Tag: جاں بحق

  • جڑانوالہ میں فائرنگ ‘پولیس رضاکارجاں بحق

    جڑانوالہ میں فائرنگ ‘پولیس رضاکارجاں بحق

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کےشہرجڑانوالہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس رضاکار جان کی بازی ہارگیا۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب کے شہرجڑانوالہ کےتھانہ روڈالہ کی پولیس چوکی وگوڑ کے اہلکار گزشتہ رات گئے چک 380 میں اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیےچھاپےکےبعدواپس جا رہے تھےکہ راستے میں مبینہ فائرنگ سےپولیس رضاکارفیاض موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔

    جڑانوالہ چک 147 کے رہائشی پولیس رضاکاربائیس سالہ رضاکار فیاض الحسن کی ایک ماہ بعد شادی تھی۔

    فیاض کے والد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہاکہ اس کا بیٹا ڈیوٹی کرکےواپس گھر آگیا تھا،چوکی انچارج اے ایس آئی الیاس نے اسے دوبارہ بلوا لیا ۔

    انہوں نے کہاکہ اس کے بیٹے کو جان بوجھ کر قتل کیے جانے کا خدشہ ہے،پولیس حکام اس واقعےکی شفاف انکوائری کروائیں۔

    مزید پڑھیں:ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘5دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ اس سے قبل ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کےپانچ دہشت گردمارے گئےتھے۔

  • نجی چینل کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق 1 زخمی

    نجی چینل کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق 1 زخمی

    کراچی: نارتھ ناظم آباد کے علاقے کے ڈی اے چورنگی کے قریب نجی ٹیلی ویژن کی گاڑی پر نامعلوم  افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے کے ڈی اے چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے سماء ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ڈی ایس این جی آپریٹر کی حالت تشویشناک ہے۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم افراد میڈیا کی گاڑی کو نشانہ بنا کر فرار ہوئے۔ ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی کہ گاڑی میں 2 افراد شامل تھے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ اسپتال منتقل کیے جانے والے دو افراد میں سے اسسٹنٹ کیمرہ مین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    قبل ازیں نارتھ ناظم آباد کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی کے قریب کھڑی پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کریکر پھینک کر فراد ہوئے جو خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا، آئی جی سندھ نے پولیس موبائل پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔

    دریں اثناء وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سما ٹی وی کی گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو فون کر کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سما نیوز چینل کی ڈی سی این جی پر فائرنگ اور پولیس وین پر کریکر حملہ کے واقعات چند ہی گھنٹوں میں ایک ہی ضلع وسطی میں پیش آئے ہیں جس کے سدباب کے لیے فوری ایکشن لیا جائے اور پولیس کو موبلائز کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سما چینل کے اسسٹنٹ کیمرہ مین کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجرم جہاں بھی چھپے بیٹھے ہوں انہیں گرفتار کیا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

  • حاصل پور میں ٹریفک حادثہ‘2 طالبعلم جاں بحق

    حاصل پور میں ٹریفک حادثہ‘2 طالبعلم جاں بحق

    بہاولپور: صوبہ پنجاب کےشہرحاصل پور میں ٹریفک حادثے میں دوطالب علم جاں بحق ہوگئے،ورثا نے ٹائرجلا کر روڈ بلاک کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں چشتیاں روڈ پرتیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل پرسوار ڈگری کالج کے دو طالبعلموں کو کچل دیا۔دونوں طالبعلم موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

    ٹریفک حادثے میں جاں بحق ڈگری کالج کے دونوں طالبعلموں کی نماز جنازہ اداکردی گئی،اس موقع پرورثاءاور علاقہ مکینوں سمیت طلباکی بڑی تعدادنےبہاولپور روڈ، چشتیاں روڈ اور وہاڑی روڈ ٹائر جلا کربلاک کردیا۔

    مظاہرین نےہاتھوں میں بینرزاٹھائے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین کاکہناتھاکہ کارسوارڈرائیورکوفوری طورپرگرفتارکیا جائے۔ایس ایچ اوکی ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔

    مزید پڑھیں:چونیاں میں ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2بہنیں جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ سال صوبہ پنجاب میں چونیاں کےعلاقے الہٰ آباد میں موٹرسائیکل سوار اپنی بیٹیوں کواسکول چھوڑنے جارہاتھا کہ تیزرفتارویگن نےموٹرسائیکل کو ٹکردے ماری جس کے نتیجے میں 2 بہنیں جان کی بازی ہارگئیں تھی۔

  • کراچی، ہوائی فائرنگ سے زخمی بچہ جاں بحق

    کراچی، ہوائی فائرنگ سے زخمی بچہ جاں بحق

    کراچی : نئےسال کی آمد پر خوشی منانے والوں کی ہوائی فائرنگ سے گزشتہ شب زخمی ہونے والا سات سالہ سبحان آج دورانِ علاج خالقِ حقیقی سے جا ملا، غمزدہ اہل خانہ نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلا ف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کراچی کے علاقے عزیز آباد میں اپنے والدین کے ہمراہ گھر جانے والا سات سالہ سبحان نئےسال کی آمد کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج نجی اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔

    بچے کے اہل خانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں بہتر علاج اور دیکھ بحال نہ ہونے کے باعث سات سالہ سبحان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج خالق حقیقی سے جا ملا جس کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی ہے۔

    اس موقع پر اہل علاقہ اور بچے کے لواحقین نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی اپنی معمولی سی خوشی کے لیے دوسروں کے گھر دکھ سے نہ بھر دے۔

    شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا نئے سال کی آمد یا پھر خوشی کا کوئی اور موقع ہو، ہوائی فائرنگ کرنا معمول بن گیا ہے، جس میں کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو جاتی ہیں، معاشرے میں تیزی سے بڑھتا ہوا یہ رجحان کسی طور حوصلہ افزا نہیں جس کی روک تھام کے لیے حکومت کو ہر ممکن قدم اٹھانا چاہیے۔

  • شام میں ترکی کے14 فوجی جاں بحق

    شام میں ترکی کے14 فوجی جاں بحق

    دمشق : ترک فوج کا کہناہےکہ شام میں داعش کےجنگجوؤں سے لڑتے ہوئے ترکی کے 14فوجی جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز الباب کے قصبے میں داعش کے خلاف لڑائی میں ترکی کے 14 فوجی جاں بحق ہوگئے،ترک فوج داعش کے قبضے سے اس قصبے کو چھڑانے کے لیے مدد کررہی تھی۔

    ترکی کی فوج کا کہنا ہے داعش نے متعدد خودکش بمباروں کا استعمال کیا۔ترک فوجی حکام نےدعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دولتِ اسلامیہ کے 138 جنگجو بھی مارے ہیں۔

    خیال رہے کہ شامی آپریشن کے آغاز سے کسی ایک دن میں ترک فوجیوں کی ہلاکتوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ ترکی نے شام میں اپنا فوجی آپریشن رواں سال اگست میں شروع کیا تھا۔

    یاد رہے کہ الباب کا قصبہ شام اور ترکی کی سرحد سے تقریباً 20 کلومیٹر دور ہے اور ترک آپریشن کی توجہ اسی مقام پر مرکوز رہی ہے۔

    واضح رہے شام میں جاری خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،جبکہ ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے

  • لاہور میں فائرنگ،سائنس کالج کے پروفیسر جاں بحق

    لاہور میں فائرنگ،سائنس کالج کے پروفیسر جاں بحق

    لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سائنس کالج کے پروفیسر راؤ الطاف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق سائنس کالج کے پروفیسر راؤ الطاف اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑ کرگھر جارہے تھے کہ لاہور کے علاقے میں وحدت کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل ملزمان نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    پروفیسر راؤ الطاف فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،جن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میواسپتال منتقل کردیاگیا۔

    مزید پڑھیں:معاشرے کا اعلیٰ ذہن بارود کے دہانے پر

    پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا جبکہ عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں اور علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔

    مزید پڑھیں:کوئٹہ میں فائرنگ سے لاء کالج کے پرنسپل ہلاک ہوگئے

    خیال رہے کہ رواں سال 8 جون کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لا کالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ خان ہلاک ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:کراچی فائرنگ، جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان جاں بحق

    اس سے قبل گزشتہ سال اپریل میں جامعہ کراچی کےشعبہ ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسروحید الرحمٰن کو ٹارگٹ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں:کراچی فائرنگ، جامعہ کراچی اسلامک اسٹڈیز کے ڈین جاں بحق

    واضح رہے کہ 18 ستمبر 2014 کو جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے ڈین شکیل اوج کو بھی گلشن اقبال کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ،فلسطینی نوجوان جاں بحق

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ،فلسطینی نوجوان جاں بحق

    یروشیلم :اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں مغربی کنارے کے علاقے اوفرا میں فائرنگ کرکےفلسطینی نوجوان کو جاں بحق کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق اسرائیلی فوج کاکہناہے کہ انہوں نے فلسطینی نوجوان کے حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا تاہم گولیاں لگنے کے باعث نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ چاقو بردار فلسطینی نوجوان نے اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے اہلکار کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

    مزید پڑھیں:اسرائیلی فورسز کی فائرنگ،15سالہ فلسطینی جاں بحق

    دوسری جانب فلسطین کی وزارت صحت نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ ابو قرار کے نام سے کی ہے اور اس کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ سے بتایا گیا ہے۔

    یاد رہےکہ 21 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے 15سالہ لڑکے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ اس نے چاقو کے وار سے اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نےگزشتہ ایک سال کے دوران فائرنگ اور دیگر واقعات میں اب تک 238 نہتے فلسطینی شہریوں کوجاں بحق کردیا ہے۔

  • پولیس کی شیلنگ سے تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق

    پولیس کی شیلنگ سے تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق

    پشاور: گزشتہ روز صوابی میں ہونے والی پولیس کی شیلنگ سے زخمی تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق ہوگئے۔ تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا عندیہ دیا ہے۔

    گزشتہ روز صوابی میں ہونے والی شیلنگ سے تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق ہوگئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے وزیر قانون امتیاز شاہد نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے 11 سے 12 کارکن شدید زخمی ہوچکے ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس کی ایف آئی آر وفاقی حکومت کے خلاف درج کروائی جائے گی۔

    ملک سول وار کی طرف بڑھ رہا ہے، نواز شریف استعفیٰ دیں، شیخ رشید *

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کل شیلنگ کے بعد ایمبولینس بہت مشکل سے زخمیوں تک پہنچ رہی تھیں، اس کے بعد راستے بند ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال لے جانے میں بھی مشکلات کا سامنا تھا جس کی وجہ سے زخمی کارکنوں کو طبی امداد ملنے میں تاخیر ہوئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ شب خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں آنے والے تحریک انصاف کے قافلے کو صوابی کے ہارون آباد پل پر روک لیا گیا تھا۔ پولیس نے انہیں دیکھتے ہی شیلنگ شروع کردی جس سے کارکنوں کی حالت غیر ہوگئی۔ کئی کارکن بے ہوش ہوگئے جنہیں دقتوں سے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    شدید شیلنگ نے میڈیا کے نمائندوں کو بھی شدید متاثر کیا اور ان کی حالت غیر ہوگئی۔

  • اسرائیلی فورسز کی فائرنگ،15سالہ فلسطینی جاں بحق

    اسرائیلی فورسز کی فائرنگ،15سالہ فلسطینی جاں بحق

    یروشیلم :اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں مغربی کنارے کے علاقے میں فائرنگ کرکے 15سالہ فلسطینی لڑکے کو جاں بحق کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق فلسطینی وزیر صحت نے اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے فلسطینی کی شناخت 15 سالہ خالد باہار کے نام سے کی ہے، جس کا تعلق ہیبرون کے علاقے بیت عمر سے ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے بیان جاری کیا ہے کہ جس میں اسرائیلی فورسز کا کہنا ہےکہ خالد باہار فوجیوں پر راکٹ فائر کررہا تھا جس کو روکنے کےلیے پہلے ہوائی فائرنگ کی گئی بعد ازاں وہ گولی لگنے سےجاں بحق ہوگیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی حکام کی جانب سے اس قسم کے دعوہ سامنےآیاتھا کہ فوجی اہلکار نے چاقو بردار فلسطینی حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا لیکن فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے اسے فائرنگ کرکے جاں بحق کیا وہ مسلح نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے سال 2014 سے جاری تنازع میں اب تک 223 نہتے فلسطینی شہریوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں بیشتر نہتی خواتین اور معصول بچے تھے۔

  • کراچی میں فائرنگ،پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ،پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں صبح سویرے فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار جان کی بازی ہارگیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول اہلکار کا نام منور ہے اور وہ نیوکراچی تھانے میں تعینات تھا۔جائے وقوعہ سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جس کی روشنی میں تحقیات کا عمل جاری ہے۔

    khi-post-1

    آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    khi-post-2

    آئی جی سندھ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنانے اور جائے وقوع سے اکھٹے کیے گئے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں ہر پہلو اور زاویئے سے تفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    مزید پڑھیں:کورنگی میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    واضح رہے کہ دوروز قبل کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر چینوٹ اسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کورنگی آر چوکی کے انچارج شہزاد کو گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا جس میں پولیس افسرجاں بحق ہوگیا