Tag: جبوبی افریقہ بمقابلہ بنگلہ دیش

  • شریف الاسلام کا پروٹیز اوپنر کو آؤٹ کرنے کے بعد بالی وڈ اسٹائل میں رقص، ویڈیو

    شریف الاسلام کا پروٹیز اوپنر کو آؤٹ کرنے کے بعد بالی وڈ اسٹائل میں رقص، ویڈیو

    بنگلہ دیشی پیسر شریف الاسلام نے پروٹیز اوپنر کو آؤٹ کرنے کے بعد بالی وڈ اسٹائل میں رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی.

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے مقابلے میں جب پیسر شریف الاسلام نے پروٹیز اوپنر ریزا ہینڈرکس کو بولڈ کیا تو جشن منانے کے لیے انوکھا انداز اپنایا۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شریف الاسلام بالی وڈ کے مشہور ہیرو کے انداز میں رقص کررہے ہیں۔

    بنگلہ پیسر نے 12 رنز کے انفرادی اسکور پر جنوبی افریقی اوپنر کو اپنی ان سوئنگر پر بولڈ کیا تھا۔ ہینڈرکس شریف کی بول کو بالکل بھی نہ سمجھ پائے اور وکٹ گنوا بیٹھے۔

    اس سے قبل ہینڈرکس نے انگلینڈ کے خلاف 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ آج کے میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 382 رنز اسکور کیے۔

    وکٹ کیپر کوئنٹین ڈی کاک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 174 رنز کی اننگز کھیلی، یہ عالمی کپ میں ان کی تیسری سینچری ہے۔