Tag: جاپانی وزیراعظم

  • جاپانی وزیراعظم نے دھماکے کے بعد انتخابی مہم دوبارہ شروع کردی

    جاپانی وزیراعظم نے دھماکے کے بعد انتخابی مہم دوبارہ شروع کردی

    ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے بم دھماکے کے بعد انتخابی مہم دوبارہ شروع کردی۔

    جاپانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ میرے خطاب کے مقام پر زوردار دھماکے کی آواز آئی تھی جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    فومیو کشیدا نے کہا ہے کہ لوگوں کی پریشانی کا باعث بننے پر معذرت چاہتا ہوں، ملک کے لیے انتخابات اہم ہیں جو ہونےجا رہے ہیں، ہمیں انتخابات کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

    جاپان کے وزیراعظم کی تقریر کے دوران بم دھماکا ، حملہ آور گرفتار

    واضح رہے کہ جاپان کے وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکا ہوا، حملے میں جاپانی وزیراعظم محفوظ رہے تاہم حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

    مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے شہر وکایامہ میں انتخابی مہم کے دروان وزیراعظم فومیو کیشیدہ تقریر کر رہے تھے کہ اچانک ایک شخص نے دھوئیں والا بم پھینک دیا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو دبوچ لیا۔

  • بھارتی وزیرِ اعظم  کی ایک اور مضحکہ خیز حرکت سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارتی وزیرِ اعظم کی ایک اور مضحکہ خیز حرکت سوشل میڈیا پر وائرل

    ٹوکیو : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جاپانی وزیراعظم سے زبردستی ہاتھ ملانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، جاپانی وزیرِ اعظم نے کورونا پروٹوکل کی وجہ سے مودی سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ایک اور مضحکہ خیز حرکت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ گلے ملنے اور مصافحہ کے لیے مشہور ہیں، ایک بار پھر جاپانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران پروٹوکول توڑتے ہوئے دیکھائی دیئے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جاپان کے دورے میں نریندر مودی نے اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران جاپان کے وزیراعظم نے کورونا پروٹوکول کی وجہ سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا تو مودی نے زبردستی ہاتھ تھام لیا۔

    جس کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جاپانی وزیراعظم سے ہاتھ ملانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر بھارتی وزیر اعظم کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    ایک صارف نے ٹویٹر پر لکھا کہ "جاپان میں کوویڈ کی وجہ سے سماجی دوری سمیت اقدامات نافذ ہیں، جاپانی وزیراعظم نے ہاتھ جوڑ کر مودی کا استقبال کیا اور ہاتھ ملانے سے گریزاں کیا لیکن مودی نے ہمیشہ کی طرح غیر مہذب انداز میں اپنے ہم منصب کو ہاتھ ملانے پر مجبور کیا۔

  • وزیراعظم  کا جاپانی وزیراعظم کی صحت اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

    وزیراعظم کا جاپانی وزیراعظم کی صحت اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

    اسلام آباد : : وزیراعظم عمران خان نے جاپان کے مستعفی وزیراعظم ابے شنزو کی صحت اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی، جاپان کے وزیراعظم ابے شنزوکےدورمیں تعلقات مزید مستحکم ہوئے، جاپان اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جاپان کے وزیراعظم ابے شنزوکیلئے نیک خوہشات کا پیغام ہے اور ان کی صحت اور مستقبل کیلئے دعاگو ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ، حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے شنزو آبے کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ صحت کی خرابی کے باعث وزیراعظم نے استعفیٰ دیا ہے۔

    جاپان کے 65 سالہ وزیراعظم شنزو آبے 8 سال تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے، وہ سنہہ 2012 میں وزیراعظم بنے تھے اور رواں سال ہی انہوں نے ملک کے طویل ترین وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    شنزو آبے کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیماری کے باعث حکومت کے لیے مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے اس لیے طبی بنیادوں پر وہ منصب سے علیحدہ ہو رہے ہیں۔

  • صدر مملکت نے جاپانی وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال سے آگاہ کردیا

    صدر مملکت نے جاپانی وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال سے آگاہ کردیا

    ٹوکیو: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جاپانی وزیراعظم شنزو ابے سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی رکوانے کیلئے کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان کے 5 روزہ سرکاری دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اورتجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔

    صدر مملکت عارف علوی نے جاپانی وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی رکوانے کیلئے کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیرکےمظلوم عوام کیلئےآوازبلند کرے۔

    صدر مملکت نے جاپان میں حالیہ تباہ کن طوفان سے ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع اور بھاری مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا جب کہ جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ باہمی روابط سےمستقبل میں تعلقات کو فروغ ملے گا۔

    قبل ازیں جاپان کےشہنشاہ کی جانب سے مختلف سربراہان مملکت اورحکومت کےاعزازمیں اعشائیہ دیا گیا، جس میں صدرمملکت عارف علوی اورخاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے شرکت کی تھی۔

    اس موقع پر صدرمملکت عارف علوی نے مختلف سربراہان مملکت و حکومت سے ملاقاتیں کی ، جس میں مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت نے وفود کے سربراہان کو مقبوضہ کشمیر میں تشویشناک صورتحال سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکےمسئلے کے حل کے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام انتہائی مشکل ہے۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت طاقت سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کونہیں دبا سکتا، کشمیریوں کوحق خودرادیت دلانے کیلئےعالمی برادری کو کردار اداکرناہوگا۔

    صدرمملکت نے سربراہان سے پاکستان میں آئی ٹی شعبےکی ترقی کے اقدامات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، غیرملکی سرمایہ کار ان مواقعوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، پاکستان میں ایزآف ڈوئینگ بزنس کویقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں، پاکستان کی سرزمین قدرتی حسن سےمالامال ہےاور پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: عارف علوی جاپان روانہ، صادق سنجرانی صدر مملکت مقرر

    واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی 20 اکتوبر کو 5 روزہ دورے پر جاپان روانہ ہوئے تھے، صدر مملکت جاپانی حکومت کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ صدر مملکت کی بیرون ملک روانگی کے باعث چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کا کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

  • امید ہے ایران جوہری سمجھوتے کی پاسداری جاری رکھے گا‘جاپانی وزیراعظم

    امید ہے ایران جوہری سمجھوتے کی پاسداری جاری رکھے گا‘جاپانی وزیراعظم

    تہران : جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کسی بھی قیمت پر مسلح کشیدگی سے بچا جانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں صدر حسن روحانی سے ملاقات میں میزبان صدر سے خطے میں عدم استحکام سے بچنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    شنزو آبے نے کہا کہ ملاقات کے دوران ایران اور جاپان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

    صدر حسن روحانی سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے شنزو آبے نے کہا کہ امید ہے ایران جوہری سمجھوتے کی پاسداری جاری رکھے گا۔

    وزیراعظم شنزو آبے نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کسی بھی قیمت پر مسلح کشیدگی سے بچا جانا چاہیے۔

    اس موقع پرصدر حسن روحانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم سے اپنی ملاقات کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ وہ جاپان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ جاپان ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری سمجھوتے کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

    حسن روحانی نے کہا کہ ایران کبھی جنگ نہیں چھیڑے گا لیکن کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

    واضح رہے کہ جاپانی وزیراعظم شنزو آبے 1979ء میں ایران میں آنے والے انقلاب کے بعد تہران کا دورہ کرنے والے جاپان کے پہلے وزیراعظم ہیں۔

  • شمالی کوریا تنازعہ، صدر ٹرمپ کی جاپانی وزیراعظم سے جلد ملاقات متوقع

    شمالی کوریا تنازعہ، صدر ٹرمپ کی جاپانی وزیراعظم سے جلد ملاقات متوقع

    واشنگٹن: شمالی کوریا تنازعہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ جاپان کا دورہ کریں گے جہاں ملکی وزیراعظم شنزو ایبے سے ٹرمپ کی خصوصی ملاقات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے دورہ جاپان سے قبل جاپانی وزیراعظم شنزوایبے کا دورہ امریکا متوقع ہیں، جہاں وہ قاباعدہ طور پر صدر ٹرمپ کو اپنے ملک آنے کی دعوت دیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جاپان کی خاتون کے جنم دن سے متعلق امریکا میں تقریب بھی ہوگی جہاں امریکی صدر سمیت دیگر عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔

    امریکی صدر اور جاپانی وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ممکنہ ملاقات کے دوران دونوں رہنما جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل پاک کرنے کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

    شمالی کوریا کے سربراہ کم جون ان سے صدر ٹرمپ کی گذشتہ سال ہونے والی تاریخی ملاقات میں جنوبی کوریا سمیت جاپان نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

    جاپان امریکا کا اہم اتحادی ممالک میں شمار ہوتا ہے، شمالی کوریا کے لیے امریکی پالیسی کی جاپان نے ہمیشہ حمایت کی ہے، جاپانی حکام کے مطابق امریکا شمالی کوریا پر سے اس وقت تک اقتصادی پابندیاں نہ اٹھائے جب تک پیانگ یانگ اپنے جوہری ہتھیار مکمل طور پر ترک نہ کر دے۔

    جاپان کے وزیر اعظم آج امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

    خیال رہے کہ دنوں سربراہان گذشتہ سال اپریل میں بھی ملاقات کرچکے ہیں، اس دوران وزیر اعظم شنزوایبے نے جاپان کے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے دوران شمالی کوریا کے ایسے تمام تر میزائلوں کے خاتمے کیلئے کہوں گا جس سے کسی بھی قسم کا جاپان کو خطرہ ہو۔

  • امریکہ جاپان کے ساتھ کھڑا ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکہ جاپان کے ساتھ کھڑا ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : شمالی کوریا کےمیزائل تجربے پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نےردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ امریکہ جاپان کےساتھ کھڑا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے جاپانی وزیر اعظم مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والا تجربہ ناقابل برداشت ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم شنزو ایب کو امریکی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن ٹوکیو کے ساتھ کھڑا ہے۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریا کابلیسٹک میزائل کاتجربہ

    یاد رہےکہ گزشتہ روز جنوبی کوریا کےمطابق شمالی کوریا نےایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہےجو کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے صدر بننے کے بعد اس قسم کا پہلا تجربہ ہے۔

    جنوبی کوریا کےحکام نے بتایا کہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر55 منٹ پر میزائل لانچ کیا گیا اور یہ مشرق کی سمت میں جاپانی سمندر کی طرف 500 کلومیٹر تک گیا۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریا کےحملے کاسخت جواب دیاجائےگا ‘امریکہ

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے امریکی وزیردفاع کاکہناتھاکہ شمالی کوریاکی جانب سے جوہری ہتھیاروں کےاستعمال کا سخت جواب دیاجائےگا۔