Tag: جاپانی شہزادی

  • جاپانی شہزادی کی اکنامی کلاس میں سفر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    جاپانی شہزادی کی اکنامی کلاس میں سفر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    جاپانی شہزادی کی اکنامی کلاس میں سفر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین کی شہزادی کی تعریف کی اور انہیں باوقار اور عاجز خاتون قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان کی شہزادی کاکو نے اکنامی کلاس میں سفر طے کر کے سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور داد سمیٹ لی۔

    جاپان کی شہزادی کاکو کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں برازیل جانے والی ایک اکانومی فلائٹ میں سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    شہزادی کاکو نے ایک دن میں چار جگہوں کا دورہ کیا، جس سے وہ بظاہر تھکی ہوئی تھیں، ویڈیو میں وہ بیٹھنے کے فوراً بعد کھڑکی کے پاس آرام کرتی نظر آرہی ہیں۔

    شہزادی کاکو جاپانی شاہی خاندان کی رکن اور بادشاہ ناروہیتو کی بھتیجی ہیں، لیکن شاہی تعلقات کے باوجود انہوں نے سادہ سفر کو ترجیح دی۔

    جس پر آن لائن کمیونٹی نے ان کی تعریف کی اور انہیں باوقار اور عاجز خاتون قرار دیا۔

  • جاپانی شہزادی نے محل ٹھکرا کر عام آدمی سے شادی کر لی

    جاپانی شہزادی نے محل ٹھکرا کر عام آدمی سے شادی کر لی

    ٹوکیو: جاپانی شہزادی ماکو نے محل کا عیش و آرام ٹھکرا کر عام آدمی سے شادی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق شہزادی ماکو نے آخر کار شاہی خاندان، رتبہ اور دولت ٹھکرا کر اپنے محبوب اور سابقہ ہم جماعت کیے کومورو سے شادی کر لی، کومورو سے ان کی ملاقات 2012 میں ٹوکیو کی ایک یونیورسٹی میں ہوئی تھی، جس کے بعد 2017 میں ان کی منگنی ہوئی تاہم شادی میں کئی رکاوٹیں درپیش تھیں۔

    جاپانی قوانین کے تحت اگر شاہی خاندان کی کوئی خاتون رکن کسی عام آدمی سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اسے شاہی رتبے سے دست بردار ہونا پڑتا ہے، یہ قانون صرف شاہی خاندان کی خواتین پر لاگو ہوتا ہے، جب کہ مردوں کو اس سے استثنیٰ حاصل ہے۔

    شاہی روایات کے مطابق جب شاہی خاندان کی کوئی خاتون رکن شادی کے بعد محل سے رخصت ہوتی ہے، تو اسے 13 لاکھ ڈالرز دیے جاتے ہیں، تاہم شہزادی ماکو نے شاہی خاندان سے ملنے والے 13 لاکھ ڈالرز کی رقم وصول کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے، یوں وہ شاہی رتبے اور شادی پر ملنے والی دولت دونوں کو ٹھکرا دینے والی جاپان کے شاہی خاندان کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

    توقع ہے کہ شادی کے بعد یہ نوبیاہتا جوڑا امریکا منتقل ہو جائے گا جہاں کیے کومورو بطور وکیل کام کریں گے۔ دوسری طرف پرنسز ماکو نے، جنھوں نے حال ہی میں ٹوکیو یونیورسٹی کے میوزیم میں ریسرچر کی ملازمت چھوڑی ہے، اپنے مستقبل کے منصوبے سے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے کہ وہ نیویارک میں کیا کریں گی۔

    اس جوڑے کی نقل و حمل کو مقامی میڈیا میں بہت زیادہ کوریج دی جا رہی ہے، ان کی شادی کا برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی زندگی سے بھی موازنہ کیا جا رہا ہے، اور دونوں کو ’جاپان کا ہیری اور میگھن‘ کہا جا رہا ہے۔

    توقع ہے کہ یہ جوڑا جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس کرے گا جہاں وہ اپنی شادی اور مستقبل کے پلان سے متعلق بیان دیں گے۔

  • جاپانی شہزادی محبت کی خاطر شاہی سلطنت ٹھکرانے کو تیار

    جاپانی شہزادی محبت کی خاطر شاہی سلطنت ٹھکرانے کو تیار

    ٹوکیو: جاپان سے تعلق رکھنے والی شہزادی نے محبت کو کامیاب بنانے کے لیے شاہی خاندان اور تخت و تاج چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، وہ عام شخص سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    جاپانی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ 26 سالہ شہزادی آیا کو نے تخت و تاج اور اپنے خاندان کو چھوڑنے کا اعلان کردیا تاکہ وہ عام شخص کے ساتھ محبت کی شادی کرسکیں۔

    آیا کو سے قبل شاہی خاندان کی یاکو 26 سالہ شہزادی نے بھی عام شہری سے شادی کی جس کے بعد وہ ماضی کے مقابلے میں اب چھوٹے گھر اوردرمیانے درجے کی زندگی بسرکررہی ہیں۔

    جاپانی شہزادی شپنگ کمپنی میں کام کرنے والے ملازم اور عام شہری سے 12 اکتوبر کو شادی کریں گی اس بات کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز کیا، ملکی قانون کے مطابق آیا کو شادی کے بعد شاہی خاندان اور عہدے کو ترک کرنا کے عام شہری کی طرح زندگی گزارنی ہوگی۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سمیرہ ’شہزادی‘ بن گئی

    اطلاع کے مطابق آیا کو اور 32 سالہ موریو ایک دوسرے کو ایک سال سے جانتے ہیں دونوں کے مابین گہری دوستی تھی جس کے بعد انہوں نے اب شادی کا فیصلہ کرتے ہوئے تاریخ کا بھی اعلان کیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق آیا کو چونکہ عالمی فلاحی کاموں میں دلچسپی رکھتی تھیں جس کے باعث اُن کی ملاقات موریو کے والدین سے شہزادی تکامودو اور موریو کے والدین نے خود کروائی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔