Tag: جرمنی

  • جرمنی: خودکش حملے کی منصوبہ بندی‘نوجوان گرفتار

    جرمنی: خودکش حملے کی منصوبہ بندی‘نوجوان گرفتار

    برلن : جرمن پولیس نے نوجوان پناہ گزین کو گرفتار کیا ہے جس پر شبہ تھا کہ وہ برلن میں خودکش حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جرمن وزیرِ داخلہ کارل ہائنز شروئٹرکاکہناہے کہ 17 سالہ نوجوان کو برینڈن برگ کے قریب اوکرمارک قصبے میں گرفتار کیا گیا۔

    پولیس حکام کےمطابق وہ 2015 میں جرمنی میں داخل ہوا تھا۔ تاہم پولیس نے ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی کہ نوجوان کا تعلق شام سے ہے۔

    برینڈن برگ پولیس نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ نوجوان کو اسپیشل فورسز نےمخبری پر گرفتار کیا۔ نوجوان نے اپنے خاندان کو ایک پیغام بھیجا تھا جس میں انہیں خدا حافظ کہتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ جہاد میں حصہ لے رہا ہے۔


    برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک


    جرمن وزارتِ داخلہ نے نوجوان کی شہریت شامی بتائی ہے تاہم پولیس نے ٹویٹر کے ذریعے کہا کہ شہریت یا حملے کی تفصیلات کی تصدیق ابھی نہیں ہو سکی، اور یہ کہ تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہےکہ جرمنی میں گذشتہ برس دو لاکھ 80 ہزار پناہ گزین داخل ہوئے تھے، تاہم یہ تعداد 2015 کے مقابلے پر کہیں کم ہے جب چھ لاکھ پناہ گزین ملک میں آئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • یورپ امریکہ‘ برطانیہ پرانحصارنہیں کر سکتا ‘ انجیلا مرکل

    یورپ امریکہ‘ برطانیہ پرانحصارنہیں کر سکتا ‘ انجیلا مرکل

    برلن : جرمن چانسلر انجیلا مکل کاکہناہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد اور بریگزٹ کے بعد یورپ مکمل طور پرامریکہ اور برطانیہ پر انحصار نہیں کر سکتا۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی جرمنی میں الیکشن کی ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ’ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت اور مغربی قوتوں کے بریگزیٹ سے ٹوٹنے کے بعد یورپ کو اپنی قسمت خود اپنےہاتھوں میں لینا پڑے گی‘۔

    جرمن چانسلر نے کہا کہ وہ برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتی ہیں لیکن یورپ کو اب اپنی منزل کے لیے خود لڑنا ہو گا۔

    انجیلا مرکل کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب جی سیون اجلاس میں 2015 پیرس کلائمٹ معاہدے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ اس اجلاس کے بعد جرمن چانسلر نے کہا تھا کہ مذاکرات کافی دشوار تھے۔

    انہوں نےکہا کہ فرانس کے نئے منتخب صدرامینیول ماکروں اور برلن کے درمیان خوشگوار تعلقات کے لیے خاص توجہ کی ضرورت ہے۔

    جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہناتھاکہ وہ وقت اب ختم ہونے والا ہے جب ہم دوسروں پر انحصار کیا کرتے تھےاور اس بات کا تجربہ میں نے گذشتہ چند دنوں میں کیا ہے۔


    نیٹو اتحادی ممالک دفاعی اخراجات اداکریں : ڈونلڈ ٹرمپ


    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو میں شامل اتحادی ممالک سے کہا تھا کہ وہ لازمی طور پر دفاعی بجٹ میں اپنے حصے کے مناسب اخراجات ادا کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • جرمنی میں فٹبال ٹیم کی بس میں دھماکہ، ایک زخمی

    جرمنی میں فٹبال ٹیم کی بس میں دھماکہ، ایک زخمی

    برلن : جرمنی میں چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں حصہ لینے کے لیے جانے والی بورسيا ڈورٹمنڈ فٹ بال ٹیم کی بس کے قریب دھماکے سے ایک کھلاڑی زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے کھلاڑی مارک بارٹرا کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں منعقدہ چیمپئنز لیگ کے میچ کے لئے گراؤنڈ جانے والی بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک کھلاڑی شدید زخمی ہوگیا جب کہ دیگر کھلاڑی محفوظ رہے۔

    حکام کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹنے سے ہسپانوی ٹیم کے دفاعی کھلاڑی مارک بارٹرا زخمی ہوگئے جنہیں ہاتھوں اور سر پر شدید چوٹیں آئیں۔

    موناکو کے خلاف ہونے والا پہلے سے مقرر کردہ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اب یہ میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

  • نازیوں سے ہماراموازنہ نہ کیاجائے‘ انجیلامرکل

    نازیوں سے ہماراموازنہ نہ کیاجائے‘ انجیلامرکل

    برلن : جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ترک صدر کےبیان پرجواب دیتے ہوئےکہاہےکہ وہ جرمن حکام کا نازیوں سےموازنہ کرنا بندکریں۔

    تفصیلات کےمطابق رواں ماہ کےآغازپر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جرمنی کے کئی شہروں میں اپنےحامی ترک شہریوں کی ریلیوں کو روکے جانےپرشدید تنقید کرتے ہوئےاسےنازی دور کےاقدام سے تشبیہ دی تھی۔

    جرمن چانسلر انجیلامرکل نےکہاہےکہ اگر ترک صدر نے اپنےبیانات جاری رکھے تو ترک سیاستدانوں کی مہماتی تقریبات پرپابندی لگادی جائےگی۔

    خیال رہےکہ جرمنی میں یہ ریلیاں ترکی میں اگلےماہ ہونے والی آئینی تبدیلیوں سے کیےجانے والے ریفرنڈم کےلیےمنعقد کی جانی تھیں اور اس کا مقصد جرمنی میں 30لاکھ باشندوں کوووٹ دینے پرقائل کرناتھا۔

    مزید پڑھیں:جرمن قوم نازیوں کی باقیات اور فسطائیت کی مظاہر ہیں، ترک صدر اردگان

    ترک صدر رجب طیب اردگان نےدو روز قبل خطاب کرتے ہوئےکہاکہ آپ یعنیٰ جرمن حکام نازی دور کےاقدامات کولاگوکرکےٹھیک کررہے ہیں۔

    بعدازاں اگلے ہی روز جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں انجیلا مرکل نے کہا کہ نازیوں سے ہمارا موازنہ کیے جانے کے عمل کا بند ہونا ضروری ہے۔

    واضح رہےکہ جرمن چانسلر نے ترک صدر کےبیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات میں لوگوں کی قربانیوں کو نہیں دیکھا جاتا جن پر مقدمے چلے اور وہ نازیوں کے ہاتھوں قتل ہوئے۔

  • جرمنی کا ٹرمپ کے خلاف مقدمہ کرنے کا عندیہ

    جرمنی کا ٹرمپ کے خلاف مقدمہ کرنے کا عندیہ

    برلن: امریکا کے جارح مزاج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آج کل ہر روز ہی توہین کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کل عدالت نے ان کی جانب سے عائد سفری پابندیوں کو معطل کردیا تو آج جرمنی نے ان کے خلاف عالمی تنظیم برائے تجارت (ڈبلیو ٹی او) میں مقدمہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    جرمنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔ جرمن وزیر برائے اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نئے ٹیکس لگائے گئے یا جرمن برآمدات پر ٹیکسوں میں اضافہ کیا گیا تو عالمی تجارتی تنظیم کے ذریعے ان پر مقدمہ کر دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا سفری پابندی سے متعلق نیا حکم نامہ معطل

    جرمن وزیر کا کہناتھا کہ ٹرمپ کے اقدامات عالمی کاروباری قوانین کے خلاف ہیں۔

    یاد رہے کہ ٹرمپ نے جرمنی کو دھمکی دی تھی کہ اگر جرمن کار ساز کمپنیوں نے میکسیکو میں نیا پلانٹ لگایا تو جرمن گاڑیوں پر 35 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

    یہ اعلان ٹرمپ نے میکسیکو سے اپنی شدید نفرت کے باعث کیا تھا۔ وہ اس سے قبل بھی امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کروانے کا اعلان کر چکے ہیں۔

  • یورپ کےمختلف شہروں میں یورپی یونین کے حق میں مظاہرے

    یورپ کےمختلف شہروں میں یورپی یونین کے حق میں مظاہرے

    فرینکفرٹ: جرمنی کےشہرفرینکفرٹ میں یورپی یونین کےحق میں مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہالینڈاور فرانس کے عوام انتخابات میں یورپی یونین کو متحدکرنے والوں کوکامیاب بنایاجائے۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز یورپ کے چالیس سےز ائد شہروں میں یورپی یونین کے حق میں مظاہرے ہوئےجس میں مظاہرین نےہالینڈ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بدھ کو ہونے والے انتخابات میں اپنا ووٹ دائیں بازو کے خلاف استعمال کریں جو نیدر لینڈ کی یورپی یونین کےساتھ رہنےکےحق میں نہیں ہیں۔

    یورپی یونین کے حق میں کیے جانے والےمظاہرےمیں شامل ہزاروں مظاہرین کا کہنا تھا کہ متحدہ یورپ ہی پیوٹن اور ڈونڈٹرمپ کا جواب ہے۔

    دوسری جانب ہفتے کے روز یورپی یونین میں شرکت کے خواہاں ملک ترکی کے وزیر خارجہ کو راٹر ڈیم میں مظاہرے سے خطاب نہیں کرنےدیاگیاجبکہ خاتون وزیرفاطمہ بتول سایان کایا کوملک بدر کردیاگیا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ہالینڈ کی حکومت ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاویش اوغلو کی پرواز کو بھی راٹرڈیم میں اترنے کی اجازت دینے سےمنع کر چکی تھی۔

    یاد رہےکہ ترک وزیر کی ملک بدری پر ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس ناقابلِ قبول رویےکاسخت ترین طریقےسے جواب دے گا۔

    واضح رہےکہ ہالینڈ کے دو ترک وزرا کو ملک میں تقاریر کرنے سے روکنے کے بعد ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ہالینڈ کو خبردار کیا ہے کہ اسے تعلقات خراب کرنے کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

  • جرمنی میں نامعلوم افراد کاریلوےاسٹیشن پرحملہ‘5افرادزخمی

    جرمنی میں نامعلوم افراد کاریلوےاسٹیشن پرحملہ‘5افرادزخمی

    برلن : جرمنی کےشہرڈسلڈورف کے ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم افراد کے کلہاڑی سے حملے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق جرمنی کےشہرڈسلڈورف کےریلوے اسٹیشن پرنامعلوم افراد کےحملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔پولیس کاکہناہےکہ حملے میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتارکرلیاگیاہےجبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

    جرمنی کی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لوگوں سے درخواست کی ہےکہ وہ اس واقعے کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

    ریلوے اسٹیشن پر حملہ مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کے قریب ہوا جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    ڈسلڈورف کے مرکزی ریلوےاسٹیشن پولیس اہلکاروں نے ریلوے سٹیشن کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور ہیلی کاپٹروں سے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔

    مزید پڑھیں:برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک

    یاد رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں جرمنی کے دارالحکومت برلن کے کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیاتھاجس کے نتیجے میں کم سے کم 12 افراد ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوگئےتھے۔

    واضح رہےکہ جرمنی میں گذشتہ برس دسمبر میں کرسمس مارکیٹ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد سے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

  • جرمنی میں مہاجرین پرروزانہ 10حملے رپورٹ

    جرمنی میں مہاجرین پرروزانہ 10حملے رپورٹ

    برلن : جرمن وزارت داخلہ کا کہناہےکہ میں آنے والے تارکین وطن پرپچھلےسال کےدوران روزانہ 10حملے رپورٹ ہوئےجن میں43 بچوں سمیت 560 افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کےمطابق جرمن وزارت داخلہ کےمطابق تارکین وطن پر زیادہ ترحملے ان کی رہائش گاہوں سے دور کےعلاقوں میں کیے گئےجبکہ ایک ہزار کے قریب ایسے حملے تھے جن میں ان کےگھروں کو نشانہ بنایاگیا۔

    خیال رہےکہ اس وقت جرمنی میں بہت سے تارکینِ وطن نے پناہ کی درخواستیں دے رکھی ہیں اور یورپ بھر میں دہشت گردی کےحملوں کا خطرہ ہے۔

    جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جانب سے تارکینِ وطن کے لیے دروازے کھولنے کے بعد ان پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

    جرمنی میں سال 2016 کے دوراب 3553حملےمہاجرین کے ہوسٹلوں،2545 تنہاجاتے ہوئے،998حملے ان کی رہائش گاہوں پر جبکہ 217حملے تارکین وطن کے لیےکام کرنے والی تنظیموں پر ہوئے۔

    یاد رہےکہ جرمنی میں گذشتہ برس پناہ کی تلاش میں آنے والوں کی تعداد میں کمی دیکھنے کو ملی۔یہ تعداد سنہ 2015 میں چھ لاکھ تھی جبکہ گذشتہ سال یہ تعداد دو لاکھ اسّی ہزار تھی۔

    واضح رہےکہ رواں برس دائیں بازو کی جماعت این پی ڈی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان کو اسپورٹس ہال جلانے کےجرم میں 8سال قید کی سزا سنائی گئی۔یہ جگہ حکومت کی جانب سے تارکین وطن کےاستعمال کےلیے دی گئی تھی۔

  • ہٹلرکا فون دولاکھ تینتالیس ہزارڈالرمیں فروخت

    ہٹلرکا فون دولاکھ تینتالیس ہزارڈالرمیں فروخت

    میری لینڈ: دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے رہنما ہٹلر کے زیراستعمال ٹیلیفون امریکہ میں2لاکھ 43ہزارڈالر میں فروخت ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ روزامریکی ریاست میری لینڈ میں جرمنی کے سابق رہنما اڈولف ہٹلرکے ٹیلیفون کی نیلامی میں بولی لگائی گئی جسے دولاکھ تینتالیس ہزار ڈالر میں خرید لیاگیا،تاہم خریدار کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی۔

    جرمنی کے رہنما اڈولف ہٹلر سے منسوب سرخ رنگ کے اس فون پران کانام کندہ ہے،اور یہ جرمنی کے دارالحکومت برلن کے ایک بنکرسے سن 1945 میں ملاتھا اور اسےسویت فوجیوں کی جانب سے برطانوی فوجی افسرسرراف رینرکو تحفے میں دیاگیاتھا۔

    p1

    یاد رہےکہ کچھ عرصہ قبل نیلام گھرنے امید ظاہرکی تھی کہ سرراف کے بیٹے اس فون کو فروخت کررہے ہیں اوراس کی قیمت تین لاکھ ڈالرتک جاسکتی ہے۔

    الیگزینڈر ہسٹاریکل آکشنس نامی نیلام گھرکی نیلامی میں اڈولف ہٹلرکےکتے کامجسمہ  24300 امریکی ڈالرمیں فروخت ہواجوکسی دوسرے شخص نے خریدا۔

    post-1

    واضح رہےکہ دوسری جنگ عظیم میں یہ فون وسیع پیمانے پرتباہی پھیلانے والا ہتھیارتھا کیونکہ یہ ہٹلر کے استعمال میں تھا جواس کےذریعے موت کےفرمان جاری کرتا تھا۔

  • امریکہ میں ہٹلر کے ٹیلیفون کی نیلامی

    امریکہ میں ہٹلر کے ٹیلیفون کی نیلامی

    چیساپیک : دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے رہنما ہٹلر کے زیراستعمال ٹیلیفون کی نیلامی رواں ہفتے امریکہ میں ہوگی۔

    تفصیلات کےمطابق نازی جرمنی کے رہنما اڈولف ہٹلر نے دوسری جنگ عظیم کےدوران جس ٹیلیفون کا استعمال کیا تھا،اسے رواں ہفتےامریکہ میں نیلام کیاجارہاہے۔

    الیگزینڈر ہسٹاریکل آکشنس نامی نیلام گھر نے بتایا ہے کہ اس ٹیلیفون سیٹ کی نیلامی میری لینڈ کے چیساپیک سٹی میں ہوگی اور بولی ایک لاکھ ڈالر سے شروع ہوگی۔

    ہٹلر کےزیراستعمال لال رنگ کے اس فون پر نازی رہنماکانام کندہ ہےاور یہ برلن کے ایک بنکر سے سنہ 1945 میں ملا تھا۔روس کے فوجیوں نے جرمنی کے ہتھیار ڈالنے کے بعد برطانوی بریگیڈیئر سرراف رینر کو یہ فون یادگار کے طور پرتحفے میں دیا تھا۔

    واضح رہےکہ نیلام گھر نے امید ظاہر کی ہے کہ سر راف کے بیٹے اس فون کو فروخت کر رہے ہیں اور اس کی قیمت تین لاکھ ڈالر تک جاسکتی ہے۔