Tag: جاپانی پولیس

  • جاپانی پولیس کو مطلوب ‘سرغنہ’ گھانا میں پکڑا گیا

    جاپانی پولیس کو مطلوب ‘سرغنہ’ گھانا میں پکڑا گیا

    آکرا: جاپانی پولیس کو مطلوب ملزم گھانا میں پکڑا گیا، ملزم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ غیر ملکی خواتین کے روپ میں محبت اور شادی کا جھانسا دے کر لوگوں کو لوٹ رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان کے ایک بین الاقوامی ’رومانوی دھوکا باز‘ گروپ کے سرغنہ کو گھانا میں حراست میں لے لیا گیا، موریکاوا کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ عورت کے روپ میں مایوس مردوں کو جھانسا دے کر لوٹتا تھا۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ موریکاوا ہِکارُو کو گزشتہ ماہ گھانا میں غیر قانونی طور پر ملک میں رہنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    جاپانی پولیس کے مطابق مورِیکاوا اور اس کے گروپ کے دیگر ارکان نے 2 افراد سے تقریباً 11 ہزار ڈالر ہتھیائے تھے۔

    اس گروپ نے ایک میچ میکنگ اپلی کیشن پر امریکی مصنف وغیرہ جیسی جھوٹی شناخت کا استعمال کر کے لوگوں کو محبت کے جال میں پھنسایا اور ان سے روزمرہ اخراجات وغیرہ کے لیے پیسے مانگے۔

    جاپانی پولیس نے  مئی میں مورِیکاوا کو بین الاقوامی مطلوب افراد کی فہرست میں ڈال دیا تھا، انھہیں شبہ ہے کہ وہ گھانا سے جاپان میں گروپ کے دیگر ارکان کو ہدایات دے رہا تھا۔

    توقع ہے کہ 58 سالہ مشتبہ شخص کو جلد ہی جاپان واپس بھیج دیا جائے گا، جاپان پہنچنے پر پولیس اسے گرفتار کر لے گی، تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ گروپ کے بینک اکاؤنٹس کے ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ متاثرین باور کیے جانے والے 65 افراد نے تقریباً 30 لاکھ ڈالر جمع کروائے تھے۔

  • پولیس نے آٹھ سال بعد ’ننجا ‘ نامی چھلاوہ پکڑلیا

    پولیس نے آٹھ سال بعد ’ننجا ‘ نامی چھلاوہ پکڑلیا

    ٹوکیو: جاپانی پولیس کی کئی سالوں کی محنت رنگ لے آئی اور بالاآخر پولیس نے آٹھ سال کی جدوجہد کے بعد چوریاں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان میں ننجا کے نام سے جانے والے چور کو پولیس آٹھ سال کی کوششوں کے بعد گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی تاہم انہیں یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ اس کی عمر 74 سال ہے۔

    ننجا کا بھیس بدل کر آٹھ سال سے چوریاں کرنے والےاس شخص نے پولیس کو بھی چکرا کررکھ دیا تھا۔ پولیس کا ماننا تھا کہ یہ چوریاں کوئی نوجوان شخص کررہا ہے۔

    جاپانی پولیس کا کہنا ہے کہ رواں سال جولائی میں پولیس کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب اس شخص کو سیکورٹی کیمرے میں ڈھکے چہرے کے ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد سے اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیزکردی گئی تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار چور اب تک 250 چوریاں کرچکا ہے جن کی مالیت 2 لاکھ 60 ہزار ڈالر ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ یہ شخص رات میں وارداتیں کرتا تھا۔

    گرفتاری کے بعد اس شخص نے کہا کہ اگر میں جوان ہوتا تو پکڑا نہ جاتا، چوریاں کرنا چھوڑ رہا ہوں کیونکہ میں اب بوڑھا ہوگیا ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔