Tag: جاں بحق

  • کے پی میں سیلاب اور بارش سے کتنے اسکول تباہ، اساتذہ اور طالبعلم جاں بحق ہوئے؟

    کے پی میں سیلاب اور بارش سے کتنے اسکول تباہ، اساتذہ اور طالبعلم جاں بحق ہوئے؟

    پشاور (26 اگست 2025): خیبر پختونخوا میں تاریخ کے بدترین سیلاب سے کتنے سرکاری اسکول تباہ اور اساتذہ وطالبعلم شہید ہوئے وزیر تعلیم نے بتا دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں آنے والے تاریخ کے تباہ کن سیلاب سے جہاں سینکڑوں انسانی جانیں ضائع ہوئیں، وہیں ہزاروں گھر، دکانیں اور سرکاری املاک بھی تباہ ہو گئیں۔ ان میں سرکاری اسکول کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

    وزیر تعلیم کے پی فیصل ترکئی نے اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حالیہ بدترین سیلاب میں صوبے بھر میں 34 سرکاری اسکول مکمل تباہ جب کہ 648 اسکول کی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

    وزیر تعلیم نے بتایا کہ حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 11 طلبہ، 4 اساتذہ اور 2 ملازمین شہید جب کہ محکمے کے تین ملازمین زخمی ہوئے۔

    فیصل ترکئی کے مطابق سوات میں سرکاری اسکولوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا اور وہاں 13 اسکول مکمل تباہ ہوئے جب کہ 150 اسکولوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ایبٹ آباد میں 8 اسکول مکمل تباہ اور 112 کو جزوی نقصان پہنچا۔

    انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہری پور میں 7 اسکول مکمل تباہ اور 93 کو جزوی نقصان پہنچا۔ صوابی میں 5 اسکول مکمل اور 26 کو جزوی تباہ ہوئے جب کہ بونیر میں ایک اسکول مکمل تباہ اور 42 کو جزوی نقصان پہنچا۔

    https://urdu.arynews.tv/kp-flood-affected-relief-check/

  • کراچی: گیارہ سالہ بچی پراسرار گولی لگنے سے جاں بحق

    کراچی: گیارہ سالہ بچی پراسرار گولی لگنے سے جاں بحق

    کراچی(17 جولائی 2025): شہر قائد میں نامعلوم سمت سے آنے والی پراسرار گولی لگنے سے گھر میں موجود 11سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے علاقے سائٹ ایریا مستان چالی میں نامعلوم سمت سے آنے والی پراسرار گولی لگنے سے ایک بچی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت گیارہ سالہ زینت گل زادہ کے نام سے ہوئی، تین بہنوں میں سب سے چھوٹی بچی گھر کی چھت پر کھیل رہی تھی۔

    مزید پڑھیں : نامعلوم سمت سے گولی لگنے کے واقعات ، بچے سمیت 6 افراد زخمی

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچی کا باپ چوکیداری کا کام کرتا ہے، لاش اسپتال منتقل کر دی، تاہم  قریب میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جارہی تھی۔۔ پولیس نے دلہا اور اس کے والد کو حراست میں لے لیا۔

    واضح رہے کہ ڈیڑھ ماہ کے دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے 4 کمسن و نوعمر بچے و لڑکیاں زندگی سے محروم ہوگئے۔

    گزشتہ ماہ جون میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے 27 جون کو کلاکوٹ عثمان آباد گلی نمبر 3 نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر پر لگنے سے 3 سالہ فرقان شدید زخمی ہوا جو بعدازاں زندگی کی بازی ہار گیا۔

    اس سے قبل جون 22 جون کو ملیر سعود آباد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر پر لگ کر شدید زخمی ہونے والی 11 سالہ کرسیٹنا زندگی کی بازی ہار گئی تھی جبکہ 6 جون کو چاکیواڑہ کے علاقے بہار کالونی میں بھی گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر پر لگنے شدید زخمی 5 سالہ محمد یحییٰ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

    کراچی سے متعلق خبریں‌

  • شوہر نے ناراض بیوی کے گھر والوں پر فائرنگ کر دی، 3 افراد قتل

    شوہر نے ناراض بیوی کے گھر والوں پر فائرنگ کر دی، 3 افراد قتل

    نوشہرہ: شوہر نے ناراض بیوی کے گھر والوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ساس، سسر اور بیوی کا بہنوئی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے گاؤں ٹیٹارہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، بیوی شوہر سے ناراض ہوکر اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عامر کی بیوی کافی عرصے سے ناراض ہو کر میکے میں بیٹھی ہوئی تھی، آج بیوی کو منانے کی کوشش کے دوران ملزم کی سسرالیوں سے تکرار ہوئی تھی۔

    اس تکرار کے دوران ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مشتاق خان 70 سال، زوجہ مشتاق عمر 60 سال، حیات عمر 53 سال شامل ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/punajb-woman-dies-after-drinking-spray/

  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    کراچی : گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 38 سالہ موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پی آئی ڈی سی پل پر نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت اڑتالیس سالہ محمد رفیق کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی۔

    گذشتہ ہفتے شہر قائد میں تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے 4 موٹر سائیکل سوار جان سے چلے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : کراچی : تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے 4 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    کلفٹن تین تلوار چوک پر تیز رفتار ڈبل کیبن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک ڈیلیوری بوائے جاں بحق ہوا تھا تاہم حادثے کے ذمہ دار ڈبل کیبن ڈرائیور عثمان شاہ راشدی کو پولیس نے گرفتار کر کے درخشاں تھانے منتقل کر دیا تھا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق موٹرسائیکل سوار ڈیلیوری بوائے کی شناخت مرتضیٰ کے نام سے ہوئی ہے جو حادثے کے بعد موقع ہی پر جاں بحق ہو گیا تھا، جب کہ گرفتار ڈرائیور عثمان شاہ راشدی سابق ڈی آئی جی پیر حسن شاہ راشدی کا پوتا ہے۔

    دوسری جانب شارع فیصل کار ساز پر بھی ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور ان کے ساتھ موجود خاتون زخمی ہوئی تھیں، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔

  • سعودی عرب میں حادثہ، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

    سعودی عرب میں حادثہ، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

    سعودی عرب میں زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں تین خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔

    سعودی عرب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر حادثےکا شکار ہوئی۔ بس میں سوار 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد عمرہ زائرین زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق زائرین کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان میں سے دو خواتین کا تعلق ضلع بہاولنگر کے گاؤں 228 نائن آر سے جب کہ تیسری خاتون بہاولنگر کے نواحی گاؤں 201 مراد کی رہائشی تھیں۔

    جاں بحق مرد حضرات میں ایک بزرگ نواحی گاؤں 39 تھری آر جب کہ دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا جا رہا ہے۔

    دریں اثنا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سمیت دیگر نے سعودی عرب میں بس حادثے میں پاکستانی زائرین عمرہ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے بلند درجات اور تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو جاں بحق اور زخمی زائرین کے اہلخانہ اور لواحقین سے تعاون کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

  • شہد کی مکھیوں کے حملے میں چرواہا جاں بحق

    شہد کی مکھیوں کے حملے میں چرواہا جاں بحق

    شہد کی مکھیوں نے حملہ کر کے بکریاں چرانے والے ضعیف العمر شخص کو شدید زخمی کر دیا جو بعد ازاں اسپتال میں چل بسا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ پنڈی کے تھانہ کلر سیداں کے علاقے سکوٹ میں پیش آیا۔ جہاں محمد سلیم نامی ضعیف العمر شخص بکریاں چرا رہا تھا۔

    اسی دوران قریبی لگے چھتوں سے شہد کی مکھیوں نے اچانک اس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں بوڑھا چرواہا شدید زخمی ہوگیا۔

    اس کی چیخ وپکار سن کر قریبی علاقے سے لوگ وہاں پہنچے اور چرواہے کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج اسپتال میں ہی چل بسا۔

    واضح رہے کہ شہد کی مکھیوں کے حملے میں اس سے قبل بھی کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ جہاں کئی لوگ شہد کی مکھیوں کے کاٹے سے ہلاک ہوئے وہیں سعودی عرب میں ایک منفرد واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کو شہد کی مکھیوں کے کاٹنے کے بعد جوڑوں کے درد سے نجات مل گئی۔

    دوسری جانب حال ہی میں ایک دلچسپ خبر یہ بھی سامنے آئی کہ روس سے تین سال سے جاری جنگ میں اسلحہ اور گولہ بارود ختم ہونے کے بعد یوکرینی فوج شہد کی مکھیوں کے ذریعہ روسی فوج سے لڑنے لگی۔

    https://urdu.arynews.tv/video-ukrainian-army-starts-fighting-russia-with-honey-bees/

  • گیس لیکیج: گھر میں سوئی ماں اور چار بچے دم گھٹنے سے جاں بحق

    گیس لیکیج: گھر میں سوئی ماں اور چار بچے دم گھٹنے سے جاں بحق

    گیس لیکیج کے باعث گھر میں سوئی ہوئی ماں اور اس کے چار کمسن بچے ابدی نیند سو گئے پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

    یہ افسوسناک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں الفیوم گورنریٹ میں ماں اور اس کے چار کمسن بچوں کی لاشیں ایک فلیٹ کے بیڈ روم میں پائی گئیں۔

    العربیہ کے مطابق پولیس کو اہل علاقہ نے اطلاع دی کہ ایک فلیٹ سے گیس کی شدید بو آ رہی ہے۔ پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو گھر کے بیڈ روم میں ماں اور چار بچے موجود تھے جو سب انتقال کر چکے تھے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق پانچوں کی موت گیس لیکیج میں دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے۔

    پبلک پراسیکیوشن نے موت کے اسباب کے درست تعین کے لیے لاشوں کے معائنے اور فرانزک ٹیسٹ کا حکم دیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

  • مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    کوٹ ادو: سنانواں میں تیز رفتار مسافر وین ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد دکان میں گھس گئی جس کے نتجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو میں سنانواں کے قریب مسافر وین کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 12 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں کوٹ ادو اور سنانواں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے لیکن زخمی افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب ایک اور افسوسناک واقعہ کروڑ لعل عیسن میں 90 موڑکے قریب پیش آیا ہے جہاں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔

    اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ موٹرسائیکل ٹکرانے کے باعث پیش آیا ہے جبکہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی میں 10 سالہ بچی کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد

    کراچی میں 10 سالہ بچی کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد

      کراچی: صدر لکی اسٹار کے قریب کچرا کنڈی سے 10 سالہ بچی کی بوری بند تشدد زدہ لاش ملی، جاں بحق ہونے والی بچی کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر سے بوری میں بند لاش ملی ہے جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، پولیس سرجن کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق بظاہر لگتا ہے بچی کی موت کہیں اور واقع ہوئی اور لعش کو کچرا کنڈی پر پھینک دیا گیا لاش کے کپڑوں اور حلیہ سے بچی گداگر معلوم ہوتی ہے۔

    پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے ابتدائی نتائج جنسی تشدد کی نشاندہی کرتے ہیں، سیرولوجی، ڈی این اے اور نشہ کے لیے تمام نمونے جمع کیے گئے ہیں رپورٹ آنے تک موت کی وجہ محفوظ رکھی گئی ہے۔

  • 3 سالہ بچہ بھینس کی ٹکر سے جاں بحق

    3 سالہ بچہ بھینس کی ٹکر سے جاں بحق

    نارووال: صدیق پورہ میں گلی میں آزاد گھومنے والی بھینس کی ٹکر سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق نارووال کے علاقے صدیق پورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گلی میں کھیلنے والے 3 سالہ بچہ بھینس کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گیا۔

    لواحقین کا کہنا ہے کہ 3 سالہ ابوبکر دوپہر کو گلی میں کھیل رہا تھا، بھینس کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا، ابوبکر کو شدید زخمی حالت میں لاہور ریفر کیا گیا تھا لیکن وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

    لواحقین کا کہنا ہے کہ بااثربھینسوں کے مالک کو کئی بار گلی سے بھینسیں گزارنے سے منع کیا تھا، مالک کی مبینہ غفلت لاپرواہی سے ہمارا بچہ جاں بحق ہوا۔

    لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔