Tag: جاں بحق

  • ہنسی مذاق کے دوران خاتون تیسری منزل سے گر کر جاں بحق، ویڈیو وائرل

    ہنسی مذاق کے دوران خاتون تیسری منزل سے گر کر جاں بحق، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی کے قریب دوستوں سے ہنسی، مذاق کے دوران ایک عمارت کی تیسری منزل سے گر کر خاتون ہلاک ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہولناک واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ نگینہ دیوی عمارت کی تیسری منزل کی بالکونی کی منڈیر پر بیٹھی اپنی سہیلی سے مل رہی تھی۔

    ان کی سہیلی نے مذاق کرتے ہوئے گلے میں ہاتھ ڈال کر انہیں پیچھے کیا تو وہ اپنا توازن قائم نہ رکھ سکیں اور عمارت کی منڈیر سے پیچھے گر گئی۔

    واقعہ ممبئی سے تیس کلومیٹر دور ڈومبیوالی میں واقع گلوب اسٹیٹ بلڈنگ میں پیش آیا۔متاثرہ خاتون کی شناخت نگینہ دیوی کے نام سے ہوئی ہے۔

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، درجنوں شہید

    عمارت سے گرنے کے مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئے، پولیس نے حادثاتی موت سے متعلق رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • دلہن شادی سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    دلہن شادی سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    سعودی عرب کے الجوف شہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب دلہن اپنے بھائی اور والدین کے ہمراہ ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئی۔

    سعودی خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق دلہن کے ایک رشتے دار نے اس حوالے سے بتایا کہ حادثہ صدیع قریہ میں گاڑی کے ایک ٹائر میں خرابی کے سبب پیش آیا، گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی۔

    دلہن کے رشتے دار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ دلہن ھمس اور اس کے والد بسام علی الشراری اور والدہ امانی الشراری جائے حادثہ پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ بھائی نے ا سپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

    اطلاعات کے مطابق فیملی کے افراد اپنے رشتے داروں کو شادی کا دعوت نامہ دینے نکلے تھے، مگر خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پر شادی کا دعوت نامہ بھی وائرل ہورہا ہے،جو رشتے داروں اور دوستوں کو بھیجا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • کندھکوٹ: ڈاکوؤں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 4 زخمی

    کندھکوٹ: ڈاکوؤں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 4 زخمی

    کندھ کوٹ: سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں گشت کے دوران پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں کے حملے میں 2پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، مزید نفری کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ جاں بحق اور زخمی پولیس اہلکاروں کوکندھ کوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی کشمورکے مطابق پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو موالی بہیو مارا گیا ہے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ ڈاکو ہلاک ساتھی کی لاش اور زخمیوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

    اس سے قبل کندھ کوٹ میں گشت کے دوران پولیس موبائل کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

    کندھ کوٹ کے قریب انڈس ہائی وے مچھی بنڈو کے مقام پہ پیٹرولنگ کے دوران پولیس موبائل کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ الٹ گئی۔

    لاہور: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق

    حادثے میں چار پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو ئے، ایس ایس پی کشمور نے بتایا کہ نماز جنازہ کے بعد جاں بحق پولیس اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی گاؤں روانہ کر دی جائیں گی۔

  • ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا، لیگی کارکن جاں بحق

    ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا، لیگی کارکن جاں بحق

    ظفروال: نارووال کے حلقہ پی پی 54 میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نارووال کے حلقہ پی پی 54 میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں 60 سالہ لیگی کارکن سر میں ڈنڈا لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق لیگی کارکن کی شناخت 60 سالہ محمد یوسف سے ہوئی ہے، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

  • پاکستانی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    پاکستانی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    پاکستان انڈر19 فٹبال ٹیم کے کھلاڑی فرحان خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ صوابی شہر میں جہانگیرہ روڈ پر پیش آیا جہاں فرحان خان موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ اچانک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹبالر کی موت روڈ حادثے کی وجہ سے ہوئی، ایمبولینس کے تاخیر سے پہنچنے پر فرحان خان سڑک پر ہی زخمی حالت میں کافی دیر پڑے رہے۔

    رپورٹ کے مطابق انہیں صوابی کے ڈسٹرک ہیڈکواٹر اسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    دوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نوجوان کھلاڑی کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ انڈر 19 پاکستان فٹ بال ٹیم اور ایئر فورس کے کھلاڑی فرحان خان کی موت پر ہمیں بہت دکھ ہے۔

  • بھارت میں انتہاء پسندوں کے تشدد سے 3 مسلم نوجوان جاں بحق

    بھارت میں انتہاء پسندوں کے تشدد سے 3 مسلم نوجوان جاں بحق

    نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت میں اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہیں، ایک افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا، جہاں انتہاء پسند ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنا کر 3مسلم نوجوانوں کو موت کی نیند سلا دیا، جبکہ اس واقعے میں 2 افراد شدید زخمی بھی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بہار میں مشتعل ہندوؤں کے ہجوم نے ایک کار کو گھیر لیا جس میں 5 افرادسفر کررہے تھے، اس دوران مشتعل ہجوم نے مسلمان ہونے کے باعث انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے 3 نوجوان موقعہ پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

    افسوسناک واقعے میں محمد مجاہد اور محمد انصاری سمیت 3 مسلمان نوجوان ابدی نیند سوگئے، جب کہ وکیل انصاری اور ان کے دوست اجیت شرما شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    مقامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس کار پر انتہا پسند ہندوؤں نے ایک دکان کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے پر تلخ کلامی کے بعد حملہ کیا تھا۔

    متحدہ عرب امارات میں ہزاروں نوکریوں کا اعلان

    افسوسناک واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، ویڈیو میں چہرے صاف نظر آنے کے باوجود پولیس کی جانب سے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔

  • الیکشن کمیشن کے 4 ملازم دم گھٹنے سے جاں بحق

    الیکشن کمیشن کے 4 ملازم دم گھٹنے سے جاں بحق

    کندھ کوٹ: کونسل ہال میں گیس بھر جانے سے الیکشن کمیشن کے 4 ملازم دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع کندھ کوٹ کے کونسل ہال میں گیس بھر جانے سے الیکشن کمیشن کے 4 ملازم دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کے وقت ملازم کمروں میں سو رہے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں الیکشن کمیشن کا افسر مشتاق احمد مگسی، ڈیٹا آپریٹر غلام فرید، عبدالرؤف اور ماجد حسین  شامل ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن کے 3 عملے کا تعلق لاڑکانہ سے تھا، چاروں ملازمین کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔

  • عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 9 سالہ بچہ جاں بحق

    عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 9 سالہ بچہ جاں بحق

    روجھان: عمرکوٹ سلیم آباد میں 9 سال کا بچہ عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق والد ملک ایوب نے الزام لگایا ہے کہ عطائی ڈاکٹر زاہد نے تیز بخار کے باوجود انجکشن لگا یا جس سے بچہ جاں بحق ہوا، بچے کی وفات کے بعد عطائی ڈاکٹر دکان کو تالے لگا کر رفو چکر ہوگیا۔

     دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عطائی ڈاکٹر کی غلط تشخیص سے پہلے بھی 3، 4 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    روجھان کے متاثرہ خاندان نے ڈی سی، سی ای او ہیلتھ راجن پور سے تحقیقات کی اپیل کی ہے۔

  • پاکستانی کوہ پیما کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران جاں بحق

    پاکستانی کوہ پیما کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران جاں بحق

    اسکردو : پاکستانی کوہ پیما محمد حسن دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی دوسری بلندترین چوٹی کےٹوپرمہم جوئی کےدوران کوہ پیما جاں بحق ہوگیا، ذرائع نے بتایا کہ مقامی کوہ پیما محمد حسن برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بلتستان کےضلع شگرسےتعلق رکھنے والا کوہ پیما کے ٹوسر کرنے میں مصروف تھے، حادثہ مہم جوئی کےآخری مراحل میں بوٹل نیک کے قریب پیش آیا۔

    ذرائع کے مطابق بوٹل نیک سے لاش کو واپس لانا ممکن نہ تھا، اس لئے کےٹو پر ہی برف میں دفنا دیا گیا۔

  • لاہور موٹروے پر کار حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق

    لاہور موٹروے پر کار حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق

    لاہور: سکھیکی کے قریب موٹروے پر کار حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ترجمان کے مطابق موٹر وے ایم ٹو پر سکھیکی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں لاہور کی طرف جانے والی کار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں میں لاہور کے رہائشی تین افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی شناخت علی جان، ابوذر اور رضوان کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی لاشوں کو موٹروے پولیس نے مقامی اسپتال منتقل کردیا۔