Tag: ججوں کی تعداد

  • سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد میں اضافے کا بل آئندہ ہفتے ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان

    سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد میں اضافے کا بل آئندہ ہفتے ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد میں اضافے کا بل آئندہ ہفتے ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد میں اضافے کے بل پر حکومت اور اس کے اتحادیوں کے درمیان اتفاق نہیں ہوسکا۔

    جس کے بعد حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق قانون سازی موخر کرنے کا فیصلہ کیا ، اب مجوزہ بل آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش نہیں کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے اتفاق رائے کے بعد آئندہ ہفتے بل ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھا کر 23 کی جائے گی، چیف جسٹس سمیت 23 ججز پر مشتمل ہوگی۔

    اس سلسلے میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں بھی ترمیم پر بھی مشاورت جاری ہے۔

    یاد رہے رواں سال ستمبر میں صدر مملکت آصف زرداری پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد اب یہ قانون بن گیا ہے۔

    اس سے قبل وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی تھی۔

  • سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل قائمہ کمیٹی نے مسترد کردیا

    سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل قائمہ کمیٹی نے مسترد کردیا

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انصاف و قانون نے سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انصاف و قانون کا اجلاس چیئرمین چوہدری محمود ورک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

    اجلاس میں کمیٹی نے سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کے بل پر بحث کی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی چوہدری محمود ورک کا کہنا تھا کہ جج صاحبان ان ہی کیسوں کی سماعت کرتے ہیں یا ازخود نوٹس لیتے ہیں جس کی اخبارات میں بڑی سرخی لگے اور ٹی وی پر بحث ہوسکے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ججز صرف سماجی اور معاشی معاملات پر بات کرتے ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل مستردکرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد زیادہ ہے اس میں کمی کی جائے۔