Tag: جدہ

  • ورلڈ میمن آرگنائزیشن کا سالانہ اجلاس سلمان اقبال کی زیرصدارت پہلی بار جدہ میں منعقد ہوگا

    ورلڈ میمن آرگنائزیشن کا سالانہ اجلاس سلمان اقبال کی زیرصدارت پہلی بار جدہ میں منعقد ہوگا

    صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال کی زیرصدارت ڈبلیو ایم او کا سالانہ جنرل اجلاس پہلی بار جدہ میں منعقد ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈبلیو ایم او کا 23واں سالانہ اجلاس صدر سلمان اقبال کی زیرصدارت 6 تا 9 نومبر کو انٹرکونٹینینٹل جدہ میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر سے مین کمیونٹی کے افراد کی شرکت متوقع ہے۔

    صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال، چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز ارشد ستار اور صدر ڈبلیو ایم او مڈل ایسٹ کامران غنی کی جانب سے دنیا بھر میں میمن کمیونٹی کو شرکت دی دعوت دی گئی ہے۔

    جدہ میں ہونے والے اجلاس کےلیے آئن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے، شرکا میٹنگ میں شرکت کے ساتھ عمرے کی سعادت بھی حاصل کرسکیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/president-wmo-salman-iqbal-addressed/

  • جدہ میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ

    جدہ میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ

    جدہ: سعودی شہر جدہ میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مغربی ساحلی شہر جدہ میں درجہ حرارت میں ایک غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو بعض مقامات میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

    سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر درجہ حرارت چونتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ درجہ حرارت کی محسوس کی جانے والی شدت 42 ڈگری ہے۔ گرمی میں اضافے کی وجہ مشرقی سمت سے چلنے والی خشک ہوا ہے۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز جدہ میں بعض مقامات پر 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت پہنچ گیا تھا، ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ اس موسم کا پہلا واقعہ تھا۔


    خادمِ حرمین شریفین کا ایک ہزار فلسطینی شہداء کے اہل خانہ کو حج کروانے کا اعلان


    ماہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی مشرق سے آنے والی ایک گھنی گرد و غبار کی لہر کے ساتھ نمودار ہوئی جس نے مکہ مکرمہ کے علاقے اور اس کے ساحلی مقامات، بشمول جدہ کو متاثر کیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ ہوائیں سعودی عرب کے مشرق میں واقع انتہائی گرم اور خشک صحرائی علاقوں سے اٹھتی ہیں، اور مکہ کی پہاڑیوں سے گزرتی ہوئی جدہ کی جانب آتی ہیں، آج سے یہ مشرقی ہوائیں کمزور پڑنے لگیں گی اور ان کی جگہ بحیرہ احمر سے آنے والی شمال مغربی ہوائیں لیں گی، جو گرمی کی شدت میں کمی کا باعث بنیں گی۔

  • غلاف کعبہ کی نمائش سے متعلق اہم اعلان

    غلاف کعبہ کی نمائش سے متعلق اہم اعلان

    سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی آرٹس بینالے 2025 کے تحت غلاف کعبہ کی نمائش کی جارہی ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے متعدد تقریبات منعقد کی گئیں، جس میں سب سے خاص مکہ سے باہر پہلی بار مکمل غلاف کعبہ کو عوام الناس کے لیے نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق جدہ میں ہونے والی نمائش میں ملکی و غیر ملکی زائرین کو غلاف کعبہ کی انتہائی نفاست سے کی گئی بُنائی اور کڑھائی کو قریب سے دیکھنے اور تفصیل جاننے سعادت حاصل ہوئی۔

    ریشم سے تیار کی گئی غلاف پر سونے اور چاندی کے تاروں سے آیات مبارکہ تحریر کی جاتی ہیں۔

    کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کے حج ٹرمینل میں درعیہ بینالے فاؤنڈیشن کی میزبانی میں منعقدہ اسلامی آرٹ بینالے کا دوسرا ایڈیشن 25 مئی تک جاری رہے گا۔

    اس آرٹس نمائش کا مقصد زائرین کو قدیم اسلامی دستکاری اور اسلامی ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا ہے، غلافِ کعبہ قرآنی آیات، اسماء حسنہ اور اسلامی طرز کی آرائش کے ساتھ اسلامی فنون کی تخلیق کی اعلیٰ ترین شکل تصور کیا جاتا ہے۔۔

    درعیہ بینالے فاؤنڈیشن کے مطابق جدہ آرٹ بینالے اسلام اور مسلمانوں کی خدمات کے حوالے سے نایاب اسلامی فن پاروں کی عکاسی کرتی ہے۔یہ نمائش غلاف کعبہ کی تیاری کے مراحل میں غیر معمولی مہارت اور ہنرمندی کے ساتھ سعودی عرب میں دہائیوں پر محیط اسلامی خدمات کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ آیات کی منفرد خطاطی اور اسلامی نقش و نگار کے ساتھ اسلامی فنون کی اعلیٰ تخلیقی صلاحیتوں کی مثال ہے جو دنیا بھر سے آنے والے عازمین اور زائرین عمرہ کی زندگی میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔

    واضح رہے کہ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ 1927سے ہر سال خانہ کعبہ کے لیے نفیس کڑھائی شدہ خوبصورت غلاف تیار کر رہا ہے جو ہر سال تبدیل کیا جاتا ہے۔

    سعودی عرب: مدینہ منورہ سمیت متعدد شہروں میں بارشوں کا الرٹ جاری

    اسلامی آرٹس بینالے کے دیگر زون میں بے شمار قدیم تاریخی اسلامی نوادرات اور عصری فن پارے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

  • جدہ میں رہائشی عمارت زمین بوس، اموات کا خدشہ

    جدہ میں رہائشی عمارت زمین بوس، اموات کا خدشہ

    سعودی عرب کے مغربی ساحلی شہر جدہ کے قریب الفیصلیہ میں رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی، شہری دفاع کی ٹیموں کی جانب سے ملبے میں پھنس جانے والوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہائشی عمارت گرنے کے سبب کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

    جدہ سے سعودی میڈیا کے مطابق مقامی شہری دفاع کی ٹیموں نے 2 افراد کو ملبے کے نیچے سے ریسکیو کرلیا ہے، عمارت گرنے سے ملبے میں دبے ہوئے دیگر افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل سعودی عرب میں جدہ انڈسٹریل سٹی کے کارخانے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی تھی، جس پر جلد قابو پالیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے عاجل کے مطابق شہری دفاع کے ریجنل ڈائریکٹر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انڈسٹری سٹی میں قائم پرنٹر کی سیاہی تیار کرنے والے کارخانے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے بتایا کہ جدہ کے صنعتی علاقے کے ایک کارخانے میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو حکام کو روانہ کیا گیا۔

    شہری دفاع اور مکہ گورنریٹ کے مطابق آگ لگنے کے مقام پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں، جنہوں نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔

    متاثرہ مقام پر کھڑی گاڑیوں کو شہری دفاع کے فائر فائٹنگ یونٹ نے احتیاط کے طور پر وہاں سے دور منتقل کروایا۔

    میکسیکو میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے رفح آپریشن کیخلاف شدید احتجاج

    ریسکیو ادارے نے آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اطراف میں مخصوص فوم کا اسپرے کیا، آگ سے بلند ہونے والے شعلے اور دھواں دور سے دکھائی دے رہا تھا۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔

  • روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ:   پاکستان سے براہ راست جدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز

    روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: پاکستان سے براہ راست جدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز

    جدہ : پاکستان سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت مزید 720 عازمین دو پروازوں کے ذریعے جدہ پہنچ گئے، سعودی حکام کی جانب سے عازمین کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے براہ راست جدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ، کراچی اور اسلام آبادسے 2 پروازوں کے ذریعے 720 پاکستانی عازمین جدہ پہنچ گئے۔

    پاکستان حج مشن کےسربراہ عبدالوہاب سومرو، قونصل جنرل خالدمجید نےخوش آمدیدکہا جبکہ وزارت مذہبی اموراور سعودی حکام کی جانب سے بھی عازمین کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    پہنچنے والے عازمین حج کو گلدستے، مٹھائیاں اور زمزم پیش کیا گیا، عازمین مکہ روٹ اقدام کے تحت 720 عازمین اسلام آباد اور کراچی سے روانہ ہوئے تھے۔

    پہلے مرحلے میں23 مئی تک کل 34،316 پاکستانی عازمین مدینہ منورہ پہنچے ، 24 مئی سے 9 جون تک 114پروازیں مزید 34،422 عازمین کو جدہ لے کر جائیں گی۔

    رواں برس پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے، جن میں سے 63 ہزار 805 افراد سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے جبکہ باقی عازمین پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جائیں گے۔

  • جدہ میں دنیا کا دوسرا بلند ترین سعودی پرچم ہوا کے دوش پر

    جدہ میں دنیا کا دوسرا بلند ترین سعودی پرچم ہوا کے دوش پر

    ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ میں دنیا کا دوسرا بلند ترین سعودی پرچم لہرا رہا ہے، پرچم کے پول میں انتہائی جدید ترین الیکٹریکل سسٹم بھی نصب ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں جدہ کی الاندلس شاہراہ کے ایک چوراہے پر نصب سعودی پرچم اپنی آب و تاب کے ساتھ لہرا رہا ہے، یہ اس وقت دنیا کا دوسرا بلند ترین پرچم ہے۔

    پرچم کے پول کی بلندی 170 میٹر ہے جبکہ پرچم کا سائز 1635 میٹر ہے، فلیگ پول کی کی تیاری کے لیے 12 فولادی پولز استعمال کیے گئے ہیں جنہیں انتہائی مضبوطی سے جوڑا گیا ہے۔

    پول جس چبوترے پرنصب کیا گیا ہے اس کی لمبائی 28 میٹر ہے۔

    پول میں انتہائی جدید ترین الیکٹریکل سسٹم نصب ہے جن میں لگے سینسرز ہوا کی رفتار اور اس کے رخ کے علاوہ ہوا میں نمی کے تناسب کے بارے میں کنٹرول یونٹ کو فوری طور پر مطلع کرتے ہیں۔

    پول کی انتہائی بلندی پر جہازوں کے لیے انتباہی لائٹ ہمہ وقت روشنی رہتی ہے جبکہ پول میں فائر فائٹنگ کا خود کار نظام بھی لگایا گیا ہے۔

    فلیگ پول کے چبوترے پر مملکت کی علامت تلواریں اور کھجور کا درخت بنایا گیا ہے جبکہ اطراف کو روشن رکھنے کے لیے 13 لائٹ پولز کا بھی انتظام ہے۔

    علاوہ ازیں تبوک کے کنگ فہد روڈ، الجوف ریجن کے سکا کا شہر، جازان اور دیگر علاقوں میں بھی بڑے سعودی پرچم لہرائے گئے ہیں۔

  • جدہ میں آج بھی اسکول بند رہیں گے

    جدہ میں آج بھی اسکول بند رہیں گے

    ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ میں بارش کے امکان کے باعث بدھ 4 جنوری کو بھی اسکول بند رہیں گے۔

    اردو نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم جدہ نے کہا ہے کہ غیر یقینی موسمی حالات کے باعث بدھ 4 جنوری کو بھی اسکول بند رہیں گے۔

    رواں ہفتے کے دوران بارش کے باعث جدہ سمیت مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں میں تدریس آن لائن ہوتی رہی ہے۔

    وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ جدہ کے علاوہ مکہ مکرمہ، رابغ، خلیص، جموم، الکامل اور بحرہ کے تمام تعلیمی اداروں میں تدریس آن لائن ہوگی۔

    محکمہ تعلیم کے مطابق طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ کی سلامتی کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • کراچی سے جدہ جانے والی پرواز 10 گھنٹے تاخیر کا شکار

    کراچی سے جدہ جانے والی پرواز 10 گھنٹے تاخیر کا شکار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے سعودی شہر جدہ جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز 10 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی، پرواز فنی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 731 میں فنی خرابی تاحال دور نہ ہوسکی۔

    جدہ جانے والی پرواز 10 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ انجینیئر طیارے میں فنی خرابی کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پرواز کو دوپہر 1 بجے روانہ کردیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر مسافروں کو ناشتہ فراہم کیا جارہا ہے۔

  • جدہ سے اندرون ملک کم قیمت پروازیں شروع

    جدہ سے اندرون ملک کم قیمت پروازیں شروع

    ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ سے ویز ایئر کی سستی پروازیں شروع کردی گئیں جن کی ابتدائی قیمت صرف 299 ریال ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 7 یورپی ممالک کے لیے لو بجٹ ایئر لائن ویز ایئر کی پروازیں شروع ہوگئیں۔

    ویز ایئر کا یکطرفہ کم از کم کرایہ 79 ڈالر (299 ریال) ہے، ویز ایئر کی پروازیں شمالی ٹرمینل سے آپریٹ کی جارہی ہیں۔

    ویز ایئر نے سعودی عرب میں آپریشنل کارروائی کی شروعات ستمبر میں کی تھی، اس میں سستی 10 لاکھ سے زیادہ نشستیں مہیا ہیں، مملکت سے بخارسٹ، بڈاپسٹ، کاتانیا، رتکا، میلانو، نیپلز، روم، ترانا، قرنا، وینس اور ویانا جیسے ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

    سعودی محکمہ سیاحت نے محکمہ شہری ہوا بازی، مطارات القابضہ کمپنی اور فضائیہ کو جوڑنے والے پروگرام کے تعاون سے ویز ایئر کے اسٹیشنوں کا افتتاح کیا ہے۔

    مملکت سے 20 نئے یورپی یوائی اڈوں کے لیے ویز ایئر کی پروازیں مہیا کی گئی ہیں، یہ ریاض، جدہ اور دمام سے چلائی جارہی ہیں۔

  • جدہ  میں کلاؤڈ برسٹ ، بارش کا 13 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    جدہ میں کلاؤڈ برسٹ ، بارش کا 13 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    جدہ : سعودی شہر جدہ میں بارش کا 13 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ، دس گھنٹے میں 266 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں کلاؤڈ برسٹ ہوگیا اور موسلادھار بارش کا 13 سال کاریکارڈٹوٹ گیا۔

    دس گھنٹے میں دو سو سڑسٹھ ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی، جس کے باعث بہت سے علاقے زیرآب آگئے، گاڑیوں کے ڈھیر لگ گئے۔

    مختلف حادثات میں دو افراد جان سے گئے جبکہ مکہ جانے والی سڑکیں بند ہوگئیں، جسے کھولنے کا کام جاری ہے۔

    مکہ اورجدہ میں گیارہ ہزار رضاکارکام کر رہے ہیں۔۔ شاہراہوں سے پانی نکالا جارہا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے پورے ہفتے بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔