Tag: جرمنی

  • برلن فلم فیسٹیول، رنگا رنگ تقریب میں شرکت کے لیے کہکشائیں زمین پر اترنے کو بے تاب

    برلن فلم فیسٹیول، رنگا رنگ تقریب میں شرکت کے لیے کہکشائیں زمین پر اترنے کو بے تاب

    برلن : یورپ کا مقبول فلمی میلہ برلن فلم فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر ہیں اپنی نوعیت کا یہ پروگرام دنیائے شوبز کی کہکشاؤں سے سجے گا، 25 فروری تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کا آغاز آج سے ہو رہا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق 68 ویں فلم فیسٹیول کا آغاز آج سے جرمنی کے شہر برلن میں ہونے جا رہا ہے جو 25 فروی تک جاری رہے گا جس کے دوران نامزد کردہ 19 فلموں کے درمیان گولڈن بیئر اور سلور بیئر کے لیے مقابلہ ہوگا، مقابلے کے جیوری جرمن فلم ہدایت کار ٹام ٹیکور ہیں جب کہ جیوری اراکین میں فلم کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پانچ ماہر افراد خدمات انجام دیں گے۔

     

    فلمی میلے میں یورپ کی 6 فلموں کو اسکریننگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے اسی طرح 28 فلموں کو پینو راما اور 20 فلمیں بہ طور پینوراما ڈاکومنٹ کے طور نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی جب کہ گولڈن بیئر اور سلور بیئر کے علاوہ بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار، بہترین اداکارہ، بہترین منصنف اور بہترین مختصر فلم کے ایوارڈ رکھے گئے ہیں جس کا فیصلہ جیوری کرے گی۔

     

    برلن فلم فیسٹیول کی بنیاد 1951 میں رکھی گئی تھی اور جب سے آج تک یہ بلا تعطل جاری ہے تاہم اس بار فلم فیسٹیول میں جنسی استحصال میں ملوث ہدایتکاروں اور اداکاروں کی فلمیں شامل نہیں کی جائیں گی تاکہ اس صنعت میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کےواقعات کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

     

     

    خیال رہے کہ برلن فلم فیسٹیول کا شمار یورپ کے اہم ترین فلمی میلوں میں ہوتا ہے جس میں اس مرتبہ چار سو بین الاقوامی فلموں کی نمائش کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی مسائل بھی زیرِ بحث آئیں گے، گیارہ روزہ فیسٹیول میں فلمی صنعت میں صنفی مساوات اور جنسی استحصال کا موضوع سرِ فہرست رہے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئرکریں۔

  • ماحول دوست بجلی فراہم کرنے والا جزیرہ

    ماحول دوست بجلی فراہم کرنے والا جزیرہ

    براعظم یورپ ایسے جزیرے کی تیاری پر کام کر رہا ہے جو متعدد یورپی ممالک کو ماحول دوست بجلی فراہم کرے گا۔

    اس جزیرے کی تیاری فی الحال ماہرین کے زیر غور ہے تاہم بہت جلد اس پر کام شروع کردیا جائے گا۔ یہ جزیرہ سمندر میں لگائی گئی ان ہزاروں پن چکیوں سے بجلی پیدا کرے گا جو اسی مقصد کے لیے نئی نصب کی جائیں گی۔

    شمالی سمندر میں اس جزیرے کے قیام کے لیے جرمنی، نیدر لینڈز اور ڈنمارک مل کر کام کریں گے۔

    یہ جزیرہ برطانیہ، ناروے، نیدر لینڈز، جرمنی، ڈنمارک اور بیلجیئم سے منسلک ہوگا اور یورپ کے شمال مغرب میں واقع ممالک کو توانائی فراہم کرے گا۔

    جزیرے پر زیادہ سے زیادہ توانائی پیدا کرنے کے لیے سولر فارمز بھی بنائے جائیں گے جبکہ اس تک رسائی کے لیے یہاں بندر گاہ اور ہوائی جہازوں کے لیے رن وے بھی تعمیر کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جرمنی میں لاؤڈ اسپیکرپراذان دینےپرپابندی

    جرمنی میں لاؤڈ اسپیکرپراذان دینےپرپابندی

    برلن : جرمنی کی عدالت نے مقامی جوڑے کی شکایت پرمسجد میں لاؤڈ اسپیکرپر اذان دینے پرپابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ کے نواحی قصبے اوہر ایرکنشویک میں واقع مسجد میں لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے پرپابندی عائد کردی گئی۔

    مسجد میں لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے کے خلاف 69 سالہ ہانس یوآخم لیمہان نے اپنی بیوی کے ہمراہ مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اذان میں الفاظ کے ذریعے عقائد کا اظہار کیا جاتا ہے اور اذان سننے والے کو نماز میں شرکت کے لیے مجبورکیا جاتا ہے اور یہ ان کے مسیحی عقائد اور مذہبی آزادی کے منافی ہے۔

    عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے پرپابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے قواعد وضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسجد میں لاؤڈ اسپیکرپراذان دینے کی اجازت دی۔

    جرمنی کی مقامی عدالت نے درخواست گزار کے اس موقف کی تردید کی کہ اذان ان کی مذہبی آزادی کے خلاف ہے۔


    برطانوی ریفری نےاذان کےاحترام میں فٹبال میچ روک دیا


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 27 جنوری کو عالمی شہرت یافتہ برطانوی ریفری مارک کلیٹن برگ نے اذان کے احترام میں میچ روک کرمسلمانوں کے دل جیت لیے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • جرمنی کی اسلام مخالف پارٹی کے رہنما نے اسلام قبول کرلیا

    جرمنی کی اسلام مخالف پارٹی کے رہنما نے اسلام قبول کرلیا

    برلن : جرمنی کی اسلام مخالف پارٹی کے رہنما رتھر واگنر نے اسلام قبول کرلیا اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی میں اسلام مخالف پارٹی آلٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) سے تعلق رکھنے والے ایک رہنما نے اسلام قبول کرلیا ہے، رتھر واگنر نے اسلام قبول کرنے کے بعد پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    رتھر واگنر روسی نژاد جرمن شہری ہیں اور جرمنی کی ریاست برانڈنبرگ سے انکا تعلق ہے، انھوں نے 2015 میں اسلام مخالف جماعت اے ایف ڈی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    اے ایف ڈی میں شمولیت سے قبل وہ چانسلر انگیلا میرکل کی جماعت سی ڈی یو کے ساتھ منسلک رہے۔

    پارٹی ترجمان نے واگنر کے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے یہ کہا انھوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ، ہماری جماعت کو رتھر واگنر کے اسلام قبول کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں۔

    واضح رہے کہ اے ایف ڈی جرمنی میں مسلمان تارکین وطن اور اسلام کے خلاف کام کرنے والی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ، اسلام مخالف جماعت نے جرمنی میں ایک ملین سے زیادہ مہاجرین اور تارکین وطن کی آمد کے بعد اسلامائزیشن کے خطرے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے ملکی سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ہالینڈ کی مسلمان مخالف سیاسی جماعت فریڈم پارٹی کے رہنما آرنوڈ فان ڈورن نے بھی اسلام قبول کرچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جرمنی :300کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین متعارف

    جرمنی :300کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین متعارف

    برلن : جرمنی کے شہروں میونخ اور برلن کے درمیان300کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہائی اسپیڈ ٹرین سروس عوام کیلئے شروع کردی گئی ہے، ٹرین سروس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر چار گھنٹے کا رہ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی میں ہائی اسپیڈ ٹرین کا عظیم الشان منصوبہ ’’جرمن یونیٹی ٹرانسمیشن پراجیکٹ‘‘ پچیس سال کی مسلسل محنت اور اربوں یورو کی لاگت سے بالآخرمکمل ہوگیا۔

    اس منصوبے کی تکمیل کے بعد اسے عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے، میونخ اور برلن کے درمیان چلنے والی نئی ٹرین تین سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔

    اس ریلوے ٹریک پر دن میں تین مرتبہ انٹرسٹی ایکسپریس ٹرینیں دونوں سمتوں میں چلتی ہیں اور دونوں شہروں کے درمیان فاصلہ چار گھنٹے سے بھی کم وقت میں طے کرلیتی ہیں، اس سے قبل یہ فاصلہ چھ گھنٹے پر محیط تھا۔

    ریلوے حکام نے توقع ظاہر کی کہ یہ تیز رفتار ریلوے سروس فضائی سفر سے مقابلہ کر سکے گی، میونخ اور برلن کے ایک ٹرپ کے لیے مسافروں کو فی کس ایک سو پچاس یورو خرچ کرنے پڑیں گے۔


    مزید پڑھیں: میؤنگ ٹرین میں بلیوں کے ساتھ سفر کرنا چاہیں گے؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • جرمنی، پناہ گزینوں کے لیے نرم دل رکھنے والی خاتون میئرپرانتہا پسند چاقو بردارکا حملہ

    جرمنی، پناہ گزینوں کے لیے نرم دل رکھنے والی خاتون میئرپرانتہا پسند چاقو بردارکا حملہ

    جرمنی : چاقو بردار شخص نے پناہ گزینوں کے لیے آواز اُٹھانے والی خاتون ٹاؤن میئر پر چھرے کے وار کر کے زخمی کردیا، حملہ آور کو جائے وقوعہ سے ہی حراست میں لے لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق الٹینا کے مغربی علاقے کی 57 سالہ خاتون میئر انڈریاز ہولاسٹین پر پیر کے روز اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک ریسٹورینٹ میں موجود تھیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی.

    ریستورینٹ کے عملے نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف یہ کہ زخمی ٹاؤن میئر کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا بلکہ حملہ آور کو بھی قابو کر کے پولیس کے حوالے کیا.

    زخمی خاتون ٹاؤن میئر کو طبی امداد کے بعد چند گھنٹوں کے بعد ہی اسپتال سے فارغ کردیا گیا جس کے بعد مقامی پولیس نے ان کا بیان قلم بند کرلیا ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ 56 سالہ حملہ آور نے نشے کی حالت میں 30 سینٹی میٹر لمبے چاقو سے ٹاؤن میئر پر پناہ گزینوں کے حق میں بیان دینے پر حملہ کیا اور حملے سے قبل حملہ آور نے حکومت کی پناہ گزینوں سے متعلق آزادانہ پالیسی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا.

    خاتون میئر نے اپنے بیان میں ریسٹورینٹ میں کام کرنے والے ملازم کا خصوصی شکریہ ادا کیا جس کی بروقت مداخلت سے وہ حملہ آور کے جان لیوا ضرب سے محفوظ رہیں اور فوری طور ہر اسپتال پہنچا دی گئیں.

    خیال رہے جرمنی میں پناہ گزینوں کو سہولیات فراہم کرنے اور سیاسی پناہ دینے کے حوالے سے متحرک سرکاری عہدوں پر فائز افراد کو انتہا پسندوں کی جانب سے نشانہ بنانے کا عمل جاری ہے جس کی حکومت نے سخت مذمت کی ہے.

  • سعد الحریری کا معاملہ: سعودیہ کے جرمنی سے تعلقات کشیدہ، سفیر واپس بلالیا

    سعد الحریری کا معاملہ: سعودیہ کے جرمنی سے تعلقات کشیدہ، سفیر واپس بلالیا

    ریاض : سعودی عرب اورجرمنی کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے، متنازع بیان پر سعودی عرب نے احتجاج کے طور پراپنا سفیرواپس بلالیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے جرمن وزیر خارجہ کے لبنان سے متعلق متنازع بیان پر احتجاجاً جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تعینات سفیر کو واپس بلایا ہے۔

    جرمن وزیر خارجہ سگمار گیبرئیل نے لبنانی ہم منصب سے ایک ملاقات کے دوران کہا تھا کہ سعودی عرب نے لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد الحریری کو ان کی مرضی کے خلاف ریاض میں روک رکھا ہے۔

    سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ایسے بے بنیاد الزامات سے خطے میں استحکام کو نقصان پہنچے گا سعودی حکومت نے جرمنی کو اس متنازع اور بے بنیاد الزام پر احتجاجی مراسلہ بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


    مزید پڑھیں: لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری مستعفی ہوگئے


     واضح رہے کہ لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری سعودی عرب سے فرانس پہنچ گئے ہیں جہاں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ان کا استقبال کیا۔

    قبل ازیں لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد الحریری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’میرے متعلق یہ دعویٰ غلط ہے کہ میں سعودی عرب میں نظر بند ہوں، میں فرانس جانے کے لیے اس وقت ایئرپورٹ کی طرف روانہ ہو رہا ہوں‘۔

  • جی ٹی 20 سمٹ میں ایوانکا کی موجودگی پر تنقید

    جی ٹی 20 سمٹ میں ایوانکا کی موجودگی پر تنقید

    ہیمبرگ: جرمنی میں ہونے والی جی 20 اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی جانب سے امریکا کی نمائندگی پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

    جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر ایوانکا ٹرمپ عالمی رہنماؤں چینی صدر شی جن پنگ، ترکی کے صدر رجب طیب اردگان، جرمن چانسلر اینجلا مرکل اور برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے ساتھ مرکزی میز پر براجمان تھیں۔

    عالمی رہنماؤں کے ساتھ ایوانکا کی تصویر سامنے آنے پر تنقید کا طوفان کھڑا ہوگیا اور اسے وائٹ ہاؤس میں اقربا پروری کا نام دیا جانے لگا۔

    ایک امریکی اسکالر نے ایوانکا کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ غیر منتخب شدہ، نااہل ایوانکا ٹرمپ عالمی رہنماؤں کے ساتھ براجمان امریکا کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

    ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ایوانکا جی 20 سمٹ میں موجود ہیں جبکہ وہ جوتوں کی ڈیزائنر ہیں۔

    ایک صارف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس وقت ٹیبل پر موجود تمام لوگ اوباما کو یاد کر رہے ہوں گے۔

    ایک خاتون نے کہا کہ کاش مرکل ایوانکا کی اسناد کے بارے میں پوچھیں۔ اور اگر ایوانکا بتانے میں ناکام رہیں تو اسے باہر بھیج دیں۔

    ایوانکا کی تصویر پر تنازعہ سامنے آنے کے بعد وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کیا کہ ایوانکا اجلاس میں پیچھے کی میز پر بیٹھی تھیں تاہم وہ اس وقت تھوڑی ہی دیر کے لیے مرکزی ٹیبل پر آ کر بیٹھیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تھوڑی دیر کے لیے ہال سے باہر گئے۔

    وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ جب دیگر لیڈران ہال سے باہر گئے تو ان کی خالی جگہوں پر بھی عارضی طور دیگر نمائندگان کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

    تاہم اس موقع پر جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے ایوانکا ٹرمپ کی حمایت کی اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ امریکی وفد میں شامل تھیں، وہ وائٹ ہاؤس میں میں کام کر رہی ہیں اور کئی ذمہ داریاں بھی نبھا رہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے وہی کیا جو وفود میں شامل افراد کی ذمہ داری ہوتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جرمنی نےکنفیڈریشن فٹبال کپ ٹورنامنٹ جیت لیا

    جرمنی نےکنفیڈریشن فٹبال کپ ٹورنامنٹ جیت لیا

    ماسکو: فٹبال کا عالمی کپ جیتنے والی جرمنی کی ٹیم نے روس میں ہونے والے کنفیڈریشن فٹ بال کپ میں چلی کو ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنےنام کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق روس میں ہونے والے 2017 کے کنفیڈریشن کپ کا ٹائٹل عالمی چیمپیئن جرمنی نے اپنے نام کرلیا، فائنل میں جرمنی نے چلی کو ایک گول سے شکست دی۔

    کنفیڈریشن کپ کےفائنل میچ کے آغاز میں دونوں جانب سے ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوا۔

    میچ کے پہلے ہاف کے درمیان جرمنی کی جانب سے اسٹرائیکر لارس اسٹنڈل نے گول کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی۔چلی کی جانب سےحریف ٹیم کےگول پوسٹ پرحملے کیےگئےتاہم انہیں کامیابی حاصل نہ ہوئی۔

    واضح رہےکہ کنفیڈریشن فٹبال میچ کےفائنل میں فاتح ٹیم کے لارس اسٹنڈل کی جانب سے 20 ویں منٹ میں کیا گیا گول فیصلہ کن ثابت ہوا جس نے جرمنی کوچیمپیئن بنا دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جرمنی میں فائرنگ ‘ پولیس اہلکار ہلاک

    جرمنی میں فائرنگ ‘ پولیس اہلکار ہلاک

    برلن : جرمنی میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے خاتون پولیس اہلکار کو ہلاک اور متعدد افراد کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق واقعہ میونخ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جب ایک مسافر نے خاتون پولیس اہلکار سے پستول چھین کر اس کے سر پر گولی مار کر اسے قتل کردیا۔

    جرمن پولیس حکام کا کہناہےکہ پولیس اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد حملہ آور فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا جس کے نتیجے میں مزید 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ اس دوران ریلوے اسٹیشن آنے جانے والی ٹرینوں کو بھی روک دیا گیا۔


    پیرس میں فائرنگ‘پولیس اہلکار ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حملہ آورکی فائرنگ سے پولیس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئےتھے۔


    میونخ : شاپنگ سینٹرمیں فائرنگ،9 افراد ہلاک


    واضح رہےکہ گزشتہ سال جولائی میں جرمنی کے شہر میونخ کے ایک شاپنگ سینٹر فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئےتھے، حملہ آور18 سالہ ایران نژاد جرمن نوجوان تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔