Tag: جج ابوالحسنات ذوالقرنین

  • انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مِس کنڈکٹ کا الزام

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مِس کنڈکٹ کا الزام

    اسلام آباد: انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مِس کنڈکٹ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین پر مِس کنڈکٹ کے الزامات کا جائزہ لینے کے لیے ایڈمنسٹریٹیو کمیٹی کو معاملہ انتظامی سائیڈ پر دیکھنے کیلئے نوٹ لکھ دیا ہے۔

    نوٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس گل حسن اور نگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے لکھا، دونوں نے دہشت گردی کے مقدمے میں ملزم عامر مغل کی درخواست ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ عامر مغل اور ان کے وکلا 6 فروری کو درخواست ضمانت پر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 13 فروری کی تاریخ دی، وکلا کے مطابق انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔

     اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ مقدمے کے تفتیشی افسر نے درخواست گزار کے وکلا کے مؤقف کی تصدیق کی جبکہ درخواست گزار کے وکلا نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مِس کنڈکٹ کا الزام لگایا۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایڈمنسٹریٹیو کمیٹی کو معاملہ انتظامی سائیڈ پر دیکھنے کے لیے نوٹ لکھ رہے ہیں تاہم جج کے کنڈکٹ سے متعلق کسی قسم کی آبزرویشن دینے سے گریز کر رہے ہیں، غیر معمولی نوعیت کا کیس ہونے پر پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

  • سائفر کیس کی سزا سنانے والے جج 2 ماہ کی چھٹیوں  پر چلے گئے

    سائفر کیس کی سزا سنانے والے جج 2 ماہ کی چھٹیوں پر چلے گئے

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج ابوالحسنات ذوالقرنین 2ماہ کی رخصت پرچلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج ابوالحسنات ذوالقرنین 2ماہ کی چھٹیوں پر چلے گئے۔

    سائفر کیس کی سزا سنانے والے جج 2 ماہ کی چھٹیوں پر چلے گئے

    بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج 2 ماہ کی چھٹیوں پر چلے گئے

    ذرائع نے بتایا کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین 25 اپریل تک رخصت پرہوں گے، انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں اہم کیسز زیرسماعت ہیں تاہم انسداددہشتگردی عدالت میں نئے جج کی تعیناتی جلد کردی جائے گی۔

    اےٹی سی جج ابولحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث نئے جج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے جج کی تعیناتی کیلئےوزارت قانون کو خط لکھ دیا ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ اےٹی سی نمبر 2کے جج کی تعیناتی کیلئےوزارت قانون کو سمری بھجوا دی گئی ہے، ایڈیشنل سیشن جج محمد علی وڑائچ کی تعیناتی کیلئے وزارت قانون کو خط لکھا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی کے جج ابولحسنات ذوالقرنین 26 اپریل تک رخصت پر ہیں، جج ابولحسنات ذوالقرنین کے پاس آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت کا بھی چارج ہے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کی دیوار تڑوا دی ہے،  کمرہ بھی تڑوادوں کیا،  جج کا وکیل پی ٹی آئی  سے مکالمہ

    چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کی دیوار تڑوا دی ہے، کمرہ بھی تڑوادوں کیا، جج کا وکیل پی ٹی آئی سے مکالمہ

    اسلام آباد : خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کے جیل میں کمرہ عدالت چھوٹا ہونے کے شکوے پر کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کی دیوار تڑوادی، کمرہ بھی تڑوادوں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلا سے ملاقات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے مکالمےمیں کہا کہ آپ کے آرڈرز پرعملدرآمد نہیں ہوتا، وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سےملنےنہیں دیاجاتا۔

    جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی اہم شخصیت ہیں اُن کی زندگی کو تحفظ دینا ضروری ہے، انتظامی معاملات جیل مینوئل کے مطابق چلتےہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل کو شٹ اپ کال دی تھی اور سائیکل بھی مہیاکروائی، آپ میٹھا میٹھا ہپ ہپ، کڑوا کڑوا تھوتھو کررہے ہیں۔

    سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ سائفر کیس سیکرٹ طریقہ کار سے چلایا جارہا ہے، صحافیوں کو بھی کوریج کی اجازت نہیں، جس پر جج ابوالحسنات نےکہاکہ سائفرکیس ہے ہی سیکرٹ ایکٹ کے تحت، ہم نے تونہیں بنایا، قانون انیس سوتئیس کا ہے، صحافیوں سےسائفرکیس کوور کرنےپر کوئی مسئلہ نہیں، صحافی قابل احترام ہیں۔

    نعیم پنجوتھا نے شکوہ کیا اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت بہت چھوٹا ہے، جس پر جج نےکہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کی دیوار تڑوادی، کمرہ بھی تڑوادوں کیا۔

    جج ابوالحسنات کا کہنا تھا کہ اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے بات ہوئی، انہوں نےبتایا جیل میں محفوظ محسوس کررہاہوں، آپ جاکر پوچھیں انہوں نے مجھے یہ نہیں کہا، بیس سال وکالت کی، وکالت کرنا آسان ہے، جج کی کرسی پر بیٹھنا مشکل ہے، کیا اسلام آباد ہائیکورٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے کوئی ڈائریکشن ملی۔

    نعیم پنجوتھا نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہمارے معاملات پینڈنگ رہتے ہیں، جس پر جج ابوالحسنات نے پوچھا مجھے کوئی ایسی درخواست بتا دیں جومسترد کی، تونعیم پنجوتھا نے کہا کہ آپ نے درخواست ضمانت مسترد کی، فرد جرم روکنے کی درخواست مسترد کی۔

    جج نے کہا کہ قانونی درخواستوں کی بات نہ کریں، ملاقات سے متعلق درخواستوں کا کہہ رہا ہوں، جج ابوالحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات پرسپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت جاری کردی۔