Tag: جدید اسلحہ

  • پاکپتن میں پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک، جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد

    پاکپتن میں پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک، جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد

    (11 اگست 2025): پاکپتن میں ترکھنی روڈ پر سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوارن 4 ڈاکو مارے گئے۔

    ترجمان سی سی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار ڈاکو ہلاک ہوگئے، مارے گئے ڈاکوؤں سے جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

    ترجمان سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے پاکپتن کے ترکھنی روڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا، پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-car-thieves-arrested-orangi-avlc/

    دوسری جانب کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں اے وی ایل سی نے فائرنگ کے تبادلے میں تین کار چور گرفتار کر لئے، پولیس کے مطابق ملزمان سے دو پستول، مسروقہ کار، گاڑیوں کے تالے توڑنے والی راڈ اور چابیاں برآمد ہوئیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت امان اللہ، ندیم اور نادِر علی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم امان اللہ دو ہزار گیارہ سے جرائم میں ملوث ہے، ملزمان کا تعلق شہر کے بڑے منظم کار چور گروہ سے ہے، ملزمان کے ساتھی عمران اور زکریا مفرور ہیں۔

    جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان جھٹ پٹ بلوچستان کے رہائشی حاجی کو چوری کی گاڑیاں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقابلے کے مقدمات تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کئے گئے ہیں۔

  • جدید اسلحہ سے بھری بوری پکڑی گئی

    جدید اسلحہ سے بھری بوری پکڑی گئی

    سرگودھا بڑی تباہی سے بچ گیا، جدید اسلحہ سے بھری بوری پکڑی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا شہر کے وسط بلاک نمبر 5 میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جدید اسلحہ سے بھری بوری پکڑ لی، برآمد ہونے والے اسلحہ میں 7 کلاشنکوف 9 رائفل اور بندوق 2 نائن ایم ایم پسٹل شامل ہیں۔

    اے ایس پی سٹی سرگودھا عبد السمیع شیخ نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او فضل قادر تھانہ اربن ایریا کے ایس ایچ او شاہد اقبال کہ ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شہر کے وسط بلاک نمبر 5 سے اسلحہ سے بھری بوری برآمد کی گئی۔

     اے ایس پی سٹی سرگودھا نے بتایا کہ بڑی تعداد میں ممنوعہ بور کا اسلحہ بھی موجود ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ اسلحہ کس مقصد کے لیے اسمگل کیا گیا اور اسے کہاں لے کر جایا جا رہا تھا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ یہ اسلحہ مبینہ طور پر دہشت گردی کے لیے استعمال ہوسکتا تھا، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔