Tag: جاپان زلزلہ

  • ’جاپان میں ایک بار پھر زلزلہ‘

    ’جاپان میں ایک بار پھر زلزلہ‘

    جاپان میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0ریکارڈ کی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی، جبکہ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جنوری 2024 کو جاپان کے شمال وسطی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جاپان میں زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔ مغربی ساحلی علاقوں کیلئے سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

    فلپائن اور انڈونیشیا میں زلزلہ، عمارتیں لرز اُٹھیں

    جاپانی حکام نے نیاگی اور فوکو شیما کیلئے سونامی وارننگ جاری کی تھی، اس کے علاوہ یاماگاٹا، یشی کاوا، نیگاٹا کیلئے سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

  • جاپان زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہو گیا

    جاپان زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہو گیا

    ٹوکیو: جاپان کے صوبے اشیکاوا میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 62 ہو گئی ہے، جب کہ 300 سے زیادہ شہری زخمی ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کو جاپانی صوبے اشیکاوا میں 7.6 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد بڑے پیمانے پر ہر سو تباہی ہی تباہی پھیلی نظر آتی ہے، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔

    جاپانی ریسکیو اہلکار زلزلے سے بچ جانے والوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، جب کہ اشیکاوا حکام نے کہا ہے کہ شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور بار بار آفٹر شاکس سے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔

    زلزلے سے متاثرہ شہر اشیکاوا میں ٹرینوں اور پروازوں کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے، رن وے پر دراڑیں پڑ گئی ہیں، ایئر پورٹ عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔

    لینڈنگ کے دوران مسافروں سے بھرے طیارے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

    ہزاروں گھروں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے، انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے، اب تک زلزلے کے بعد 1500 کے قریب آفٹر شاک آ چکے ہیں، حکومت نے بتایا کہ 31,800 سے زیادہ لوگ پناہ گاہوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔

  • جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی، سونامی کی وارننگ ختم

    جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی، سونامی کی وارننگ ختم

    ٹوکیو: جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے، جب کہ 155 افراد زخمی ہوئے ہیں، جب کہ سونامی کی وارننگ ہٹا دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے 400 کلومیٹر دور وسطی صوبے اوشیکاوا میں آنے والے 7.6 شدت کے ہول ناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد چوبیس ہو گئی ہے، جب کہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    زلزلے سے درجنوں عمارتیں اور متعدد گھر تباہ ہو گئے ہیں، سڑکوں پر گہری دراڑیں پڑ گئیں، زلزلے سے ایک رہائشی علاقے میں آگ بھی بھڑک اٹھی، متاثرہ علاقوں میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، زلزلے کے باعث نظام زندگی میں شدید خلل پڑ گیا ہے، شاہراہیں بند ہو گئی ہیں اور بلٹ ٹرین سروس اور پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

    بحیرہ جاپان کے ساحلی علاقے سے ایک میٹر اونچی سونامی کی لہریں ٹکرائی تھیں، نیگاتا، تویاما اور اوشیکاوا صوبوں کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری ہونے کے بعد ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کے ایک لاکھ سے ز ائد لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

    جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے کہا ہے کہ خدشہ ہے کہ زلزلے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے، اور اموات بڑھنے کا بھی خدشہ ہے، انھوں نے کہا سیلف ڈیفنس فورس کے اہلکاروں کو متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے، جہاں وہ لوگوں کی نقل مکانی میں مدد کر رہے ہیں۔

    جاپان میں زلزلہ، امریکی صدر نے بڑی پیشکش کردی

    زلزلے کے بعد جاپان اور ارد گرد کے ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی، جو بعد میں سونامی ایڈوائزری میں تبدیل کر دی گئی، تاہم آج منگل کی صبح اسے بالکل ہی ہٹا دیا گیا ہے، جاپان میں زلزلے کے بعد 50 سے زائد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔