Tag: جج قتل

  • سعودی عرب: جج کو قتل کرنے والے شخص کو سزائے موت

    سعودی عرب: جج کو قتل کرنے والے شخص کو سزائے موت

    سعودی عرب میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قطیف کمشنری کی عدالت میں اوقاف کے جج کو اغوا کرکے قتل کرنے والے شخص پر سزائے موت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہری جلال بن حسن بن عبد الکریم لباد نے دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اختیار کی، ملک میں تخریب کاری کا ارتکاب کیا اور متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں شامل رہا۔

    رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نے دیگر مطلوب افراد کے ساتھ ملک کر سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ اور بمباری کر کے انہیں قتل کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

    وزارت کے مطابق تمام ثبوت اور دلائل کے ساتھ مذکورہ شخص کوعدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے اور زمین میں فساد پھیلانے پر سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

    بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دی ہے۔

    سعودی عرب: سنگین جرم میں غیر ملکی کو سزائے موت

    سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ منشیات سمگل کرنے غیر ملکی پر سزائے موت کا فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے۔

    وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’صومالیہ کے تارک وطن عبد الرحمن علی محمد کو منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔

    سعودی عرب: بیٹی کے قاتل ماں باپ کو سزائے موت

    وزارت کے مطابق ’تمام ثبوت اور دلائل کے ساتھ مذکورہ شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے اور زمین میں فساد پھیلانے پر سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا گیا‘۔

    ’بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دی ہے‘۔

  • سینئر سیشن جج آزاد کشمیر کے قتل کا مقدمہ درج

    سینئر سیشن جج آزاد کشمیر کے قتل کا مقدمہ درج

    راولپنڈی : پولیس نے سینئر سیشن جج آزاد کشمیر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں ڈکیتی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں گزشتہ رات سینئر سیشن جج سردار امجد اسحاق کے گھر میں ڈکیتی کے دوران قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    پولیس نے مقتول جج کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ روا ت میں درج کرلیا ہے، مقدمے میں ڈکیتی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ گزشتہ رات ڈھائی بجے مسلح ڈاکو تھانہ روات کے علاقہ فیز 8 کے ایک گھر میں داخل ہوئے، ملزمان نے جج کے بھتیجے کو پکڑا تو ان کے بھائی نے چھڑانے کی کوشش کی۔

    اسی دوران ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ کردی، ملزمان کی فائرنگ سے سینئر سیشن جج آزاد کشمیر سردار امجد اسحاق جاں بحق ہوئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ رات پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واقعہ کے بعد آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے نوٹس لے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا۔

    ایس پی صدر نبیل کھوکھر سمیت پولیس حکام موقع پر پہنچے اور شواہد حاصل کیے، موقع سے ایک شدید زخمی ڈاکو کو بھی گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے کی جارہی ہے۔ مقتول ڈسٹرک بار راولپنڈی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔