Tag: جاں بحق

  • کوئٹہ : نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، سابق ایس ایس پی جاں بحق

    کوئٹہ : نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، سابق ایس ایس پی جاں بحق

    کوئٹہ : جی پی او چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایس پی نعیم کاکڑ جاں بحق ہوگئے، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جی پی او چوک کے قریب زرغون روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے سابق ایس ایس پی نعیم کاکڑ پر گولیاں برسا دیں جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

    نعیم کاکڑ مسجد میں نمازِ عشاء پڑھ کر گھر کی طرف جا رہے تھے، گولیاں لگنے سے زخمی سابق پولیس افسر کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے۔

    فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے جو با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس فورس اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں : کوئٹہ میں  بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرم سابق کانسٹیبل کو دو مرتبہ سزائے موت

    ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے پانچ خول ملے ہیں پولیس نے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • ٹانک میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق

    ٹانک میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق

    ٹانک : صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرکرامت جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہرٹانک میں ٹریفک پوائنٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق ہوگئے۔

    فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے وقوعہ پرپہنچے اور علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنرکو ٹریفک پوائنٹ کے قریب نشانہ بنایا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرکرامت کے گارڈ کی فائرنگ سے دو راہ گیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    ڈی آئی خان دھماکہ: پی ٹی آئی کے امیدوار اکرام خان گنڈاپورجاں بحق

    خیال رہے کہ 22 جولائی کو ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں پی ٹی آئی امیدوار اکرام خان گنڈا پورکی گاڑی پرخودکش حملہ ہوا تھا۔

    خودکش دھماکے کے نتیجے میں ان کا ڈرائیورموقع پرہی جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ اکرام خان گنڈا پور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پشاور میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی کو ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تھی تاہم وہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارت میں دوران علاج جاں بحق ہونے والی ننھی زینب نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک

    بھارت میں دوران علاج جاں بحق ہونے والی ننھی زینب نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک

    فیصل آباد : بھارت میں دل کے مرض کے علاج کے دوران جاں بحق ہونے والی ننھی زینب کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں دل کے مرض کے علاج کے دوران جاں بحق ہونے والی فیصل آباد کی سات سالہ ننھی زینب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، جس کے بعد چوہڑ ماجرا قبرستان میں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، ننھی زینب کےمٹی میں مل جانےپر ہر آنکھ اشک بار تھی ۔

    زینب کی میت گزشتہ روز واہگہ بارڈر سے پاکستان لائی گئی اور بعد میں فیصل آباد کی اقبال کالونی میں آبائی گھر پہنچائی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ فیصل آباد کے رہائشی مجاہد سرفراز کی سات سالہ بیٹی زینب پیدائشی طور پر دل کے مرض میں مبتلا تھی، وہ گزشتہ ہفتے علاج کیلئے بھارتی شہر لدھیانہ گئی تھی جہاں دو جون کو اس کا دس گھنٹے پر محیط پہلا آپریشن کیا گیا۔

    آپریشن کے بعد ننھی زینب کی حالت خراب ہو گئی اور اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا ، جہاں وہ تین جون کو علی الصبح انتقال کر گئی، زینب کا ایک ماہ بعد دہلی کے اسپتال میں دوسرا آپریشن ہونا تھا۔

    اے آر وائی کے پروگرام شان رمضان میں زینب کے علاج کے لئے مالی امداد کی اپیل کی گئی تھی، س پر مختلف شہروں سے مخیر حضرات کے علاوہ فیصل آباد کے صنعتکار اور انجمن تاجران سٹی کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا نے زینب کے علاج کے لئے پندرہ لاکھ روپے کا عطیہ دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیروزوالا میں سسرالیوں کےہاتھوں جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی

    فیروزوالا میں سسرالیوں کےہاتھوں جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہرشیخوپورہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی خاتون میواسپتال میں جان کی بازی ہار گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کےعلاقے فیروزوالا میں سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی خاتون لاہور کے میو اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق فوزیہ کوگزشتہ روز تشویش ناک حالت میں میواسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اس کے جسم کا بیشترحصہ جھلس گیا تھا۔

    فوزیہ نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا تھا کہ اس کی دو سال قبل شمریز سے شادی ہوئی تھی اور کچھ عرصے بعد شوہر روزگار کے لیے بیرون ملک چلا گیا تھا۔

    فوزیہ کا کہنا تھا کہ سسرالیوں کے تنگ کرنے پروہ میکے چلی گئی تھی لیکن دو روز قبل اس کے شوہر نے فون کر اسے سسرال جانے کو کہا تھا۔

    پولیس حکام نے خاتون کے بیان پرمقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    قصورمیں سسرالیوں نے بہو کومبینہ طورپرآگ لگادی

    خیال رہے کہ رواں سال 19 فروری کو صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں سسرالیوں نے مبینہ طوربہو پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں خاتون کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس گیا تھا۔

    یاد رہے کہ 13 اپریل 2016 کو لاہور کے علاقے مزنگ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پربہو کو تیل چھڑک کرآگ دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مردان: اسٹیج اداکارہ سنبل خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    مردان: اسٹیج اداکارہ سنبل خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    مردان:صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے مردان میں اسٹیج اداکارہ سنبل خان کو ڈانس پارٹی میں شرکت سے انکار کرنے پر مسلح افراد نے گھر میں گھس پر فائرنگ کر کے قتل کردیا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گولیاں چلانے والا شخص سابق پولیس افسر تھا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں بدامنی کا ایک اورسنگین واقعہ پیش آیا، مردان میں واقع شیخ ملتون روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اداکارہ سنبل خان کو قتل کردیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق تین مسلح حملہ آوروں نے اداکارہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں وہ جائے وقوعہ پر ہی جاں بحق ہوگئیں، اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ سابق پولیس افسر نعیم خٹک نے سنبل خان کو گولیاں ماریںْ

    پولیس نے اہل خانہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، جس کےمطابق سابق پولیس افسر نعیم خٹک اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ اداکارہ سنبل کے گھر میں داخل ہوا اور اس نے اداکارہ کوڈانس پارٹی میں ساتھ چلنے کا حکم دیا جیسے ہی رقاصہ نے انکار کی ملزم نے گلاشنکوف سے اندھا دھند فائرنگ کردی۔


    شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا


    پولیس کے مطابق نعیم خٹک کے ساتھ ملزم جہانگیر بھی تھا، جو اس سے پہلے گلوکارہ غزالہ جاوید کےقتل میں بھی ملوث ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردیے۔

    صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کو 3 لوگ ساتھ لے جانا چاہتے تھے مگر انکار سنتے ہی سابق پولیس افسر نعیم خٹک نے فائرنگ کر دی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے پولیس کو ہدایت کردی ہے، ملزمان صوبے کے کسی بھی علاقے میں ہوں انہیں قانون کے کٹھرے میں لایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کو رشتے سے انکار پر کوہاٹ میں قتل کردیا گیا تھا، جس کا مرکزی ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر‘ بچی جاں بحق

    کراچی میں بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر‘ بچی جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کےعلاقے ایم اے جناح روڈ پر تیزرفتار بس نے موٹرسائیکل کوٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڑ پر ریس لگاتی تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کوٹکر ما ردی جس کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار 6 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔

    حادثے کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگادی جبکہ بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی بچی اور اس کے والد کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    واقعے کے بعد مظاہرین نے آگ بجھانے کے لیے آنے والی فائربریگیڈ کی گاڑیوں پربھی حملہ کردیا اور لاٹھیاں اور ڈنڈے برسائے۔

    دوسری جانب ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی اور بسوں کو جلانے کے الزام میں 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق فرار ہونے والے بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد: سرگودھا روڈ پرطالب علم بس کی زد میں آکرجاں بحق

    فیصل آباد: سرگودھا روڈ پرطالب علم بس کی زد میں آکرجاں بحق

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بس کی زد میں آکرکالج کا طالب علم جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مشتعل طلبا نے بسوں کو آگ لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر بس کی ٹکر سے کالج کا طالب علم جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مشتعل طلبا نے6 بسیں نذر آتش کردیں۔

    حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فائنر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن طلبا نے ان پر بھی پتھراؤ کردیا۔

    سرگودھا روڈ پرطلبا کے شدید احتجاج اور پتھراؤ سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ٹریفک بھی معطل ہوگیا۔

    پولیس نے طلبا سے مذاکرت کیے جس کے بعد طلبا منتشر ہوگئے اور فائربریگیڈ کے عملے نے نذر آتش کی جانے والی بسوں کی آگ بجھا دی۔


    کبیروالا: بس اور ٹرالر میں تصادم ‘7افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں سال 2 جون کو کبیروالا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں 7مسافر جاں بحق اور6 شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 6 نومبر2015 کو ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی بس کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور میں مالکن کے مبینہ تشددسےگھریلوملازمہ جاں بحق

    لاہور میں مالکن کے مبینہ تشددسےگھریلوملازمہ جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کےدارالحکومت لاہور میں مالکن کے مبینہ تشدد سےگھریلو ملازمہ جان کی بازی ہارگئی۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور کےعلاقے ماڈل ٹاؤن میں مالکن کے مبینہ تشدد سےگھریلو ملازمہ منزہ جاں بحق ہوگئی۔20سالہ منزہ ماڈل ٹاؤن کے ایچ بلاک کے ایک گھر میں کام کرتی تھی۔

    پولیس حکام کےمطابق منزہ کےورثا نے الزام عائد کیاہےکہ ان کی بیٹی مالکن کی تشدد کے باعث جان کی بازی ہارگئی۔مقتولہ کےورثا نے ماڈل ٹاؤن کے تھانے میں مالکن کے خلاف درخواست جمع کرادی۔

    پولیس کا کہناہےکہ منزہ کی موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کےبعدمعلوم ہوگی۔


    کراچی: 11 سالہ کمسن ملازمہ سے اجتماعی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار


    خیال رہےکہ چار روز قبل کشمور کے علاقے کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ گھریلو ملازمہ دو ماہ قبل کراچی آئی تھی اور ملیر کے ایک گھر میں کام کاج کررہی تھی تاہم تین روز قبل بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیاتھا۔


    شیخوپورہ : کھانا مانگنے پر سفاک مالکن نے بچے کا ہاتھ کاٹ دیا


    یار ہےکہ پانچ روز قبل شیخوپورہ میں سفاک مالکن نے کھانا مانگنے پر13سالہ ملازم عرفان کا ہاتھ کاٹ ڈیا تھا۔

    واضح رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہناتھاکہ عرفان کا ہاتھ کاٹنے والے ظالم کو قانون کےشکنجے سے کوئی نہیں بچاسکےگا۔

  • شارجہ: جلتے گھر میں سائیکل بچانے کیلئے جانے والے دو کم سن پاکستانی بچے جاں بحق

    شارجہ: جلتے گھر میں سائیکل بچانے کیلئے جانے والے دو کم سن پاکستانی بچے جاں بحق

    شارجہ: شارجہ میں رہائش پذیر پاکستانی گھرانے کے دو کم سن بچے آگ لگنے کے سبب جل کر ہلاک ہوگئے، والد نے بتایا کہ بچے گھر سے باہر آچکے تھے لیکن اپنی سائیکل لینے واپس گھر میں چلے گئے پھر ان کی لاشیں ہی ملیں، پاکستانی سفارت خانے کے متاثرہ فیملی کے لیے مالی مدد کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کے علاقے الغفیہ میں ایک پاکستانی گھرانے کے دو بچے 7 سالہ محمد عدنان اور 9 سالہ محمد سلمان اتوار کو گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق ہفتے کو دوپہر تین بجے سول ڈیفنس کے آپریشن روم کو الغفیہ کے ایک گھر میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

    سول ڈیفنس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پہنچیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا تاہم آگ لگنے کے ساتھ ہی تیزی کے ساتھ پوری گھر میں پھیل گئی تھی اور اس نے پورے گھر کو جلا کر خاک کردیا۔

    واقعے میں والدہ اور دیگر اہل خانہ محفوظ رہے، فائر آفیسرز اور فارنزک ماہرین نے گھر کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں اور اس بات کا تعین کیا کہ بچے کہاں موجود تھے۔

    بچوں کو سپرد خاک کردیا گیا

    بچوں کی جلی ہوئی لاشیں ملنے کے بعد انہیں شارجہ فرانزک لیبارٹری منتقل کردیا گیا اور تمام قانونی کارروائی کے بعد لاشیں والدین کے حوالے کردیں جنہیں اتوار کو سپرد خاک کردیا گیا۔

    آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس

    شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    واقعے کے وقت نوکری پر گیا ہوا تھا، والد

    بچوں کے والد 33 سالہ محمد عرفان امارات ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ میں کام کرتے ہیں، انہوں نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ واقعے کے وقت وہ نوکری پر گیا ہوا تھا، میری بیوی دونوں بچوں کو پڑھا رہی تھی، ہاتھ دھونے کے لیے کمرے سے باہر نکلی کہ اچانک گھر کے پچھلے حصے میں ایک دھماکے کے بعد گھر آگ کے شعلوں میں گھر گیا۔

    سائیکل بچانے کے لیے بچے دوبارہ گھر میں چلے گئے، والد

    آگ تیزی سے پھیلنے لگی تو بیوی اور بچے رشتہ داروں سمیت گھر سے باہر نکل آئے لیکن دونوں بچے گھر کے پچھواڑے میں رکھی اپنی سائیکلیں آگ سے بچانے کی خاطر دوبارہ بھاگ کر گھر کے اندر چلے گئے۔

    آگ کی اطلاع ملتے ہی گھر پہنچا تو باہر ہجوم لگا ہوا تھا،والد

    عرفان نے بتایا کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی وہ فوری گھر پہنچا تو گھر کے باہر لوگوں کا ہجوم اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور جلا ہوا گھر دیکھا، گھر کے باہر بیوی، بارہ سالہ بیٹی اور چھ ماہ کی بیٹی موجود تھے تاہم دونوں بیٹے نہیں تھے۔

    بیوی صدمے میں کھڑی تھی، دونوں بچوں کی جلی ہوئی لاشیں دیکھیں، والد

    میری بیوی شدید صدمے کی حالت میں تھی اور اس نے مجھ سے کہا کہ وہ بچوں کو دیکھ نہیں سکتا، پتا چلا کہ فائر بریگیڈ کے اہل کاروں کوگھر کے پچھواڑے سے دو بچوں کی جلی ہوئی لاشیں ملیں جو کہ سائیکل لینے گئے تھے۔

    متاثرہ گھرانے کو عارضی طور پر فلیٹ فراہم کردیا، ریڈ کریسنٹ

    ریڈ کریسنٹ کے حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد متاثرہ خاندان کی مدد شروع کردی ہے، متاثرہ فیملی کو عارضی طور پر رہائش کے لیے ایک فلیٹ فراہم کردیا ہے۔

    پاکستانی سفارت خانے کا مالی مدد کا اعلان

    شارجہ میں واقع پاکستانی قونصل جنرل بریگیڈئیر (ر) سید جاوید حسن نے آتشزدگی میں جاں بحق دو پاکستانی کم سن بچوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

    خیال رہے کہ شارجہ اور دبئی کے حکام نے حال ہی میں آتشزدگی کے تدارک سے متعلق آگاہی مہم شروع کررکھی جس کے تحت عوام میں شعور بیدار کیا جارہا ہے کہ وہ گھروں میں آگ بجھانے کے آلات اور فائر الارم نصب کریں تاکہ زندگیاں خطرات سے محفوظ ہوسکیں۔

  • فیصل آباد میں فائرنگ‘ایس ایچ او اہلکارسمیت جاں بحق

    فیصل آباد میں فائرنگ‘ایس ایچ او اہلکارسمیت جاں بحق

    فیصل آباد:صوبہ پنجاب کےشہر فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او اور اے ایس آئی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق فیصل آباد کےجنرل بس اسٹینڈ پر ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیےجانے والی پولیس پارٹی پرفائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ اورسمیت 2اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کےمطابق سرگودھا کےقریب بس اسٹیشن سے چندمطلوب ڈاکوؤں کے شہر سے فرار ہونے کی خفیہ اطلاع ملی۔

    اطلاع ملنے پرندیم انجم اور ان کی ٹیم نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا،جہاں مقابلے کےدوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سےایس ایچ او ندیم انجم اوراے ایس آئی ساجد جاں بحق ہوگئے۔

    ایس ایس پی آپریشنز رانا معصوم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں سے مقابلے میں 2 شہری زخمی بھی ہوئی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔


    لاہور میں فائرنگ‘دو پولیس اہلکار جاں بحق


    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ لاہور میں تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں دوروز قبل نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےزخمی ہونےوالےدو پولیس اہلکارجان کی بازی ہارگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں