہ تحریک انصاف کا وفد جاوید ہاشمی کے تحفظات دور کرنے کیلئے آج ان سے ملاقات کرے گا۔

    پی ٹی آئی اسلام آباد میں سیاسی قوت کا بھر پور مظاہرہ کرنے کی تیاری میں ہے، وہیں جاوید ہاشمی کا واپس ملتان چلے جانا اور جلد اپنے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کا بیان دینا ایک بڑی خبر تھی ، جاوید ہاشمی کا فیصلہ کیا ہوگا یہ تو وہ ہی جانتے ہیں لیکن تحریک انصاف میں جاوید ہاشمی کو منانے کیلئے رابطے شروع ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مرکزی عہدیداروں کو جاوید ہاشمی سے رابطے کی ہدایت کر دی گئی ہے، عارف علوی اور اعجاز چوہدری پر مشتمل وفد جاوید ہاشمی کے تحفظات دور کرنے کیلئے ان سےملاقات کرے گا۔

    اب دیکھا یہ ہے کہ کیا معاملات طے ہوں گے یا پھر سے یہی صدا بلند ہوگی میں باغی ہوں میں باغی ہو۔