Tag: جاگنا

  • رات دیر تک جاگنے کے کیا سنگین نقصانات ہیں؟

    رات دیر تک جاگنے کے کیا سنگین نقصانات ہیں؟

    یہ بات شک و شبے سے بالا تر ہے کہ مناسب دورانیے کی نیند ہم میں سے ہر ایک کے لیے انتہائی اہم ہے اور رات کو دیر تک جاگنا جہاں جسمانی صحت کیلئے تباہ کن ہے وہیں ذہنی صحت بھی بہت متاثر ہوتی ہے۔

    انسانی جسم پورے دن کی مصروفیت اور دباؤ کے سبب جس تھکن کا شکار ہوتا ہے نیند نا صرف اس تھکن کو دور کر دیتی ہے بلکہ اس دوران ہمارا جسم نئے دن کے چیلنجز کے لیے خود کو تیار کرتا ہے۔

    بین الاقومی ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ رات دیر تک جاگنے کی عادت ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

    اس نئی تحقیق میں جامع شواہد پیش کیے گئے ہیں جن کے مطابق رات کو جلد سونا اور جاگنا ڈپریشن سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ تحقیق میں رات گئے یا علیٰ الصبح سونے یا جاگنے اور ڈپریشن کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی گئی۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ جلد سونا یا رات گئے سونا موروثی عادات ہیں جو مادر رحم سے لوگوں میں منتقل ہوتی ہیں۔

    اگر آپ رات دیر سے سو کر دن چڑھنے کے بعد جاگتے ہیں تو جان لیں کہ آپ کی صحت کو ٹائپ 2 ذیابیطس اور عارضہ قلب کا شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

    ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات دیر گئے تک جاگنے والے افراد کا فٹنس لیول کم رہا اور آرام کرتے ہوئے یا دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے وہ جلد سونے والے افراد کے مقابلے کم چکنائی جلاتے ہیں۔

    فزیولوجیکل سوسائٹی نامی جنرل میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بھی کہا گیا کہ رات دیر سے سونے والوں کے جسم میں انسولین کے خلاف زیادہ مزاحمت کا امکان ہوتا ہے، یعنی ان کے پٹھوں کو زیادہ انسولین کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اپنی مطلوبہ توانائی حاصل کرسکیں۔

    رات کو دیر تک جاگنے سے ہارمونز کا توازن بگڑ جاتا ہے جس سے بھوک لگتی ہے اور کیلوریز سے بھرپور کھانے کھانے کا دل کرتا ہے۔ رات کو دیر سے ہائی کیلوریز والے فاسٹ فوڈ وغیرہ کھانے سے وزن بڑھتا ہے اور اس سے دیگر مسائل جنم لیتے ہیں۔

  • کیا اچانک نیند سے اٹھنے پر موت واقع ہوسکتی ہے؟

    کیا اچانک نیند سے اٹھنے پر موت واقع ہوسکتی ہے؟

    آپ نے اکثر ایسے واقعات سنے ہوں گے جس میں کوئی صحت مند بھلا چنگا شخص اچانک موت سے ہمکنار ہوجاتا ہے، کسی ناگہانی حادثے کے علاوہ یہ موت گھر میں عموماً رات کے وقت ہوتی ہے۔

    ایسے افراد بظاہر بالکل صحت مند ہوتے ہیں اور انہیں کوئی جان لیوا بیماری نہیں ہوتی لہٰذا ان کی اچانک موت نہایت حیران کن ہوتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری روزمرہ کی زندگی میں ایک نہایت ہی عام سا عمل بے خبری میں ہمیں موت کا شکار بنا سکتا ہے۔ یہ عمل رات سوتے میں جاگ کر اچانک بستر سے کھڑا ہوجانا ہے۔

    ہم میں سے اکثر افراد رات میں گہری نیند سے جاگ جاتے ہیں کیونکہ ہمیں واش روم جانے یا پانی پینے کی ضرورت پڑتی ہے۔ ایسے میں اچانک تیزی سے بستر سے کھڑا ہوجانا نہایت خطرناک عمل ہوسکتا ہے۔

    رات میں کئی گھنٹے سوتے ہوئے گزارنے کے دوران ہمارے دل کی دھڑکن بہت سست ہوجاتی ہے اور ہمارے دماغ تک خون کا بہاؤ بھی بے حد کم ہوجاتا ہے۔ ایسے میں اچانک اٹھنے سے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوسکتی ہے جبکہ دماغ تک خون کی کم رسائی کی وجہ سے دل اچانک رک بھی سکتا ہے۔

    اس صورتحال سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ نیند سے جاگنے کے بعد فوری طور پر کھڑا ہونے سے گریز کیا جائے۔ اچانک نیند سے اٹھنے کے بعد یہ عمل کریں۔

    جب آپ کی آنکھ کھلے تو کم از کم ڈیڑھ منٹ تک بستر پر ہی لیٹے رہیں۔ اس کے بعد بستر پر اٹھ کر بیٹھ جائیں اور 30 سیکنڈ تک اسی پوزیشن میں بیٹھے رہیں۔ اس کے بعد ٹانگیں بستر سے نیچے لٹکائیں اور اسی حالت میں اگلا آدھا منٹ گزاریں۔

    ان ڈھائی منٹوں کے اندر آپ کے دماغ اور جسم کے دیگر تمام حصوں میں خون کی روانی بحال ہوجائے گی اور کھڑے ہونے پر گرنے یا کسی اور سنگین صورتحال کا خطرہ نہیں ہوگا۔

  • صبح اٹھنے کے بعد کیا کریں اور کیا نہ کریں

    صبح اٹھنے کے بعد کیا کریں اور کیا نہ کریں

    آپ کے دن کا انحصار آپ کی صبح پر ہوتا ہے۔ اگر صبح اٹھتے ہی آپ نے اسے صحت مندانہ طریقے سے گزارا، ایک بھرپور ناشتہ کیا تو آپ کا سارا دن بہت اچھا اور توانائی سے بھرپور گزرے گا۔

    لیکن اگر صبح اٹھتے ہی آپ نے کوئی ناگوار یا تھکا دینے والا کام کیا تو یہ آپ کے موڈ کو خراب کردے گا اور آپ کو سارے دن کے لیے تھکن زدہ بنا دے گا۔

    یہاں ہم آپ کو صبح نیند سے اٹھنے کے فوراً بعد انجام دیے جانے والے ایسے ہی کچھ افعال بتا رہے ہیں جو آپ لا علمی میں روز صبح اٹھ کر انجام دیتے ہیں جس کے بعد آپ کا پورا دن نہایت خراب گزرتا ہے۔


    الارم کا سنوز بٹن

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ الارم کا سنوز بٹن آپ کی نیند میں خلل ڈالنے والی بدترین شے ہے۔ الارم بجتے ہی سنوز کا بٹن دبانا نہ تو آپ کو اطمینان سے سونے دیتا ہے اور نہ ہی آپ تازہ دم ہو کر اٹھ پاتے ہیں۔

    ہر صبح جب آپ کا الارم بجے تو اسے فوراً بند کرتے ہوئے بستر سے اٹھ کھڑے ہوں۔

    مزید پڑھیں: صبح جلدی اٹھنے کے لیے 5 تجاویز


    بستر پر مت لوٹیں

    نیند سے جاگ جانے کے بعد بھرپور انگڑائیاں لیں۔ اس سے آپ کے جسم میں کھنچاؤ پیدا ہوگا اور آپ خود کو تازہ دم محسوس کریں گے۔

    اس کے برعکس جاگنے کے بعد بھی اگر آپ سستی سے بستر میں ہی لیٹے رہیں گے اور لوٹنے لگیں گے تو بستر سے نکلنے کے بعد بھی آپ خود کو تھکا ہوا محسوس کریں گے۔

    مزید پڑھیں: نیند سے اٹھنے کے فوراً بعد انگڑائی لیں


    ای میل دیکھنے سے گریز کریں

    صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے ای مل چیک کرنا دن کو خراب کردینے والا عمل ہے۔ ہو سکتا ہے آپ کے ان باکس میں کوئی پریشان کن میل موجود ہو جو آپ کو الجھا دے اور اس کے بعد آپ سارا دن پریشان رہیں۔

    اس کے برعکس ای میل کو دن کے درمیانی حصے میں چیک کریں۔


    بستر کو درست کریں

    نیند سے اٹھنے کے بعد درست کیا ہوا اور صاف ستھرا بستر خوش کن اور توانائی کا احساس پیدا کرتا ہے۔ اس کے برعکس بکھرا ہو بستر آپ کے ذہن کو تناؤ اور الجھن کا شکار بنا سکتا ہے۔

    گھر سے نکلنے سے پہلے بستر کو ضرور درست کریں۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ شام کو جب آپ واپس آئیں اور آپ کو اپنا بستر صاف ستھرا ملے، تو آپ کے دن بھر کے تناؤ اور تھکن میں کمی ہوگی اور آپ خود کو آرام دہ محسوس کریں گے۔


    کافی سے گریز

    گو کہ کافی ایک فائدہ مند مشروب ہے اور کام کے دوران اسے پینا کئی فوائد کا باعث ہے۔

    لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند سے اٹھتے ہی کافی پینا ایک خراب عادت ہے۔ ماہرین کے مطابق صبح 8 سے 9 بجے کے بعد ہمارا جسم کارٹیسول نامی ہارمونز خارج کرتا ہے جو ہمارے جسم میں توانائی پیدا کرتا ہے۔

    اس وقت کیفین کا استعمال ان ہارمونز کی پیداوار میں کمی کا سبب بنتا ہے جس کا نتیجہ تھکن اور غنودگی کی صورت میں نکلتا ہے۔

    مزید پڑھیں: آپ کی پسندیدہ کافی آپ کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟


    اندھیرے میں مت جاگیں

    اگر آپ کوئی کھلاڑی نہیں ہیں اور آپ کو سخت ورزشیں کرنے کی ضرورت نہیں، تو پھر آپ کو صبح کم از کم اس وقت اٹھنا چاہیئے جب روشنی پھیل چکی ہو۔

    علیٰ الصبح ایسے وقت میں اٹھنا اجب ابھی اندھیرا باقی ہو، آپ کے دماغ کو تذبذب کا شکار کرسکتا ہے اور وہ نیند کی حالت سے باہر نہیں آ سکے گا۔


    روٹین بنائیں

    ہر روز صبح اٹھ کر ایک مخصوص روٹین کے مطابق کام سر انجام دیں۔ آہستہ آہستہ آپ کا جسم اور دماغ اس روٹین کا عادی ہوجائے گا اور دماغ ایک خود کار طریقے سے کام کرنے لگے گا۔

  • رات کو جاگنے والے افراد کے لیے خطرے کی گھنٹی

    رات کو جاگنے والے افراد کے لیے خطرے کی گھنٹی

    کیا آپ کا شمار ایسے افراد میں ہوتا ہے جو ساری رات جاگتے ہیں اور کمپیوٹر پر اپنے بیشتر کام رات کو ہی نمٹاتے ہیں؟ اگر ہاں تو آپ اپنے آپ کو سخت خطرات میں مبتلا کرر ہے ہیں۔

    حال ہی کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق رات دیر تک یا ساری رات جاگنے والے افراد میں، رات جلد سونے اور صبح جلد اٹھنے والوں کی نسبت قبل از وقت موت کا خطرہ 10 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق نیند انسانی جسم کے لیے بے حد ضروری ہے تاہم اس کے فوائد اسی وقت حاصل کیے جاسکتے ہیں جب جسم کے اندر نصب حیاتیاتی گھڑی پر کاربند رہا جائے اور فطرت کے مطابق رات میں نیند کی جائے اور دن میں کام کیا جائے۔

    اس کے برعکس اگر ساری رات جاگ کر سارا دن بھی سویا جائے تب بھی جسم کی نیند کی ضرورت پوری نہیں ہوگی۔

    مزید پڑھیں: صرف آدھے منٹ میں نیند لانے کی تکنیک

    ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو جاگنے والے افراد کی اندرونی حیاتیاتی گھڑی بیرونی ماحول سے مطابقت نہیں رکھتی یہی وجہ ہے کہ انہیں رات میں سونے میں مشکل پیش آتی ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ رات کو جاگنے والے افراد میں ذیابیطس، مختلف جسمانی و اعصابی عارضوں، ذہنی تناؤ اور کسی بھی نشے کے عادی ہوجانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

    علاوہ ازیں یہ عادت دماغی خلیوں کے درمیان رابطے کو سست کرتی ہے جس کے بعد دماغ کی کارکردگی کم ہونے لگتی ہے۔

    تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ تراکیب اپنا کر اپنی حیاتیاتی گھڑی کو فطرت کے مطابق کیا جاسکتا ہے جس کے بعد نیند کے مسائل سے چھٹکارہ پایا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: پرسکون نیند کے لیے 5 غذائیں

    ماہرین کے مطابق کوشش کریں کہ رات کے وقت کم سے کم روشنی استعمال کریں، جبکہ دن کی روشنی سے بھرپور طور پر مستفید ہوں۔

    ان کے مطابق روشنی ہمارے دماغ کو جگا دیتی ہے جبکہ اندھیرا دماغ کو پرسکون کرتا ہے جس کے بعد ہمیں اندھیرے میں نیند آنے لگتی ہے۔

    سونے کا وقت مقرر کریں اور روزانہ اسی وقت بستر پر جائیں۔

    اپنے کاموں کو دن کے اوقات میں نمٹا لیں اور رات میں کرنے کے لیے کوئی بھی کام نہ چھوڑیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آدھی رات کو بھوک مٹانے کے لیے کیا کھایا جائے؟

    آدھی رات کو بھوک مٹانے کے لیے کیا کھایا جائے؟

    رات کو دیر تک جاگنے کے باعث آدھی رات کو بھوک لگنا ایک عام بات ہے لیکن یہ صحت کے لیے ایک مضر عادت ہے۔ آدھی رات کو کھانا موٹاپے اور دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

    یہ امکان اس صورت میں اور بھی بڑھ جاتا ہے جب آدھی رات کو جنک فوڈ سے بھوک مٹائی جائے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو جلدی سونا اچھی صحت کی کنجی ہے لیکن اگر کسی وجہ سے آپ رات دیر تک جاگنے کے عادی ہیں تو آدھی رات کو بھوک مٹانے کے لیے صحت مند غذاؤں کا انتخاب کرنا چاہیئے۔

    یہاں کچھ ایسی ہی صحت مند اشیا بتائی جارہی ہیں جو آدھی را ت کو بھوک لگنے کی صورت میں کھائی جاسکتی ہیں۔

    :سیب

    h4

    روزانہ سیب کھانا تو ویسے بھی ڈاکٹر سے محفوط رکھتا ہے۔ اگر دن بھر آپ کو ٹھیک سے کھانا کھانے اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کا موقع نہیں مل پاتا تو آدھی رات کو لگنے والی بھوک کا فائدہ اٹھائیں اور ایک سیب کھائیں۔

    :دہی

    h3

    آدھی رات کو دہی کھانا بھی مفید ہے لیکن یہ دہی بغیر چینی کا سادہ ہونا چاہیئے۔ فلیورڈ یوگرٹ آپ کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

    :گاجر

    h1

    گاجر آنکھوں اور جلد کے لیے فائدہ مند ہے۔ آدھی رات کو کام کے دوران گاجر کھانا یا گاجر کا جوس بے شمار فائدے دے سکتا ہے۔

    :پنیر

    h5

    آدھی رات کو پنیر بھی کھایا جاسکتا ہے لیکن ضروری ہے کہ وہ کم چکنائی والا ہو۔ کم چکنائی کے پنیر سے بنی اشیا صحت کے لیے بہترین ہیں۔

    :کیلا

    h2

    پوٹاشیم اور آئرن سے بھرپور کیلا نظام ہضم اور بالوں کی صحت کے لیے موزوں ترین غذا ہے۔ آدھی رات کو لگنے والی بھوک مٹانے کے لیے کیلے سے بہتر کوئی غذا نہیں ہے۔