Tag: جرائم پیشہ عناصر

  • کرمنلز کو لگام ڈالنے کے لیے پولیس نے جدید طریقہ کار اپنالیا

    کرمنلز کو لگام ڈالنے کے لیے پولیس نے جدید طریقہ کار اپنالیا

    اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد شکنجہ کسنے اور محکمہ پولیس میں شامل کالی بھیڑوں کی نشاندہی کےلیے موبائل فون ایپ متعارف کروادی۔

    تفصیلات کے مطابق شہراقتدار میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہونے لگام کرمنلز کو لگام ڈالنے کےلیے اسلام آباد پولیس نے جدید طریقہ کار اپنالیا۔

    جرائم پیشہ عناصر کے گرد شکنجہ کسنے اور محکمہ پولیس میں شامل کالی بھیڑوں کی نشاندہی کےلیے موبائل فون ایپ متعارف کروادی گئی۔

    آئی سی ٹی ون فائیو ایپ کے ذریعےشہری،، کسی بھی جرائم ،غیرقانونی اقدام،، حادثے اورناخوش گوار واقعےکی فوری اطلاع دے سکیں گے، جس سے اسلام آباد پولیس کو جائے وقوع پر جلد سے جلد پہنچنے اور ایکشن میں لینے میں مدد ملے گی۔

    شہر میں ہونے والے جرائم پر نظر ڈالیں تو گزشتہ ماہ گیارہ سو سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں ، سب سے زیادہ شرح اکیاسی فیصد اسٹریٹ کرائمز کی رہی۔

    اسلام آباد کے شہری مجموعی طور پر دو سو تیرہ ملین مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہے ڈکیتیوں کی دو ، چوری کی دو سو انسٹھ ، چھینا جھپٹی کی ایک سو ستانوے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ ترپن گاڑیاں اور ساڑھے تین سو موٹرسائیکلیں چوری یا چھین لی گئیں۔

  • کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کا میڈیا کی گاڑیوں میں وارداتوں کا انکشاف

    کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کا میڈیا کی گاڑیوں میں وارداتوں کا انکشاف

    کراچی : جرائم پیشہ عناصر کا میڈیا کی گاڑیوں میں وارداتوں کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد گاڑی چوری میں ملوث ملزمان کو میڈیا وین سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں علاقائی چینل کے ڈرائیور آصف اور سنی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کا وارداتوں میں میڈیا کی گاڑیوں کے استعمال کا انکشاف ہوا، ڈسٹرکٹ سینٹرل اور اے سی ایل سی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلال کالونی سےگاڑی چوری میں ملوث ملزمان میڈیا وین سمیت گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے کہا گرفتارملزمان کےقبضےسے چوری شدہ کاربھی برآمد ہوئی ، کار17 روزقبل نارتھ کراچی سیکٹر5ایل سےچوری ہوئی تھی ، ملزمان میں علاقائی چینل کے ڈرائیور آصف اور سنی شامل ہیں۔

    عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان میں عادی جرائم پیشہ احتشام بھی شامل ہے، احتشام کابھائی دانیال بھی اس واردات میں شریک تھا جبکہ دانیال چندروزقبل ایک اورکیس میں گرفتارہوکرجیل جاچکا ہے۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے کہا عادی ملزمان دانیال اوراحتشام کاچینل کےڈرائیورزسےگٹھ جوڑہے، ملزمان نےکارلفٹنگ کے لیےچینل کی وین کواستعمال کیا، چینل وین کی وجہ سے پولیس کو ملزمان پرشک نہیں جاتا تھا،ایس ایس پی

    ان کا کہنا تھا کہ چینل کے ڈرائیورزکےمطابق ان کاواردات سےتعلق نہیں، اےسی ایل سی کی جانب سےمزیدتحقیقات کی جائیں گی۔

  • کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، 29ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، 29ملزمان گرفتار

    کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لئے پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں مختلف علاقوں سے انتیس ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    کراچی میں قیام امن کے پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں ۔۔۔۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے بلدیہ ٹاون سیکٹر فائیو جے شفیق ہوٹل ،گڈاپ ٹاون جنت گل ٹاون، سہراب گوٹھ،چاکیوڑہ ، کلا کوٹ، لیاقت آباد، رنچھوڑ لائن،شاہ فیصل کالونی میں کارروائیاں کرتے ہوئے انتیس ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے خودکار رائفل اور مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔