Tag: جرمانے کا حکم

  • گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے لیے اہم خبر

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے لیے اہم خبر

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے گھروں میں گاڑیاں دھونے اور گرین بیلٹس پر پارکنگ کرنیوالوں پر پانچ ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں اسموگ کے تدارک کیلیے تحریری حکم جاری کردیا ، جسٹس شاہدکریم نےدائردرخواستوں پرحکم جاری کیا۔

    جس میں کہا گیا کہ ہیلمٹ نہ پہننےوالےموٹرسائیکل سواروں کودوہزارروپےجرمانہ کیا جائے گا جبکہ گھروں میں گاڑیاں دھونے اور گرین بیلٹس پر پارکنگ کرنیوالوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

    لاہورہائیکورٹ نے تحریری حکم میں کہا شہرمیں مزید ماواکی جنگل لگائےجائیں اور پرانے درختوں کومحفوظ کرنےکیلیےاقدامات کیےجائیں۔

    حکم نامے میں کہا گیا کہ ایل ڈی اے عدالت کی اجازت کے بغیر کوئی منصوبہ شروع نہیں کرے گااور ترقیاتی منصوبوں کیلیے محکمہ ماحولیات سےبھی ہدایات لے گا۔

    لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ متعلقہ افسران دھواں چھوڑنے والےبھٹوں کیخلاف کارروائیاں کریں جبکہ بھٹوں کیخلاف کارروائی نہ کرنیوالے افسران کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

  • حاملہ خاتون کے قاتل کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانے کا حکم

    حاملہ خاتون کے قاتل کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانے کا حکم

    اسلام آباد : عدالت نے جرم ثابت ہونے پر حاملہ خاتون قتل کے مجرم کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ملزم نے پانچ سال قبل خاتون کو قتل کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ماڈل عدالت میں حاملہ خاتون کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے حاملہ خاتون کو قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

    جس کے مطابق قتل میں ملوث ملزم محبوب الرحمن کو سزائے موت اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ملزم کو تین لاکھ روپے جرمانہ ادائیگی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

    فیصلے کے مطابق تین لاکھ روپے جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم محبوب الرحمن کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ ملزم محبوب الرحمن پر الزام تھا کہ اس نے 5سال قبل تھانہ کورال کے علاقہ میں وقاص شفیق کی اہلیہ کو قتل کردیا تھا۔

    مقتولہ چھ ماہ کی حاملہ تھی جس کے قتل کا مقدمہ اس کے شوہر وقاص شفیق کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، وکلاء کے دلائل اور پیش کیے جانے والے شواہد کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنائی گئی۔