Tag: جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل

  • جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل: گرفتار ملزم فیصل شاہین کا نیا انکشاف

    جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل: گرفتار ملزم فیصل شاہین کا نیا انکشاف

    اسلام آباد : جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں ملزم فیصل شاہین نے نیا انکشاف کیا کہ ناصر بٹ نے مجھ سے دھوکے سے جج ارشد ملک کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو بنوائی۔

    تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار ملزم فیصل شاہین نے ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، فیصل شاہین نے سکندر ذوالقرنین ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی ، جس میں سابق جج احتساب عدالت ارشد ملک اور وفاق فریق بنایا گیا۔

    درخواست میں انکشاف کیا گیا کہ ناصر بٹ نے بزنس میٹنگ کا کہہ کر دھوکے سے مجھ سے ویڈیو بنوائی، مریم نواز،شہباز شریف و دیگر لیگی رہنماؤں کی نہ گرفتاری نہ تحقیقات ہوئیں،دوران تفتیش مجھے ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا۔

    ملزم فیصل شاہین کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور شہباز شریف کو گرفتار نہ کرنا جانبداری ظاہر ہوتی ہے،مریم نواز اور شہباز شریف کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا جبکہ مرکزی ملزم میاں طارق سمیت دیگر کی ضمانت ہو چکی ہے، میری ابھی تک نہیں ہوئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ تین اکتوبر 2019 سے اڈیالہ جیل میں قید ہوں، درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔

  • جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا میاں طارق عادی مجرم نکلا، سنسنی خیز انکشافات

    جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا میاں طارق عادی مجرم نکلا، سنسنی خیز انکشافات

    ملتان: احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے ملزم میاں طارق کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے ملزم میاں طارق کے خلاف 2015 سے 2018 تک مختلف تھانوں میں 10 مقدمات درج ہوئے۔

    میاں طارق کے خلاف مقدمات تھانہ چہلیک، بی زیڈ، پرانی کوتوالی، نیو ملتان میں درج ہیں، میاں طارق نے انشورنس کے پیسے حاصل کرنے کے دکان پر آگ لگوائی۔

    رپورٹ کے مطابق چوک فوارہ مارکیٹ کے تاجر بھی میاں طارق کے خلاف پولیس کو متعدد درخواستیں دے چکے ہیں۔

    دوسری جانب میاں طارق اور اس کے بیٹے فیصل نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

    مزید پڑھیں: جج ویڈیو اسکینڈل کیس، مرکزی ملزم 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں طارق اور اس کے ساتھیوں پر مشتمل یہ افراد ناصرف عدلیہ بلکہ دیگر سرکاری افسران کو بلیک میل کرکے اپنے ناجائز کاموں کے ساتھ ساتھ ماہانہ لاکھوں روپے وصول کرتے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جج ارشد ملک بلیک میلنگ اسکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم میاں طارق محمود کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا تھا، ملزم دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

    بعدازاں عدالت نے میاں طارق کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا تھا، ایف آئی اے نے ملزم طارق محمود کے 10 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

  • جج ویڈیو اسکینڈل کیس، مرکزی ملزم 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    جج ویڈیو اسکینڈل کیس، مرکزی ملزم 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    اسلام آباد: جج ارشد ملک بلیک میلنگ اسکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم میاں طارق محمود کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار ملزم میاں طارق محمود کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے کردیا گیا، ایف آئی اے نے ملزم طارق محمود کے 10 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

    عدالت نے حکم دیا ہے کہ تفتیشی افسر ملزم کو 19 جولائی کو میڈیکل رپورٹ کے ساتھ پیش کریں، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم میاں طارق محمود کے خلاف ایف آئی آر نمبر 24 درج کی گئی ہے۔

    ایف آئی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم طارق محمود کو 16 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم طارق محمود نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ بلیک میلنگ کے لیے ویڈیو بنائی۔

    مزید پڑھیں: جج ارشد ملک بلیک میلنگ اسکینڈل: ایف آئی اے نے میاں طارق کو گرفتار کرلیا

    درخواست کے متن کے مطابق طارق محمود ودیگر نے بلیک میلنگ اور دباؤ کے لیے ویڈیو کو فروخت کیا، ویڈیو فروخت کرنے کا مقصد نیب ریفرنس میں سزا یافتہ مجرم کی مدد کرنا تھی۔

    ایف آئی اے کی درخواست کے مطابق دفعہ 109 کے تحت ویڈیو ریکارڈنگ سے پریس کانفرنس تک سب زمرے میں آئیں گے۔

    واضح رہے کہ جج ارشد ملک بلیک میلنگ اسکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم میاں طارق محمود کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا تھا، ملزم دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

    خیال رہے کہ میاں طارق محمود ہر دور میں اعلیٰ افسران وسیاسی شخصیات سےرابطےمیں رہے ہیں، میاں طارق محمود کو تعلقات بنانے کا ماہر بھی سمجھا جاتا ہے۔