Tag: جب وی میٹ

  • جب وی میٹ، ہدایت کار کا کرینہ اور شاہد کپور سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

    جب وی میٹ، ہدایت کار کا کرینہ اور شاہد کپور سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

    ہندی فلم انڈسٹری کی مشہور زمانہ فلم ’جب وی میٹ’ کے ہدایت کار امیتاز علی نے کرینہ کپور خان اور شاہد کپور سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کردیا۔

    ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے بتایا کہ کسی نے انھیں مشورہ دیا تھا کہ فلم ’جب وی میٹ’ کیلئے شاہد اور کرینہ کو کاسٹ نہ کریں۔ مجھے کہا گیا کہ ان سے بہتر اداکار انڈسٹری میں موجود ہیں انھیں کاسٹ کیا جائے۔

    امتیاز علی نے کہا کہ کوئی بھی فلم اس وقت کام کرتی ہے جب آپ اس اداکار کے ساتھ کام کرتے ہیں جو اس کردار کیلئے بہترین ہو اور یہی میں نے محسوس کیا۔

    فلم میں بڑے اسٹار کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ڈائریکٹر امتیاز علی نے کہا کہ خوش قسمتی سے مجھے کامیاب اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کے مختلف مواقع ملے ہیں۔ اس وقت شاہد کپور اور کرینہ کی کارکردگی اچھی نہیں تھی مگر انھوں نے فلم میں بہت اچھا کام کیا۔

    انھوں نے کہا کہ بطور فلمساز مجھے اپنی فلم کو اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ کی طرح نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ اداکار کو ٹیلنٹ کے حساب سے اور اس خاص انداز سے دیکھنا چاہیے جو آپ اسکرین پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔

    تاہم فلم کے ہدایت کار نے یہ بھی کہا کہ اس بات سے بھی انکار نہیں کہ یہ فلم دونوں فنکاروں کیلئے خوش قسمت ثابت ہوئی اور اس جوڑی کو فلم بینوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔

  • شاہد کپور کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    شاہد کپور کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    فلم ’جب وی میٹ‘ سے شہرت پانے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار شاہد کپور کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں معروف ادکار نے سر پر دوپٹہ لے کر لپسنگ کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor)

    ویڈیو میں شاید کپور نے تو موٹا کتنا ہو گیا ہے کچھ اس انداز میں دہرایا کہ دیکھنے والوں بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔

    شاہد کپور کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے، اب تک اس ویڈیو کو لاکھوں سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

    واضح رہے کہ 2015 میں شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی ہوئی تھی، 2016 میں ان کی بیٹی میشا جبکہ 2018 میں بیٹے زین کی پیدائش ہوئی تھی، شاہد کپور کی اہلیہ کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by prime video IN (@primevideoin)

    شاہد کپور نے آخری بار فلم ’فرضی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ ان کی آنے والی فلم رومینٹک کامیڈی ہوگی جس میں ان کے ساتھ کریتی سینن اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔