Tag: جدید ٹیکنالوجی سے لیس

  • جدید ٹیکنالوجی سے لیس بائیونک ہاتھ تیار

    جدید ٹیکنالوجی سے لیس بائیونک ہاتھ تیار

    اٹلی: ماہرین نے ہاتھوں سے محروم افراد کی زندگی جدید ٹیکنالوجی سے لیس بائیونک ہاتھ بنا کر آسان کردی ہے۔

    انسانی ہاتھ کی طرح کا روبوٹک ہاتھ اب تک محض سائنس فکشن فلموں میں ہی کمالات نہیں دکھائے گا بلکہ حقیقت میں بھی بائیونک ہاتھ زندگی کو آسان بنا دے گا، اٹلی کے ماہرین نے ہاتھوں سے محروم افراد کیلئے  ایسا منفرد بائیونک ہاتھ تیار کیا، جس میں انگلیاں دماغ سے سگنل ملنے کے بعد کام کرسکیں گی ۔

    بائیونک نامی ہاتھ تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، جو اسمارٹ فون کی طرح سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • پاکستان کا ملٹی ٹیوب حتف نائن نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا ملٹی ٹیوب حتف نائن نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی : پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ملٹی ٹیوب حتف نائن نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے دوران چار میزائل جدید ملٹی ٹیوب لانچر سے یکے بعد دیگرے لانچ کیے گئے، ایٹمی صلاحیت کا حامل میزائل اپنے ہدف کو با آسانی نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ مار اور فرار کی بھی خصوصی صلاحیت رکھتا ہے۔

    جدید ٹیکنالوجی سے لیس میزائل ساٹھ  کلومیٹر تک اپنے ہدف تک پہنچ سکتا ہے۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے میزائل کا کامیاب تجربہ دیکھا اور انجینرز کو مبارکباد پیش کی، میزائل کے کامیاب تجربہ کو سراہتے ہوئے صدر اور وزیرِاعظم نے سائنسدانوں اور انجینیروں کو ان کی غیرمعمولی کامیابی پر مبارکباد دی۔