Tag: جاوید ہاشمی

  • نوازشریف کا احتساب ضرورہونا چاہیئے، جاوید ہاشمی

    نوازشریف کا احتساب ضرورہونا چاہیئے، جاوید ہاشمی

    ملتان : سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا احتساب ضرور ہونا چاہیئے، میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ نواز شریف کو نکالو گے تو وہ مظلوم بن جائیں گے، یہ ملک ووٹ کے نام پر نہیں بنا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں نوجوانوں اور بچوں کا خون بہہ رہا ہے، کشمیر کے لوگ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

    پاکستان جمہوریت کی پیداوار ہے یہ ملک ووٹ کی طاقت سے بنا ہے اور ووٹ کی طاقت سے ہی مضبوط اور مستحکم ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا احتساب ضرور ہونا چاہیئے اور انہیں معافی نہیں ملنی چاہیئے لیکن احتساب کی بجائے نواز شریف سے انتقام لیا جا رہا ہے جس نے انہیں لیڈر بنا دیا ہے۔

    میں نے کہا بھی تھا کہ نوازشریف کو نکالو گے وہ مظلوم بن جائیں گے، عوام تبدیلی چاہتے ہیں اس لئے اسے سیاسی شہید بننے کا موقع نہ دو۔

    جاوید ہاشمی نے سابق صدر پر ویز مشرف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو میں پہلے بھی برا کہتا تھا اب بھی برا ہی مانتا ہوں، ان کی دہلی میں نہر والی کوٹھی ہے جو کہ دہلی کے مخصوص بازار میں ہے اب یہ سید بن گئے ہیں۔

  • ملک متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم مستعفی ہوجائیں، جاوید ہاشمی

    ملک متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم مستعفی ہوجائیں، جاوید ہاشمی

    ملتان : سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک کیخلاف سازشیں عروج پر ہیں، وزیر اعظم مستعفی ہوجائیں، نواز شریف اور عمران خان سے میرا کوئی لینا دینا نہیں، درباری شیخ رشید میرے خلاف کھڑا ہوا تو ضمانت ضبط ہو گئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جے آئی رپورٹ کے دو دن بعد جاوید ہاشمی بھی میدان میں آ گئے۔ شیخ رشید پر بھی خوب برسے، ملتان میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے سیاسی کیریئرکی آج آخری پریس کانفرنس ہوسکتی ہے.

    انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں سیاست کے 50 سال گزار چکا ہوں، عمران خان سے ایک سال بڑا ہوں، 68 سال کا ہونے والا ہوں، اگلے 6 مہینے بعد عمران خان کو بھی لوگ بڈھا کھوسٹ کہہ رہے ہونگے۔

    جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا، موجودہ صورتحال میں سپریم کورٹ کا بینچ پاناما کیس کی سماعت کا حق کھو چکا ہے انہیں سماعت نہیں کرنی چاہئیے کیونکہ یہ کیس سننے کا حق نہیں رکھتے، دنیا کی کسی عدالت نے کبھی جے آئی ٹی نہیں بنائی۔

    عمران خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تاریخ کے واقعات میرے سامنے ہیں، یاد داشت اچھی ہے، عمران خان نے میری جتنی تعریفیں کیں اس پر دو کتابیں بن جائیں گی، عمران خان کی ذاتی باتیں یہاں کروں تو میں بھی اچھا نہیں ہوں گا، عمران خان سچا آدمی ہے اختلاف صرف اصولوں کی بنیادپرکیا، مجھے فالج ہوا اللہ نےمیری یاد داشت لوٹا دی۔

    شیخ رشید پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درباری شیخ رشید الیکشن میں میرےخلاف کھڑا ہوا تو اس کی ضمانت ضبط ہو گئی، جہاں نشست جیتنے کی امید ہوتی ہے شیخ رشید عمران کے ساتھ ہوتا ہے، شیخ رشید مشرف کا درباری بھی رہا ہے، جاوید ہاشمی نے الزام لگایا کہ نوازشریف نے شیخ رشید کے ذریعے میری نگرانی کروائی، شیخ رشید حکومت میں رہنے والے ہر شخص کا درباری رہا ہے۔

  • سیکولر طبقے کو کشمیریوں کی بات بھی سننا پڑے گی، جاوید ہاشمی

    سیکولر طبقے کو کشمیریوں کی بات بھی سننا پڑے گی، جاوید ہاشمی

    اسلام آباد: سنیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کا ہر بچہ کشمیر کی آزادی کا خواب دیکھتا تھا مگر اب صورتحال بدل گئی ہے، سیکولرازم کی بات کرنے والوں کو کشمیریوں کی بات بھی سننا پڑے گی۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں کو کشمیر کی آزادی چاہیے، حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ سی پیک کو جواز بنا کر عالمی فورم پر کشمیر کی آزادی کے لیے آواز اٹھائے۔

    پڑھیں: ’’ سی پیک سے پاکستان دشمنوں کی نیندیں حرام ہوگئیں، احسن اقبال ‘‘

    انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب پاکستان کا ہر بچہ کشمیر کی آزادی کے خواب دیکھتا تھا مگر اب صورتحال ایسی پیدا کردی گئی ہے کہ کوئی اس موضوع پر بات کرنے کو تیار نہیں، ملک میں سیکولرازم کی بات کرنے والوں کو کشمیریوں کی بات بھی لازمی سننا پڑے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ سیزفائرسےکنٹرول لائن پرآناہماری غلطیوں کانتیجہ ہے تاہم اب حکومت کے پاس نادر موقع ہے۔

    مزید پڑھیں: ’’ جنرل راحیل پاکستانیوں کے لیے خداوند کا تحفہ ہیں، جاوید ہاشمی ‘‘

    جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ ہم مسئلہ کشمیر کو عالمی دنیا میں کمزور طریقے سے پیش کرتے ہیں تاہم اب حکومت کو چاہیے کہ وہ سی پیک کو جواز بنا کر کشمیر کی آزادی کے لیے عالمی فورم استعمال کرے۔

  • جنرل راحیل پاکستانیوں کے لیے خداوند کا تحفہ ہیں، جاوید ہاشمی

    جنرل راحیل پاکستانیوں کے لیے خداوند کا تحفہ ہیں، جاوید ہاشمی

    ملتان : سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جمہوریت کوبچانے کے لیے جنگ لڑی ہے قید اورصعوبتیں برداشت کی ہیں،سازشی عناصر نے مجھے الیکشن میں ہرا کر اسمبلی سے باہرکردیا تا کہ آمریت کے خلاف سب سے مضبوط آواز بند ہو جائے۔

    اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ کبھی عہدے کے لیے جدو جہد نہیں کی نہ ہی کسی کو عہدہ اور وزارت کے لیے کہا مسلم لیگی تھا اور مسلم لیگی ہی دفن ہوں گا۔

    اس موقع پر انہوں نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی کوئی سیاسی اہمیت نہیں ہے اور تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں وہ خود کو ایک سیاسی تحریک کہلواتی ہے اور سیاسی تحریک کسی ایک خاص مقصد بنتی ہیں اور جلد تمام ہو جاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مجمع کا نام ہے جس کی کوئی سیاسی تربیت نہیں ہوئی ہے عمران خان نے اسلام آباد پرکنٹرول کا کہا،خود بنی گالہ میں بیٹھے رہے اور جب عمران خان کارکن اکٹھے نہ کرسکے توشام کو یوم تشکر کا اعلان کردیا۔

    مسلم لیگ ن کے سابق رہنما جاوید ہاشمی نے پیشن گوئی کی کہ دسمبرتک پارلیمنٹ بھی رہے گی اور حکومت بھی جب کہ حکومت گرانے والے گوشہ تنہائی کا شکار ہو جائیں گے،پاکستان میں اسمبلیاں5 سال پوری نہیں کرتیں حالانکہ جب اسمبلیاں مدت کریں گی توجمہوریت مضبوط ہوگی،خواہش ہے کہ موجودہ اسمبلی بھی اپنی مدت پوری کرے۔

    جاوید ہاشمی نے موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل پاکستانیوں کے لیے خداوند کا تحفہ ہے، آرمی چیف نے آپریشن ضربِ عضب کے ذریعے پاکستان کوبچایا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف سمیت پورے خاندان کا احتساب ہونا چاہیے جب کہ وزیراعظم کو بھی چاہیئے کہ اپنادفاع خودکریں کیوں کہ وزیر اعظم پاناما لیکس پراپنا دفاع بہتر طریقے سے کرسکتے ہیں۔

  • عمران خان پسپا ہوگئے، یوم تشکر نہیں یوم تضحیک منائیں، جاوید ہاشمی

    عمران خان پسپا ہوگئے، یوم تشکر نہیں یوم تضحیک منائیں، جاوید ہاشمی

    ملتان: تحریک انصاف سے منحرف اور ن لیگ کے سابق رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اگر پہلے دھرنے میں عمران خان میری بات سن لیتے تو آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتا، کیا سپریم کورٹ ایک رات میں کیس کا فیصلہ سنادے گی؟ عمران خان نے پسپائی اختیار کی وہ یوم تشکر نہیں یوم تضحیک منائیں۔


    یہ پڑھیں: تحریک انصاف کل یوم تشکر منائے گی


    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلند بانگ دعوے کیے جاتے ہیں اور پھر یوم فتح اور مخالف کے یوم شکست کا اعلان کردیا جاتا ہے حالاں کہ عمران خان نے پسپائی اختیار کی۔

    جاوید ہاشمی نے کہاکہ یہ کرکٹ نہیں سیاست ہے، کرکٹ کے اصول اور ہوتے ہیں اور جب کہ سیاست کے اصول اور، سپریم کورٹ نواز شریف کو کیسے ہٹاسکتی ہے کیا اس کے پاس اختیارات ہیں؟ کیا سپریم کورٹ ایک رات میں کیس کا فیصلہ کردے گی ؟ یہاں تو پانچ پانچ سال تک کمیشن کا فیصلہ نہیں آتا، اصل میں کہیں اور سے رہنمائی نہ ملنے پر عمران نے ایسا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے بیان دیا ہے کہ مجھے عمران خان کے لال حویلی نہ آنے کا گلہ ہے، عمران خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں کپتان ہوں فیصلے خود کرتا ہوں اور بےچارے شیخ رشیدکو جھاڑ پلادی،عمران خود کو عقل کل سمجھتے ہیں، ڈنڈ اور بیٹھکیں لگا لگا کر قوم کودکھاتے تھے۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران نے تو اب پاناما لیکس پر جواب مانگنا چھوڑ دیا ہے، یوم تشکر منارہے ہیں، سیاست دان وہ بن جاتے ہیں جنہیں سیاست کی الف ب نہیں پتا ، انہیں کچھ بتائیں تو ناراض ہوتے ہیں۔

    عمران خان کے یوم تشکر کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی یہ وکٹری اسٹینڈ پر نہیں پہنچے اور یوم تشکر منارہے ہیں، یہ یوم تشکر نہیں یوم تضحیک ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فوج نے ثابت کردیا کہ وہ نیوٹرل ہے،آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے، متنازع خبر کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ نیوز لیکس پر صرف کور کمانڈرز کے نہیں بلکہ پوری قوم کے تحفظات ہیں۔

    جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ عمران خان کی سیاست ان لوگوں کو سپورٹ کررہی ہے جو سی پیک کی تکمیل نہیں چاہتے، عمران جانتے ہوئے یا نہ جانتے ہوئے سی پیک کے خلاف سیاست کررہے ہیں۔

  • مجھے جنرل پاشا نے فون کرکے دھمکی دی تھی، جاوید ہاشمی

    مجھے جنرل پاشا نے فون کرکے دھمکی دی تھی، جاوید ہاشمی

    ملتان: مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے جنرل پاشا نے فون کرکے کہا تھا کہ میں نواز شریف، چوہدری نثار ، خواجہ آصف اور آپکو نہیں چھوڑوں گا۔

    کینٹ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مشاہد ااہ خان کے بیان سے کوئی تعلق نہیں میری مشاہد اللہ خان سے کوئی بات نہیں ہوئی نہ ہی کبھی میں نے آئی ایس آئی پر الزام لگایا ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا تھا کہ ڈسگارنٹڈ ایلیمنٹ میں کسی کا نام نہیں جانتا تھا نہ ہی مجھے پتہ کا کہاں شازش تیار کی گئی اور کون بندے لے کر آیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان نے بتایا تھا کہ چیف جسٹس اسمبلیوں کو تحلیل کر دیں گے او ر3 مہنے ٹیکنوکریٹس کی حکومت رہے کی بھر الیکشن ہوں گے اور ریٹائرڈ جرنیلوں نے دھرنے کا منسوبہ بنیا تھا ان باتوں پر میں ناراض ہو کر گھر آجاتا تھا تو عمران خان بیان تبدیل کر لیتے تھے۔

     انہوں نے کہا کہ میں ایجنسیوں کے قریب رہنے والا نہیں ہوں میری جو معلومات تھیں وہ تحریک انساف کی معلومات تھیں جو مجھے عمران خان اور جہانگیر ترین نے بتائیں تھیں۔

    ایم کیو ایم کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سیاسی و عسکری قیادت اس کا حل نکالیں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں پر بھی سیاسی حل نکالنا چاہیئے پاکستان تحریک انصاف کو سینے سے لگا کر حق اختلاف رائے دینا چاہیئے اور ایم کیو ایم کو بھی۔

     انہوں نے کہا کہ نبیل گبول سے استعفی کیوں لیا گیا نائن زیرو میں الیکشن ایم کو ایم جیت گئی جو کہ سب کی ہار تھی انہوں نے کہا کہ صوبوں اور مرکز کی حکومتین اور عسکری قیادت کی چھوٹی غلطیوں کا خمیازہ قوم صدیوں بھگتتی ہے مشرقی پاکستان عوام کی نہیں بلکہ سیاسی و عسکری قیادت کی غلطوں سے ٹوٹا تھا ۔

  • جاوید ہاشمی ایک بار پھرن لیگ میں شمولیت کیلئے مشروط تیار

    جاوید ہاشمی ایک بار پھرن لیگ میں شمولیت کیلئے مشروط تیار

    ملتان : مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے اور پھر اسے بھی چھوڑ جانے والے جاوید ہاشمی ایک بار پھر مسلم میں شامل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میں باغی ہوں میں باغی ہوں کا نعرہ لگانے اور مسلم چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانے والے جاوید ہاشمی کےدرمیان رابطےتیزہوگئے ہیں۔

    تحریک انصاف چھوڑنے سے پہلے ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن میں انہیں اہم معاملات پر اعتماد میںنہیں لیا گیا اور پھر تحریک انصاف چھوڑتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے موقف سے ہٹ چکے ہیں۔

    لیکن اب شاید وہ گھر بیٹھے بیٹھے اکتا گئے ہیں اور مسلم لیگ ن کی جانب سے رابطے پر اپنا اکیلا پن دور کرنے کیلئے دوبارہ سرگرم ہونے پر تیار ہیں۔ بس شرط یہ ہے کہ نواز شریف آ کر ان سے ملاقات کرلیں۔

    نواز شریف نے ان کی بات مان لی تو جاوید ہاشمی ایک بار پھر ن لیگ کے پلیٹ فارم سے تقریر کرتے نظر آئیں گے۔

  • عمران خان کو مشورہ دینے والے جرنیلوں کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے، جاوید ہاشمی

    عمران خان کو مشورہ دینے والے جرنیلوں کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے، جاوید ہاشمی

    ملتان: سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ جو بھی آیا ہمیں اسی فیصلہ کی توقع تھی جیسا بھی جوڈیشل کمیشن تھا اس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق تھیں۔

    اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان پرانے نظام کو ختم کرنا چاہتے ہیں عمران خان سیاست کو صحیح طرح سے نہیں سمجھ سکے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کچھ لوگ استعمال کرکے سائیڈ پر ہوگئے، شیخ رشید اب کسی اور کے کانوں میں مشورے دیں گے،عمران خان کو مشورہ دینے والے جرنیلوں کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست کو اس کے اپنے نااہل فیصلوں نے دفن کردیا،تحریک انصاف عمران خان نے بنائی اور وہی اسے توڑ سکتے ہیں، عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ بھی نہیں، عمران خان نے نوجوانوں کو گالی دینا سکھایا اب تربیت بھی کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قوم کو متحد کرنے کا فیصلہ ہے اب قوم آرام کرسکتی ہےجوڈیشل کمیشن کے فیصلہ سے قوم کو اپنے ووٹ پر اعتماد بڑھ گیا ہے ملک میں اب مارشل لا کا کوئی امکان نہیں۔

  • جاوید ہاشمی مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں، شیری مزاری

    جاوید ہاشمی مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں، شیری مزاری

    اسلام آباد : سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی کے بیانات نے تحریک انصاف میں بے چینی پیدا کر دی ہے،تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جاوید ہاشمی کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنی ہی جماعت کا دھاندلی زدہ سابقہ صدر قرار دے دیا۔

    جاوید ہاشمی کے پی ٹی آئی مخالف بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شیری مزاری نے کہا کہ جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں،وہ پارٹی کے ہر فیصلے میں شریک رہے۔

    جاوید ہاشمی اصولوں کی سیاست کی بجائے غلط بیانی کر رہے ہیں۔شیری مزاری نے مزید کہا کہ وہ پارٹی میں عہدوں کے لئے آئی نہ کبھی چیئر مین سے عہدے کی فرمائش کی۔

    پی ٹی آئی کے رہنما ء عمر چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان سے پہلے ہی اختلاف تھا کہ جاوید ہاشمی جیسے دو نمبر شخص کو پارٹی کا صدر کیوں بنایا۔اسٹیبلشمنٹ کی کوکھ سے باغی نہیں داغی پیدا ہوتے ہیں۔

    عمر چیمہ نے الزام عائد کیا کہ جاوید ہاشمی ان کی پارٹی کے دھاندلی زدہ صدر تھے جس کا ثبوت جسٹس (ر) وجیہ الدین کی رپورٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جاوید ہاشمی نے پیسے لے کر پارٹی ٹکٹ بھی فروخت کئے۔

  • لوگ عمران خان کو سیاست کے قابل نہیں چھوڑیں گے، جاوید ہاشمی

    لوگ عمران خان کو سیاست کے قابل نہیں چھوڑیں گے، جاوید ہاشمی

    ملتان : بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ عمران خان بہتر ہے کرکٹ کے معاملات کو بہتربنانے پر توجہ دیں کیونکہ ان کے اردگرد کے لوگ انہیں سیاست کے قابل نہیں چھوڑیں گے۔

    ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے سخت مایوسی ہوئی ہے، سمجھ نہیں اآتی کی معین خان کو کسینو جانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

    کسینو میں جوئے کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہوتا ہے ان کا کہنا تھا کہ جب کرکٹ ٹیم ہارتی ہے تو ہمارا تو ڈوب مرجانے کو دل چاہتا ہے لیکن یہ انجوائے کرنے چلے جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کے معاملات میں نہیں پڑنا چاہیئے تھا جاوید ہاشمی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی ایم این اے نے ابھی تک اپنا کمرہ نہیں چھوڑا ہے اور فنڈز بھی لے رہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کا بہت احترام کرتا ہوں‌،لیکن لوگوں نے انہیں مشکلات میں ڈال دیا ہے، انہوں نے کہا کہ سیاست کے اس موڑ پر نہ میں کسی کا رقیب ہوں اور نہ ہی حبیب ۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مخدوم رشید کی اراضی زرعی یونیورسٹی کو مل گئی ہے جس پر میاں شہباز شریف کا بہت شکر گزار ہوں اب یہاں بہت جلد یونیورسٹی بن جائے گی۔