Tag: جاپان

  • جاپان کے آتش فشاں سے راکھ نکلنے کا سلسلہ جاری

    جاپان کے آتش فشاں سے راکھ نکلنے کا سلسلہ جاری

     ٹوکیو: آتش فشاں پہاڑ ماؤنٹ اونتا سے راکھ اور گہرا دھواں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے، لاوا سے ہلاک ہونے والے اکتیس کوہ پیماؤں کی لاشوں کی تلاش کے سرچ آپریشن بھی دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

    جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے دو سوکلومیٹردور واقع ماؤنٹ اونتا بدستور راکھ اورلاوا اگل رہا ہے، تین ہزارسڑسٹھ میٹربلند آتش فشاں پھٹنے کے وقت دو سو سے زائد افراد پہاڑ پرموجود تھے، جن میں سے بیشترکو بچالیا گیا ہے۔

    آتش فشاں پھٹنے کے بعد اردگرد کے علاقے پر راکھ کی کئی انچ موٹی تہہ جم گئی ہے۔ آتش فشاں سے نکلنے والے گہرے دھوئیں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    اس سے قبل ماؤنٹ اونتا سے دوہزارسات میں لاوے اورراکھ کا اخراج ہوا تھا، جس کے بارے میں لوگوں کو پہلے سے خبردارکردیا گیا تھا جبکہ اس مرتبہ حکومت کی جانب سے کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

  • کراچی میں سونامی کا خدشہ، اقوام متحدہ کی رپورٹ

    کراچی میں سونامی کا خدشہ، اقوام متحدہ کی رپورٹ

    کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے سب سے بڑے ساحلی شہر میں میں انتہائی خوفناک ترین سونامی آ سکتا ہے اوراگر سمندر میں سونامی آیا تو پورا کراچی شہر صفحہ ہستی سے مٹ سکتا ہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے بحر ہند میں ایک فرضی مشق کی گئی، جس کا مقصد سونامی کے بارے میں پہلے سے آگاہی دینے والے نظام کی جانچ پڑتال تھی۔

    دوہزار چار میں انڈونیشیا میں سونامی کے بعد اس نظام کو نصب کیا گیا اوراب جب اس نظام کیلئے فرضی مشق کی گئی تو معلوم ہوا کہ مکران کے سمندر میں اگر نو شدت کا زلزلہ آیا تو سونامی کی تین سے تئیس فٹ اونچی لہریں ڈیڑھ گھنٹے میں کراچی تک پہنچ جائیں گی۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سونامی کی یہ لہریں بہت اونچی اور انتہائی شدید ہوں گی، جس سے کراچی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، چیف میٹیرولوجسٹ توصیف عالم اقوام متحدہ کی اس مشق کے سربراہ ہیں اور چیف میٹیرولوجسٹ توصیف عالم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کراچی میں اس نوعیت کا سونامی آ سکتا ہے کہ جس سے پورا شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

  • بیجنگ:جنگ کی فتح کا جشن،چینی خواتین کا دلفریب رقص

    بیجنگ:جنگ کی فتح کا جشن،چینی خواتین کا دلفریب رقص

    چین:  انہترسال قبل جاپان سے جیتی گئی جنگ کا جشن منایا گیا، اس موقع پر دارالحکومت بیجنگ میں خواتین کی پریڈ اور روائتی رقص نے سماں باندھ دیا۔

    انہتر سال قبل انیس سو سینتیس میں جاپان سے جیتی گئی جنگ کی یاد میں چین میں اس تاریخی فتح تقریبات جاری ہیں۔

    تقریبات کا آغاز دارالحکومت بیجنگ میں ہوا، اس موقع پر بیجنگ کی ایک سڑک پر مقامی بینڈ کی جانب سے خواتین کی پڑید اور روائتی رقص کا انعقاد کیا گیا، جس میں پیپلز لبریشن آرمی کی لباس زیب تن کئے خواتین نے پریڈ کرکے شہریوں کے دل لوٹ لئے جبکہ سرخ لباس میں ملبوس خواتین کے روایتی رقص نے بھی سماں باندھ دیا۔

    اس موقع پر شہریوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جو اس تقریب سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

  • جاپان نے تیز ترین ماگلیو  تیار کرلی

    جاپان نے تیز ترین ماگلیو تیار کرلی

    جاپان : جاپانی سائنسدانوں نے جدید ترین ٹرین ماگلیو تیار کرلی، یہ ٹرین پٹڑی سے قریباً دس سینٹی میٹر اوپر فضا میں سفر کرتی ہے اور یہ پانچ سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک جا سکتی ہے۔

    جاپان سائنسدانوں نے اپنی جدید ترین ٹرین ٹیکنالوجی ماگلیو ٹرین کو حکومت کو پیش کردی ہے، اس ٹیکنالوجی کے ذریعے جاپان ایسی ٹرینیں بنا رہا ہے، جو مقناطیس کے ذریعے چلتی ہیں۔ یہ ٹرین پٹڑی سے قریباً دس سینٹی میٹر اوپر فضا میں سفر کرتی ہے اور یہ پانچ سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک جا سکتی ہے۔ یہ اب تک دنیا کی تیز ترین ٹرین ہے۔

    امریکی حکومت بوسٹن اور واشنگٹن جاپان کی اس جدید ترین ٹرین ٹیکنالوجی ماگلیو ٹرین کے منصوبے کو استعمال کرنا چاہتی ہے، جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ ان کی ٹیکنالوجی کا امریکہ میں استعمال شروع ہو ا تو اس سے مستقبل میں بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔

  • جدید ٹیکنالوجی کا کمال، دفترمیں ساحل سمندر کامزہ

    جدید ٹیکنالوجی کا کمال، دفترمیں ساحل سمندر کامزہ

    ٹوکیو: جاپان میں تھری ڈی پروجیکٹر نے کمال کردکھایا،دفتر میں ساحل سمندر کے نظاروں سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    c کی معروف نجی کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر ملازمین کو پرسکون اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جائے تو وہ بہتر طور پر اپنی خدمات سرانجام دے سکتے ہیں ، اسی معقولے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے نجی کمپنی نے ٹوکیو میں قائم اپنے ایک دفتر کو تھری ڈی پراجیکٹ کے ذریعے ساحل سمنر میں تبدیل کرڈالا ہے، جہاں آنے والے کسٹمرز کو حقیقی سمندری کنارے کا گماں ہوتا ہے ۔

    دفتر کےملازمین کا کہنا ہے کہ سمندر کے ساحل سے ٹکرانے کی آوازیں ، اور چاروں طرف کارپیٹ پر پھیلے ہوئے سمندر سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم اپنے دفتری فرائض کسی ساحلی کنارے سرانجام دے رہے ہیں ۔ جس سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہورہا ہے ۔