Tag: جاپان

  • اگست 1945 میں جوہری بم گرانے کے بعد کسی امریکی صدر کا پہلا دورۂ ہیروشیما

    اگست 1945 میں جوہری بم گرانے کے بعد کسی امریکی صدر کا پہلا دورۂ ہیروشیما

    ہیروشیما: ہیروشیما اور ناگاساکی پر 1945 میں امریکہ کی جانب سے کی گئی نیوکلیر بمباری کے بعد بارک اوبامہ وہ پہلے امریکی صدر بن گئے ہیں جنہوں نے جاپان کا سرکاری دورہ کیا۔

    کسی امریکی صدر کی جانب سے 71 سال بعد کیے جانے والے پہلے دورےکے موقع پر بارک اوبامہ کا کہنا تھا کہ 6 اگست 1945کا دن ہم کبھی نہیں بھولیں گے،اس دن آسمان سے موت اتری تھی،اور دنیا کا نقشہ بدل گیا تھا۔

    2

    بارک اوبامہ نے واضع کیا کہ یہ دورہ ایک عہد نامہ ہے کہ کس طرح قوموں کے درمیان درناک تقسیم کو ختم کیا جاسکتا ہے تاہم امریکی صدر نے اس واقعہ پرجاپانی حکومت یا عوام سے تعزیت نہیں کی۔

    1

    یاد رہے 6 اگست 1945 کو جنگ عظیم دوئم کے موقع پر امریکہ نے جاپان کے شہر ہیروشیما پر دنیا کا پہلا جوہری حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 140000 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    ابھی جاپانی قوم پہلے حملے سے ہی سنبھل نہ پائے تھے تھے کہ دو دن بعد "ناگاساکی ” پر جوہری بم برسا دیے گئے،جس میں 74000افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    دونوں شہروں میں ہونے والے فضائی جوہری حملوں میں لاکھوں افراد زخمی اور سیکڑوں معذور ہوگئے تھے،جب کہ جوہری اثرات سے جڑی کئی بیماریاں نسل در نسل اب تک منتقل ہو رہی ہیںْ۔

    3

    اپنے دورۂ جاپان کے دوران امریکی صدر بارک اوبامہ ہیروشیما میوزیم گئے،اور درناک تاریخ کے شواہد دیکھے،وہ وزیر اعظم جاپان کے ہمراہ ’’امن کے یادگاری پارک‘‘ بھی گئے اور امن کی یادگاری ’’لازوال مشعل‘‘ کے سامنے احتراما کھڑے رہے، اور یادگار پر پھول رکھے۔

    5

    اس سے قبل بارک اوبامہ نے جاپان کے نیوی حکام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک موقع ہے ہم ان تمام لوگوں کو یاد کریں جو جنگ عظیم دوئم میں ہم سے جدا ہوگئے۔

    obama post

    انہوں نے مزید کہا کہ جنگیں ہمیشہ تباہی لاتی ہیں، ہمیں قیام امن کے لیے یکجا ہونا ہوگا اور دنیا کو ذمے داری لینا ہوگی کہ ہیروشیما جیسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے

    بارک اوبامہ نے امریکہ اور جاپان کے درمیان تعلقات نو کے تحت قائم ہونے اتحا د پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میرا یہ دورہ ثابت کرتا ہے کہ دو اقوام جو کبھی ایک دوسرے کے سخت حریف تھے کس طرح محض حلیف ہی نہیں بلکہ بہترین دوست ملک بن چکے ہیں۔

    6

    امریکی صدر کے دورۂ ہیروشیما کے موقع پر جاپان کے عوام نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ بارک اوبامہ کو ہیروشیما کی آہ و بکا سننی چاہیئے جس میں درد ہے کرب ہے، 58 سالہ سیکو ساتو کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ اوبامہ ہماری تکلیفوں کو سمجھیں۔

    یاد رہے اس سے قبل امریکہ کے 39 ویں صدر جمی کارٹر نے بھی جاپان کا دورہ کیا تھا، تاہم ان کا یہ دورہ ان کے دور صدارت 1977-1981 کے ضاتمی کیا گیا تھا، نوبل انعام یافتہ جمی کارٹر کو ان کی امن کے لیے کاوشوں پر بہ طور امن کے سفیر کے جاپان آنے کی اجازت ملی تھی۔

  • ٹوکیو:جی سیون گروپ کا2روزہ سربراہی اجلاس آج ہوگا

    ٹوکیو:جی سیون گروپ کا2روزہ سربراہی اجلاس آج ہوگا

    ٹوکیو: جی سیون ممالک کا دو روزہ سربراہی اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے،جرمن چانسلر انجیلا مارکل اجلاس میں شرکت کیلئے جاپان پہنچ گئی.

    تفصیلات کے مطابق عالمی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیئے جانے والے سات مما لک کی جی سیون گروپ کا دوروزہ سربراہی اجلاس آج جاپان کے سیاحتی جزیرے مائی پرفیکچر میں ہوگا.

    اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے جرمن چانسلر انجیلا مارکل بھی جاپان پہنچ گئی ہے ، جی سیون سربراہی اجلاس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ دیگر مما لک کے سربراہوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے۔

    اس دو روزہ اجلاس میں جاپان سمیت امریکہ، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، کینیڈا اور فرانس کے سربراہا ن شریک ہونگے۔جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ کے سربراہ اور یورپی یونین کے کمشنر بھی خصوصی طور پر شرکت کررہے ہیں.

    اجلاس کے دوران سکیور ٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

    واضح رہے کہ جی سیون گروپ کا آخری اجلاس دو روزہ اجلاس 7 جون 2015 کو جرمنی میں ہوا تھا،جس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان،انگلینڈ، امریکہ سمیت یورپی یونین نے شرکت کی تھی.

  • جاپانی شہری کی سمندر میں بیوی کی تلاش ختم

    جاپانی شہری کی سمندر میں بیوی کی تلاش ختم

    ٹوکیو: چابانی شہری نے اپنی بیوی کی تلاش میں سمندر میں 57 بار غوطے لگانے کے بعد بیوی کی تلاش ختم کردی،جاپانی شہری کی بیوی یوکو 2011 کے سونامی میں لاپتہ ہوگئی تھی۔

    japan-post-5

    تفصیلات کے مطابق کے57 سالہ یاسوؤ تاکاماتسو کی بیوی 2011 میں سونامی میں لاپتہ ہوگئی تھی، زمین پر اُس کی تلاش میں ناکامی کے بعد اس کے شوہر نے سمندر میں اس کی تلاش شروع کی تھی۔

    japan-post-1

    یاسوؤ تاکاماتسو کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی نے سونامی آنے سے ڈیڑھ گھنٹے پہلے اسے موبائل پر پیغام بھیجا تھا، جس میں اس کی بیوی یوکو نے لکھاتھا کہ”میں گھر جانا چاہتی ہوں” یہ اس کا آخری پیغام تھا، اس کے شوہر کا کہنا تھا کہ آج بھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ وہاں موجود ہے اور مجھے اسے لینے جانا ہے۔

    japan-post-2

    بس ڈرائیور یاسوؤ تاکاماتسو کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کی تلاش جاری رکھنا چاہتے تھے، لیکن انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ وہ کبھی نہیں مل سکے گی کیوں کہ سمندربہت وسیع اور گہرا ہے۔

    japan-post-3

    ان کا کہنا تھا کہ گہرے سمندر میں تلاش جاری رکھنا کافی دشوار ہے۔

    یاد رہے کہ2011 میں یاسوؤ تاکاماتسو کی بیوی کے ساتھ ہزاروں افراد لاپتہ ہوگئے تھے،اور یہ زلزلہ جاپان کی تاریخ کا چھٹا بڑا زلزلہ تھا۔

    japan-post-4

    2011 کے کی اس بڑی تباہی میں15،800 افراد ہلاک اور 2،636 افراد زخمی جبکہ 250 افراد لاپتہ ہوگئے تھے،یاسوؤ تاکاماتسو کی بیوی بھی لاپتہ ہونے والوں میں شامل تھی۔

    یاسوؤ تاکاماتسو کا شمار بھی ان لوگوں میں ہے جو اپنے پیاروں کو تلاش کررہے تھے تاکہ ان کی آخری رسومات ادا کر سکیں.

    یوکو کے شوہر کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی بینک میں کام کرتی تھی اور جب اس سے اس کا آخری بار رابطہ ہوا تووہ اپنے دوستوں کے ساتھ تھی۔

    یادرہے 11 مارچ 2011 میں آنے والے زلرلے کے بعد جاپان میں سونامی بہت بڑی تباہی لے کر آیا تھا، جس میں ہزاروں افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • جاپان میں چوبیس گھنٹوں کےدوران دوسری مرتبہ شدیدزلزلہ

    جاپان میں چوبیس گھنٹوں کےدوران دوسری مرتبہ شدیدزلزلہ

    ٹوکیو: جاپان میں چوبیس گھنٹوں کےدوران ایک اور زلزلہ آگیا، سات اعشاریہ ایک شدت کے زلزلےنےشہرپر کپکپی طاری کردی۔

    جاپان میں حکام کےمطابق ملک کےجنوبی علاقے کماموٹو میں ایک بار پھر شدید زلزلہ آیا ہے، زلزلےکی شدت ریکٹراسکیل پرسات اعشاریہ ریکارڈ کی گئی، زلزلےکے پہلے جھٹکے کے بعد پانچ اعشاریہ آٹھ شدت کا ایک اور زلزلے نے شہرکوبری طرح ہلاکررکھ دیا۔

    زلزلےکےفوراً بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی جو تقریباًایک گھنٹے بعد ختم کردی گئی،زلزلےکے بعد شہری سڑکوں اورمیدانوں میں جمع ہوگئے۔

    حکام کا کہنا ہے زلزلے کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے،اس سے قبل جمعرات کو آنے والے زلزلے میں کم سے کم نو افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے جبکہ درجنوں عمارتیں بھی زلزلےسےمتاثر اورزمین بوس ہوگئی تھیں۔

  • جاپان نے کپڑے دھونے ،سکھانے، استری کرنے کی جدید مشین بنادی

    جاپان نے کپڑے دھونے ،سکھانے، استری کرنے کی جدید مشین بنادی

    ٹوکیو: جاپانی کمپنی نے کام آسان کردیا اور بنادی ایسی مشین جو کپڑے دھونے اور سُکھانے کے علاوہ استری بھی کرکے دے گی۔

    کپڑے دھونے، سُکھانے اور استری کرنے سے چھٹکارا پائیں، لانڈری فولنڈنگ مشین نے کردیا کام آسان جاپانی کمپنی نے تیار کی ہے ایسی مشین جو آپ کے کپڑوں کو دھونے کے علاوہ اسے سُکھانے اور استری کرنے کا کام بھی بہترین انداز میں کرتی ہے۔

    The laundry robot is reportedly able to tackle a range of washing items

    اب لاؤنڈری ہاؤس والے کپڑے دھونے سکھانے اور استری کرنے کیلئے استعمال کریں گے یہ جدید مشین،  یہ فولڈنگ مشین ایک چھوٹے سے رومال سے لے کر بڑی بڑی چادریں بھی منٹوں میں دھو کر سُکھادیتی ہے۔

    یہ جدید مشین دوہزار سترہ میں فروخت کیلئے مارکیٹ میں پیش کی جائے گی۔

  • کیوبا کی معشیت کی بحالی میں ہرممکن مدد فراہم کرینگے، جاپانی وزیر خارجہ

    کیوبا کی معشیت کی بحالی میں ہرممکن مدد فراہم کرینگے، جاپانی وزیر خارجہ

    ہوانا: جاپان نے کیوبا کی معیشت کو مستحکم اور اس کے امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرانے کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔

    جاپانی وزیرخارجہ فیومیوکیشیڈا نےکیوباکےدارالحکومت ہوانا میں کیوبن ہم منصب برنوروڈریگرسےملاقات کی، ون ٹو ون ملاقات کے بعد جاپانی وزیرخارجہ سےکیوباکےتیس رکنی بزنس مین گروپ نےبھی ملاقات کی۔

    ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جاپان کیو با سےدوطرفہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانےسمیت کیوبا کی معیشت کی بحالی میں مدد دے گا۔

    فیومیوکیشیڈا نےکیوبا کےامریکہ سےتعلقات کو بہتربنانےمیں اپنا کرداراداکرنے کا عندیہ بھی ظاہر کیا۔

  • جاپان : 6.9 کی شدت کا زلزلہ

    جاپان : 6.9 کی شدت کا زلزلہ

    ٹوکیو :چاپان میں چھ اعشاریہ نو کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    ٹوکیو سے چار سو اٹھائیس میل دور جاپان کا جزیرے ہنشو زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، ری ایکٹر اسکیل پر جھٹکوں کی شدت چھ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی۔

    جاپان نے سونامی وارننگ جاری کرنے کے بعد واپس لے لی، زلزلےکے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

    جاپانی حکام نے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔

    واضح رہے کہ سال 2011 کے سونامی اور زلزلے کے نتیجے میں 18 ہزار سے زائد افراد فوکوشیما کے نیو کلئیر پلانٹ سے تابکاری کے اخراج کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے تھے

  • جاپان کا ہینا ہوٹل جہان صارفین کو روبوٹ سروس فراہم کریں گے

    جاپان کا ہینا ہوٹل جہان صارفین کو روبوٹ سروس فراہم کریں گے

    ناگاساکی: جاپان میں قائم کیا جارہا ہے ایسا ہوٹل جہاں صارفین کوصرف روبوٹ سروس فراہم کریں گے۔

    ناگاساکی شہر کے تھیم پارک میں ہینا ہوٹل قائم کیا جارہا ہے اس ہوٹل میں ایک سو چوالیس کمرے ہوں گےاور استقبالیہ سے لے کر کمروں کی صفائی ستھرائی اور سکیورٹی تک کے فرائض روبوٹ سرانجام دیں گے۔

    انتظامیہ نےروبوٹ ہوٹل بنانے کے لئے ابتدائی تحقیقات اور تجربات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ اس توقع کا اظہار کیاگیا ہے کہ ہوٹل میں آنے والے مہمان روبوٹ ملازمین کی کارکردگی کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

  • داعش کا مغوی جاپانیوں کے بدلے تاوان کا مطالبہ

    داعش کا مغوی جاپانیوں کے بدلے تاوان کا مطالبہ

    یروشلم: شدت پسند تنظیم داعش نے یرغمال جاپانی شہریوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے جاپانی وزیر اعظم سے دو سو ملین ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا، بہتر گھنٹوں میں تاوان ادا نہ کرنے پر قتل کی دھمکی دے دی۔

    داعش کے ترجمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ دو سو ملین ڈالرکی یہ رقم اس لیے مانگی گئی کہ حال ہی میں جاپان نے امریکہ کو داعش کے خلاف مہم کے عوض اتنی ہی رقم دی تھی۔

    ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد جاپان کے وزیراعظم  جو ان دنوں مشرقی وسطیٰ کے 6 روزہ دورے کے سلسلے میں مقبوضہ بیت المقدس میں ہیں۔

     اپنے ایک بیان میں  داعش  کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ داعش کی یہ حرکت ناقابل قبول ہے اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدام کئے جائیں گے ،تاہم جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ وڈیو کی اصل ہونے کی تصدیق کررہے ہیں۔

  • جاپان میں حکمران اتحاد نے دوبارہ کامیابی حاصل کرلی

    جاپان میں حکمران اتحاد نے دوبارہ کامیابی حاصل کرلی

    جاپان :جاپانی وزیرِاعظم شنزو آب نے قبل از وقت ہونے والے انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    جاپان میں قبل ازوقت انتخابات میں ووٹر ٹرن آوٹ صرف 50 فیصد رہا، تاہم وزیرِاعظم شنزو ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے 475 میں سے 325 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، اہم اپوزیشن پارٹی ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کو 73 سیٹیں ملی ہیں۔

    شنزو آب کا کہنا ہے کہ عوام نے ہماری پالیسیوں پر توثیق کی مہر لگائی ہے۔