Tag: جاپان

  • امریکی خاتون اول میلانیا  ٹرمپ کو جاپان میں شرمندگی کا سامنا

    امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو جاپان میں شرمندگی کا سامنا

    ٹوکیو : امریکی خاتون اول کوجاپان میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا وہ خود کو اسٹارسمجھتی رہیں لیکن کوئی اور سپر اسٹار نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ ایشیا کے دورے پر ٹرمپ کے ہمراہ ہیں اور جاپان کی سیر کررہی ہیں لیکن ایک ایسا واقعہ پیش آیا جب امریکی خاتون اول کو جاپان میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

     

    میلانیا کے اسکول کے دوران ایک بچی انتی پر جوش تھی کہ اسے دیکھ کر دوست نے بھی خوش ہونے کی ایکٹنگ کی، ان کی خوشی دیکھ کر میلانیا ٹرمپ خود کو اسٹار سمجھ رہی ہیں لیکن یہ جب دوست نے اشارہ کیا پیچھے دیکھو تو بچی اچھل ہی پڑی۔

     

     

    وہ بچیاں کورین راک اسٹار کو سامنے دیکھ کردیوانی ہوئی تھیں اور میلانیا شرمندہ ہی کھڑی رہ گئیں اور انکے ارمانوں پرپانی پڑگیا۔

    دورہ چین کے دوران میلانیا ٹرمپ بیجنگ ز و کی سیر کو نکلیں، میلانیا ٹرمپ بیجنگ زو پہنچیں تو انکا زبردست استقبا ل کیا گیا، میلانیا ٹرمپ نے زو میں پانڈا کا گھر دیکھا جبکہ خاتون اول نے بچوں کیساتھ تصویریں بنوائیں اور ان میں تحفے بھی بانٹے۔

     

     

    میلانیا ٹرمپ کو زو انتظامیہ نے تحفہ بھی دیا ۔

    اس سے قبل میلانیا ٹرمپ نے جاپانی خاتون اول اکی آبے کے ہمراہ ٹوکیو میں ایلمنٹری اسکول کا دورہ کیا، جہاں وہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، بچوں نے مہمانوں کی آمد پر نغمے بھی گائے۔

    میلانیا ٹرمپ نے جاپانی خاتون اول کے ساتھ بیٹھ کر جاپانی زبان میں امن کا لفظ لکھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جاپان کا خوبصورت ہرن بے رحم انتظامیہ کے شکنجے میں

    جاپان کا خوبصورت ہرن بے رحم انتظامیہ کے شکنجے میں

    مغربی جاپان میں سیاحوں کا پسندیدہ ہرن اس وقت مقامی انتظامیہ کی زد میں ہے جس نے ان ہرنوں کو پکڑنے کے لیے جگہ جگہ آہنی شکنجے نصب کردیے ہیں۔

    مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر یہ ہرن اپنے مخصوص مقامات کے علاوہ کہیں اور دکھائی دیے تو انہیں پکڑ لیا جائے گا۔

    جاپان کے شہر نارا سے منسوب نارا ہرن اپنی معصومیت، نرم دلی اور انسانوں کو جھک کر تعظیم دینے کی انوکھی عادت کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی افراد کے محبوب ترین جانور کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    سنہ 1957 میں جاپانی حکومت نے قدرتی ورثہ قرار دے کر انہیں حفاظتی درجہ دیا تھا اور ان کے شکار پر پابندی عائد کردی تھی۔

    اس کے بعد اس ہرن کی نسل میں اضافے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے جس کے بعد نارا کے علاقے میں ان ہرنوں کی بہتات ہوگئی۔

    اب یہ ہرن انسانی آبادی میں گھس آتے ہیں اور فصلوں اور درختوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ برس ان ہرنوں نے مقامی زراعت کو 5.4 کروڑ ڈالرز کا نقصان پہنچایا۔

    علاوہ ازیں یہ ہرن جارح مزاج بھی ہوتے جارہے ہیں اور گزشتہ برس انہوں نے 121 سیاحوں کو زخمی بھی کیا۔

    اس مسئلے کے حل کے لیے مقامی انتظامیہ نے اب اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام نے ہرنوں کے لیے مخصوص جگہ پر باڑھ لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس باڑھ سے باہر جو ہرن پایا جائے گا اسے پکڑ لیا جائے گا۔

    اتنظامیہ کے فیصلے کے بعد انہیں مقامی افراد کی جانب سے ہزاروں فون کالز موصول ہوئیں جو ان کے اس فیصلے پر سراپا احتجاج تھے۔

    مقامی حکومت نے واضح نہیں کیا کہ وہ پکڑے جانے والے ہرنوں کا کیا کریں گے، تاہم کہا جارہا ہے کہ ان ہرنوں کو ہلاک کر دیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی رکشے اب جاپان میں بھی چلیں گے

    پاکستانی رکشے اب جاپان میں بھی چلیں گے

    جاپان یوں تو اپنی صنعتی ترقی کی وجہ سے سب سے آگے ہے تاہم اب اسے آٹو موبائلز کی صنعت میں پاکستان کی مدد کی ضرورت پڑ گئی اور جاپان نے ایک منفرد شے پاکستان سے درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    یہ شے کچھ اور نہیں بلکہ پاکستان کے 3 پہیوں والے سی این جی رکشے ہیں جو اب جاپان کی سڑکوں پر بھی دوڑتے نظر آئیں گے۔

    گو کہ آٹو موبائلز کی صنعت میں جاپان نے بے شمار گاڑیاں متعارف کروائی ہیں تاہم اب وہ سفری سہولیات کے کم قیمت ذرائع کی طرف توجہ دے رہا ہے اور اس کے لیے اس کی نظر انتخاب پاکستانی رکشاؤں پر ٹہری ہے۔

    پاکستان سے جاپان کو رکشے درآمد کر کے دینے والی انجینئرنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستانی رکشوں اور ٹرکوں پر گہرے رنگوں سے بنائے گئے خوبصورت نقش و نگار ہمیشہ سے دنیا بھر کو متاثر کرتے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ٹرک آرٹ بھی پوری دنیا میں بے حد مقبول ہے۔

    مزید پڑھیں: معروف فیشن برانڈ پاکستانی ٹرک آرٹ سے متاثر

    یاد رہے کہ جاپان کو پاکستانی رکشوں کی برآمد پاکستانی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی کیونکہ پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ موٹر وہیکلز پہلی بار پاکستان سے باہر بھجوائی جارہی ہے۔

    اس درآمد سے پاکستان اور جاپان دونوں کی معیشت کو بے انتہا فائدہ پہنچے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جاپان میں فلیٹ سے9 افراد کی لاشیں اوراعضاء برآمد

    جاپان میں فلیٹ سے9 افراد کی لاشیں اوراعضاء برآمد

    ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے فلیٹ سے 9 افراد کی لاشیں اوراعضاء برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپانی پولیس نے 23 سالہ گمشدہ لڑکی کی تلاش کے سلسلے میں ٹوکیو میں فلیٹ پر چھاپا مارا جہاں سے 9 افراد کی لاشیں اور اعضاء ملے جن میں سے 8 خواتین اور ایک مرد کی لاش ہے۔

    پولیس نے فلیٹ سے 27 سالہ شخص کو گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے 9 افراد کا قتل کرکے ان کی لاشوں کو چھپا دیا۔

    خیال رہے کہ پولیس کو اس واقعے کا پتہ اس وقت چلا جب وہ 23 سالہ خاتون کی تلاش کررہے تھے جو 21 اکتوبر سے لاپتہ تھیں۔

    پولیس حکام کو تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ جب سے لاپتہ خاتون نے انٹرنیٹ پراپنی خودکشی کے ارادے کے بارے میں لکھا تھا تب سے ملزم ان کے ساتھ رابطے میں تھا۔

    واضح رہے کہ ملزم کے ایک پڑوسی نے بتایا کہ رواں سال اگست میں جب سے 27 سالہ شخص فلیٹ میں آئے تھے تو انہیں عجیب سی بو آنے لگے تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پولیس نے آٹھ سال بعد ’ننجا ‘ نامی چھلاوہ پکڑلیا

    پولیس نے آٹھ سال بعد ’ننجا ‘ نامی چھلاوہ پکڑلیا

    ٹوکیو: جاپانی پولیس کی کئی سالوں کی محنت رنگ لے آئی اور بالاآخر پولیس نے آٹھ سال کی جدوجہد کے بعد چوریاں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان میں ننجا کے نام سے جانے والے چور کو پولیس آٹھ سال کی کوششوں کے بعد گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی تاہم انہیں یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ اس کی عمر 74 سال ہے۔

    ننجا کا بھیس بدل کر آٹھ سال سے چوریاں کرنے والےاس شخص نے پولیس کو بھی چکرا کررکھ دیا تھا۔ پولیس کا ماننا تھا کہ یہ چوریاں کوئی نوجوان شخص کررہا ہے۔

    جاپانی پولیس کا کہنا ہے کہ رواں سال جولائی میں پولیس کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب اس شخص کو سیکورٹی کیمرے میں ڈھکے چہرے کے ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد سے اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیزکردی گئی تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار چور اب تک 250 چوریاں کرچکا ہے جن کی مالیت 2 لاکھ 60 ہزار ڈالر ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ یہ شخص رات میں وارداتیں کرتا تھا۔

    گرفتاری کے بعد اس شخص نے کہا کہ اگر میں جوان ہوتا تو پکڑا نہ جاتا، چوریاں کرنا چھوڑ رہا ہوں کیونکہ میں اب بوڑھا ہوگیا ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جاپان میں قبل ازوقت انتخابات کےلیے پولنگ جاری

    جاپان میں قبل ازوقت انتخابات کےلیے پولنگ جاری

    ٹوکیو: جاپان میں شمالی کوریا کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر قبل ازوقت انتخابات کے لیے لیے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان میں قبل ازوقت انتخابات کے لیے لیے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جبکہ مقامی وقت کے مطابق پولنگ کا آج صبح سات بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔

    جاپان میں قبل ازوقت انتخابات کا فیصلہ وزیراعظم شنزو آبے نے ملک کے سیکورٹی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کیا تھا۔

    شنزوآبے کو امید ہے کہ ان کی جماعت انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرکے آئینی اصلاحات کرنے میں کامیاب ہوجائے گی جس کے بعد وہ جاپان کی دفاعی فورسزکو تبدیل کرکے قومی فوج بنائیں گے، ایسا دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 25 ستمبر کو شنزوآبے نے انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جاپان کو درپیش قومی بحران کے باعث انہیں نئے مینڈیٹ کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم شنزو آبے نے 28 ستمبر کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے بعد ارکین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سخت مقابلہ ہوگا لیکن ہم جاپان کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میؤنگ ٹرین میں بلیوں کے ساتھ سفر کرنا چاہیں گے؟

    میؤنگ ٹرین میں بلیوں کے ساتھ سفر کرنا چاہیں گے؟

    جانوروں اور خصوصاً بلیوں سے محبت کرنے والے افراد کو دوران سفر بھی جانوروں کو ساتھ رکھنا بے حد پسند ہوتا ہے۔ ایسے ہی لوگوں کے لیے جاپان میں ایک ٹرین میں بلیوں کے لیے کیٹ کیفے بنایا گیا ہے۔

    جاپانی شہر اوگاکی میں اندرون شہر سفر کرنے والی اس منفرد ٹرین کا نام میؤنگ ٹرین رکھا گیا ہے۔ پوری ٹرین میں مختلف رنگ و جسامت کی بلیاں آزادنہ گھوم پھر سکتی ہیں جن کی تعداد تقریباً 30 ہے۔

    خاص بات یہ ہے کہ یہ تمام بلیاں گلیوں میں پھرنے والی آوارہ بلیاں ہیں اور جانوروں کی ایک فلاحی تنظیم نے حفاظت اور دیکھ بھال کی غرض سے ان کے لیے ٹرین میں کیٹ کیفے قائم کیا ہے۔

    سفر کے دوران مسافر ان بلیوں سے کھیل سکتے ہیں، انہیں گود میں اٹھا کر پیار بھی کرسکتے ہیں کیونکہ یہ بہت صاف ستھری حالت میں ہیں، علاوہ ازیں انہیں ان کی پسندیدہ چیزیں بھی کھلا سکتے ہیں۔

    اس کیٹ کیفے کو قائم کرنے کا اصل مقصد عوام میں جانوروں سے محبت کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ کئی مسافر صرف کیٹ کیفے کو دیکھنے کے لیے ہی اس ٹرین میں سفر کرنے لگے ہیں۔

    کیا آپ اس ٹرین میں بلیوں کے ساتھ ایک خوشگوار سفر کرنا چاہیں گے؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نہ پگھلنے والی آئس کریم تیار

    نہ پگھلنے والی آئس کریم تیار

    اگر آپ آئس کریم کھانے کے شوقین ہیں تو یقیناً آئس کریم کے پگھلنے سے نہایت الجھن میں مبتلا ہوتے ہوں گے جو کھانے کے دوران ہی ہاتھوں اور کپڑوں پر گر کر انہیں خراب کردیتی ہے۔

    لیکن اب خوش ہوجائیں، کیونکہ جاپان میں نہ پگھلنے والی آئس کریم تیار کرلی گئی ہے۔

    آئس کریم کو برقرار رکھنے والا جز دراصل اتفاقیہ طور پر ایک جاپانی شیف کے ہاتھوں دریافت ہوا۔

    جاپانی میڈیا کے مطابق سنہ 2011 میں جب تباہ کن سونامی نے مختلف علاقوں کو اپنا نشانہ بنایا تو وہاں اگنے والی غذائی اشیا بھی اس سے متاثر ہوئیں۔ انہی میں سے ایک اسٹرابیری بھی تھی جو سونامی کے بعد نہایت ہی بدہیئت شکل میں اگنے لگی تھی جسے لوگ خریدنے سے انکار کردیتے۔

    مذکورہ جاپانی شیف کو ایسی ہی بدہیئت اسٹرابیریز کے ایک ڈھیر کا استعمال ڈھونڈنے اور انہیں ٹھکانے لگانے کا کام سونپا گیا۔

    مزید پڑھیں: امریکی عوام کا بدصورت پھل کھانے سے گریز

    جب اس شیف نے ان اسٹرابیریز کو آئس کریم میں شامل کیا تو اس نے دیکھا کہ ان سے بننے والی کریم کافی دیر تک برقرار رہنے کے قابل تھی۔

    معاملہ سوشل میڈیا پر پھیلا اور اس پر مزید تحقیق کی گئی تو علم ہوا کہ اسٹرابیریز میں شامل پولی فینول مادہ آئس کریم کو پگھلنے سے روکتا ہے۔

    تحقیق میں علم ہوا کہ آئس کریم اس وقت پگھلتی ہے جب فریزر سے نکالتے ہی اس میں شامل پانی اور چکنائی کے اجزا علیحدہ ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ تاہم اسٹرابیریز کی پولی فینول ان دونوں اشیا کو جوڑ کر رکھتی ہے۔

    اس جز کو آئس کریم میں شامل کرنے کے بعد یہ آئس کریم نہ صرف گرم موسم میں بھی بغیر پگھلے برقرار رہ سکتی ہے بلکہ ٹھنڈی بھی رہے گی جو گرمی میں فرحت کا احساس دلائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • رنگین جگمگاتے مچھلی گھروں میں سنہری مچھلیوں کی نمائش

    رنگین جگمگاتے مچھلی گھروں میں سنہری مچھلیوں کی نمائش

    ٹوکیو: آپ نے آرٹ کی بے شمار نمائشیں دیکھی ہوں گی جن میں مختلف تصاویر، مجسموں یا ایسی اشیا کی نمائش کی جاتی ہے جنہیں رنگوں کی مدد سے کسی فن پارے میں تبدیل کردیا گیا ہو۔

    تاہم ایک جاپانی فنکار نے نہایت ہی منفرد خیال کے ساتھ ایسی نمائش منعقد کر ڈالی جس میں رنگین جگمگاتے مچھلی گھروں میں سنہری مچھلیوں کو پیش کیا گیا۔

    آرٹ ایکوریم نامی اس نمائش میں فنکار نے 5 ہزار گولڈ فش اور سی ہارس فش سمیت 3 ہزار دیگر آبی جانداروں کو نمائش کے لیے رکھا۔

    جن ایکوریمز میں انہیں رکھا گیا انہیں رنگ برنگی ایل ای ڈی لائٹس کے ذریعے نہایت خوبصورت بنا دیا گیا۔

    ان جگمگاتی روشنیوں کی بدولت پانی اور بلبلے بھی اسی رنگ میں رنگے دکھائی دینے لگے اور یہ نمائش آرٹ کی ایک منفرد ترین نمائش کی حیثیت اختیار کر گئی۔

    جاپانی فنکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فنکارانہ صلاحیت کا اظہار کسی جیتی جاگتی شے کے ذریعے کرنا چاہتا تھا اور اس مقصد کے لیے اسے بے جان اشیا کا استعمال سخت ناپسند ہے۔

    وہ اس سے قبل بھی اس قسم کی نمائشوں کا انعقاد کر چکا ہے تاہم یہ نمائش سب سے بڑی تھی جن میں ہزاروں فن پارے رکھے گئے جو رنگین مچھلی گھر تھے۔

    یہ نمائش ٹوکیو میں 2 ماہ تک جاری رہے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چین میں رنگوں و روشنیوں بھری ڈیجیٹل نمائش

    چین میں رنگوں و روشنیوں بھری ڈیجیٹل نمائش

    بیجنگ: جاپانی ڈیجیٹل آرٹ کے ذریعے جنگل اور آبشاروں کی چین میں نمائش کی گئی جس نے شرکا کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

    جاپان میں تیار کیے جانے والے منفرد ڈیجیٹل آرٹ کے نمونوں نے چینیوں کو دنگ کردیا۔ پل بھر میں رنگ، ڈیزائن اور انداز بدلتے یہ نمونے نہایت خوبصورت دکھائی دیے۔

    لیونگ ڈیجیٹل اسپیس اینڈ فیوچر پارک نامی یہ نمائش بیجنگ میں منعقد کی جارہی ہے۔

    نمائش میں ڈیجیٹل گارڈن، جنگل، پھولوں اور کرسٹل یونیورس کو پیش کیا گیا۔

    سائنس اور آرٹ کے امتزاج کی اس انوکھی نمائش میں شرکا اپنے ارد گرد روشنیوں کو اپنے موبائل سے کنٹرول بھی کر سکتے ہیں۔

    نمائش میں آنے والے بچوں کے لیے اسکیچ ٹاؤن اور ڈیجیٹل پلے گراؤنڈ کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں بچوں نے اپنی ڈرائنگ کو تھری ڈی میں تبدیل ہوتے دیکھا۔

    رنگوں اور روشنیوں کی یہ نمائش 10 اکتوبر تک جاری رہے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔