Tag: جج محمد بشیر

  • دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائرڈ ہوگئے

    دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائرڈ ہوگئے

    اسلام آباد : دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائرڈ ہوگئے، جج محمد بشیر نے نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی کو سزائیں سُنائی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 12سال بعد ریٹائرہوگئے، جج محمد بشیر 13 مارچ 2012 کو احتساب عدالت میں تعینات ہوئے تھے اور 12 سال تک بطور احتساب عدالت جج خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوئے۔

    جج محمد بشیر نے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزائیں سنائیں جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سُنائی تھی۔

    جج محمد بشیر کے پاس صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کیسز بھی زیر سماعت رہے۔

    اس کے علاوہ جج محمد بشیر نے سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی ، راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف کیسز بھی سنے۔

    جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد میڈیکل رخصت لے لی تھی۔

  • احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک مرتبہ پھر چھٹیوں کی درخواست دے دی

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک مرتبہ پھر چھٹیوں کی درخواست دے دی

    اسلام آباد : احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک مرتبہ پھر ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست دے دی، جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک مرتبہ پھرچھٹیوں کی درخواست دے دی، جج محمدبشیر نے صحت کو وجہ بتاتے ہوئے ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست جمع کرائی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ جج محمدبشیر نے چھٹی کی درخواست مارچ میں ریٹائرمنٹ تک کیلئے دی ہے۔

    گزشتہ ہفتے بھی جج محمدبشیر نےچھٹیوں کی درخواست جمع کرائی تھی تاہم جج محمد بشیر اپنی پہلے والی چھٹیوں کی درخواست واپس لے لی تھی۔

    جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی تھی۔

    جج محمد بشیر بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کیخلاف 190 ملین پاؤنڈریفرنس کی بھی سماعت کررہےہیں ، 10 فروری کو بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جانی ہے۔

  • احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست واپس لے لی

    احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست واپس لے لی

    اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد کےجج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست واپس لے لی، جج محمد بشیر نے طبیعت ناسازی پرخصت کی درخواست دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے جج محمد بشیر کی رخصت کی درخواست منظور نہ کی، ذرائع نے بتایا ہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد کےجج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست واپس لے لی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جج محمد بشیر نےطبیعت ناسازی پر24 جنوری سے14 مارچ تک رخصت کی درخواست دی تھی۔

    جج محمد بشیر کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کے خلاف 2 ریفرنسز زیرسماعت ہیں ، جج محمد بشیر مدت ملازمت مکمل ہونے پر 14 مارچ کوریٹائرہورہے ہیں۔

  • احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک رخصت مانگ لی

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک رخصت مانگ لی

    اسلام آباد : احتساب عدالت کے جج محمدبشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک رخصت مانگ لی، جج محمد بشیر کی 14 مارچ 2024 کو ریٹائرمنٹ شیڈول ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائیکورٹ اور وزارت قانون انصاف کو خط لکھ دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جج محمد بشیر نے طبیعت نا ساز ہونے کے باعث رخصت کیلئے خط لکھا، جس میں جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک رخصت مانگ لی ہے۔

    جج محمد بشیر نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیوں کیلئے خط لکھا ہے، ان کا خط ہائیکورٹ اور وزارت قانون انصاف کو موصول ہوگیا ہے۔

    خط میں طبیعت ناسازی کےباعث ڈیوٹی سرانجام دینےسےمعذرت کی گئی ہے ، جج محمد بشیر کی 14 مارچ 2024 کو ریٹائرمنٹ شیڈول ہے۔

    یاد رہے جج محمد بشیر نےنوازشریف ، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی ، چیئرمین پی ٹی آئی اورشوکت عزیز کے کیسز سنے جبکہ جج محمد بشیر نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال کی سزاسنائی تھی۔

    جج محمدبشیر کی عدالت میں راجہ پرویز اشرف کیخلاف کیسز اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان کا کیس بھی زیر سماعت ہیں، جج محمد بشیر 2012 سےاحتساب عدالت میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔