Tag: جج ہمایوں دلاور

  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم : ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

    جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم : ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ  نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں ایف آئی اے کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم کیس میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی صدیق انجم کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اےکی جانب سے رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے، ڈی جی ایف آئی اے کی رپورٹ ہمارے موقف کی تائید ہے، ایف آئی اےرپورٹ کے مطابق جج کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کی گئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا اور ایف آئی اے کی خصوصی عدالت میں مقدمے کا ٹرائل روکنے کا حکم امتناع برقرار رکھا

    جسٹس بابرستار نے ایف آئی اے رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں کس طرح کی زبان لکھی گئی ہے؟ ایف آئی اے کو معلوم نہیں عدالت میں رپورٹ کس طرح فائل کی جاتی ہے؟

    عدالت کے استفسار پر ایف آئی اے کے وکیل نے بتایاکہ شکایت جج  نے نہیں ان کے بھانجے نے درج کروائی تھی۔

    جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے ایف آئی اے کی پوری رپورٹ ہی جج کے تحفظات پر ہے، کوئی جج کی طرف سے کیسے شکایت درج کروا سکتا ہے؟ ایف آئی اے رپورٹ میں مہم سے عدلیہ کا وقار ختم کرنے کا لکھا ہے، آپ کو پتہ ہے اس ہائیکورٹ کے کتنے ججوں کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہمات چلیں؟

    جج کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے ججوں کےمعاملے پر ایف آئی اے نے کہا کہ کچھ پتہ نہیں کون کر رہا ہے،اِس کیس میں ایف آئی اے کو سب پتہ چل گیا حالانکہ جج نے خود شکایت بھی نہیں جمع کرائی۔

    بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات

    چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کو اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کوسزاسنانےوالےجج ہمایوں دلاور کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، وزارت قانون وانصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات کیا گیا ہے ، جج ہمایوں دلاور کو 3سال کیلئےبطوراسپیشل جج سینٹرل ٹوتعینات کیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ جج ہمایوں دلاورجوڈیشل کمپلیکس اسلام آبادمیں فرائض انجام دیں گے۔

    جج ہمایوں دلاورنےتوشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزاسنائی تھی ، جج ہمایوں دلاورایف آئی اے،سائبرکرائم سےمتعلق کیسز دیکھیں گے۔

  • توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور نے ہائیکورٹ رپورٹ کردیا

    توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور نے ہائیکورٹ رپورٹ کردیا

    اسلام آباد : توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور نے ہائیکورٹ رپورٹ کردیا ، جج ہمایوں دلاور کو ہائی کورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور نے ہائیکورٹ رپورٹ کردیا، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے گزشتہ روز ہائیکورٹ کورپورٹ کیا۔

    3 روز قبل جج ہمایوں دلاور کو ہائی کورٹ نے او ایس ڈی بنایا تھا اور رجسٹرار ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بننے کے بعد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    جج ہمایوں دلاور نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا ، جس میں جج ہمایوں دلاور نے سیشن عدالت سے اسپیشل کورٹ یا ہائیکورٹ ٹرانسفر کی استدعا کی تھی۔

    واضح رہے جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ کیس کی سماعت کی تھی۔ یہ کیس قریباً 8 ماہ تک زیرسماعت رہا جس پر جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی اور وہ 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

  • ‘جج ہمایوں دلاور کیخلاف مس کنڈکٹ پر انکوائری اور کارروائی ہوسکتی ہے’

    ‘جج ہمایوں دلاور کیخلاف مس کنڈکٹ پر انکوائری اور کارروائی ہوسکتی ہے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ جج ہمایوں دلاور کیخلاف مس کنڈکٹ پرانکوائری اورکارروائی ہوسکتی ہے، انصاف کاقتل اور لوگوں کی زندگی سے کھیلنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرے ہوئے کہا کہ جج ہمایوں دلاور کو ایڈمنسٹریٹو سطح پر او ایس ڈی بنا دیا گیا، انکوائری ہوسکتی ہے۔

    شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ جج ہمایوں دلاورکیخلاف مس کنڈکٹ پرانکوائری اورکارروائی ہوسکتی ہے، جوڈیشل سطح پرجج ہمایوں دلاور کے فیصلےکیخلاف کیس زیرسماعت ہے۔

    وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ جوڈیشل سطح پرجج ہمایوں دلاورکافیصلہ معطل کیاجاسکتاہے، انصاف کاقتل اورلوگوں کی زندگی سےکھیلنےوالوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

    یاد رہے سابق وزیراعظم اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوتوشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری دی، جس کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست کو توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا دی تھی جس کے بعد سے وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

  • ورکشاپ میں شامل پاکستانی ججز کے انتخاب میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں، برطانوی یونیورسٹی

    ورکشاپ میں شامل پاکستانی ججز کے انتخاب میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں، برطانوی یونیورسٹی

    لندن: برطانوی یونیورسٹی ہُل نے کہا ہے کہ ورکشاپ میں شامل پاکستانی ججز کے انتخاب میں اس کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی یونیورسٹی نے پاکستانی ججز کے تربیتی کورس سے متعلق وضاحت جاری کر دی ہے، یونیورسٹی آف ہُل نے ٹریننگ کورس سے متعلق وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ٹریننگ کے لیے افراد کے انتخاب میں اس کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے کورس میں شرکت کرنے والے ججز کا انتخاب پاکستان کی متعلقہ عدالتیں کرتی ہیں، موجودہ کورس کے شرکا کا انتخاب اسلام آباد سپریم کورٹ اور پشاور کی ہائی کورٹس نے کیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج انگلینڈ روانہ

    اعلامیے کے مطابق ہل یونیورسٹی 2014 سے پاکستانی ججز کے لیے ورکشاپ منعقد کروا رہی ہے۔ یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے سیشن جج ہمایوں دلاور بھی یونیورسٹی آف ہل کی ورکشاپ میں شریک ہیں۔