Tag: جدید ترین

  • نادرا نے جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرادی

    نادرا نے جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرادی

    نادرا نے جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی جس سے شہری موبائل ایپ کے بارے میں ہمیں اپنی آراء سے آگاہ کریں گے۔

    نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا دفتر اب پاکستانی شہریوں کے موبائل فون پر آگیا ہے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی بدولت اب پاکستانی شہریوں کو  شناختی کارڈاور فیملی رجسٹریشن کارڈ بنوانے کے لئے نادرا دفاتر جانے اور لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی بالکل ضرورت نہیں۔

     نئی موبائل ایپ کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ نئی پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں دستاویزات کی شناخت کا نظام اور بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی شامل ہے۔

    اس سہولت کی بدولت آپ شناختی دستاویزات بنوانے کی کارروائی میں پیش آنے والے تمام مراحل اپنے موبائل فون کے ذریعے ہی مکمل کر سکتے ہیں، مثلاً ضروری دستاویزات اپ لوڈ کر سکتے ہیں، تصویر اور فنگر پرنٹس بنا سکتے ہیں اور ڈیجیٹل دستخط بھی آن لائن درخواست میں شامل کر سکتے ہیں۔

     طارق ملک نے کہا کہ یہ جدت آمیز اقدام خدمات میں بہتری کے ذریعے ڈیجیٹل پاکستان کے مقاصد کے حصول میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ موبائل ایپ تمام پاکستانی شہریوں کے لئے بے پناہ سہولت کا باعث بنے گی۔

     اس کے ساتھ ساتھ یہ نادرا کی کامیابیوں میں بھی ایک نیا اضافہ ثابت ہو گی جس کی بدولت قبل ازیں پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن چکا ہے جس نے ایک سے زیادہ بائیومیٹرک لینے اور دستاویزات جمع کرانے جیسی سہولیات آن لائن متعارف کرا دی ہیں۔

     چیئرمین نادرا نے بتایا کہ اس ایپ کی تیاری میں "کنٹیکٹ لیس ٹیکنالوجی” کا استعمال کیا گیا ہے جس کی بدولت شہری سمارٹ فون کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوا کر جدید ڈیجیٹل سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری اس ایپ میں دئیے گئے سروے کے ذریعے ہمیں اپنی مفید آراء سے ضرور آگاہ کریں۔

  • برطانیہ نے اپنی تاریخ کی جدید ترین ایٹمی آبدوز تیارکرلی

    برطانیہ نے اپنی تاریخ کی جدید ترین ایٹمی آبدوز تیارکرلی

    لندن: برطانیہ نے اپنی تاریخ کی جدید ترین اور سب سے بڑی ایٹمی آبدوز’ایچ ایم ایس آڈیشیئس‘کو سمندر میں اتارنے کی تیاری مکمل کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق برطانوی ایٹمی آبدوز’ایسٹیوٹ کلاس‘سےتعلق رکھنے والی چوتھی آبدوز ہے جبکہ اسےتیار کرنے کا ٹھیکہ’بی اے ای سسٹمز‘ کے سپرد کیا گیا۔

    برطانیہ کے شمال مغرب میں بیرواِن فرنیس،کمبریا میں ایچ ایم ایس آڈیشیئس نامی آبدوز کوبنایا گیا ہےجس کے شپ یارڈ سے باہر آنے کی تصاویر گزشتہ روز ایک برطانوی اخبار نے جاری کی ہیں۔

    برطانیہ کی اس آبدوز سے متعلق وزارتِ دفاع اور برطانوی بحریہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    ایسٹیوٹ کلاس کی پہلی ایٹمی آبدوز 2010 میں برطانوی بحریہ کےحوالے کی گئی تھی جبکہ مجموعی طور پر ایسی 7 ایٹمی آبدوزیں بنانے کا منصوبہ ہے جو اندازاً 2022 تک مکمل ہوجائے گا۔

    ایسی ہر آبدوز پر ایک ارب 37 کروڑ برطانوی پاؤنڈ تقریباً 185 ارب پاکستانی روپےلاگت آئی ہے۔

    برطانیہ کی تاریخ کی جدید ترین آبدوز

    برطانوی دعووں کے مطابق یہ آبدوز پانی کی سطح پر آئے بغیر پوری دنیا کا چکر لگا سکتی ہے جبکہ کروز میزائل سے میل دور اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

    واضح رہےکہ اس آبدوز پر نصب آلات اتنے حساس ہیں کہ یہ برطانوی سمندری حدود میں رہتے ہوئے نیویارک کے ساحل پر موجود بحری بیڑے کی نقل و حرکت تک کا پتا چلا سکتی ہے۔اس کی لمبائی 318 فٹ ہے جبکہ اس کا وزن 7400 ٹن ہے


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں