Tag: ججز نظر بندی کیس

  • ججز نظر بندی کیس کی سماعت 16جنوری تک ملتوی

    ججز نظر بندی کیس کی سماعت 16جنوری تک ملتوی

    اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس کی سماعت سولہ جنوری تک ملتوی کر دی۔

    خصوصی عدالت کے جج نے ججز نظر بندی کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف بیمار ہیں اور اہسپتال میں داخل ہیں، اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

    جس پر عدالت نے مقدمے کی سماعت سولہ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پرویز مشرف کو آج کی حاضری سے کیلئے استثنی دے دیا۔
       

  • ججزکیس :مشرف کی سیکیورٹی پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

    ججزکیس :مشرف کی سیکیورٹی پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

    اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں وزارت داخلہ کو پرویز مشرف کی سکیورٹی سے متعلق مفصل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمٰن نے کی، دوران سماعت پرویز مشرف کی سکیورٹی کے حوالے سے رپورٹ جمع کروائی گئی۔

    عدالت نے رپورٹ پر آئی جی اسلام آباد کے دستخط نہ ہونے پر رپورٹ دوبارہ جمع کروانے کی ہدایت کر دی جبکہ پرویز مشرف کے ضامن کو بھی طلب کرلیا۔

    ضامن نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف کو سکیورٹی دینا حکومت کا کام ہے، سیکیورٹی دے دی گئی تو پرویز مشرف عدالت میں پیش ہو جائیں گے، عدالت نے سکیورٹی کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا ہے۔

    جس پر وزارت داخلہ کی جانب سے طارق لودھی پیش ہوئے اور استدعا کی کہ انھیں رپورٹ جمع کروانے کیلئے مہلت دی جائے، جس پرعدالت نے نو جنوری تک رپورٹ جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔