Tag: جج کی اہلیہ شامل تفتیش

  • ملازمہ تشدد کیس میں جج کی اہلیہ شامل تفتیش، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار

    ملازمہ تشدد کیس میں جج کی اہلیہ شامل تفتیش، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار

    ملازمہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ شامل تفتیش ہوگئی ہیں، سومیہ عاصم نے خصوصی ٹیم کے سامنے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سول جج کی اہلیہ ملازمہ تشدد کیس کے سلسلے میں شامل تفتیش ہوگئی ہیں، ملزمہ جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کی جانب سے خصوصی ٹیم کےسامنے صحت جرم سے انکار کردیا گیا ہے۔

    جج کی اہلیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بچی ہمارے گھر پر ملازمہ نہیں تھی اور نہ کام کرتی تھی، بچی کی امداد کے طورپر اس کے والدین کو اب تک 60 ہزار روپے بھیجے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ملزمہ سومیہ عاصم نے کہا کہ پیسے شوہر سول جج عاصم حفیظ کے موبائل سے آن لائن بھیجے تھے۔

    ملزمہ سومیہ عاصم کا بیان میں کہنا تھا کہ بچی پر کوئی تشدد نہیں کیا اسے اسکن الرجی تھی، بچی کے سر پر چوٹ کیسے لگی ہمیں نہیں معلوم۔

    اسپیشل جے آئی ٹی نے ملزمہ سومیہ عاصم سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے، واضح رہے کہ ملزمہ سومیہ عاصم ملازمہ تشدد کیس میں عبوری ضمانت پر ہے۔