Tag: جدہ ایئرپورٹ

  • سعودی عرب: جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ کا مسافروں کو انتباہ

    سعودی عرب: جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ کا مسافروں کو انتباہ

    سعودی عرب میں جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مملکت آنے والے مسافروں کو تنبیہ کی ہے کہ مختلف نوعیت کی ممنوعہ اشیا اپنے ہمراہ نہ لائیں تاکہ کسی مشکل صورتحال سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے ممنوعہ اشیا کی فہرست جاری کی گئی ہے جن کی پابندی کرنا تمام مسافروں کے لیے بے حد ضروری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جاری کی جانے والی ممنوعہ اشیا میں سرفہرست ہر قسم کی منشیات جن میں الحکول والے مشروبات بھی شامل ہیں۔ بجلی کا جھٹکا لگانے والی اشیا جن سے کرنٹ لگنے کا اندیشہ ہو۔

    ایسے قلم اور نگاہ یا دھوپ میں استعمال ہونے والے چشمے جن میں حساس کیمرے لگے ہوں جنہیں غیرقانونی اور جاسوسی کے مقاصد کیلیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    ممنوعہ پوکر گیم جو جوئے وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔ الیکٹرانک پائپ جس میں نشہ آورممنوعہ مواد اور مضر صحت خوشبو شامل ہو۔ دیگر ممنوعہ اشیا میں قیمتی دھاتیں اور خام سونا، غیراخلاقی سامان و اشیا مملکت میں لانا قطعی طورپر منع ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور کی جانب سے عازمینِ حج کے استفسارات کا جواب دینے اور انھیں مذہبی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے مفت ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور کی جانب سے قائم کی گئی اس ٹول فری ہیلپ لائن کا نمبر (800 2451000) ہے اور یہ سروس، عازمینِ حج کے لیے ہفتے کے ساتوں دن اور 24 گھنٹے فعال رہے گی۔

    رپورٹس کے مطابق یہ سروس دس زبانوں میں رہنمائی فراہم کرے گی جن میں عربی، اردو، انگریزی، فرانسیسی، ترکی، بنگلہ، ہاؤسا، انڈونیشائی، امراہک (حبشہ کی زبان) اور ہندی زبان شامل ہیں۔

    مسجد الحرام میں عازمین حج کی سہولت کے لیے برقی گاڑیوں کی سہولت

    عازمینِ حج کے لیے مفت ہیلپ لائن، وزارت کے ان انیشی ایٹیوز میں سے ایک ہے جن کا مقصد حج کے ارکان کی ادائیگی کے لیے اسلامی اصولوں کے مطابق سہولت پیدا کرنا ہے۔

  • جدہ ایئرپورٹ سے ڈھائی لاکھ عازمین حج روانہ

    جدہ ایئرپورٹ سے ڈھائی لاکھ عازمین حج روانہ

    حج سیزن 2024 اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے، جبکہ حجام کرام کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اب تک ڈھائی لاکھ حاجی اپنے آبانی وطن روانہ ہوچکے ہیں۔ جبکہ آئندہ دنوں میں مزید حجاج کی روانگی اس ایئرپورٹ کے ذریعے ہوگی اور یہ تعداد دس لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق عازمین کی روانگی کا سلسلہ مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے بھی شروع ہوچکا ہے۔

    حجاج کے لیے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر محکمہ پاسپورٹ کے کاؤنٹرز کے قریب قرآن پاک کا نسخہ ان کی اپنی زبان میں رکھا گیا ہے۔ جو روانگی کے وقت ہر حاجیوں کو دیا جائے گا۔

    مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے ترجمان میجر ناصر العتیبی کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر کاؤنٹرز 24 گھنٹے پوری طرح سے امور انجام دے رہے ہیں، ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے پوری تندہی سے حجاج کی روانگی کے عمل کو تیز اور آسان بنائیں گے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں حج سیزن کے دوران شدید گرمی سے جاں بحق ہونے والے حجاج کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی ہے۔

    ایام تشریق کا اختتام ہوتے ہی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا، مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران گرمی سے تقریباََ 900 سے زائد عازمین حج جاں بحق ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 922 مرنے والوں میں سے 68 ہلاکتیں ہندوستان سے تھیں، جن کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔

    پاکستان نے حج کے لیے سعودی عرب جانے والے 35 عازمین کی اموات کی تصدیق کی ہے۔

    پاکستان کے حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عبد الوہاب سومرو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 18 جون تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 35 پاکستانیوں کی اموات ہوئی ہیں، مکہ میں 20 اور مدینہ میں چھ اموات ہوئی ہیں۔ ان کے بقول منیٰ میں چار، عرفات میں تین اور مزدلفہ میں دو اموات ہوئی تھیں۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 600 کا تعلق مصرسے ہے، جبکہ 144 کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔

    حج مزید کتنے سال گرمیوں میں اور کب سردیوں میں ہوگا، سعودی محکمہ موسمیات

    اردن کے ساٹھ اور تیونس کے پینتیس حاجی جاں بحق ہوئے، جبکہ دوران حج گرمی سے ایران کے گیارہ اور سینیگال کے تین حاجی جاں بحق ہوئے۔

  • جدہ ایئرپورٹ پر دو عمرہ زائرین کی جان بچالی گئی

    جدہ ایئرپورٹ پر دو عمرہ زائرین کی جان بچالی گئی

    سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیکل ٹیم نے دل کا دورہ پڑنے والے دو عمرہ زائرین کی زندگیاں بچالیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک عمرہ زائر پاکستانی ہے جس کی عمر 70 سال ہے جبکہ دوسرا ازبک زائر ہے جس کی عمر 68 سال بتائی جارہی ہے۔

    میڈیکل ٹیم نے اس حوالے سے بتایا کہ دونوں حاجیوں کے دل کی دھڑکن رک گئی تھی، جنہیں فوری طور پر طبی مدد فراہم کرکے دونوں زائرین کی زندگیاں بچالی گئیں۔

    میڈیکل ٹیم کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ ٹیم 24 گھنٹے ایئرپورٹ پر زائرین اور مسافروں کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے موجود رہتی ہے۔

    میڈیکل ٹیم کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کرنیکی بھی صلاحیت رکھتی ہے،جبکہ ایئرپورٹ پرموجود میڈیکل ٹیم کے پاس جان بچانے کیلیے تمام آلات موجود ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ میڈیکل ٹیم نے اس سے قبل بھی دوران عمرہ دل کی تکلیف میں مبتلا ایک معمر حاجی کی زندگی کو بچایا تھا۔

    میڈیکل حکام کی جانب سے عمرہ زائر کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، جہاں طبی عملے نے معائنہ اور ٹیسٹ کیے تو پتہ چلا کہ دل کی بڑی رگ میں خون جما ہوا ہے۔

    کویت: تارکین وطن کے فیملی ویزوں سے متعلق اہم خبر

    ہنگامی بنیادوں پر طبی ٹیم کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی پہنچی جہاں ڈاکٹروں نے عمرہ زائر کو کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی سہولت فراہم کیں، اس طرح ایک زائر کی قیمتی زندگی کو بچالیا گیا۔

  • ’جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے خبردار کردیا‘

    ’جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے خبردار کردیا‘

    جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی جانب سے خبر دار کیا گیا ہے کہ ملازمتوں کے حوالے سے موصول ہونیوالی جعلی ای میلز سے محتاط رہا جائے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ (ایکس) پر خبردار کیا گیا ہے کہ ملازمتوں کے حوالے سے موصول ہونے والی جعلی ای میلز پر توجہ نہ دی جائے۔

    انتظامیہ نے کہا ہے کہ ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کی میلزنہیں بھیجی جاتیں، درکار اسامیوں کے حوالے سے اطلاع صرف ایئرپورٹ انتظامیہ کی ویب سائٹ پرہی جاری کی جاتی ہے انفرادی طور پر کسی کو ای میل کے ذریعے آگاہ نہیں کیا جاتا۔

    انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی فرضی ای میل کا جواب نہ دیا جائے اور اسے کھولنے سے گریز کیا جائے۔

    واضح رہے بعض ہیکرز کی جانب سے لوگوں کو ایسی ای میلز ارسال کی جارہی ہیں، ای میلز میں ایئرپورٹ پرخالی اسامیوں کی بھرتی کیلیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں، جن میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ یہ ای میل ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے ارسال کی گئی ہیں۔

  • رمضان المبارک کے دوران عمرہ کرنے والوں کی ریکارڈ تعداد

    رمضان المبارک کے دوران عمرہ کرنے والوں کی ریکارڈ تعداد

    ریاض: سعودی عرب کے جدہ ایئر پورٹ پر رمضان اور عید کی تعطیلات کے دوران 44 لاکھ افراد کو سفر کی سہولیات فراہم کی گئیں، صرف یکم اپریل کو ڈیڑھ لاکھ افراد نے سفر کیا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں مطارات جدہ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سال عمرہ سیزن کا آپریشنل پلان کامیاب رہا ہے، 44 لاکھ افراد کو رمضان اور عید الفطر کی تعطیلات میں سفر کی سہولت فراہم کی گئی۔

    مطارات جدہ کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین ایمن ابو عباۃ کا کہنا ہے کہ رواں عمرہ سیزن میں کئی نئے اقدامات کیے گئے، عمرہ زائرین کی تمام کارروائی تیزی سے نمٹانے اور امیگریشن اینڈ کسٹم زون میں انتظار کا دورانیہ کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

    ایمن ابو عباۃ کا کہنا تھا کہ جدہ ایئرپورٹ پر رمضان اور عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 44 لاکھ سے زیادہ افراد کو آمد ورفت کی سہولت فراہم کی گئی، 28 ہزار پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں، 79 لاکھ بیگ منتقل کیے گئے، ایئر کارگو کا مجموعی حجم اس دوران 30 ہزار ٹن تک پہنچ گیا۔

    انہوں نے کہا کہ جدہ ایئرپورٹ نے بہترین آپریشنل نمبر ریکارڈ کروائے ہیں، سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران تقریباً 11 ملین افراد نے سفر کیا جو 2022 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں تقریباً 99 فیصد زیادہ ہے، 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 5.6 ملین افراد نے سفر کیا تھا۔

    ان کے مطابق 10 رمضان یکم اپریل 2023 کو جدہ ایئرپورٹ سے 1 لاکھ 43 ہزار افراد نے سفر کیا جو ایک ریکارڈ ہے۔

    مطارات جدہ کمپنی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ 27 سے زیادہ سرکاری و نجی اداروں کے نمائندہ، 20 ہزار اہلکاروں نے زائرین کو سہولتیں فراہم کیں، ایئرپورٹ کے تمام ٹرمینلز پر مطلوبہ انتظامات کیے گئے تھے۔

  • جدہ ایئر پورٹ سے مسجد الحرام تک مفت بس سروس

    ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ سے مسجد الحرام تک زائرین کو مفت بس سروس فراہم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ سے زائرین کو حرم مکی پہنچانے کے لیے مفت بس سروس فراہم کی جائے گی۔

    کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ٹرمنل ون سے مسجد الحرام تک زائرین کو مفت بس سروس فراہم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مفت بس سروس سے وہی زائرین مستفید ہوں گے جو احرام میں ہوں گے۔

    یہ سہولت زائر سعودی شہریوں کو بھی حاصل ہوگی، انہیں مفت بس سروس سے استفادے کے لیے قومی شناختی کارڈ دکھانا ہوگا جبکہ مقیم غیر ملکی زائرین کو یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے اقامہ کارڈ پیش کرنا ہوگا۔

    ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمنل ون سے ہر 2 گھنٹے بعد بس حرم شریف کے لیے چلائی جائے گی، بس سروس روزانہ صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک مفت فراہم کی جائے گی۔

    ایئر پورٹ سے مکہ روانگی کا مرکز پہلی منزل پر ایکیوریم کے برابر میں ہے، جبکہ واپس ایئرپورٹ کے لیے کدی اسٹیشن اور وقف ملک عبد العزیز پارکنگ مختص ہے۔

    دوسری جانب مسجد الحرام سے دوپہر 12 بجے سے لے کر رات 12 بجے تک ہر 2 گھنٹے بعد ایئرپورٹ کے لیے بس سروس مہیا ہوگی۔

  • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے اہم خبر

    سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے اہم خبر

    کراچی : جدہ ایئرپورٹ پر امیگریشن سسٹم بیٹھ گیا ، جس کے باعث مسافر کو جہاز سے نہ اترنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ ایئرپورٹ کے شمالی ٹرمینل پر دوبارہ امیگریشن سسٹم بیٹھ گیا ، جس کے بعد ائیرپورٹ حکام نےامیگریشن نظام نہ ہونے پر گیٹ بندکرادئیے۔

    مسافرجدہ ائیرپورٹ سے باہر پارکنگ میں موجود ہے جبکہ غیر ملکی پروازوں سے آنیوالوں کو سسٹم فعال ہونے تک جہاز سے نہ اترنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پی آئی اے کی اسلام سے جدہ پروازپی کے741 کے مسافر تاحال جہازمیں موجود ہے جبکہ جدہ سے لاہور آنےوالی پی کے760 پرواز کیلئے 329 مسافر بک ہیں۔

    ان329مسافروں میں سے زیادہ ترائیرپورٹ بلڈنگ کے اندرنہیں پہنچ سکے، پی آئی اے کا کہنا ہے کہ امیگریشن سسٹم کی جزوی بحالی اور رش کےباعث پروازپر تاخیرمتوقع ہے۔

  • جدہ ایئرپورٹ سے متعلق بڑی خبر

    جدہ ایئرپورٹ سے متعلق بڑی خبر

    ریاض: سعودی عرب میں 40 سال بعد جدہ کے ’کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ‘ کا جنوبی ٹرمنل بند کردیا گیا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ جسے عمومی طور پر جدہ ایئرپورٹ بھی کہا جاتا ہے کے جنوبی ٹرمنل کو چالیس سال بعد ہمیشہ کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ٹرمنل کے تمام آپریشنل کو متبادل کے طور پر نئے ایئرپورٹ پر منتقل کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جنوبی ٹرمنل سعودی ایئرلائن کی اندرون ملک اور انٹر نیشنل پروازوں کے لیے مختص تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ اب سعودی ایئرلائن کے تمام آپریشنل کو جدہ ایئرپورٹ کے جنوبی ٹرمنل کے بجائے نئے ایئرپورٹ کے ٹرمنل 1 میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے تمام ترفضائی سرگرمیاں بحال ہیں۔

    جدہ ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل کی چھت کا ایک حصہ گرگیا

    کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے ٹرمنل بند کرنے سے متعلق خصوصی ویڈیو بھی شیئر کی۔

    عکس بندی کے ذریعے انہوں نے جنوبی ٹرمنل کے مختلف گوشے دکھائے اور کہا کہ ہماری کئی خوبصورت یادیں اس سے وابستہ ہیں، ہم نے 40 سال تک یہاں کام کیا ہے اور اب اسے بند کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ جدہ کے نئے ایئرپورٹ کا افتتاح ہوچکا ہے جہاں سے فضائی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں۔

  • جدہ ایئرپورٹ پر پہلی بار خواتین کو ملازمت دے دی گئی

    جدہ ایئرپورٹ پر پہلی بار خواتین کو ملازمت دے دی گئی

    ریاض: جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 200 سعودی خواتین کو مختلف شعبہ جات میں تعینات کیا گیا ہے۔

    سعودی اخبار کا کہنا ہے کہ ملازمت سے قبل سعودی خواتین کو ٹریننگ اکیڈمی سے خصوصی کورس کروایا گیا۔ انہیں گراﺅنڈ سروسز کی ٹریننگ دی گئی ہے۔

    ملازمت دینے والی کمپنی کے مطابق ٹریننگ اکیڈمی سے تربیت پانے والی خواتین کے پہلے گروپ کو 17 دسمبر 2019 میں تعینات کیا گیا ہے۔ خواتین کے دوسرے گروپ کی تعیناتی 2020 کے شروع میں کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ سعودی حکومت بے روزگار مقامی خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار دلانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر کام کر رہی ہے۔ فی للحا ایسے شعبوں پر کام ہورہا ہے جہاں سعودی خواتین کو محدود ٹریننگ کورس کے ذریعے روزگار کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔

    سعودی عرب میں خواتین میں بے روزگاری کی شرح 30 فیصد کے لگ بھگ ہے، حکومت سنہ 2020 کے دوران یہ شرح انتہائی محدود کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔

  • جدہ ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل کی چھت کا ایک حصہ گرگیا

    جدہ ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل کی چھت کا ایک حصہ گرگیا

    ریاض: کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ کے حج ٹرمینل کی چھت کا ایک حصہ گر گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق جدہ ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل کی چھت کا ایک حصہ گر گیا، چھت گرنے کے وقت اتفاقی طور پر وہاں کوئی حاجی موجود نہیں تھا۔

    [bs-quote quote=”کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ کے حکام نے واقعے کی تفتیش کے لیے کمیٹی مقرر کردی” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    محکمہ شہری ہوا بازی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل کے تجارتی علاقے کی چھت کا ایک حصہ گرا ہے، واقعہ کے وقت تجارتی علاقے میں کوئی حاجی نہیں تھا اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ کے حکام نے واقعے کی تفتیش کے لیے کمیٹی مقرر کردی ہے۔

    محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ حادثے کے سبب جہازوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی ہے، حجاج کی روانگی معمول کے مطابق جاری ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر واقعے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔