Tag: جرمانہ

  • زیادہ کام کرنے پر بیکری مالک پر جرمانہ عائد

    زیادہ کام کرنے پر بیکری مالک پر جرمانہ عائد

    پیرس: ایک فرانسیسی بیکری مالک پر مقررہ اوقات کار سے زیادہ کام کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق بیکری مالک نے لیبر قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

    فرانس کے دارالحکومت پیرس سے 120 میل جنوب مشرق میں واقع ایک بیکری مالک پر دن رات کام کرنے اور ہفتے میں کوئی تعطیل نہ کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    فرانسیسی اخبار کے مطابق 41 سالہ بیکری مالک سیاحوں کے لیے ہفتے کے ساتوں دن بیکری کھولے رکھتا تھا۔ مقامی انتظامیہ نے لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر مالک پر 3 ہزار یورو جرمانہ عائد کردیا۔

    تاہم بیکری مالک نے جرمانہ دینے سے انکار کردیا۔ بیکری مالک کی حمایت میں مقامی افراد نے ایک پٹیشن بھی دستخط کی جبکہ علاقے کے میئر بھی اس کی حمایت میں آگے آگئے۔

    میئر کرسچن برینلے کا کہنا تھا کہ جب آپ کے علاقے میں سیاحوں کی آمد جاری ہو تو ایسے میں بند دکانوں سے زیادہ خراب صورتحال اور کوئی نہیں۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فرانس میں ہفتے میں ایک چھٹی کرنا ضروری ہے چاہے آپ اپنا کاروبار ہی کیوں نہ کرتے ہوں، خلاف ورزی کی صورت میں سزا بھی دی جاسکتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد، عطیات دینے والے کو ایک کروڑ جرمانہ ہوگا

    کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد، عطیات دینے والے کو ایک کروڑ جرمانہ ہوگا

    اسلام آباد : ایس ای سی پی نے کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے جرمانے کا اعلان کردیا ہے جب کہ کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کے پر سفری پابندیاں بھی عائد ہوں گی.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں اقوام متحدہ کی پابندی فہرست میں موجود تمام تنظیموں کو عطیات دینا ممنوع  قرار دے دیا گیا ہے.

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک کروڑ روپے تک جرمانہ ہوگا اس کے علاوہ  کالعدم تنظیموں اور ان سے  منسلک افراد پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں اور افراد کے اثاثہ جات منجمد کردیئے گئے ہیں.

    ایس ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کالعدم تنظیموں جن پر پابندی عائد کی گئی ہے میں حافظ سعید کی جماعت الدعوۃ اور  فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اقوام متحدہ کی پابندی فہرست میں شامل ہیں اس لیے ان پر بھی نوٹیفیکشن کا اطلاق ہوگا.

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ وفاق حکومت نے جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے مالی اثاثے ضبط کرتے ہوئے دونوں تنظیموں کا انتظام سرکاری تحویل میں لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی خصوصی رپورٹ میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے حافظ سعید کی سربراہی میں چلنے والی تنظیم جماعۃ الدعوۃ اور فلاحی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیش کا نظم و نسق سنبھالنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے.

    رائٹرز نے یہ دعوی بھی کیا ہے اس بات کا فیصلہ 19 دسمبر کو ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا تھا جہاں صوبائی اور وفاقی حکومت کو دونوں تنظیموں کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرکے سرکاری تحویل میں لینے کے لیے اقدامات کرنے کے احکامات دے دیے گئے.

    دوسری جانب جماعتہ الدعوہ کے ترجمان نے اس قسم کے کسی اقدام سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے دونوں تنظیموں کے اثاثہ جات یا سرکاری تحویل میں لیے جانے کے حوالے سے کوئی حکم نامہ موصول نہیں ہوا ہے.

  • غیر ملکی ملازمین سے معاہدے کی خلاف ورزی، کفیل پرجرمانہ ہوگا

    غیر ملکی ملازمین سے معاہدے کی خلاف ورزی، کفیل پرجرمانہ ہوگا

    کویت سٹی : کویت حکومت نےغیر ملکی ملازم کو پہلے سے طے شدہ پیشے اور تجربے کے مطابق کام نہ دینے والے کفیل پر 3 سال قید اور 2 ہزار سے 10 ہزار دینار تک جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق یہ اعلان کویت حکومت نے غیر ملکی ملازمین کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہونے کے بعد کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ کفیل پُرکشش مراعات اور ملازمت کے نام پرغیرملکیوں آجروں کو قطر بلا کر نچلے درجے کا کام کرواتے ہیں جب کہ اس دوران اُن کا پاسپورٹ بھی ضبط کرلیتے ہیں.

    اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کویت کے محمکہ افرادی قوت نے واضح کیا ہے کہ غیرملکی کارکن درآمد کرنے کے بعد اقامہ میں درج پیشے کے مطابق کام نہ دینے والے کفیل کو 3 سال قید اور 2 ہزار دینار تا 10 ہزار دینار جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے.

    محکمہ افرادی قوت کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے ملازمین کو ویزے جاری کرنا، انہیں ملک میں آنے اور اقامے جاری کرنے بعد انہیں پیشے کے مطابق کام نہ دینا لیبر قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جس پرکفیل کو سخت سزا دی جائے گی.

    محمکہ افرادی قوت کا مزید کہنا تھا کہ اس قانون پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا اور جو کمپنی یا فرد اس میں رکاوٹ بنے گا اُس پر 500 دینار سے ایک ہزار دینار تک جرمانہ عائد ہوسکتا ہے.

  • واٹس ایپ پر تضحیک آمیز پیغامات بھیجنے پر خاتون کو 3 ہزار دینار کا جرمانہ

    واٹس ایپ پر تضحیک آمیز پیغامات بھیجنے پر خاتون کو 3 ہزار دینار کا جرمانہ

    کویت سٹی: سائبر کرائم بیورو نے دوست کی شکایت پر واٹس ایپ کے ذریعے تضحیک آمیز پیغام بھیجنے والی خاتون پر 3 ہزار دینار کا جرمانہ عائد کردیا.

    تفصیلات کے مطابق کویتی عدالت نے یہ سزا خاتون کو سائبر کرائم بیورو کی جاب سے عائد کیئے گئے ایک مقدمے میں سنائی جو کہ خاتون پر اپنی دوست کو تحقیر آمیز پیغامات بھیجنے کے سبب درج کیا گیا تھا.

    سائبر کرائم بیورو کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاتون کی دوست نے شکایت درج کرائی تھی کہ واٹس ایپ پر ذلت آمیز پیغامات بھیجے گئے ہیں جس سے میری عزت نفس کو ٹھیس پہنچی ہے اور دل آزاری ہوئی ہے.

    تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون کے واٹس ایپ معائنے اور جانچ پڑتال سے ثابت ہوا کہ خاتون نے اپنی دوست کو پیغام میں لکھا کہ لکھا تم میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں، تمہیں شرم آنی چاہیے ،لگتا ہے کہ والدین نے تمہاری تربیت ٹھیک سے نہیں کی.

    خاتون اتنے بڑے جرمانے کو دیکھ کر پریشان ہو گئیں اور اپنی دوست کو منانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ مقدمہ واپس لیا جاسکا جب سائبر کرائم بیورو کا کہنا ہے کہ شکایت کنندہ کی جانب سے شکایت واپس لینے پر جرمانہ ختم کیا جاسکتا ہے.

    یاد رہے کہ کویت سمیت خلیجی ریاستوں میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور ایپلیکیشن پر کسی کو فرد کو تضحیک کا نشانہ بنانے کے خلاف سخت قوانین رائج ہیں.

  • معمولی جرائم پرعدالت میں پیشی کے بجائے بھاری جرمانےعائد کرنے کا فیصلہ

    معمولی جرائم پرعدالت میں پیشی کے بجائے بھاری جرمانےعائد کرنے کا فیصلہ

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں اب معمولی جرائم پر عدالتوں کے سامنے پیش کیے جانے کے بجائے ملزمان کو موقع پر ہی جرمانے کی سزائیں دینے کا فیصلہ کیا ہے.

    دبئی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ عدالتوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے جس کے تحت معمولی جرائم پر مقدمات عدالتوں میں چلانے کے بجائے پولیس کو جرمانے عائد کرنے کا اختیار دے دیا جائے گا.

    بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عیسی الحومید نے فیصلے سے متعلق بتایا کہ معمولی جرائم پر جرمانے کی سزا کا اختیار دبئی پولیس اسٹیشن اور فیملی پراسیکیوشن ونگز کو دے دیا گیا ہے جس کا اطلاق 4 دسمبر 2017 سے ہوگا.

    انہوں نے مزید بتایا کہ اس نئے فیصلے کے تحت خود کشی کی نا کام کوشش پر ایک ہزار درہم، دشنام طرازی کرنے اور فون پر بد نام کرنے پر 2 ہزار درہم جب کہ فون کے ذریعے چھیڑنے اور تنگ کرنے پر 5 ہزار درہم اور ہوٹل میں کمرے کا کرایہ ادا نہ کرنے پر 20 ہزار سے 50 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا.

    اٹارنی جنرل دبئی نے مزید بتایا کہ اسی طرح دھوکہ دہی کے دفعات کے تحت ایک لاکھ سے 2 لاکھ درہم کا چیک باؤنس ہونے پر 10 ہزار درہم ، 50 ہزار سے ایک لاکھ درہم کا چیک باؤنس ہونے پر 5 ہزار درہم اور 50 ہزار سے کم رقم کے چیکس باونس ہونے پر 2 ہزار درہم کا جرمانہ وصول کیا جائے گا.

    انہوں کہا جرمانے عائد کرنے کی حد کے حوالے سے قانونی ماہرین اور آئین ساز اداروں سے مشاورت بھی کی گئی ہے اور اس کا مقصد عدالتوں سے دباؤ کم کرنا ہے تا کہ عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کو تیزی سے مکمل کیا جائے جس سے جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش بھی بڑھے گی.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • یو اے ای میں ویزہ جرمانوں کے شکارغیرملکیوں کےلیےسنہری موقع

    یو اے ای میں ویزہ جرمانوں کے شکارغیرملکیوں کےلیےسنہری موقع

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں ویزہ کی خلاف وزریاں کرنے والوں کو دوسرا موقع فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے جرمانے ادا کرسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے رہائشی اور بین الاقوامی معاملات کے جنرل ڈائریکٹر محمد المری کا کہنا ہے کہ ویزہ کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کو دوسرا موقع فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ جرمانےادا کرسکیں۔

    یو اے ای حکام کے مطابق صرف اس سال اب تک انسانی بنیادوں پر ویزہ کی خلاف وزری کرنے والوں کی 25 ہزار درخواستوں کو وصول کیا گیا جن میں سے بعض افراد کے جرمانوں کو ختم اوربعض میں کمی کی گئی۔

    متحدہ عرب امارات کے رہائشی اور بین الاقوامی معاملات کے جنرل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اسی طرح ایک پاکستانی نے اپیل کی ہے کہ اس کا جرمانہ معاف کردیا جائےکیونکہ جرمانہ اتنا ذیادہ ہے کہ وہ اسے ادا نہیں کرسکتا۔


    بےگناہ شخص کی گرفتاری، دبئی پولیس اہلکارکوقید کی سزا


    یو اے ای میں اس پاکستانی شخص پر ویزہ خلاف ورزیوں کے باعث 3 لاکھ 50 ہزار درہم جرمانہ ہے اس کے ہربچے کے پاسپورٹ پر 50 ہزار درہم جرمانے ہیں۔

    پاکستانی شہری نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان جرمانوں کو ادا نہیں کرسکتا کیونکہ اس کو دورے پڑتے ہیں اور اس کے علاج پر ماہانہ 700 درہم خرچ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ جرمانہ ادا کرنے سے قاصر ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ 2 غیرملکی ریسٹورینٹ سیل

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ 2 غیرملکی ریسٹورینٹ سیل

    لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف مقامات پرکارروائی کرتے ہوئے 2 غیر ملکی ریسٹورینٹ سیل جبکہ دیگر تین ہوٹلوں پر50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نورالامین مینگل کی سربراہی میں ٹیم نےموٹروے سکھیکی ریسٹ ایریا پرواقع معروف غیرملکی ریسٹورینٹ پرچھاپہ مارا۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ میں زائد المیعاد اشیا، ناقص صفائی اوراشیا کی تیاری میں استعمال کوکنگ آئل بھی ناقص پایا گیا جس کے باعث غیرملکی ریسٹورینٹ کو سیل کردیا گیا۔

    ڈائریکٹر جنرل نورالامین مینگل کے مطابق ایم ایم عالم روڈ پر واقع غیر ملکی ریسٹورینٹ میں زائد المیعاد اشیا پائی گئیں جس پر ریسٹورینٹ کو سیل کردیا گیا جبکہ دیگرتین ہوٹلوں پر50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔


    پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ڈبے والے جوسز کی تمام کمپنیز کو ہدایت نامہ جاری


    یاد رہے کہ رواں برس 18 اگست کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نورالامین مینگل نے ڈبے والے جوسز کی تمام کمپنیز کو ہدایت نامہ جاری کیا تھا جس میں جوسز میں پھلوں کے خالص اجزا، غیرقدرتی اجزا کی مقدار کا تعین کرنے کا کہا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے پرجرمانہ عائد کردیا

    سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے پرجرمانہ عائد کردیا

    کراچی : سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ایئرلائن کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی پانچ لاکھ ریال جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ اورلاجواب سروس کا نعرہ لگانے والی قومی ائیر لائن پی آئی اے نےسعودی ایوی ایشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریگیولر پرواز کے ذریعے عازمین کا سامان حج ٹرمینل پر اتارنے کے بجائے جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتاردیا۔

    عازمین نے سامان نہ ملنے پر حج ٹرمینل ہر احتجاج کیا جس پرسعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے پر فی کس فلائٹ ایک لاکھ ریال جبکہ مجموعی طور پر پانچ لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا ہے۔

    کراچی سے جانے والی دو، اسلام آباد ، اور لاہور سے تین پروازوں نے قوانین کی خلاف ورزی کی اور ریگیولر پروازوں کے ذریعے عازمین کا سامان حج ٹرمینل کے بجائے جدہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراتاراتھا۔

    واضح رہے کہ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو وارننگ دی ہے کہ آئندہ خلاف ورزی کی گئی تو جرمانے کے علاوہ دیگر کاروائی بھی کی جا سکتی ہےجبکہ سعودی ایئرپورٹ اتھارٹی گاکا نے جرمانے کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لیونل میسی کو جیل کی سزا ختم‘ اضافی جرمانہ عائد

    لیونل میسی کو جیل کی سزا ختم‘ اضافی جرمانہ عائد

    بارسلونا: اسپین کی عدالت نے ٹیکس فراڈ مقدمے میں لیونل میسی اور ان کے والد کی سزاختم کرتے ہوئےاضافی جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی اور ان کے والد کو ٹیکس فراد مقدمے میں دی گئی سزا اسپین کی عدالت نےختم کرکے اضافی جرمانہ عائد کردیا ہے۔

    لیونل میسی اور ان کے والد پر الزام ہے کہ انہوں نے بیلز، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ اور یوراگوئے میں موجود کمپنیوں کا استعمال کرتے ہوئے 2007 سے 2009 تک میسی کی تصاویر کے حقوق سے حاصل ہونے والی 4.16ملین یوروز کی کمائی کا ٹیکس بچایا اور اسی جرم میں 2016 میں ان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

    خیال رہےکہ اسپین کی عدالت نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کی ٹیکس فراڈ کے خلاف اپیل کو مسترد کرتے ہوئے 21ماہ جیل اور 2.25ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔


    ٹیکس فراڈ: لیونل میسی کو 21 ماہ قید کی سزا


    یاد رہےکہ لیونل میسی اور ان کےوالد نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی جس کے بعد میسی کے والد کی سزا 15ماہ تک محدود کردی گئی تھی جبکہ فٹبالر کی سزا کو برقرار رکھا گیا تھا البتہ بارسلونا کی عدالت نے جمعے کو دونوں کی سزا کی مدت ختم کرتے ہوئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

    واضح رہےکہ اب لیونل میسی کو سابقہ جرمانے کے ساتھ اضافی دولاکھ 52ہزار یوروز اور ان کے والد کو ایک لاکھ 80ہزار یوروز جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ڈرائیونگ کےدوران موبائل فون استعمال کرنے پر سزا دوگنی

    ڈرائیونگ کےدوران موبائل فون استعمال کرنے پر سزا دوگنی

    لندن : برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پنلٹی پوائنٹ اور جرمانے کی رقم دوگنی کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اگلے سال سے نافذ ہونے والے نئے قوانین کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والے اشخاص کے ڈرائیونگ لائسنس پر چھ پوائنٹ درج کر دیے جائیں گے اور انہیں دو سو پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

    نئے ٹریفک قوانین کا اطلاق انگلینڈ، ویلز اور سکاٹ لینڈ پر ہو گا، تجربہ کار ڈرائیوروں کو دو بار اس جرم کا ارتکاب کرنے کی صورت میں عدالت جانا پڑے گا جہاں انہیں ممکنہ طور پر ایک ہزار پاؤنڈ تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے اور ان پر چھ ماہ تک ڈرائیونگ کرنے کی پابندی بھی عائد ہو سکتی ہے۔

    خیال رہےکہ اب تک ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کی سزا ایک سو پاؤنڈ اور ڈرائیونگ لائسنس پر تین پوائنٹ کا اندراج ہے۔

    حکومت خلاف ورزی والوں کے خلاف سزا میں اضافے کے ساتھ ساتھ ’تِھنک‘ کے نام سے ایک زبردست میڈیا مہم بھی شروع کر رہی ہے۔

    برطانوی وزارتِ ٹرانسپورٹ کو امید ہے کہ نئی تبدیلیوں کا اطلاق 2017 کی پہلے چھ ماہ میں شروع ہو جائے گا۔

    واضح رہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سال 2014 میں ڈرائیونگ کے دوران فون کے استعمال کی وجہ سے 492 حادثے ہوئے جن میں سے 21 مہلک ثابت ہوئے جبکہ 84 کو سنگین کی کیٹیگری میں شمار کیا گیا۔