Tag: جرمنی

  • جرمنی: عبادت گاہوں میں پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے لیے جرمن زبان بولنا لازمی قرار

    جرمنی: عبادت گاہوں میں پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے لیے جرمن زبان بولنا لازمی قرار

    برلن: جرمنی میں مذہبی عبادت گاہوں میں پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے لیے جرمن زبان بولنا عنقریب لازمی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی میں ایسا قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت جرمنی میں مذہبی عبادت گاہوں میں فرائض کو انجام دینے کے لیے مذہبی شخصیات کو جرمن زبان بولنا لازمی ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ قانونی مسودہ جلد پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، اس قانون کا اطلاق یورپین ممالک سے آئے شہری پر نہیں ہوگا۔

    غیر ملکی وہ مذہبی شخصیات جو عبادت گاہوں میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیتے ہیں اگر انہیں جرمن زبان نہیں آتی تو سیکھنا ضروری ہوگا، بصورت دیگر حکام کی جانب سے ایکشن لیا جائے گا۔

    جرمن زبان سے واقفیت کا لازمی ثبوت پیش کرنا صرف مسلمانوں کی مساجد کے آئمہ کے لیے ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کی عبادت گاہوں میں فرائض انجام دینے والے غیر ملکیوں کے لیے لازمی ہوگا۔

    خیال رہے کہ ایک جانب مسلمان سمیت دیگر مذہبی شخصیات کے لیے جرمن زبان سیکھنے پر زور دیا جارہا ہے تو دوسری جانب وہاں خواتین کے حجاب پر بھی پابندی ہے۔

    جرمنی کی عدالت نے گذشتہ سال مارچ میں مسلمان خواتین ڈرائیور پر نقاب کے استعمال پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے انہیں ڈرائیونگ کے دوران چہرہ ڈھانپنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

  • بحران سے دوچار وینزویلا کے لیے جرمنی کا  لاکھوں‌ ڈالرز امداد اعلان

    بحران سے دوچار وینزویلا کے لیے جرمنی کا لاکھوں‌ ڈالرز امداد اعلان

    برلن : جرمنی نے جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں بحرانی صورتحال سے ست نمٹنے کےلیے لاکھوں ڈالرز کی امداد کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں صدر نکولس مدورو کیخلاف احتجاج جاری ہے جبکہ حزب اختلاف کے حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہیں اور نکولس میڈورو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے لیے لاکھوں ڈالرز امداد کا اعلان جرمنی کے ترقیاتی وزیر گیرڈ ملر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تھا۔

    جرمنی کے ترقیاتی وزیر اور وزیر خارجہ کی جانب سے لاکھوں ڈالرز امداد کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلیے وینزویلا میں جلد از جلد انتخابات ہونے چاہیے۔

    مزید پڑھیں : وینزویلا کے اہم فوجی جنرل نے صدر ماڈورو کی مخالفت کا اعلان کردیا

    یاد رہے کہ امریکا میں تعینات وینزویلین ملٹری اتاشی اور وینزویلن ایئرفورس کی اسٹریٹیجک منصوبہ بندی کے سربراہ جنرل فرانسیسکو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک ویڈیو پیغام میں اپوزیشن لیڈر سے اظہار وفاداری کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : وینزویلا کے صدرنکولس میڈورو کا امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرنےکا اعلان

    خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر جون گوئیڈو نے رواں ماں خود کو عوام کے سامنے قیام مقام صدر کا تھا اور جلد ہی فوج کی نگرانی میں صاف اور شفاف الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے چند منٹ بعد ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپوزیشن لیڈر جان گائیڈو کی حکومت کو تسلیم کرلیا۔

    وینزویلا کی حزبِ اختلاف نے اس انتخاب کو تسلیم کرنے سے انکارکیا تھا کیوں کہ انتخاب سے قبل حزبِ اختلاف کے بیشتر رہنماؤں اور امیدواروں کو یا تو قید کردیا گیا تھا۔ اس پر صدر نکولس ماڈور نے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیے تھے۔

  • جرمنی: سائبر کرائم کی ماہر تفتیش کار نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا

    جرمنی: سائبر کرائم کی ماہر تفتیش کار نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا

    برلن : جرمنی کے شہر رسٹ میں منعقدہ مقابلہ حسن میں سائنر کرائم کی ماہر پولیس افسر نے ملکہ حسن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق طویل مدت سے جرمنی میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن کے فائنل میں انتظامیہ نے جس 28 سالہ خاتون کو ملکہ حسن کے ٹائٹل سے نوازا ہے وہ جرمنی کی ایک قابل پولیس افسر ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جرمن شہر رسٹ کے یوروپارک میں منعقدہ مقابلہ حسن کے فائنل میں 15 خواتین پہنچی تھیں جن میں نادین بیئرنیز نے کامیابی حاصل کی۔

    جرمنی کی ملکہ حسن کا خطاب اپنے نام کرنے کے بعد نادین بیئریر کا کہنا تھا کہ ’آج میرا خواب حقیقت میں تبدیل ہوا ہے‘ اب میں ادارے سے ایک برس چھٹی کی درخواست دوں گی تاکہ اس دوران بحیثیت مسز جرمنی خدمات سر انجام دے سکوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’میں گزشتہ دس برس سے پولیس میں خدمات انجام دے رہی ہوں، لیکن مسز جرمنی منتخب ہونے والے صورتحال مختلف ہوگی کیوں فیشن کی دنیا میں معروف شخصیت بننے کےبعد کئیں بھی ذمہ داری انجام دینا آسان نہیں ہوگا‘۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نادین بیئریر کا انتخاب ججز کی چار رکنی ٹیم نے کیا جس میں معروف برطانوی ڈانسر نیکیٹا تھومسن بھی شامل تھیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ملکہ حسن منتخب ہونے والی بیئریر کو ایک برس کےلیے انتظامیہ کی جانب سے ایک گاڑی، بلامعاوضہ سفر کی سہولت اور ملبوسات بھی فراہم کیے جائیں گے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقابلہ حسن میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی 23 سالہ طالبہ پریسیلا کلائن کا تعلق ہیمبرگ سے ہے۔

  • جرمنی میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

    جرمنی میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

    برلن: جرمنی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی موقع پر مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر مینوخ میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی مارا جاچکا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میونخ میں فائرنگ کا واقعہ علی الصبح پیش آیا، واقعے سے متعلق پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

    حملہ آور کی شناخت اب تک واضح نہیں کی گئی، پولیس نے واقعے کو دہشت گردی سے منسلک کرنے کو قبل از وقت قرار دیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تحقیقات کا عمل جاری ہے، مکمل تفصیلات کے بعد حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ جرمن دارالحکومت برلن ميں دسمبر سن 2016 ميں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد جرمن حکام ايسے واقعات سے نمٹنے کے ليے چوکنا رہتے ہيں۔

    جرمنی: انسباخ میں مسلح شخص کی فائرنگ، 2افراد ہلاک

    خیال رہے کہ جولائی 2015 میں ایک شخص نے شمالی بویریا کے شہر انسباخ میں دو افراد کو گولی مارکر ہلاک کر دیا تھا۔

    بعد ازاں پولیس نے کا کہنا تھا ک حملہ آور نے پہلے اپنی گاڑی سے گولی مار کر ایک بیاسی سالہ عورت کو ہلاک کیا بعد میں اس نے ایک سائیکل سوار شخص پر فائرنگ کرکے مار ڈالا۔

  • مداحوں کی نیلے رنگ کے مشہور اینی میٹڈ کردار کا روپ دھار کر ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش

    مداحوں کی نیلے رنگ کے مشہور اینی میٹڈ کردار کا روپ دھار کر ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش

    برلن: نیلے رنگ کے مشہور اینی میٹڈ کردار اسمرف کے مداحوں نے جرمنی میں اس کا روپ دھار کر عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق نیلے رنگ کے مشہور اینی میٹڈ کردار اسمرف کے دنیا میں ایسے دیوانے بھی ہیں جو ان کے رنگ میں رنگ کر عالمی ریکارڈ بنانے نکل آئے۔

    جرمنی میں منہ پر نیلا پینٹ کیے مخصوص اسٹائل والی سفید ٹوپی پہن کر دوہزار سات سوباسٹھ مداحوں نے نیلے اسمرف کا روپ دھارے گراؤنڈ میں ایک ساتھ جمع ہوکر ورلڈ ریکارڈ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    جرمنی میں سوئٹزر لینڈ بارڈر کے قریب اس مجمے میں لوگ خوب لطف اندوز ہوئے، منچلوں کی ہلہ گلہ موج مستی میں بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

    گینس بک آف ورلڈ ریکارڑ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ورلڈ ریکارڈ بننے کی تصدیق آئندہ ہفتے کی جائی گی، ابھی اعداد وشمار سمیت دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    اس مخصوص انداز میں ریکارڈ بنانے کا اعزاز ابھی برطانیہ کے پاس ہے، جہاں دو ہزار پانچ سو دس طالب علموں نے مل کر یہ ریکارڈ 2009 میں قائم کیا تھا۔

    قبل ازیں فروری 2016 میں جرمنی کے پہاڑی علاقے بلیک فارسٹ میں ہزاروں افراد نے نیلے اسمرف کا روپ دھارکر بڑی تعداد میں ایک جگہ جمع ہو کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ ناکام رہے تھے۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی پہنچ گئے

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی پہنچ گئے

    برلن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر پاکستانی سفارتخانے کے سینئر حکام نے استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمودقریشی کا میونخ ایئرپورٹ پر پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ عہدیداروں نے استقبال کیا، وزیر خارجہ جرمنی میں عالمی سیکیورٹی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی افغان صدراشرف غنی سے ملاقات بھی متوقع ہے، ان کی میونخ میں 19 امریکی ارکان پارلیمنٹ سے بھی ملاقات ہوسکتی ہے۔

    شاہ محمود سے روس، کینیڈا، جرمنی اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سےبھی ملاقاتیں ہوں گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری سمیت متعدد رہنماؤں نے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے پاکستان کے اندورنی معاملات پرتبصرے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی عمانی ہم منصب سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر کی ٹویٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات ہمارے معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں، افغان قیادت کو چاہیے کہ افغان عوام کے دیرینہ مسائل اور مصائب پر توجہ دے۔

    قبل ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے رواں سال جنوری میں عمان کا دورہ کیا تھا، عمانی ہم منصب یوسف بن علوی سے ملاقات میں انہوں نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی، وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے لیے فرینڈ شپ گروپ کو فعال کیا جائے گا۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی روانہ

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی روانہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی روانہ ہو گئے جہاں وہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان میں سیکیورٹی صورت حال سے متعلق جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی میونخ میں روس، جرمنی، ازبکستان اور کینیڈا سمیت مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملیں گے اور امریکی کانگریس اور سینیٹ کے ارکان کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی میونخ کانفرنس میں افغانستان سے متعلق پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

    وزیرخارجہ کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں استحکام لانے کے لیے امن کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

    افغان قیادت کوافغان عوام کے مسائل پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے‘ شاہ محمود قریشی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری سمیت متعدد رہنماؤں نے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے پاکستان کے اندورنی معاملات پرتبصرے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر کی ٹویٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات ہمارے معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں، افغان قیادت کو چاہیے کہ افغان عوام کے دیرینہ مسائل اور مصائب پر توجہ دے۔

  • جرمنی نے فیس بُک کو صارفین کا ڈیٹا جمع کرنے سے روک دیا

    جرمنی نے فیس بُک کو صارفین کا ڈیٹا جمع کرنے سے روک دیا

    برلن : جرمنی نے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بُک پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے اسے صارفین کا اکٹھا کرنے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی معروف ویب سایٹ فیس بُک پر پابندی کا فیصلہ جرمنی کے فیڈرل کارٹل آفس نے دیا، ایف سی اے فیس بک کے لیے نئی حدود کا تعین کرے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نئی حدود میں فیس بُک کو اپنی ذیلی ویب سائٹس انسٹا گرام اور واٹس ایپ سے بھی صارفین کا اکٹھا کرنے کا طریقہ کار واضح کیا جائے گا۔

    جرمن حکام کا کہناہے کہ فیس بک انتظامیہ مستقبل میں صارفین کا ڈیٹا جمع کرنے سے قبل صارف سے اجازت لینے کی پابند ہوگی اور صارفین کے رضامندی ظاہر نہ کرنے پر اسے سروسز سے محروم نہیں کرسکے گی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیس بک دیگر ذرائع سے بھی صارفین جمع کرنے سے باز رہنا ہوگا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جرمنی میں سوشل ویب سائٹس میں صرف فیس بُک کا غلبہ ہے جسے ڈھائی کروڑ کے قریب افراد روزانہ استعمال کرتے ہیں جو مارکیٹ کا 95 فیصد حصّہ ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 95 فیصدر افراد کا فیس بُک استعمال کرنے کا مطلب یہ ہے کہ جرمن عوام کو فیس بک کے علاوہ کوئی اور معیاری سروس دستیاب نہیں جس کے باعث انتظامیہ صارفین کی مجبوری کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔

    جرمنی نے واضح کیا کہ اگر فیس بُک نے ان پابندیوں کا اطلاق نہ کیا تو فیس بک پر اس کی سالانہ آمدنی کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    دوسری جانب فیس بُک انتظامیہ نے جرمن حکومت کی جانب سے پابندیاں عائد کیے جانے کے خلاف ایف سی او میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    فیس بُک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جرمنی میں فیس بک کو دیگر ویب سایٹس کی نسبت پہلے ہی سخت قوانین کا سامنا ہے، صرف ایک کمپنی کےلیے علیحدہ قوانین وضح کرنا جرمن قوانین کے خلاف ہے۔

  • جرمنی گیس کےلیے روس پر منحصر نہیں رہے گا، انجیلا مرکل

    جرمنی گیس کےلیے روس پر منحصر نہیں رہے گا، انجیلا مرکل

    برلن : جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے  سلواکیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی گیس کی ترسیل کے سلسلے میں روس پر انحصار نہیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل جمعے کے روز یورپی یونین کی سطح پر ہونے والی ووٹنگ سے قبل یورپی رہنماؤں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روس نارڈ اسٹریم ٹو منصوبے کے تحت بالٹک ریاستوں سے گیس پائپ لائن بچھانے پر کام کررہا ہے، جرمنی نے روس پر زور دیا ہے کہ نارڈ اسٹریم ٹو منصوبے کے لیے یوکرائن کو بطور ٹرانزٹ استعال کرے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولینڈ، امریکا، اور بالٹک ریاستوں سمیت کئی یورپی یونین کے رکن ممالک نے جرمنی کو روس سے ایک اور گیس پائپ لائن منصوبہ شروع کرنے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    امریکا، بالٹک اور یورپی یونین کے رکن ممالک کا کہنا ہے کہ روس سے بحیرہ بالٹک کے ذریعے برائے راست نارڈ اسٹڑیم ٹو گیس پائپ لائن منصوبہ شروع کرنے سے یوکرائن سے گزرنے والی گیس پائپ لائن بھی متاثر ہوگی۔

    ناقدین نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح توانائی کے حصول کےلیے یورپ کا روس پر انحصار بڑھ جائے گا، فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا جبکہ فرانسیسی حکومت نارڈ اسٹیم ٹو منصوبے پر نظر ثانی کی حمایت میں ہے۔

    مزید پڑھیں : جرمنی کو مکمل طور پر روس کنٹرول کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جرمن حکومت کی جانب سے روس سے درآمد کی جانے والی قدرتی گیس بہت بڑا سیکیورٹی خدشہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز پیش کی کہ جرمنی روس سے 70 فیصد قدرتی گیس در آمد کرے، جبکہ تازہ اعداد و شمار کے تحت جرمنی 50 اشاریہ 75 فیصد گیس درآمد کررہا ہے۔

  • ایران سے تجارت کیلئے برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے نیا میکانزم تیار کرلیا

    ایران سے تجارت کیلئے برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے نیا میکانزم تیار کرلیا

    برلن : جرمنی، فرانس اور برطانیہ جدید میکانزم تیار کررہے ہیں جس کے ذریعے یورپی ممالک امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تجارت کرسکیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تینوں ممالک نے سنہ 2015 میں طے ہونے والے جوہری معاہدے سے علیحدگی پر امریکا کی مخالفت کی تھی، جس کے ذریعے ایران پر عائد عالمی پابندیاں ختم کی گئیں تھی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث یورپی بینکوں کو برائے راست ایران کو ادائیگی کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے، امریکا کا کہنا ہے کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خطرناک نتائج کا سامنا کرے پڑے گا۔

    مقامی خبر رساں ادارے ادائیگی کرنے کا نیا میکانزم پیرس سے کام کرے گا جس کا نظام جرمن بینکر سنبھالیں گے، برطانیہ، فرانس اور جرمنی اس میکانزم کے ذریعے اپنی کمپنیوں کو ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کی سہولت دیں گے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ادائیگیوں کے دیگر اداروں کا تعلق امریکا سے ہے، جس کے باعث ایران کو ادائیگی کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔

    برطانیہ وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ کا کہنا ہے کہ ادائیگی کا نئے میکانزم صرف خوراک، دوائیں اور طبی ساز و سامان کی ادائیگیوں پر لاگو ہوگا جبکہ ایران کی اہم تجارتی صعنت تیل کی ہے لیکن یہ میکانزم اس کی لاگو نہیں ہوگا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ میکانزم کا مقصد ایران کے ساتھ تجارتی لین ڈالر کے بجائے یورو وغیرہ میں ہوگا تا کہ امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں سے بچا جا سکے۔

    جرمنی میں قائم امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ جو ادارے اور ممالک ایران کے ساتھ پابندی کے زمرے میں آنے والی سرگرمیوں میں شریک ہوں گے انہیں خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ "ہم یہ توقع نہیں رکھتے کہ مذکورہ میکانزم کا ہماری اس مہم پر کوئی اثر پڑے گا جو ایران کے خلاف انتہائی دباؤ کے واسطے جاری رہے”۔