کیلیفورنیا(31 جولائی 2025): امریکی بحریہ کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف 35 کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ کے زیر استعمال ایف 35 لڑاکا طیارہ کیلیفورنیا کے نیول ایئر اسٹیشن لیمور کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک نشست والے لڑاکا طیارے کا پائلٹ طیارے کے تباہ ہونے سے پہلے بچ نکلنے میں کامیاب رہا اس حادثے کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی تاہم کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 17 ستمبر 2023 میں ایک ایف-35بی (ٹیل نمبر 169591) جنوبی کیرولائنا کے نارتھ چارلسٹن کے اوپر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا تھا۔
حکام نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیا، لیکن طیارہ تقریباً 30 گھنٹوں تک غائب رہا اور اس کا ملبہ 18 ستمبر 2023 کی شام کو ملا تھا، حادثے کی وجہ پائلٹ کی خلائی بے سمتی (spatial disorientation) اور برقی خرابی تھی۔
28 جنوری 2025 کو بھی ایک ایف-35اے ایئلسن ایئر فورس بیس، الاسکا میں تربیتی پرواز کے دوران لینڈنگ سے پہلے گر کر تباہ ہوا تھا حادثے کی وجہ ایک "ان فلائٹ خرابی” بتائی گئی تھی۔