Tag: جراسک ورلڈ

  • کیا انسان اور ڈائناسورز ایک ساتھ رہ سکتے ہیں؟

    کیا انسان اور ڈائناسورز ایک ساتھ رہ سکتے ہیں؟

    ہالی وڈ کی مقبول ترین سائنس فکشن ہارر فلم جراسک ورلڈ سیریز کی تیسری اور ممکنہ طور پر آخری فلم دی ڈومینن کا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم رواں برس جون میں ریلیز کی جائے گی۔

    یونیورسل پکچرز کی جانب سے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر میں اس بار ڈائنا سورز کو پچھلی فلموں کے مقابلے میں زیادہ خطرناک دکھایا گیا ہے۔

    اس بار ڈائنا سورز کی نسل کے پرندوں کو بھی دکھایا گیا ہے جو کہ ہیلی کاپٹر کی رفتار سے اڑان بھر کر جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

    ٹریلر میں ڈائنا سورز اور ان کے بچوں کو بھی موٹر سائیکل اور کاروں سے زیادہ تیز بھاگ کر انسانوں کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    تاہم ساتھ ہی انہیں انسانوں کے ساتھ امن اور سکون میں بھی دکھایا گیا ہے اور ڈائنا سورز پر لوگوں کی سواری کو بھی پیش کیا گیا ہے۔

    جراسک ورلڈ: دی ڈومینن کی کہانی ایملی کارمیکائل نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات کولن ٹریوورو نے دی ہیں، جنہوں نے پہلے بھی اس فرنچائز کی فلموں کی ہدایات دی تھیں۔

    اس فلم میں بھی کرس پراٹ اور برائس ڈیلس ہاورڈ نے ادا کیے ہیں، تاہم اس بار فلم میں پرانی فلموں کی دیگر کاسٹ کو بھی شامل کیا ہے۔

    جراسک ورلڈ: دی ڈومینن کو جون 2021 میں ریلیز کیا جانا تھا مگر کرونا کی وبا کے باعث اسے منسوخ کردیا گیا تھا، اب ٹریلر میں فلم کو 10 جون 2022 کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    یہ فلم ممکنہ طور پر جراسک ورلڈ ٹرائلوجی کی تیسری اور آخری فلم ہوگی، جس کے بعد اسی سیریز کی نئی ٹرائلوجی بنانے پر کام شروع ہوگا۔

  • ایڈونچرفلم جراسک ورلڈ کےنئےٹریلرنےتہلکہ مچادیا

    ایڈونچرفلم جراسک ورلڈ کےنئےٹریلرنےتہلکہ مچادیا

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور خوف سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی ۔ بڑے پردے پر  تہلکہ مچے گا جب دیوہیکل ڈائنا سارز ایک بار پھر حملہ کرینگے۔

    ڈائناسارزسے بھرے جراسک پارک میں جنگ چھڑے گی ، جب انسانوں کا سامنا خطرناک ڈائناسارز سے ہوگا۔ ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ کے نئے ٹریلر نے سنسنی پھیلادی۔

    جراسک ورلڈ ہالی ووڈ کی تہلکہ خیز اور خوف سے بھرپور فلم جراسک پارک سیریز کا چوتھا پارٹ ہے۔ فلم میں اسپیشل افیکٹس کے ساتھ ساتھ دلچسپ مناظر بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

    فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تباہی کو بائیس سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہوتا ہے، تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔

    تہلکہ خیز مناطر سے بھرپور فلم بارہ جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔