Tag: جرائم کی وارداتیں

  • پولیس وردی پہن کر جرائم کی وارداتیں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    پولیس وردی پہن کر جرائم کی وارداتیں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس وردی پہن کر منشیات فروش اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پر بلدیہ ٹاؤن میں چھاپہ کار کارروائی کی، اس دوران منشیات کے بین الاصوبائی اسمگلنگ گروہ کے سرغنہ کر گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عطااللہ، عدنان خان شامل ہیں، گرفتار ملزمان  کے قبضے سے پولیس یونیفارم، پولیس کے جعلی کارڈز، 2 پستول اور منشیات بھی برآمد ہوا ہے، ان میں ملزم عطااللہ منشیات کے بین الاصوبائی اسمگلنگ گروہ کا سرغنہ ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم خیبر پختونخوا سے منشیات منگواتا ہے اور کراچی میں نو عمر افراد کے ذریعے سپلائی کرتا تھا، ملزم منشیات کی خریداری کیلئے مختلف اکاؤنٹس کا استعمال کرتا تھا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ بھاری رقوم خیبر پختونخوا میں اپنے ساتھیوں کو بھجواتا تھا، ملزمان پولیس وردی پہن کر اسٹریٹ کرائم وارداتیں کرتے تھے۔

    ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان کو اسلحہ اور منشیات سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

  • کراچی میں گزشتہ ماہ جرائم  کی کتنی وارداتیں ہوئیں؟ رپورٹ سامنے آگئی

    کراچی میں گزشتہ ماہ جرائم کی کتنی وارداتیں ہوئیں؟ رپورٹ سامنے آگئی

    کراچی: شہر قائد میں گزشتہ ماہ جرائم کی 7ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جس میں مختلف واقعات میں 52 افراد کو قتل کیا گیا، 189 شہری گاڑیوں اور 4 ہزار 7 سو 24 موٹرسائیکلوں اور 2 ہزار 2 سو 97 موبائل فونز سے محروم ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سٹیزنز پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے گزشتہ ماہ کراچی میں ہونے والی وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

    جس میں بتایا گیا کہ کراچی میں گزشتہ ماہ کرائم کی 7ہزار سےزائدوارداتیں رپورٹ ہوئیں، ڈکیتی اور ذاتی جھگڑے کے مختلف واقعات میں 52 افراد کو قتل کردیا گیا۔

    سی پی ایل سی رپورٹ میں کہنا تھا کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے نومبرمیں کار لفٹرز نے189 گاڑیاں چوری کیں اور روزانہ اوسطاً 6 گاڑیوں سے شہریوں کو محروم کیا گیا اور پولیس نومبرمیں صرف 43 گاڑیوں کی ریکوری کرسکی۔

    رپورٹ کے مطابق نومبر میں شہریوں کو 4 ہزار 7 سو 24 موٹرسائیکلوں سے محروم کیا گیا، روزانہ کی بنیاد پر 156 شہریوں کی موٹر سائیکل چوری ہوئیں اور پولیس کی جانب سے صرف 224 موٹرسائیکلیں ریکور کی جاسکیں۔

    سی پی ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں ملزمان نے 2 ہزار 2 سو 97 موبائل فونز سے شہریوں کو محروم کیا، روزانہ اوسطاً 75 سے زائد موبائل فونز چھینے اور چوری ہوئے۔

    اس کے علاوہ شہر میں نومبر میں اغواء برائے تاوان کی 2 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ بھتے کی 13 اور ڈکیتی کی 52 وارداتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔